جموں و کشمیر
لیفٹنٹ گورنر کاSKUAST جموں کے9ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب ،وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بھی شریک
کسانوں کی فلاح و بہبود وزیر اعظم مودی کی اولین ترجیح
ناری شکتی کا زراعت کے شعبے میں اختراعات اور پیداواریت اور کارکردگی کو بڑھانے میں اہم کردار :منوج سنہا
کہامجھے بہت فخر ہے کہ پوسٹ گریجویٹ اور گریجویٹ طلبہ میں 8 گولڈ میڈلسٹ میں سے 7 ہماری بیٹیاں ہیں
جموں:جے کے این ایس : جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیرکو شیرکشمیریونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی SKUAST جموں کے9ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کیا۔جے کے این ایس کے مطابق اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے تمام فارغ التحصیل طلباءوطالبات کو مبارکباد دی۔ انہوں نے یونیورسٹی کے25 شاندار سال مکمل ہونے پر انتظامیہ، فیکلٹی اور سٹاف کو بھی مبارکباد دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے زرعی شعبے میں اختراع اور پیداواری صلاحیت اور کارکردگی کو بڑھانے میں ناری شکتی کے اہم تعاون کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی سمارٹ فصلوں، پیسٹ مینجمنٹ، بائیوٹیک سلوشنز، آرگینک فارمنگ جیسے شعبوں میں خواتین سائنسدانوں کی شرکت نے انمول کردار ادا کیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ زراعت اور اس سے منسلک شعبہ خواتین کی قیادت میں ترقی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مجھے بہت فخر ہے کہ پوسٹ گریجویٹ اور گریجویٹ طلبہ میں 8 گولڈ میڈل جیتنے والوں میں سے 7 ہماری بیٹیاں ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ پی ایچ ڈی اور پوسٹ گریجویٹ میں میرٹ کے35 سرٹیفکیٹس میں سے 32 میرٹ سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا جو ہماری بیٹیوں کے اثر و رسوخ کی علامت ہے۔ اور اس سے منسلک شعبے اور مجھے یقین ہے کہ وہ پائیدار زراعت اور کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے لیے جدت طرازی کریں گے۔کانووکیشن کی تقریب میں، لیفٹیننٹ گورنر نے پائیدار زرعی طریقوں کے لیے ایک مضبوط اختراع اور جدید ٹیکنالوجی کے ماحولیاتی نظام کی ضرورت پر بات کی تاکہ کسانوں کی آمدنی کو ترجیح دی جائے، خطرات میں کمی لائی جائے اور کسان صنعت کے روابط کو مضبوط کیا جائے۔
انہوںنے مزیدکہاکہ ’کسانوں کی فلاح و بہبود عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کی اولین ترجیح ہے‘۔کسانوں کی آمدنی پر ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام (HADP) اورجے اینڈکے (JKCIP) میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے پراجیکٹ کی مسابقتی بہتری کے مثبت اثرات اب نظر آ رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہبیج سے بازار تک کے تمام مراحل میں مکمل تبدیلی جموں و کشمیر میں ہمارا منتر رہا ہے۔ لیب ٹو لینڈ کی قرارداد کو چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کو خود انحصار بنانے کے لیے عملی شکل دی گئی ہے،۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سائنسدانوں اور ماہرین کی نئی نسل پر زور دیا کہ وہ سمارٹ فارمنگ پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ بیج کی پیداوار، پیسٹ مینجمنٹ، فوڈ پروسیسنگ، فارم میکانائزیشن میں انقلاب نے نوجوان پیشہ ور افراد کے لیے مصنوعات کی ترقی اور کوالٹی کنٹرول میں کردار ادا کرنے کے مواقع کو یقینی بنایا ہے۔اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے ایک جدید ترینEx-Situ-Gene-Bankکا افتتاح کیا۔ SKUAST جموں ملک کا تیسرا ادارہ بن گیا ہے جس کے پاسEx-Situ-Gene-Bank ہے۔ یہ سہولت جینیاتی وسائل جیسے بیج، پودوں کے ٹشو، جانوروں کے جراثیم کو ان کے قدرتی رہائش گاہ سے باہر محفوظ رکھے گی اور افزائش نسل اور تحقیقی پروگراموں کے لیے ایک انمول وسیلہ ثابت ہوگی۔لیفٹیننٹ گورنر نے 200 بستروں پر مشتمل فارمرز ہاسٹل اور مشترکہ تعلیمی سہولیات کے ساتھ فیکلٹی بلڈنگ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔کانووکیشن کے دوران157 ماسٹرز، 46 ڈاکٹریٹ اور 243 انڈر گریجویٹ ڈگریوں سمیت 446 ڈگریاں دی گئیں۔ ہونہار طلباءوطالبات کو 8 گولڈ میڈل بھی دیئے گئے۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ؛ زرعی پیداوار کے وزیر جاوید احمد ڈار؛ چیف سکریٹری اتل ڈلو؛ پرنسپل سکریٹری زراعت کی پیداوار شیلیندر کمار؛ ڈاکٹر بی این ترپاٹھی وائس چانسلر سکواسٹ جموں؛ بورڈ آف مینجمنٹ اور یونیورسٹی کونسل کے ممبران، فیکلٹی ممبران اور طلباءموجود تھے۔کانووکیشن کی تقریب میں اراکین قانون ساز اسمبلی اور مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز بھی موجود تھے۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
جموں و کشمیر
جموں کی سرحدوں پر رکشا بندھن سے قبل اسکولی طالبات نے بی ایس ایف اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھی
