جموں و کشمیر
لیفٹیننٹ گورنر کی محکمہ دیہی ترقی اور پنچایتی راج جموں وکشمیر کی طرف سے جموں میں منعقدہ ’سوچھتا وجے یوتسو‘ میں شرکت
دیہی اورشہری جموں وکشمیرکے درمیان خلیج کو ختم کرنے کا عہد
تعلیم، سماجی بہبود، دیہی و شہری ترقی، صحت عامہ کے تحت اقدامات ایک منصفانہ اور جامع معاشرے کی تعمیر کےلئے لازمی
گزشتہ5سے6 سالوں کی انتظامی سطح پر کارکردگی مرکزی حکومت کی جموں و کشمیر سے وابستگی کا حقیقی ثبوت :منوج سنہا
سری نگر:جے کے این ایس : لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیرکو جموں میں دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے محکمے کی طرف سے ’سیوا پرو‘ کے تحت منعقدہ ”سوچھتا وجے یوتسو“ میں شرکت کی اور خطاب کیا۔جے کے این ایس کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے دیہی اور شہری جموں و کشمیر کے درمیان خلیج کو ختم کرنے اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جموں و کشمیر سے وابستگی کا سچا ثبوت گزشتہ 5سے6 سالوں کی کارکردگی میں دیکھا جا سکتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے صحت عامہ اور فلاح و بہبود کو فروغ دینے اور خوشحال اور صحت مند گاو ¿ں کےلئے کمیونٹی کی شرکت کو فروغ دینے کےلئے صفائی مہم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہاکہ تعلیم، سماجی بہبود، دیہی ترقی، شہری ترقی، صحت کی دیکھ بھال کے تحت اقدامات ایک منصفانہ اور جامع معاشرے کی تعمیر کےلئے لازمی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے دیہی جموں و کشمیر کےلئے ایک وقف ماحولیاتی تحفظ بیداری مہم چلانے کی ہدایت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ سیوا پرو کو تنہائی میں نہیں دیکھا جانا چاہیے۔
اسے زندگی میں ضم ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں سب کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے ایک متحد قومی شناخت بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔منوج سنہا نے حکام پر زور دیا کہ وہ آبی ذخائر کے ساتھ تجاوزات کے خلاف کریک ڈاو ¿ن کریں۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں قدرتی وسائل پر تجاوزات کی اطلاع حکام کو دیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ آئیے ہم ایک مضبوط، زیادہ محفوظ مستقبل کی تعمیر کے لئے متحد ہوں۔اس موقع پر، لیفٹیننٹ گورنر نے گوبردھن بائیو گیس پلانٹس اور ایس بی ایم (جی) کے تحت مختلف مقامات پر فیکل سلج ٹریٹمنٹ پلانٹس (ایف ایس ٹی پی) کا سنگ بنیاد رکھا۔لیفٹیننٹ گورنر نے صفائی منترں کےساتھ بات چیت کی اور سوچھ گرہیوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے شری امرناتھ جی یاترا2025 پر ایک دستاویزی فلم بھی جاری کی جس میں صفائی کے بہترین طریقوں پر روشنی ڈالی گئی۔تقریب میں ، ممبر پارلیمنٹ جگل کشور شرمام، بھارت ب ±شن ڈی ڈی سی چیئرمین جموں؛ممبران قانون ساز اسمبلی یودھویر سیٹھی، وکرم رندھاوا، شری اروند گپتا، سکریٹری دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے محکمہ محمد اعجاز؛ شیو کمار شرما ڈی آئی جی جموں،سامبا،کٹھوعہ رینج؛ ڈاکٹر راکیش منہاس ڈپٹی کمشنر جموں؛ انو ملہوترا، ڈائریکٹر جنرل دیہی صفائی ستھرائی؛ سینئر عہدیداران، سوچھ گریہ، سماجی تنظیموں کے ارکان اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر3 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر4 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا6 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا5 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا5 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا4 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا5 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا4 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا4 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
