جموں و کشمیر
ریاستی درجے کی بحالی کے مطالبے کولیکردستخطی مہم بھرپور طریقے سے چلائی جائے گی
آج ملے جلے جذبات ، آنسوبھی اور خوشی بھی!
ہمارے پاس آرٹیکل 370، آرٹیکل 35A تھا اور ہم ایک ریاست تھے:فاروق عبداللہ
سری نگر:جے کے این ایس : نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے جمعہ کو کہا کہ جموں و کشمیر کی ریاست کی بحالی کے لیے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی طرف سے اعلان کردہ دستخطی مہم کو بھرپور طریقے سے چلایا جائے گا۔جے کے این ایس کے مطابق ڈاکٹرفاروق نے یہاں بخشی اسٹیڈیم میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ مہم چلائی جائے گی اور یہ ایک بھرپور مہم ہوگی۔نیشنل کانفرنس کے صدر سپریم کورٹ کے اس مشاہدے کے جواب میں وزیر اعلیٰ کی طرف سے اعلان کردہ دستخطی مہم کے بارے میں ایک سوال کا جواب دے رہے تھے کہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کا فیصلہ کرتے وقت پہلگام دہشت گردانہ حملے کو دھیان میں رکھا جانا چاہئے۔چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گاوائی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی بنچ نے مشاہدہ کیا کہ ریاست کی بحالی سے پہلے خطے کی زمینی صورت حال کا جائزہ لیا جانا چاہیے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پہلگام جیسے واقعات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ وہ سپریم کورٹ کی طرف سے مرکز کو دی گئی آٹھ ہفتوں کے وقت کے دوران جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کے مطالبے کو دبانے کے لیے ایک بڑے دستخطی مہم کا آغاز کریں گے۔انہوںنے یہاں بخشی اسٹیڈیم میں یوم آزادی کی تقریر میں کہاکہ آج سے، ہم ریاست کی بحالی پر دستخطی مہم کے لیے تمام 90 اسمبلی حلقوں میں گھر گھر جا کر ان آٹھ ہفتوں کا استعمال کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ اگر لوگ دستاویز پر دستخط کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، تو میں شکست قبول کروں گا۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا چیف منسٹر کی تقریر ایک سخت پیغام تھی، نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے اتفاق کیا اور کہا کہ واضح پیغام بھیجا گیا ہے۔سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا کہ کئی سالوں کے بعد یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے وہ ملے جلے جذبات تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ آنسو تھے اور خوشی بھی، آنسو اس لیے بھی تھے کہ میں یہاں کا وزیر اعلیٰ بھی رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے پاس آرٹیکل 370، آرٹیکل 35A تھا اور ہم ایک ریاست تھے۔کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں، این سی صدر نے کہا کہ اب بھی500 سے زیادہ لوگوں کے ملبے کے نیچے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔انہوںنے کہاکہ کشتواڑ میں 500 سے زیادہ لوگ ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔ وہاں کے ہمارے ڈی ڈی سی چیئرمین نے مجھے بتایا کہ ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے لوگوں کی تعداد تقریباً 1000 ہو سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں یقین سے نہیں معلوم۔ اس لیے یہ افسوسناک لمحہ ہے ۔
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر4 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر5 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا6 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا6 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا5 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا6 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا5 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا5 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا5 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز کے مستقبل پر ایرانی مطالبات سے غیر یقینی بڑھنے کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ
