جموں و کشمیر
راجوری، ادھم پوراوراننت ناگ اضلاع میں سیکورٹی فورسزکی انسداددہشت گردی کارروائیاں جنگلاتی علاقوں کا محاصرہ ،وسیع پیمانے پر تلاشی مہم
کچھ مشتبہ دہشت گردوںکی نقل وحمل اور موجودگی کی اطلاعات کے بعد سیکورٹی گرڈ سریع الحرکت
سری نگر:جے کے این ایس : حکام نے بتایاکہ سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز راجوری اور ادھم پور اضلاع کے دُور دراز جنگلاتی علاقوں میں چھپے ہوئے دہشت گردوں کی تلاش میں تیزی لائی۔اس دوران حکام نے بتایاکہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا پتہ لگانے کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکر ناگ علاقے کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق منگل کی شام راجوری کے کنڈی کے بیرنتھب علاقے میں پولیس اور کچھ دہشت گردوں کے درمیان ایک مختصر تصادم ہوا، وہیں ادھم پور کے بسنت گڑھ کے دھرنی ٹاپ علاقے میں بھی3 مشتبہ دہشت گردوں کو حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔حکام نے بتایا کہ فوج اور سی آر پی ایف کی مدد سے پولیس نے راجوری کے کنڈی کے بیرنتھب کے اطراف کے علاقوں کا محاصرہ مضبوط کیا اور بدھ کی صبح دہشت گردوں کا سراغ لگانے اور انہیں بے اثر کرنے کےلئے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کو ملحقہ علاقوں تک بڑھا دیا گیا ہے لیکن اب تک دہشت گردوں سے کوئی نیا رابطہ نہیں ہوا ہے۔جموں کے انسپکٹر جنرل آف پولیس، بھیم سین ٹوٹی نے بتایا کہ دہشت گردوں اور ایس او جی (خصوصی آپریشن گروپ) کی ٹیم کے درمیان منگل کی شام راجوری کے بیرنتھب علاقے، پولیس اسٹیشن کنڈی، راجوری کی حدودمیں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ پارٹیاں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔تصادم کے بعد، پولیس، فوج اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی مشترکہ ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ حکام کے مطابق، سیکورٹی فورسز راجوری-کوٹرنکا بدھل سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں کو متعدد مقامات پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی گاڑی سیکورٹی فورسز کی مناسب جانچ کے بغیر نہ گزرے۔اس دوران حکام نے بتایاکہ ادھم پور کے بسنت گڑھ کے دھرنی ٹاپ علاقے میں بھی3 مشتبہ دہشت گردوں کو حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
اوراسکی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسزنے نزدیکی بالائی اورجنگلاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پرتلاشی مہم شروع کی ۔ادھر جنوبی کشمیرکے اننت ناگ ضلع کے کوکر ناگ علاقے کے جنگلات میںسیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا پتہ لگانے کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی۔ حکام نے بدھ کو یہاں بتایاکہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا پتہ لگانے کے لیے جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کوکر ناگ علاقے کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی۔عہدیداروں نے بتایا کہ کوکرناگ کے اہلان گڈول علاقے میں2دن قبل تلاشی مہم شروع کی گئی تھی کیونکہ ان اطلاعات کے بعد کہ دہشت گردوں کا ایک گروپ وہاں چھپا ہوا ہے۔اہلان گڈول کشمیر میں دہشت گردی کا نیا گڑھ بن گیا ہے کیونکہ اس علاقے نے گزشتہ سال اگست اور ستمبر2023 میں2بڑے انکاو ¿نٹر دیکھے تھے۔جبکہ گزشتہ سال دہشت گردوں کے ساتھ شدید تصادم آرائی میں یہاں 2 فوجی اور ایک شہری ہلاک ہوئے، وہیں 2فوجی افسران اور ایک پولیس افسر سمیت سیکورٹی فورسز کے 4 اہلکاروں نے گھنے جنگلوں میں دہشت گردوں کا سراغ لگاتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔
جموں و کشمیر
کشمیری پنڈتوں کے لیے ’گھر سے کام‘ کا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا: ڈویژنل کمشنر
