جموں و کشمیر
سری نگرجموں قومی شاہراہ، تاریخی مغل روڈ، سری نگر لیہہ شاہراہ ،سنتھن روڈاور پونچھ ،جموں شاہراہ بھی بند
موسلاداربارشوں کے بعد کئی مقامات پرمٹی کے تودے وپتھر گرآنے اور زمین دھنس جانے کے واقعات
کشمیر وادی کا جموں ،خطہ پیرپنچال اور لداخ سے بھی زمینی رابطہ منقطع
جب تک موسم بہتر نہیں ہو جاتا اور بحالی کا کام مکمل نہیں ہو جاتا، سڑک پر سفر نہ کریں:حکام کاعوام کو مشورہ
سری نگرر: جے کے این ایس : منگل کی شام سے رات بھر جاری رہنے والی موسلادار اورسیلابی بارش نے کشمیر وادی کا جموں ،خطہ پیرپنچال اور لداخ سے بھی زمینی رابطہ منقطع کردیا۔حکام نے بدھ کو بتایاکہ سری نگرجموں قومی شاہراہ، مغل روڈ، سری نگر سونامرگ گاندربل (ایس ایس جی) روڈ اور سنتھن روڈ سمیت کئی اہم پہاڑی سڑکوں کو متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے اورپتھر گرآنے کے واقعات کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت کےلئے بند کر دیا گیا ہے۔اُدھرتازہ بارشوں کے بعد مٹی کے تادے گرآنے اورزمین دھنس جانے کے واقعات کے بعد راجوری ،پونچھ ،جموں قومی شاہراہ پر بھی گاڑیوںکی آمدورفت معطل کردی گئی ۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے بتایا کہ جموں وکشمیرکے پورے خطے میں مسلسل بارش نے رکاوٹیں پیدا کر دی ہیں، جس سے سڑک کا سفر غیر محفوظ ہو گیا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ اودھم پور اوررام بن کے درمیان کئی مقامات پر مٹی کے تودے اور پتھر گرآنے کے بعد سری نگر جموں قومی شاہراہ پردرماندہ پڑی باقی گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ،تاہم خراب موسم کے باوجود متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے، لیکن حکام نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ جب تک موسم بہتر نہیں ہو جاتا اور کلیئرنس آپریشن مکمل نہیں ہو جاتا، کوئی سفر نہ کریں۔حکام نے مزید کہاکہ لوگوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی افواہ پر دھیان نہ دیں اور سڑک کی حالت سے متعلق صرف سرکاری مشورے پر عمل کریں۔ حکام نے بتایاکہ سری نگرجموں قومی شاہراہ کے علاوہ مغل روڈ، سری نگر سونامرگ گاندربل (ایس ایس جی) روڈ اور سنتھن روڈ سمیت کئی اہم پہاڑی سڑکوں کو متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے اورپتھر گرآنے کے واقعات کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت کےلئے بند کر دیا گیا ہے۔ادھرگاندربل ضلع میں زوجیلا روڈ کے قریب تازہ لینڈ سلائیڈنگ کے بعدزوجیلا سڑک بند ہوگئی ہے۔حکام نے بتایاکہ مسلسل بارشوں نے ضلع گاندربل میں زوجیلا پاس پر بجری نالہ پر تازہ لینڈ سلائیڈنگ شروع کردی ہے جس کی وجہ سے اسٹریٹجک زوجیلا سڑک بند ہوگئی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ نے اس راستے پر ٹریفک کی نقل و حرکت میں خلل ڈالا ہے، جو کشمیر اور لداخ کے درمیان ایک اہم رابطے کا کام کرتا ہے۔حکام نے بتایا کہ اس وقت ملبہ ہٹانے اور گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے سڑک کو دوبارہ کھولنے کے لیے بحالی کا کام جاری ہے۔ تاہم مسلسل بارش کلیئرنس آپریشن میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ادھر موسلادار بارش نے راجوری ضلع میں متعدد لینڈ سلائیڈنگ کو جنم دیا ہے، جس سے عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور رہائشی علاقوں کو خطرہ لاحق ہے۔راجوری میں کلر کے مقام پر جموں راجوری پونچھ قومی شاہراہ پر ایک بڑا لینڈ سلائیڈ ہوا، جہاںدوسے تین رہائشی مکانات کو نقصان اور ممکنہ گرنے کا انتہائی خطرہ ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ تیز موڑ پر تقریباً 10 فٹ زمین دھنس گئی ہے، جس سے یہ مکانات کیلئے خطرہ پیدا ہوا ہے اور خاندانوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔دریں اثنا، مسلسل بارش اور تازہ مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے تیراتھ موگلا کالاکوٹ سڑک بھی آج بند ہوگئی ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ علاقے میں بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
ایک اور واقعہ میں شیو مندر راجوری کے قریب سرکلر روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبہ ہٹانے اور نقل و حرکت بحال کرنے کا کام کر رہی ہیں۔لینڈ سلائیڈنگ اور دھنسنے کی وجہ سے راجوری ضلع میں کئی لنک روڈز بھی منقطع ہو گئے ہیں جس سے مکینوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔حکام نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور کلیئرنس آپریشن مکمل ہونے تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر5 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر6 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا7 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا7 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا7 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا6 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا7 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا6 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا6 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا6 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا6 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
