جموں و کشمیر
سری نگر جموں قومی شاہراہ اور مغل روڈ کے ذریعے ٹریفک کی نقل و حرکت کا ایک متبادل طریقہ وضع
10 دنوں میں1.37 لاکھ میٹرک ٹن پھل وادی سے باہر منتقل
روزانہ اوسطاً 1500 سے2000 پھلوں سے لدے ٹرکوں کی روانگی:صوبائی کمشنر کشمیر
ٹرکوں کی نقل و حرکت میں نمایاں اضافہ،، تقریباً 3500سے4000 گاڑیوں کی آواجاہی
سری نگر :جے کے این ایس : ڈویڑنل کمشنر کشمیر، انشول گرگ نے پیر کو کہا کہ سری نگر جموں قومی شاہراہ، مغل روڈ اور ٹرین پارسل سروس کا استعمال کرتے ہوئے گزشتہ 10 دنوں میں کشمیر وادی سے1.37 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ تازہ پھل بیرون منڈیوں میں بھیجے گئے ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق ڈویڑنل کمشنر کشمیر انشول گرگ نے اپنے دفترمیں میں میڈیا سے وابستہ افراد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ اوسطاً 1500 سے2000 پھلوں سے لدے ٹرکوں کو روانہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سری نگر جموں قومی شاہراہ اور مغل روڈ کے ذریعے نقل و حرکت کا ایک متبادل طریقہ وضع کیا گیا ہے تاکہ بغیر کسی پریشانی کے نقل و حمل کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈویڑنل کمشنر کشمیر نے مزید بتایا کہ ٹرکوں کی نقل و حرکت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تقریباً 3500سے4000 گاڑیاں روزانہ سری نگر جموں قومی شاہراہ سے گزرتی(آواجاہی) ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی دہلی کے لیے پارسل ٹرین سروس بھی روزانہ 800سے1000 ٹن پھلوں کی کھیپ لے کر جاتی ہے۔ ڈویڑنل کمشنر کشمیرکاکہناتھاکہ ٹرکوں کی نقل و حرکت میں اب نمایاں بہتری آئی ہے۔ پہلے یہ تقریباً 1500 تھی، لیکن آج تقریباً 4000 ٹرک شاہراہوں پر دیکھے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ صرف قاضی گنڈ سے تقریباً 2000 ٹرک آج یعنی پیر22ستمبرکو جموں کےلئے روانہ ہوئے۔کشمیر ڈویژن میںسیول انتظامیہ کے سربراہ انشول گرگ نے مزید کہاکہ پھلوں سے لدے ٹرکوں کے انخلاءکو اولین ترجیح دی گئی ہے اور ان ٹرکوں کو سری نگر جموں قومی شاہراہ اور مغل روڈ دونوں کے ذریعے سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ، پھل کی کھیپ کو ٹرینوں کے ذریعے براہ راست دہلی کے آدرش نگر بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر سے پھلوں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر نکالا جا رہا ہے۔
انشول گرگ نے کہا کہ بحالی کے کاموں کے لیے موسم سازگار رہا ہے اور آنے والے دنوں میں بفر اسٹاک میں اضافہ ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ذاتی طور پر ہائی وے کی بحالی اور پھلوں کو نکالنے کی کوششوں کی نگرانی اور جائزہ لے رہے ہیں۔ڈویڑنل کمشنر نے مقامی لوگوں کے تعاون کے لیے ان کا شکریہ بھی ادا کیا، یہ کہتے ہوئے کہ عوامی حمایت نے انتظامیہ کو حالیہ رکاوٹ کے دوران مشکلات کو کم کرنے اور آپریشن کو ہموار کرنے کے قابل بنایا۔انشول گرگ نے یقین دلایا کہ کشمیر وادی میں ضروری اشیاءبشمول ایندھن اور ایل پی جی کی کوئی کمی نہیں ہے۔انہوں نے لوگوں سے افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی۔۔ ایندھن کی دستیابی پر خدشات کا جواب دیتے ہوئے ڈویڑنل کمشنرکشمیر نے کہا کہ کشمیرمیں سپلائی کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک ہفتے کےلئے ایندھن کا سٹاک دستیاب ہے اور اس کی بھرائی باقاعدگی سے ہو رہی ہے۔ لوگوں کو افواہوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔ کافی ذخیرہ موجود ہے، اور انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر میں یومِ آزادی سے پہلے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا
سرینگر، جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نلن پربھات نے جمعرات کو مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں یومِ آزادی کی تقاریب سے پہلے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے سیکورٹی ایجنسیوں کو مکمل طور پر الرٹ رہنے اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کو مضبوط کرنے کی ہدایت دی۔
میٹنگ میں جموں و کشمیر پولیس، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کے سینیئر حکام شامل ہوئے۔ ان میں اسپیشل ڈی جی پی (ہم آہنگی)، اے ڈی جی پی (سی آئی ڈی)، کشمیر اور جموں زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی)، رینج ڈی آئی جی، اضلاع کے ایس ایس پی اور دیگر حکام شامل تھے۔