سری نگر، ڈویژنل کمشنر کشمیر انشول گرگ نے جمعہ کو ان اطلاعات کی تردید کی کہ سوشل میڈیا پر مبینہ دھمکی آمیز خط گردش کرنے کے بعد انتظامیہ نے کشمیری پنڈت ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی کوئی زبانی ہدایت جاری کی ہے۔
گرگ نے کہا کہ ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات پر بھروسہ کریں۔
گرگ نے نامہ نگاروں سے کہاکہ ’’دیکھیں، اس طرح کا کوئی حکم کسی بھی صورت میں جاری نہیں کیا گیا ہے۔‘‘
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کی جانے والی مستند اطلاعات پر ہی اعتماد کریں۔
انہوں نے کہاکہ ’’ہم سب کو اطلاعات کے محکمے، حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے مستند ذرائع پر ہی انحصار کرنا چاہیے۔ ہمیں ان پر بھروسہ کرنا چاہیے۔‘‘
سکیورٹی سے متعلق خدشات پر ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ سرکاری ملازمین، رہائشیوں اور 15 اگست کی یومِ آزادی تقریبات میں شرکت کرنے والوں کے لیے مناسب سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک سکیورٹی کا تعلق ہے، ملازمین، رہائشیوں یا 15 اگست کی یومِ آزادی تقریبات میں شرکت کرنے والوں، سب کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔‘‘
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی سے قبل جموں میں عظیم الشان ترنگا ریلی نکالی گئی
جموں، یومِ آزادی سے قبل ضلع انتظامیہ جموں نے جمعہ کو ایک عظیم الشان ترنگا ریلی کا انعقاد کیا۔ اس کا مقصد ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے پیغام کو مضبوط بنانا، شہریوں کو اپنے گھروں پر فخر کے ساتھ قومی پرچم لہرانے اور یومِ آزادی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کی ترغیب دینا تھا۔
ریلی گلشن گراؤنڈ سے شروع ہوئی اور تاوی پل سے ہوتی ہوئی شری مہاراجہ ہری سنگھ جی پارک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
سینکڑوں طلبہ اور عام شہریوں پر مشتمل اس عظیم الشان جلوس میں لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ جگل کشور شرما، باہو کے رکن اسمبلی وکرم رندھاوا، نگروٹہ کی رکن اسمبلی دویانی رانا، ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار، انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں زون بھیم سین ٹوٹی، ڈی آئی جی جے ایس کے رینج، ڈپٹی کمشنر جموں، کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن، ایس ایس پیز، محکمۂ سربراہان، اے ڈی سیز اور سول و پولیس انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔
شرکاء نے ترنگا ہاتھوں میں اٹھا رکھا تھا اور حب الوطنی کے نعرے بلند کرتے ہوئے مقررہ راستے پر مارچ کیا، جس سے قومی فخر، اتحاد اور جوش و خروش کا ماحول پیدا ہوگیا۔
اس موقع پر ڈویژنل کمشنر رمیش کمار نے کہا کہ ترنگا ریلی کا انعقاد یومِ آزادی کی پُرجوش تقریبات کا ماحول بنانے، ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے پیغام کو مضبوط کرنے اور قومی گیت ’وندے ماترم‘ کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’وندے ماترم‘ کی لازوال روح آج بھی ہر شہری کو متاثر کرتی ہے اور یہ حب الوطنی، قربانی، اتحاد اور ملک سے وابستگی کی اقدار کی نمائندگی کرتی ہے۔
ڈویژنل کمشنر نے معاشرے کے تمام طبقات کے لوگوں کی پُرجوش شرکت کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں قومی اتحاد، بھائی چارے اور اجتماعی ذمہ داری کے جذبے کو مضبوط کرتی ہیں۔ انہوں نے جموں ڈویژن کے اضلاع کی جانب سے فعال شرکت اور ’وندے ماترم‘ کی 150ویں سالگرہ کے سلسلے میں پروگراموں کے انعقاد کے لیے کی جانے والی مشترکہ کوششوں کی بھی تعریف کی۔
انہوں نے سول انتظامیہ، پولیس، تعلیمی اداروں اور عوام کی مربوط کوششوں کو سراہا، جن کی بدولت تقریبات کو بامعنی اور کامیاب بنایا گیا۔
