جموں و کشمیر
مجموعی طورپر15روز سے بند واحدہمہ موسمی سری نگرجموں قومی شاہراہ کی بحالی کاکام آخری مرحلے میں داخل
منگل کو دیر شام تک ٹریفک بحال ہونے کی اُمید
رام بن پٹی میں کام مکمل ،اودھم پورمیں تباہ شدہ حصے پرکام تیزی سے جاری،3چٹانوں کو ہٹاناباقی:حکام
ڈوڈہ،کشتواڑ روڈ اور سری نگر،سونامرگ،گمری روڈ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند،مغل روڈآواجاہی کیلئے کھلا
سری نگر :جے کے این ایس : کشمیرکوباقی ملک سے جوڑنے والی واحدہمہ موسمی270 کلومیٹر طویل سری نگرجموں قومی شاہراہ منگل کو مسلسل9ویں دن اورمجموعی طورپر15ویں دن بھی گاڑیوں کی آمدورفت کےلئے بند رہی، جس میں اودھم پور ضلع میں بری طرح سے تباہ شدہ 250 میٹر طویل حصے کو بحال کرنے کےلئے جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ تاہم ریجنل آفیسرنیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا آرایس یادﺅ نے منگل کے روز کہاکہ سری نگرجموں قومی شاہراہ کی بحالی آخری مرحلے میں ہے، امید ہے کہ منگل کو دیر شام تک ٹریفک بحال ہو جائے گا۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے بتایا کہ ڈوڈہ،کشتواڑ روڈ اور سری نگر،سونامرگ،گمری روڈ، جو جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کو لداخ سے جوڑتی ہے، کو بھی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔موسلا دھار بارشوں، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد 26 اگست سے متعدد ناکہ بندیوں کی وجہ سے سری نگرجموں قومی شاہراہ بند ہے، لیکن 30 اگست کو اسے چند گھنٹوں کے لیے دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ مجموعی طور پر، قومی شاہراہ 15 دنوں سے گاڑیوں کی آمدورفت کےلئے ہے۔ایک ایڈوائس ٹریفک پولیس افسر نے بتایا کہ جکھنی (ا ±دھم پور) سے سری نگر کی طرف اور اس کے برعکس جکھینی اور بلی نالہ کے درمیان سڑک بلاک ہونے کی وجہ سے شاہراہ ابھی تک گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔ نگروٹہ (جموں) سے ریاسی، چنانی، پٹنی ٹاپ، ڈوڈا، رام بن، بانہال، سری نگر کی طرف کسی بھی گاڑی کی نقل و حرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔انہوں نے مزید مشورہ دیا کہ کٹرا اور ادھم پور قصبوں کی طرف جانے والے مسافروں کو اپنی شناخت ثابت کرنے کے لیے تصویری شناختی کارڈ ساتھ رکھنا چاہیے، تاکہ آسانی سے نقل و حرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ٹریفک پولیس افسر نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے لوگ اور مشینیں تھرڈ میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ اور بالی نالہ کے علاقے میں ایک حصہ کے بہہ جانے کی وجہ سے شاہراہ کے بری طرح تباہ شدہ حصے کو بحال کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب سے مشکل راستہ ہے کیونکہ یہاں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ہائی وے کو دوبارہ تعمیر کرنا پڑا۔حکام نے بتایا کہ 6 بڑی چٹانیں، جو کہ قومی شاہراہ کے اس حصے کی بحالی میں اہم رکاوٹیں تھیں، پیر کو دھماکے سے اڑا دی گئیں اور ہٹا دی گئیں، اور مزید3 پتھروں کی کھدائی کی گئی تاکہ اضافی رکاوٹوں کو ہٹانے کا راستہ ہموار کیا جا سکے۔یہ ایک بڑا چیلنج ثابت ہوا ہے۔ اس کے ساتھ، سڑک صاف ہونا شروع ہو گئی ہے، اور بلاک کی گئی شاہراہ کو جلد ہی ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔جبکہ رامبن اور ادھم پور میں قومی شاہراہ سے زیادہ تر مٹی کے تودے اور گرآنے والے پتھروں کو صاف کر دیا گیا تھا، وہیں 250 میٹر لمبا حصہ ادھم پور ضلع کے تھرڈ میں ایک پہاڑی کے نیچے دب کر رہ گیا، جس کے بعد ہائی وے کے کچھ حصے بہہ گئے۔