جموں و کشمیر
سرکریک علاقے میں پاکستان کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا:وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ
بھارت کو آپریشن سندور کے تمام مقاصد حاصل
کہاپاکستان کےساتھ جنگ شروع کرنا مقصد نہیں تھا،سرحدپار دہشت گردی کےخلاف جنگ جاری رہے گی
سری نگر :جے کے این ایس : پاکستان کو ایک واضح پیغام میں، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو پڑوسی ملک کو سر کریک کے علاقے میں کسی بھی جارحیت کے خلاف خبردار کیا اور کہا کہ اس طرح کے کسی بھی اقدام کا منہ توڑ اور فوری جواب دیا جائے گا جو تاریخ اور جغرافیہ کو بدل سکتا ہے۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے یہ تبصرہ گجرات کے سرحدی شہر بھوج کے قریب ایک فوجی اڈے پر کیا ،جب انہوں نے فوجیوں کےساتھ دسہرہ منایا اور اس موقع پر ’شاستر پوجا‘ (ہتھیاروں کی پوجا) کی۔راجناتھ سنگھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے آپریشن سندورکے تمام مقاصد کامیابی سے حاصل کئے ۔انہوںنے واضح کیاکہ حالات کو خراب کر کے پاکستان کےساتھ جنگ شروع کرنا اس کا مقصد نہیں تھا۔تاہم، متنازعہ سر کریک پر ان کے تبصروں نے بہت زیادہ توجہ مبذول کرائی۔، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ سر کریک کے علاقے میں پاکستان کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا جو تاریخ اور جغرافیہ دونوں کو بدل دے گا۔
انہوں نے کہا کہ1965 کی جنگ میں بھارتی فوج نے لاہور تک پہنچنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا تھا، آج 2025 میں پاکستان کو یاد رکھنا چاہیے کہ کراچی جانے والا ایک راستہ کریک سے گزرتا ہے۔سر کریک گجرات کے رن آف کچھ اور پاکستان کے درمیان 96 کلومیٹر طویل سمندری راستہ ہے۔ دونوں اطراف کی جانب سے سمندری حدود کی مختلف تشریحات کی وجہ سے اسے ایک متنازعہ علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ آزادی کے 78 سالوں کے باوجود، سر کریک کے علاقے میں سرحدی تنازعہ جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے بارہا اس مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی ہے، لیکن پاکستان کے ارادے ناقص اور غیر واضح ہیں۔انہوں نے کہا کہ سر کریک سے ملحقہ علاقوں میں اس کے (پاکستان کے) فوجی ڈھانچے کی حالیہ توسیع اس کے ارادوں کو ظاہر کرتی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستانی فوج اور بارڈر سیکورٹی فورس ہندوستان کی سرحدوں کی چوکسی سے حفاظت کر رہی ہے۔آپریشن سندور پرراج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سرحد پار دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی جنگ جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آپریشن کے دوران ہندوستان کے دفاعی نظام میں گھسنے کی ناکام کوشش کی لیکن ہندوستانی فوج نے پاکستانی فضائی دفاعی آلات کو ”بے نقاب“ کرکے دنیا کو پیغام دیا کہ وہ دشمن کو بھاری نقصان پہنچا سکتی ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے لیہہ سے سر کریک تک ہندوستان کے دفاعی نظام میں گھسنے کی ناکام کوشش کی۔تاہم، جوابی کارروائی میں، بھارتی افواج نے پاکستانی فضائی دفاعی نظام کو مکمل طور پر بے نقاب کیا اور دنیا کو پیغام دیا کہ بھارتی افواج جب اور جہاں چاہیں پاکستان کو بھاری نقصان پہنچا سکتی ہیں۔راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا کیونکہ اس کی فوجی کارروائی دہشت گردی کے خلاف تھی۔انہوں نے کہا کہ اس کو بڑھانا اور جنگ شروع کرنا آپریشن سندور کا مقصد نہیں تھا۔ مجھے خوشی ہے کہ ہندوستانی افواج نے آپریشن سندور کے تمام فوجی مقاصد کو کامیابی سے حاصل کر لیا ہے۔ لیکن دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ جاری ہے۔وزیر دفاع نے تینوں سروسز کے درمیان زیادہ سے زیادہ جوڑ کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ یہ ہماری مسلح افواج کا اشتراک تھا جس نے آپریشن سندھ کو ریکارڈ وقت میں انجام دیا۔ آج اس موقع پر، میں آپریشن سندھ کی کامیابی کے لیے اپنے بہادر فوجیوں اور افسروں کو خصوصی مبارکباد دینا چاہتا ہوں،۔انہوںنے کہاکہ آپ کی حکمت عملی، آپ کی ہمت اور آپ کی صلاحیت نے ثابت کر دیا ہے کہ ہندوستان ہر حال میں دشمن کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ مجھے پورا یقین ہے کہ آپ سب کی ہمت، آپ سب کی بہادری، ہندوستان کی خودمختاری اور سالمیت کی حفاظت کرتی رہے گی۔وزیر دفاع نے فوج، فضائیہ اور بحریہ کو ہندوستان کی طاقت کے تین ستون قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ جب یہ تینوں خدمات مل کر کام کرتی ہیں، تب ہی ہم ہر چیلنج کا مو ¿ثر طریقے سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے لیے، ہتھیار صرف اوزار نہیں ہیں، ہتھیار صرف طاقت کی نمائش کے لیے نہیں ہیں، بلکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہتھیار راستبازی کو قائم کرنے کا ذریعہ ہیں۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
جموں و کشمیر
