جموں و کشمیر
صورتحال سے نمٹنے میں کشمیر کے لوگوں کی ہمت و تعاون اورمحکمانہ چوکسی قابل تعریف
مون سون کا خطرہ برقرار، اگلے15 دن نازک
لوگ موسمی ایڈوائزری پر عمل کریں،طویل مدتی سیلاب کی تیاری کےلئے تجاویز شیئر کریں
مواصلاتی خدمات چند گھنٹوں میں بحال ہو نے کایقین:ڈویژنل کمشنر کشمیر انشول گرگ
سری نگر:جے کے این ایس : ڈویژنل کمشنر کشمیرانشول گرگ نے جمعرات کو سیلاب کی حالیہ صورتحال سے نمٹنے میں کشمیر کے لوگوں کی ہمت اور تعاون کی تعریف کرتے ہوئے خبردارکیاکہ اگلے10سے15 دن انتہائی اہم اورنازک ہیں۔ ڈویژنل کمشنر کشمیرنے کہا کہ دریائے جہلم میں پانی کی سطح کم ہو گئی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایڈوائزری پر عمل کریں جبکہ ٹیمیں ہائی الرٹ پر رہیں۔جے کے این ایس کے مطابق کشمیرکی صوبائی کمشنرانشول گرگ نے جمعرات جو اپنے دفتر کے چیمبر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں کشمیرکے لوگوں کو پرسکون اور لچک کےساتھ حالات کو سنبھالنے پر مبارکباد دینا چاہوں گا۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر نے کہاکہ تمام ٹیمیں قریب سے نگرانی کر رہی تھیں، لیکن یہ شہریوں کی بیداری اور ہمت نے ہی فرق کیا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ آنے والے10سے15 دن انتہائی اہم ہیں۔انشول گرگ نے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ موسمی ہدایات پر عمل کریں اور جہلم اور اس کے معاون ندیوں کے قریب چوکس رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے 40 دن اہم ہیں کیونکہ مون سون جاری ہے۔ عوامی تعاون سے ہماری ٹیمیں کسی بھی چیلنج سے نمٹ سکتی ہیں۔ ڈویژنل کمشنر کشمیرانشول گرگ نے کہا کہ رام منشی باغ اور سنگم میں پانی کی سطح کم ہو گئی ہے، جو مو ¿ثر محکمانہ کام اور کمیونٹی بیداری دونوں کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ طویل مدتی سیلاب کی تیاری کےلئے تجاویز شیئر کریں۔ڈویڑنل کمشنر نے مکینوں کو یقین دلایا کہ صورتحال قابو میں ہے اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مسلسل تعاون کشمیر کو مون سون کے موسم میں محفوظ رکھے گا۔ڈویڑنل کمشنر کشمیر انشول گرگ نے کہا کہ سرکاری ایجنسیاں تیاری کی حالت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اور فیلڈ افسران ضرورت پڑنے پر بروقت مداخلت کو یقینی بنانے کے لیے قریبی تال میل کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی رسپانس سسٹم اور انخلاءکے منصوبے بدستور موجود ہیں۔دریں اثنا، انشول گرگ نے فوج، پولیس، ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف، اور محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کی مربوط کوششوں کی بھی تعریف کی، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ150 سے زیادہ خطرناک مقامات کی قریب سے نگرانی کی گئی، گزشتہ48 گھنٹوں میں کسی خلاف ورزی کی اطلاع نہیں ملی۔ ڈویڑنل کمشنر کشمیر، انشول گرگ نے جمعرات کو یقین دلایا کہ خراب موسم کی وجہ سے متاثر ٹیلی کام اور انٹرنیٹ خدمات چند گھنٹوں میں بحال ہونے کی اُمید ہے۔کشمیروادی کو منگل سے فون اور انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی میں مسلسل رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کیونکہ شدید بارش کے بعد سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوئی اور ضروری بنیادی ڈھانچہ متاثر ہوا۔ مواصلاتی خرابی نے لوگوں کو خاص طور پر سیلاب زدہ علاقوں میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جہاں جہلم میں پانی کی سطح بڑھنے کی وجہ سے رہائشی پہلے ہی ہائی الرٹ پر تھے۔صوبائی کمشنر کشمیر نے کہا کہ معاملہ اعلیٰ سطح پر اٹھایا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلی نے صورتحال کا نوٹس لیا ہے۔ انہوںنے یقین دلایاکہ میں نے ذاتی طور پر BSNL اورAirtel کے حکام سے بات کی، اور انہوں نے مجھے یقین دلایا کہ ٹیمیں خدمات کو بحال کرنے کےلئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں ۔ڈویژنل کمشنر موصوف نے کہا کہ بحالی کا عمل پہلے سے جاری ہے اور امید ظاہر کی کہ چند گھنٹوں میں خدمات دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔ حکام نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ پرسکون اور صبر سے رہیں، اس بات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہ مواصلاتی نیٹ ورک جلد ہی فعال ہو جائیں گے تاکہ موسم کی موجودہ صورتحال کے درمیان راحت اور ہم آہنگی کے اقدامات کو آسان بنایا جا سکے۔
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
ہندوستان1 week agoمودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
