جموں و کشمیر
کشتواڑ سانحہ: 40 افراد ہلاک 120 افراد زخمی، درجنوں ہنوز لاپتہ، فوج نے سنبھالی راحت و بچاو کی کمان
جموں،جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے دور افتادہ گاؤں چسوتی میں جمعرات کی دوپہر بادل پھٹنے کے المناک سانحے نے کہرام مچا دیا۔ اس قدرتی آفت میں تاحال 40 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔
یہ حادثہ دوپہر 12 سے ایک بجے کے درمیان پیش آیا، جب ہزاروں عقیدت مند میچل ماتا یاترا کے لئے چسوتی گاوں میں جمع تھے۔ اچانک آسمان سے اترنے والے بادل نے گاؤں کو ملبے اور مٹی کی سنامی میں بدل دیا، جس سے مکانات، دکانیں اور یاتری شیلٹر لمحوں میں تباہ ہو گئے۔
مقامی عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بادل پھٹنے کے بعد پانی، مٹی اور پتھروں کا ریلا اس قدر تیز تھا کہ سیکنڈوں میں پوری بستی بہہ گئی۔ ایک یاتری نے بتایا، ’ہم مندر کی طرف بڑھ رہے تھے کہ اچانک چیخ و پکار سنائی دی، اور ہم نے دیکھا سب کچھ پانی میں ڈوب رہا ہے۔‘
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ کئی لوگ ابھی بھی لاپتہ ہیں اور ملبے کے نیچے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق، پانی، مٹی اور پتھروں کا ریلا اتنا تیز تھا کہ لوگ سنبھلنے کا موقع بھی نہ پا سکے۔ لنگر، دکانیں، سیکورٹی پوسٹ اور کئی عارضی ڈھانچے لمحوں میں زمین بوس ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر کشتواڑ پنکج کمار شرما کے مطابق، 100 سے زیادہ زخمیوں کو آتھولی سب ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے تقریباً 35 کو کشتواڑ ضلع اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔
راحت و بچاؤ کے لیے این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، فوج، پولیس اور مقامی رضاکار سرگرم ہیں، تاہم ریسکیو میں دشواری پیش آ رہی ہے کیونکہ متاثرہ مقام تک جانے والی سڑک بہہ چکی ہے اور خراب موسم ہیلی کاپٹر پروازوں کے لیے موزوں نہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ صورتِ حال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے رابطہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ رہی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے پیغام میں متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے سول و پولیس حکام، فوج، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کو ہدایت دی کہ ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے۔
مرکزی وزیر جیتندر سنگھ نے کہا کہ اضافی ریسکیو ٹیمیں راستہ نہ ہونے اور موسم کی خرابی کے باوجود بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے ایئر فورس سے ہیلی کاپٹر پرواز کی اجازت دینے کی درخواست بھی کی ہے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سانحے کے پیشِ نظر یوم آزادی کی تقریبات میں ہونے والے ثقافتی پروگرام منسوخ کر دیے ہیں، البتہ سرکاری تقاریر اور پریڈ جیسی رسمی سرگرمیاں معمول کے مطابق ہوں گی۔
سانحے کے بعد میچل ماتا یاترا فی الحال معطل کر دی گئی ہے اور متاثرہ مقام پر لاپتہ افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیاں رات بھر جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
دریں اثنا ایک اعلیٰ عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ کشتواڑ کے چستوتی گاوں بادل پھٹنے کی وجہ سے جان و مال کو کافی زیادہ نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینکڑوں افراد ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں جنہیں بچانے کی خاطر علاقے میں بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن چل رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہونے کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ۔
یو این آئی- ارشید بٹ
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
تازہ ترین1 week agoیوم آزادی اور مسلمان
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
ہندوستان1 week agoمودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
-
دنیا6 days agoایرانی صدر مسعود پزشکیان کو ملک کو درپیش ’’بہت سے مسائل‘‘ کا اعتراف، امریکہ کے ساتھ معاہدہ جنگ سے نکلنے کا بہترین راستہ
-
دنیا6 days agoنئی اقتصادی پابندیوں سے قبل ایران ’’مکمل طور پر تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے‘‘:ٹرمپ کا دعویٰ
-
ہندوستان5 days agoذات پرمبنی مردم شماری کے طریقۂ کار پر کھرگے اور راہل نے تشویش کا اظہار کیا، مودی کو لکھا مشترکہ خط