جموں کی سرحدوں پر رکشا بندھن سے قبل اسکولی طالبات نے بی ایس ایف اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھی
جموں، ملک بھر میں 28 اگست کو رکشا بندھن کا تہوار منایا جائے گا۔ اس موقع سے قبل اسکولی طالبات نے جموں کی بین الاقوامی سرحد پر تعینات بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھ کر تہوار منایا۔
رکشا بندھن بھائی اور بہن کے درمیان محبت کے رشتے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔
جموں میں ہند-پاکستان بین الاقوامی سرحد پر بھی اس تہوار کی خوشیاں دیکھنے کو ملیں، جہاں اسکولی طالبات نے سرحد پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھی۔
ایک عہدیدار نے کہاکہ ’’سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری اور اپنی ڈیوٹی کی وجہ سے یہ بہادر اہلکار اس دن اپنے گھروں کو واپس نہیں جا پاتے اور تہوار نہیں منا سکتے۔‘‘
انہوں نے بتایا کہ جموں میں بھارت-پاکستان بین الاقوامی سرحد پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے مختلف اسکولوں کی طالبات کے ساتھ یہ مقدس تہوار منایا۔
طالبات صبح مٹھائیاں اور راکھیاں لے کر سرحدی چوکیوں پر پہنچیں اور وہاں تعینات اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھی۔
اپنے گھروں سے دور رہنے والے جوانوں نے جب ان کم عمر اسکولی طالبات سے راکھیاں وصول کیں تو ان کے چہروں پر خوشی اور اطمینان کے جذبات نمایاں تھے۔
طلبہ نے کہا کہ بی ایس ایف اہلکار اپنے خاندانوں سے دور رہ کر ملک کی سلامتی کے لیے سرحد پر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
طالبات نے کہاکہ ’’جس دن ہر بھائی اپنی بہن کے ساتھ رکشا بندھن مناتا ہے، اس دن یہ بہادر اہلکار ملک کی حفاظت کے لیے سرحد پر تعینات رہتے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ بہادر جوانوں کو اپنی بہنوں کی کمی محسوس نہ ہونے دیں، اسی لیے وہ سرحد پر پہنچیں اور ان کے ساتھ رکشا بندھن کا تہوار منایا۔
یواین آئی۔ط ا
جموں و کشمیر
حکومت ’’سرکاری نوکری‘‘ کی ذہنیت بدلنے اور متبادل ذرائع معاش فراہم کرنے کی شعوری کوشش کر رہی ہے: جتیندر
جموں، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ مودی حکومت کی سب سے بڑی خدمات میں سے ایک یہ ہے کہ اس نے ملک کے نوجوانوں کو روایتی ’’سرکاری نوکری‘‘ کی ذہنیت سے آگے بڑھانے کے لیے شعوری کوشش کی ہے اور اس مقصد کے لیے کاروبار، اختراع، خود روزگاری اور روزگار پیدا کرنے کے مختلف مواقع فراہم کیے ہیں۔
جموں میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) میں قومی یومِ کھیل 2026 کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران حکومت کی نوجوانوں پر مرکوز اسکیموں نے ہندوستانی نوجوانوں کی امنگوں اور ان کے لیے دستیاب مواقع کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے لال قلعے کی فصیل سے ’’اسٹارٹ اَپ انڈیا، اسٹینڈ اَپ انڈیا‘‘ کا ذکر کیا اور ایسے وقت میں اسٹارٹ اَپ انڈیا پالیسی شروع کی جب ملک میں اسٹارٹ اَپ کا تصور ابھی ابتدائی مرحلے میں تھا۔ آج ہندوستان دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے اور ملک میں 2.30 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ اسٹارٹ اَپس موجود ہیں۔
آئی آئی ایم جموں میں وزارتِ نوجوان امور و کھیل کے تحت میرا یوا بھارت کی جانب سے منعقدہ ’’کھیلو انڈیا سمواد – کھیل کی بات، پی ایم کے ساتھ‘‘ پروگرام میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ 12 برسوں کے دوران مدرا یوجنا، سوانِدھی یوجنا اور وشوکرما یوجنا جیسی نوجوانوں پر مرکوز کئی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں، تاکہ نوجوان دوسروں پر انحصار کیے بغیر اپنا ذریعہ معاش پیدا کرسکیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس پروگرام سے خطاب کیا اور ملک کے مختلف حصوں سے شریک نوجوانوں سے بات چیت کی۔ ملک گیر سطح کا یہ پروگرام نوجوانوں کی قیادت، فٹنس اور ملک کی تعمیر جیسے موضوعات پر مرکوز تھا۔
ڈاکٹر سنگھ نے یاد دلایا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے لال قلعے کی فصیل سے ’’اسٹارٹ اَپ انڈیا، اسٹینڈ اَپ انڈیا‘‘ کا اعلان کرکے کاروباری سرگرمیوں کو زبردست فروغ دیا اور اس کے بعد اسٹارٹ اَپ انڈیا مہم شروع کی، اس وقت ہندوستان میں اسٹارٹ اَپ کلچر ابھی ابتدائی دور میں تھا۔
ڈاکٹر سنگھ نے گزشتہ ایک دہائی میں ہندوستان میں آنے والی تبدیلیوں، خاص طور پر نوجوانوں کے لیے پیدا ہونے والے مواقع کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان کے نوجوان عالمی سطح پر اپنی شناخت قائم کر رہے ہیں۔
انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالب علمی کے دور میں ہمہ جہت اور متوازن ترقی ایک صحت مند، نظم و ضبط کے پابند اور پراعتماد نوجوان نسل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
جاری۔یواین آئی۔ ظ ا
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر7 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
