ہندوستان
ڈی یو ایس یو انتخابات: 17 سال بعد خاتون امیدوار میدان میں، این ایس یو آئی بمقابلہ اے بی وی پی
نئی دہلی، دہلی یونیورسٹی طلبہ یونین (ڈی یو ایس یو) انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور تمام طلبہ تنظیموں نے اس انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے اس سال دہلی یونیورسٹی طلبہ یونین کے انتخابات میں خاصا جوش و خروش ہے اور بدھ کو نامزدگی کی آخری تاریخ تک مرکزی پینل کے مختلف عہدوں کے لئے 82 طلبہ نے کاغذات نامزدگی داخل کیے، جن میں سے جانچ کے بعد 74 نامزدگیاں درست پائی گئیں۔گزشتہ طلبہ یونین انتخابات میں صدر کے عہدے پر نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے جیت حاصل کی تھی۔ غور طلب ہے کہ اس انتخابات میں اصل مقابلہ این ایس یو آئی اور اے بی وی پی کے درمیان ہے۔
این ایس یو آئی نے موجودہ انتخابات میں صدر کے عہدے کے لئے خواتین کارڈ کھیلتے ہوئے بدھسٹ اسٹڈیز کی طالبہ جوسلین نندیتا چودھری کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ دوسری طرف، اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) نے بھی طلبہ یونین انتخابات کے لئے اپنے مرکزی پینل کا اعلان کر دیا ہے اور آرین مان کو صدر کے عہدے کا امیدوار بنایا ہے۔
آرین نے ہنس راج کالج سے گریجویشن کیا ہے اور اس وقت دہلی یونیورسٹی سے لائبریری سائنس میں ایم اے کر رہے ہیں۔ آرین کا کہنا ہے کہ اگر وہ طلبہ یونین کا انتخاب جیتتے ہیں تو ہر کالج میں مینٹل ہیلتھ کونسلر کی تقرری کرنا چاہیں گے تاکہ ہر طالب علم کو کیمپس میں ہی صحت سے متعلق مسائل کا حل مل سکے۔
لیکن آرین کی راہ اتنی آسان نہیں ۔ پچھلے انتخاب میں صدر کا عہدہ جیتنے والی این ایس یو آئی نے اس بار 17 سال بعد کسی خاتون کو امیدوار بنا کر مقابلے کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔
این ایس یو آئی کی صدر عہدے کی امیدوار 23 سالہ جوسلین نندیتا چودھری راجستھان کے جودھپور ضلع کے پل گاؤں سے تعلق رکھتی ہیں اور دہلی یونیورسٹی میں بدھسٹ اسٹڈیز میں پوسٹ گریجویشن کر رہی ہیں۔ وہ 2019 سے این ایس یو آئی کی سرگرم رکن ہیں اور مسلسل خواتین کے حقوق، یونیورسٹی کی سیکورٹی اور طلبہ نمائندگی کے لئے کام کرتی رہی ہیں۔ این ایس یو آئی نے بتایا کہ ان کی نامزدگی خواتین قیادت کو نئی سمت دینے اور 17 سال بعد ڈی یو ایس یو میں خاتون صدر بننے کے امکان کو مضبوط کرتی ہے اور وہ کسان خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔
صدر کے عہدے کے لئے اے بی وی پی کے امیدوار آرین مان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں اپنے پہلے دن سے ہی انہیں طلبہ کے مسائل کو سمجھنے کا موقع ملا۔ اے بی وی پی سے جڑنے کے بعد وہ فیس میں اضافے کی مخالفت، بنیادی سہولیات کی ترقی وغیرہ کے لئے مسلسل سرگرم رہے ہیں۔
وہیں این ایس یو آئی کا کہنا ہے کہ ان کی انتخابی مہم دہلی یونیورسٹی میں حقیقی تبدیلی لانے کے لئے ہے۔ یہ مہم ان ضروری مسائل کو اجاگر کرتی ہے جنہیں موجودہ انتظامیہ جان بوجھ کر نظر انداز کر رہی ہے۔ یونیورسٹی میں انفرااسٹرکچر کا فقدان، غیر محفوظ کیمپس، خواتین کے لیے ماہانہ چھٹی کا مطالبہ، سماجی انصاف کے لیے جدوجہد اور نااہل آر ایس ایس حامی اساتذہ کی تقرری کی مخالفت کرتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ پورے ملک کی نظر دہلی یونیورسٹی کے طلبہ یونین انتخابات پر رہتی ہے۔
حتیٰ کہ سیاسی جماعتیں بھی ان انتخابات پر کڑی نظر رکھتی ہیں۔ صدر کے عہدے کے لئے سب سے زیادہ 24 طلبہ نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں۔ اس عہدے کے لئے تین نامزدگیاں مسترد کر دی گئیں اور 21 کو منظور کر لیا گیا۔
ان انتخابات میں تقریباً 2.75 لاکھ طلبہ ووٹ ڈالیں گے۔
یو این آئی۔ اے ایم
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
ہندوستان
ہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے مودی
نئی دہلی، وزیرِ اعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے جہاں وہ بشکیک میں 26 ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزارتِ خارجہ میں سکریٹری (مغرب) سیبی جارج نے جمعرات کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں وزیرِ اعظم کے دورے کے بارے میں معلومات دیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی 29 اور 30 اگست کو ازبکستان میں نیز 31 اگست سے یکم ستمبر تک کرغز جمہوریہ میں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم ازبکستان کے صدر شوکت میرضیایف کی دعوت پر تاشقند جائیں گے اور یہ اس ملک کا ان کا چوتھا دورہ ہوگا۔ وہ اس سے پہلے 2015، 2016 اور 2022 میں ازبکستان گئے تھے۔ ازبکستان کے صدر 2018 میں ہندوستان آئے تھے اور 2019 میں انہوں نے وائبرنٹ گجرات کانفرنس میں حصہ لیا تھا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے سال 2020 میں ورچوئل ذریعے سے کانفرنس میں شرکت کی تھی۔
اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ بات چیت ہوگی۔ اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے موضوعات پر بھی تبادلۂ خیال کا امکان ہے۔
مسٹر جارج نے کہا کہ ازبکستان سے مسٹر مودی کرغز جمہوریہ کے صدر، صدر جاپاروف کی دعوت پر بشکیک جائیں گے جہاں وہ 26 ویں ایس سی او سربراہ اجلاس میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او کا قیام بنیادی طور پر دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کی تین برائیوں کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا اور یہ تمام آج بھی چیلنج بنے ہوئے ہیں۔
سربراہ اجلاس سے الگ مسٹر مودی کی روس کے صدر کے ساتھ ساتھ دیگر رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کا بھی امکان ہے۔
ایس سی او ممالک کے ساتھ ہندوستان کے مسلسل مضبوط ہوتے تعلقات کے پیشِ نظر اس دورے کو اہم مانا جا رہا ہے۔
یو این آئی ایف اے
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