جموں، ملک بھر میں 28 اگست کو رکشا بندھن کا تہوار منایا جائے گا۔ اس موقع سے قبل اسکولی طالبات نے جموں کی بین الاقوامی سرحد پر تعینات بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھ کر تہوار منایا۔
رکشا بندھن بھائی اور بہن کے درمیان محبت کے رشتے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔
جموں میں ہند-پاکستان بین الاقوامی سرحد پر بھی اس تہوار کی خوشیاں دیکھنے کو ملیں، جہاں اسکولی طالبات نے سرحد پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھی۔
ایک عہدیدار نے کہاکہ ’’سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری اور اپنی ڈیوٹی کی وجہ سے یہ بہادر اہلکار اس دن اپنے گھروں کو واپس نہیں جا پاتے اور تہوار نہیں منا سکتے۔‘‘
انہوں نے بتایا کہ جموں میں بھارت-پاکستان بین الاقوامی سرحد پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے مختلف اسکولوں کی طالبات کے ساتھ یہ مقدس تہوار منایا۔
طالبات صبح مٹھائیاں اور راکھیاں لے کر سرحدی چوکیوں پر پہنچیں اور وہاں تعینات اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھی۔
اپنے گھروں سے دور رہنے والے جوانوں نے جب ان کم عمر اسکولی طالبات سے راکھیاں وصول کیں تو ان کے چہروں پر خوشی اور اطمینان کے جذبات نمایاں تھے۔
طلبہ نے کہا کہ بی ایس ایف اہلکار اپنے خاندانوں سے دور رہ کر ملک کی سلامتی کے لیے سرحد پر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
طالبات نے کہاکہ ’’جس دن ہر بھائی اپنی بہن کے ساتھ رکشا بندھن مناتا ہے، اس دن یہ بہادر اہلکار ملک کی حفاظت کے لیے سرحد پر تعینات رہتے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ بہادر جوانوں کو اپنی بہنوں کی کمی محسوس نہ ہونے دیں، اسی لیے وہ سرحد پر پہنچیں اور ان کے ساتھ رکشا بندھن کا تہوار منایا۔
یواین آئی۔ط ا
جموں و کشمیر
حکومت ’’سرکاری نوکری‘‘ کی ذہنیت بدلنے اور متبادل ذرائع معاش فراہم کرنے کی شعوری کوشش کر رہی ہے: جتیندر
جموں، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ مودی حکومت کی سب سے بڑی خدمات میں سے ایک یہ ہے کہ اس نے ملک کے نوجوانوں کو روایتی ’’سرکاری نوکری‘‘ کی ذہنیت سے آگے بڑھانے کے لیے شعوری کوشش کی ہے اور اس مقصد کے لیے کاروبار، اختراع، خود روزگاری اور روزگار پیدا کرنے کے مختلف مواقع فراہم کیے ہیں۔
جموں میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) میں قومی یومِ کھیل 2026 کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران حکومت کی نوجوانوں پر مرکوز اسکیموں نے ہندوستانی نوجوانوں کی امنگوں اور ان کے لیے دستیاب مواقع کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے لال قلعے کی فصیل سے ’’اسٹارٹ اَپ انڈیا، اسٹینڈ اَپ انڈیا‘‘ کا ذکر کیا اور ایسے وقت میں اسٹارٹ اَپ انڈیا پالیسی شروع کی جب ملک میں اسٹارٹ اَپ کا تصور ابھی ابتدائی مرحلے میں تھا۔ آج ہندوستان دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے اور ملک میں 2.30 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ اسٹارٹ اَپس موجود ہیں۔
آئی آئی ایم جموں میں وزارتِ نوجوان امور و کھیل کے تحت میرا یوا بھارت کی جانب سے منعقدہ ’’کھیلو انڈیا سمواد – کھیل کی بات، پی ایم کے ساتھ‘‘ پروگرام میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ 12 برسوں کے دوران مدرا یوجنا، سوانِدھی یوجنا اور وشوکرما یوجنا جیسی نوجوانوں پر مرکوز کئی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں، تاکہ نوجوان دوسروں پر انحصار کیے بغیر اپنا ذریعہ معاش پیدا کرسکیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس پروگرام سے خطاب کیا اور ملک کے مختلف حصوں سے شریک نوجوانوں سے بات چیت کی۔ ملک گیر سطح کا یہ پروگرام نوجوانوں کی قیادت، فٹنس اور ملک کی تعمیر جیسے موضوعات پر مرکوز تھا۔
ڈاکٹر سنگھ نے یاد دلایا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے لال قلعے کی فصیل سے ’’اسٹارٹ اَپ انڈیا، اسٹینڈ اَپ انڈیا‘‘ کا اعلان کرکے کاروباری سرگرمیوں کو زبردست فروغ دیا اور اس کے بعد اسٹارٹ اَپ انڈیا مہم شروع کی، اس وقت ہندوستان میں اسٹارٹ اَپ کلچر ابھی ابتدائی دور میں تھا۔
ڈاکٹر سنگھ نے گزشتہ ایک دہائی میں ہندوستان میں آنے والی تبدیلیوں، خاص طور پر نوجوانوں کے لیے پیدا ہونے والے مواقع کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان کے نوجوان عالمی سطح پر اپنی شناخت قائم کر رہے ہیں۔
انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالب علمی کے دور میں ہمہ جہت اور متوازن ترقی ایک صحت مند، نظم و ضبط کے پابند اور پراعتماد نوجوان نسل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
جاری۔یواین آئی۔ ظ ا
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر7 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
