جموں و کشمیر
جموں وکشمیرکے میدانی علاقوںمیں ہلکی سے موسلا دار بارش،بالائی مقامات پر تازہ برف جمع
دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقعہ
بدھ کو چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع،20 اکتوبر تک موسم خشک :ماہر موسمیات ڈاکٹر مختار احمد
سری نگر:جے کے این ایس : جموں وکشمیرکے میدانی اور بالائی علاقوںمیںتقریباً36گھنٹوں تک ہلکی سے درمیانی برف وباراں کاسلسلہ جاری رہنے کے بعدمنگل کی صبح سے موسم مجموعی طور پر بہتر ہوئی۔تاہم موسمیاتی ماہرین نے شام تک کہیں کہیں ہلکی بارش کاامکان ظاہرکیا ۔تازہ برف وباراں کیساتھ ہی موسم سرما نے کشمیرمیں قبل ازوقت آمد کی دستک دی ہے ،کیونکہ دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقعہ ہوئی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق جموں و کشمیر کے بیشتر حصوں میں ہلکی،درمیانی اور موسلادار بارش ہونے کے ساتھ ہی، کئی اونچے علاقوں میں پیراور منگل کی درمیانی رات کو تازہ برف باری ہوئی، جس سے گلمرگ میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی جس سے یہاں موسم کا پہلا زیرو درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو کہ اس خطے میں سردی کی ابتدائی شروعات ہے۔موسمیاتی مرکز سری نگرکے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمدنے بتایاکہ منگل کی صبح تک ادھم پور میں سب سے زیادہ 100.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد بٹوٹ میں 98.2 ملی میٹر، ڈوڈہ میں 86 ملی میٹر، بھدرواہ میں77 ملی میٹر، بانہال میں 75.8 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں70 ملی میٹر، کوکرناگ میں68.9 ملی میٹر، رام بن میں68.5 ملی میٹر اورہلگام52.6 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔انہوںنے کہاکہ سنتھن ٹاپ، پیر کی گلی، اور سادھنا ٹاپ سمیت کئی اونچی جگہوں سے 2 سے 8 انچ کے درمیان ہلکی سے درمیانی برفباری کی اطلاع ہے۔تاہم دیگر موسمیاتی ماہرین نے بتایاکہ منگل کی صبح تک سادھنا ٹاپ میں تقریباً 18سے20 انچ برف پڑی، پیر کی گلی میں 12سے15 انچ، سنتھن ٹاپ میں14سے18 انچ، اور زوجیلا پاس میں 6سے7 انچ برف پڑی۔ سیاحتی مقامات بشمول سونمرگ (2سے3 انچ) اور پہلگام ( ایک سے دوانچ) میں بھی ہلکی برفباری ہوئی۔حکام نے بتایا کہ8.0 ڈگری سینٹی گریڈ پر، زوجیلا پاس نے سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ کی۔مشہور سکی ریزورٹ گلمرگ منگل کی صبح درجہ حرارت0.4 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا، جو اکتوبر کے اوائل میں صفر سے نیچے درجہ حرارت ریکارڈ کرنے والا وادی کا پہلا اسٹیشن بن گیا۔ اس کے برعکس پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوکرناگ کے لارنو اور ڈکسم علاقوں میں تازہ برف باری سے سیب کے باغات اور بجلی کی سپلائی لائنوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ برف کے بوجھ تلے کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے جس سے بجلی اور سڑک کے رابطے میں جزوی طور پر خلل پڑا۔
موسمیاتی مرکز سری نگرکے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمدنے آنے والے دنوں کی پیشن گوئی کرتے ہوئے بتایاکہ منگل کو دوپہر یا سہ پہر تک کہیں کہیں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے جس کے بعد بتدریج بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ 8 اکتوبر کو چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے، جبکہ جموں و کشمیر میں عام طور پر 9 سے 17 اکتوبر تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔اپنی ایڈوائزری میں، موسمیاتی مرکز سری نگر نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ 8 اکتوبر سے زرعی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں۔موسمیاتی مرکز سری نگرنے خطرناک مقامات پر خاص طور پر پہاڑی اور پہاڑی سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ اور پتھرگرآنے کے امکان کے بارے میں بھی خبردار کیا۔ ادھرآزاد موسم کی پیشن گوئی کرنے والے فیضان عارف کینگ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آج یعنی منگل کوزیادہ تر موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔تاہم کچھ مقامات پر دوپہر تک بارش جاری رہ سکتی ہے، خاص طور پر کشتواڑ، ڈوڈہ، اننت ناگ کے کچھ حصے، رام ن، ادھم پور، اور کٹھوعہ اضلاع میں۔انہوں نے کہاکہ اس کے بعد موسم خشک رہے گا۔ فیضان عارف کینگ نے مزید کہا کہ الگ تھلگ علاقوں میں ہلکی بارش کے امکان کے علاوہ، 20 اکتوبر تک جموں و کشمیر میں خشک موسم کا راج رہے گا۔
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
ہندوستان1 week agoراہل پیلیٹ گن متاثرہ کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کے حق میں ڈی سی پی دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھے
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