انہوں نے کہا کہ زوجیلا پٹی میں رسول موڈ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سری نگر-سونمرگ-گمری ہائی وے بھی بند ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بحالی کا کام جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس وقت تک ہائی وے پر سفر نہ کریں جب تک سڑک مکمل طور پر بحال نہیں ہو جاتی۔جموں خطہ کے پونچھ ضلع کو کشمیر کے شوپیاں ضلع سے جوڑنے والی بین علاقائی مغل روڈ پر ٹریفک آسانی سے چل رہی ہے، جبکہ بٹوٹ،ڈوڈا،کشتواڑ سڑک لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہے۔کشمیر جانے والی شاہراہوں اور دیگر بین علاقائی سڑکوں کی بندش کے نتیجے میں کٹھوعہ، سانبہ، جموں، ادھم پور، رام بن، وادی کشمیر اور پنجاب میں مختلف مقامات پر 4000 سے زیادہ گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔حکام نے بتایا کہ جموں و کشمیر کو حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں جموں سری نگر قومی شاہراہ سمیت تقریباً 12000 کلومیٹر طویل سڑک کو نقصان پہنچا ہے۔اس دوران ریجنل آفیسرنیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا آرایس یادﺅ نے منگل کے روز کہاکہ سری نگرجموں قومی شاہراہ کی بحالی آخری مرحلے میں ہے، امید ہے کہ منگل کو دیر شام تک ٹریفک بحال ہو جائے گا۔علاقائی افسرآرایس یادیونے منگل کو کہا کہ جموں سری نگر قومی شاہراہ پر بحالی کا کام آخری مرحلے میں ہے اور جلد از جلد ٹریفک کی نقل و حرکت کی اجازت دینے کی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہاکہ اوپر کی طرف سے آنے والے پانی کو چینلائز کیا جا رہا ہے، اور ہم شام تک ہلکی موٹر گاڑیوں اور بھاری گاڑیوں کے لیے دیر شام تک ہائی وے کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ریجنل آفیسرنیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے کہا کہ مسلسل مون سون بارشوں اور بادل پھٹنے سے ہائی وے کا پرانا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔دونوں ٹیوبوں پر بحالی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے،آرایس یادو نے کہاکہ ہم اس پر کام کر رہے ہیں اور ہماری ترجیح دو لین ٹریفک کو بحال کرنا ہے، تاہم، ہم سب سے پہلے یک طرفہ ٹریفک کی اجازت دیں گے، جس میں فوری توجہ سری نگر کی طرف نقل و حرکت کی بحالی پر دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم شام تک ٹریفک کی اجازت دینے کے لیے پرامید ہیں، ہلکی موٹر گاڑیوں سے شروع ہو کر، شام کے بعد بھاری موٹر گاڑیاں چلیں گی۔ افسر نے مسافروں سے اپیل کی کہ وہ احتیاط سے گاڑی چلائیں اور سڑک کے دوبارہ کھلنے کے بعد گھبرائیں نہیں۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
جموں و کشمیر
جموں کی سرحدوں پر رکشا بندھن سے قبل اسکولی طالبات نے بی ایس ایف اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھی
جموں، ملک بھر میں 28 اگست کو رکشا بندھن کا تہوار منایا جائے گا۔ اس موقع سے قبل اسکولی طالبات نے جموں کی بین الاقوامی سرحد پر تعینات بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھ کر تہوار منایا۔
رکشا بندھن بھائی اور بہن کے درمیان محبت کے رشتے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔
جموں میں ہند-پاکستان بین الاقوامی سرحد پر بھی اس تہوار کی خوشیاں دیکھنے کو ملیں، جہاں اسکولی طالبات نے سرحد پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھی۔
ایک عہدیدار نے کہاکہ ’’سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری اور اپنی ڈیوٹی کی وجہ سے یہ بہادر اہلکار اس دن اپنے گھروں کو واپس نہیں جا پاتے اور تہوار نہیں منا سکتے۔‘‘
انہوں نے بتایا کہ جموں میں بھارت-پاکستان بین الاقوامی سرحد پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے مختلف اسکولوں کی طالبات کے ساتھ یہ مقدس تہوار منایا۔