مسٹر پربھات نے میٹنگ میں 15 اگست کی تقاریب کے لیے سیکورٹی انتظامات اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ الرٹ رہیں تاکہ یہ قومی تقریب بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو سکے۔ انہوں نے مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں سیکورٹی نظام کو مزید مضبوط کرنے کے لیے فورسیز کی موثر تعیناتی، علاقے میں بہتر نگرانی اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پر بھی زور دیا۔
پولیس ڈائریکٹر جنرل نے اہم مقامات، بالخصوص سرینگر کے بخشے اسٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے تقریب کے مقام کے اندر اور آس پاس ٹریفک کنٹرول اور پارکنگ مینجمنٹ کو موثر طریقے سے کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ باہمی ہم آہنگی کو بہتر رکھیں تاکہ تقریب میں شرکت کرنے والے لوگوں کو کم سے کم پریشانی ہو اور انہیں تمام ضروری سہولیات آسانی سے مل سکیں۔ سیکورٹی تیاریوں، جوانوں کی تعیناتی، انٹیلی جنس معلومات، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر انتظامات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
یو این آئی۔ ظ ا۔ م الف
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کی تقریبات سے قبل پورے کشمیر میں سکیورٹی مزید سخت
سری نگر، یومِ آزادی کی تقریبات کے پیش نظر پورے کشمیر میں سکیورٹی انتظامات میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ حکام نے 15 اگست کی تقریبات کو پرامن اور بلارکاوٹ یقینی بنانے کے لیے وادی کے مختلف علاقوں میں فل ڈریس ریہرسل بھی کی۔
جمعرات کو یہاں بخشی اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) ودھی کمار بردی نے کہا کہ قومی تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں وادی کے تمام اضلاع میں سکیورٹی ریہرسل کی گئی ہے۔
بردی نے کہاکہ ’’وادی کے تمام اضلاع میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ سکیورٹی انتظامات کی بھی مکمل ریہرسل کی گئی ہے، تاکہ 15 اگست کو ہم مرکزی تقریب کو بلارکاوٹ منعقد کر سکیں۔‘‘
گزشتہ ماہ جنوبی کشمیر میں ہونے والے دو دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں پوچھے جانے پر آئی جی پی نے کہا کہ وادی بھر میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’ان معاملات میں تحقیقات جاری ہیں۔ اس کے علاوہ متعلقہ اضلاع کی جانب سے تمام مضبوط سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ سکیورٹی کا نظام مزید سخت کیا گیا ہے۔‘‘
بردی نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں یومِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں اور 15 اگست کو ایک قومی تقریب قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح کے ساتھ ساتھ انتظامی اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کے دارالحکومت میں بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے عوام سے ان تقریبات کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔
دہلی کے لال قلعہ میں 25 نومبر کو ہونے والے دھماکے، جس میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے، کو مبینہ طور پر القاعدہ برصغیر (اے کیو آئی ایس) کی ایک ذیلی تنظیم سے باضابطہ طور پر جوڑے جانے سے متعلق رپورٹس کے بارے میں پوچھے جانے پر آئی جی پی نے کہا کہ پولیس کے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں ہے اور اگر ضرورت ہوئی تو تفصیلات الگ سے شیئر کی جائیں گی۔
آئی جی پی نے کہاکہ ’’ابھی ہماری معلومات میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔‘‘
انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کشمیری پنڈتوں کو مبینہ دھمکیوں کی رپورٹس پر تبصرہ کرنے سے بھی انکار کیا اور کہا کہ وہ اپنے بیان کو یومِ آزادی اور اس سے متعلق سکیورٹی انتظامات تک محدود رکھیں گے۔
حکام نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک دھمکی آمیز خط میں چھ کشمیری پنڈتوں کے نام درج ہونے کے بعد سرکاری محکموں میں کام کرنے والے کشمیری پنڈت ملازمین کو زبانی طور پر مشورہ دیا ہے کہ وہ 20 اگست تک اپنے دفاتر میں حاضر نہ ہوں۔
وادی میں تقریباً 6,000 مہاجر ملازمین کام کر رہے ہیں۔ کشمیری پنڈتوں اور اقلیتی ملازمین کی رہائش والے کیمپوں اور دیگر مقامات پر بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا2 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
