جموں و کشمیر
سیاحوں کی متوقع تعداد میں کمی، ہر شعبے کو نقصانات کا سامنا :وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
یہ احساس ہے کہ BJPکی انتخابی شکست ریاستی درجہ کی بحالی میں رکاﺅٹ بنی
جموں و کشمیر کا ریاست نہ ہونامنتخب حکومت کاسب سے بڑا چیلنج
سری نگر :جے کے این ایس : وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو خطے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی شکست کی سزا نہیں دی جا سکتی۔عمرعبداللہ نے کہاکہ یہاں لوگوںمیں یہ ایسا احساس ہے کہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ نہیں مل سکتا کیونکہ بی جے پی نے اسمبلی انتخابات نہیں جیتے۔ جے کے این ایس مطابق نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں سے تین طرفہ عمل کا وعدہ کیا گیا تھا جس میں حد بندی، انتخاب اور ریاست کا درجہ شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کا درجہ بحال نہیں کیا گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ سال اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کی وجہ سے اسے بحال نہیں کیا جا سکتا۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر میں یہ تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ اس کی ریاست کا درجہ بحال نہیں ہو گا کیونکہ بی جے پی گزشتہ سال اسمبلی انتخابات نہیں جیت سکی تھی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی واحد پارٹی ہے جس نے ریاست کی بحالی کی مخالفت کی۔عمرعبداللہ نے یہاں اپنے نجی دفتر کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو ریاست کا درجہ نہیں ملے گا کیونکہ بی جے پی انتخابات میں ہار گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ ایک ناانصافی ہے کیونکہ کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا کہ ریاست کا درجہ تب ہی بحال ہوگا جب بی جے پی جیتے گی۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ جونیشنل کانفرنس کے نائب صدر بھی ہیں، نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو بی جے پی کی شکست کی سزا نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت منتخب حکومت کا سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ جموں و کشمیر ایک ریاست نہیں ہے۔ عمر عبداللہ نے کہاکہ ہمیں امید تھی کہ عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کے پیش نظر ریاست کی حیثیت بحال ہو جائے گی اور یہاں تک کہ سپریم کورٹ کو بھی سہ رخی عمل کے بعد اس کی بحالی کے بارے میں بتایا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ اگر ریاست کی بحالی کی مخالفت ہے تو وہ صرف بی جے پی کی طرف سے آرہی ہے۔عمرعبداللہ نے کہا کہ ان کی11 ماہ کی حکومت کے سامنے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ جموں و کشمیر ایک ریاست نہیں ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جس طرح سے لوگوں سے وعدہ کیا گیا تھا اور سپریم کورٹ کو مطلع کیا گیا تھا، ہمیں توقع تھی کہ یہ تین مراحل پر مشتمل عمل ہوگا: پہلے حد بندی، پھر انتخابات، اس کے بعد ریاست کی بحالی۔انہوںنے کہاکہ حد بندی ہوئی، انتخابات ہوئے اور لوگوں نے جوش و خروش سے انتخابات میں حصہ لیا۔ یہ بی جے پی کی بدقسمتی تھی کہ وہ انتخابات نہیں جیت سکی، لیکن لوگوں کو اس کی سزا نہیں دی جا سکتی ۔
عمرعبداللہ نے کشمیر میں سیاحت پر کہا کہ اسٹیک ہولڈرز خوش نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے وادی میں سیاحت کے احیاءکے لیے کوششیں کیں۔ لیکن سیاح اس تعداد میں نہیں آئے جس طرح ہماری توقع تھی۔ لیکن ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ حالیہ یاتریوں کے بعد سیاحوں کی آمد میں اس طرح اضافہ نہیں ہوا جس کی ان کی توقع تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاحوں کی متوقع تعداد میں کمی کی وجہ سے ہر شعبے کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تاہم سیاحوں کو جموں و کشمیر کی طرف راغب کرنے کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں۔ ’مجھے محمدﷺ سے پیار ہے‘مہم سے متعلق تنازعہ کے بارے میں پوچھے جانے پر، عمرعبداللہ نے کہا کہ صرف ایک ذہنی طور پر بیمار شخص ہی ان الفاظ کو لکھنے کا مقدمہ بنا سکتا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہاکہ ان تین الفاظ سے کس کو کوئی مسئلہ ہو سکتا ہے میں یہ سمجھنے میں ناکام ہوں کہ یہ گرفتاری کی بنیاد کیسے بن سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ عدالتیں اسے جلد از جلد درست کر دیں۔ مجھے محمدﷺ سے محبت ہے لکھنا کیسے غیر قانونی ہے۔عمرعبداللہ نے کہا کہ اگر اس مہم کو مسلمانوں سے جوڑا بھی گیا ہو تب بھی ’آئی لو محمدﷺ‘لکھنا غیر قانونی نہیں ہو سکتا۔
انہوںنے مزیدکہاکہ کیا دوسرے مذاہب کے لوگ اپنے مقدس ہستیوں اور رہنماو ¿ں کی تعریف نہیں کرتے جب آپ کشمیر سے باہر سفر کرتے ہیں تو شاید ہی کوئی ایسی گاڑی ہو جس میں دیوتا کی تصویر نہ ہو، اگر یہ غیر قانونی نہیں ہے تو یہ غیر قانونی کیسے ہو جاتا ہے ۔
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر4 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر5 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا6 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا6 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا6 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا6 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا5 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا5 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا5 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا5 days agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