طالبات صبح مٹھائیاں اور راکھیاں لے کر سرحدی چوکیوں پر پہنچیں اور وہاں تعینات اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھی۔
اپنے گھروں سے دور رہنے والے جوانوں نے جب ان کم عمر اسکولی طالبات سے راکھیاں وصول کیں تو ان کے چہروں پر خوشی اور اطمینان کے جذبات نمایاں تھے۔
طلبہ نے کہا کہ بی ایس ایف اہلکار اپنے خاندانوں سے دور رہ کر ملک کی سلامتی کے لیے سرحد پر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
طالبات نے کہاکہ ’’جس دن ہر بھائی اپنی بہن کے ساتھ رکشا بندھن مناتا ہے، اس دن یہ بہادر اہلکار ملک کی حفاظت کے لیے سرحد پر تعینات رہتے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ بہادر جوانوں کو اپنی بہنوں کی کمی محسوس نہ ہونے دیں، اسی لیے وہ سرحد پر پہنچیں اور ان کے ساتھ رکشا بندھن کا تہوار منایا۔
یواین آئی۔ط ا
جموں و کشمیر
حکومت ’’سرکاری نوکری‘‘ کی ذہنیت بدلنے اور متبادل ذرائع معاش فراہم کرنے کی شعوری کوشش کر رہی ہے: جتیندر
جموں، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ مودی حکومت کی سب سے بڑی خدمات میں سے ایک یہ ہے کہ اس نے ملک کے نوجوانوں کو روایتی ’’سرکاری نوکری‘‘ کی ذہنیت سے آگے بڑھانے کے لیے شعوری کوشش کی ہے اور اس مقصد کے لیے کاروبار، اختراع، خود روزگاری اور روزگار پیدا کرنے کے مختلف مواقع فراہم کیے ہیں۔
جموں میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) میں قومی یومِ کھیل 2026 کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران حکومت کی نوجوانوں پر مرکوز اسکیموں نے ہندوستانی نوجوانوں کی امنگوں اور ان کے لیے دستیاب مواقع کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے لال قلعے کی فصیل سے ’’اسٹارٹ اَپ انڈیا، اسٹینڈ اَپ انڈیا‘‘ کا ذکر کیا اور ایسے وقت میں اسٹارٹ اَپ انڈیا پالیسی شروع کی جب ملک میں اسٹارٹ اَپ کا تصور ابھی ابتدائی مرحلے میں تھا۔ آج ہندوستان دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے اور ملک میں 2.30 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ اسٹارٹ اَپس موجود ہیں۔
آئی آئی ایم جموں میں وزارتِ نوجوان امور و کھیل کے تحت میرا یوا بھارت کی جانب سے منعقدہ ’’کھیلو انڈیا سمواد – کھیل کی بات، پی ایم کے ساتھ‘‘ پروگرام میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ 12 برسوں کے دوران مدرا یوجنا، سوانِدھی یوجنا اور وشوکرما یوجنا جیسی نوجوانوں پر مرکوز کئی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں، تاکہ نوجوان دوسروں پر انحصار کیے بغیر اپنا ذریعہ معاش پیدا کرسکیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس پروگرام سے خطاب کیا اور ملک کے مختلف حصوں سے شریک نوجوانوں سے بات چیت کی۔ ملک گیر سطح کا یہ پروگرام نوجوانوں کی قیادت، فٹنس اور ملک کی تعمیر جیسے موضوعات پر مرکوز تھا۔
ڈاکٹر سنگھ نے یاد دلایا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے لال قلعے کی فصیل سے ’’اسٹارٹ اَپ انڈیا، اسٹینڈ اَپ انڈیا‘‘ کا اعلان کرکے کاروباری سرگرمیوں کو زبردست فروغ دیا اور اس کے بعد اسٹارٹ اَپ انڈیا مہم شروع کی، اس وقت ہندوستان میں اسٹارٹ اَپ کلچر ابھی ابتدائی دور میں تھا۔
ڈاکٹر سنگھ نے گزشتہ ایک دہائی میں ہندوستان میں آنے والی تبدیلیوں، خاص طور پر نوجوانوں کے لیے پیدا ہونے والے مواقع کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان کے نوجوان عالمی سطح پر اپنی شناخت قائم کر رہے ہیں۔
انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالب علمی کے دور میں ہمہ جہت اور متوازن ترقی ایک صحت مند، نظم و ضبط کے پابند اور پراعتماد نوجوان نسل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
جاری۔یواین آئی۔ ظ ا
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