ڈویژنل کمشنر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ’وندے ماترم‘ میں موجود حب الوطنی کی اقدار سے تحریک حاصل کریں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے نوجوان نسل سے اپیل کی کہ وہ اتحاد، سماجی ہم آہنگی، نظم و ضبط اور ذمہ دار شہری ہونے کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔
ترنگا ریلی مہاراجہ ہری سنگھ جی پارک میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاء نے ملک کے اتحاد، سالمیت اور ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
اس تقریب کے ذریعے ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے پیغام کو بھی مزید تقویت ملی اور شہریوں کو یومِ آزادی فخر کے ساتھ منانے اور ہر شہری کے دل میں حب الوطنی کے جذبے کو زندہ رکھنے کی ترغیب دی گئی۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کے نوجوان اس بات کو یقینی بنائیں کہ ماضی کی غلطیاں دوبارہ نہ دہرائی جائیں: ایل جی سنہا
سری نگر، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوان اس بات کو یقینی بنائیں کہ ماضی کی غلطیاں دوبارہ نہ دہرائی جائیں اور ایک جامع اور بااختیار ہندوستان کو مضبوط بنانے کے لیے اعتماد کے پل تعمیر کیے جائیں۔
سری نگر میں ’تقسیمِ ہند کے ہولناک واقعات کی یاد کے دن‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنہا نے 1947 کی تقسیمِ ہند کے دوران مصائب برداشت کرنے والے لوگوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی قربانیاں نسلوں کو متاثر کرتی رہیں گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ تقسیمِ ہند کا زخم آج بھی ہر ہندوستانی کے اجتماعی شعور میں درد کی صورت میں موجود ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’تقسیم کے کئی دہائیاں گزر جانے کے باوجود ان کی قربانیاں ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ یہ زخم ابھی مندمل نہیں ہوا اور ہندوستان کی اجتماعی روح میں نسل در نسل درد کی صورت میں موجود ہے۔ تقسیمِ ہند کے ہولناک واقعات کی یاد کے دن ہم صرف ماضی کو یاد نہیں کر رہے بلکہ ان لاکھوں لوگوں کی آواز کو بھی سامنے لا رہے ہیں جن کی آواز ان سے چھین لی گئی تھی۔ میں پختہ عزم کے ساتھ دوبارہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہم ان کے درد کو تاریخ کی گرد میں دفن نہیں ہونے دیں گے۔‘‘
انہوں نے مزید کہاکہ ’’انہیں یاد کرنا انسانیت کے تئیں اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہے۔ ہم ان کی یادوں کو محفوظ رکھیں گے۔
پوری سچائی، ایمانداری اور انتہائی حساسیت کے ساتھ انہیں یاد کرنا سب سے مقدس خراجِ عقیدت ہے۔ میرا یقین ہے کہ ان کی داستانیں ہمارے قومی شعور کا ناقابلِ فراموش باب ہیں اور ان کی قربانیاں مادرِ ہند کی روح میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس دن کو خود احتسابی اور قومی عزم کے موقع کے طور پر منائیں۔
انہوں نے نوجوانوں، کسانوں، مزدوروں اور خواتین سے اپیل کی کہ وہ حوصلے اور عزم کے ساتھ آگے آئیں اور ترقی و ہم آہنگی کی جانب وقت کا رخ موڑیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان لوگوں کے عزم و حوصلے کو سراہا جنہوں نے ہمت کے ساتھ اپنی زندگیوں کو دوبارہ تعمیر کیا اور تاریخی روایات اور اقدار کے ذریعے ملک کے سماجی تانے بانے اور ثقافتی ورثے کو مزید مالا مال کیا۔
انہوں نے کہاکہ ’’آج کا موقع ماضی کے درد کو تسلیم کرنے اور امن، ہم آہنگی اور قومی اتحاد کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط کرنے کا موقع ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ تاریخ سے حاصل ہونے والے اسباق ہی مستقبل کو محفوظ اور انسانی بنا سکتے ہیں۔‘‘
جاری۔یواین آئی۔ظ ا
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا4 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا4 days agoآبنائے ہرمز کے مستقبل پر ایرانی مطالبات سے غیر یقینی بڑھنے کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ
