جموں و کشمیر
دہشت گردی کی فنڈنگ کو روکنے کےلئے تحقیقاتی تکنیک کو فروغ،57 سے زائد افراد اور متعدد گروپ دہشت گرد تنظیمیں قرار:امت شاہ
آرٹیکل 370 کی منسوخی سے لے کر سرجیکل اسٹرائیک اور ایئر اسٹرائیک اور آپریشن سندور تک ہم نے حساس مقامات کوبنایا نشانہ
دہشت گردی کے خطرات سے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے کثیرجہتی اقدامات
UAPAاورNIAایکٹ میں ترمیم،3 نئے فوجداری قوانین میں دہشت گردی کی تعریف،شدت پسندافرادو گروپوں پر پابندی
سری نگر:جے کے این ایس : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو زور دے کر کہا کہ مرکز نے دہشت گردی کے خطرات سے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے کئی اقدامات کئے ہیں، جن میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) میں ترمیم اور تین نئے فوجداری قوانین میں دہشت گردی کی تعریف شامل ہے۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق نیشنل سیکورٹی گارڈ (NSG) کے 41ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ مرکز نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا جیسے گروپوں پر پابندی لگا دی ہے اور دہشت گردی کی فنڈنگ کو روکنے کے لیے تحقیقاتی تکنیک کو بھی بڑھایا ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں ہمارے ملک نے دہشت گردی کےخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہاکہ 2019 سے ہم ملک کو دہشت گردی کے خطرات سے بچانے کےلئے یکے بعد دیگرے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے UAPA میں ترمیم کی،NIA ایکٹ میں ترمیم کی، PMLA اور ED کو دہشت گرد گروپوں کی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے فعال کیا، دہشت گردی کی فنڈنگ کی سائنسی تحقیقات کے لیے ایک نظام قائم کیا۔امت شاہ نے مزید کہاکہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی لگائی، MAC کو مضبوط کیا، CCTV اور Netgrid کے ذریعے ملک بھر کی تفتیشی ایجنسیوں کے ساتھ قومی ڈیٹا کا اشتراک شروع کیا ۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ2023 میں متعارف کرائے گئے 3 نئے فوجداری قوانین نے پہلی باردہشت گردی کی تعریف کی ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ مرکز نے 57 سے زیادہ افراد اور مختلف تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل370 کی منسوخی سے لے کر سرجیکل اسٹرائیک، ایئر اسٹرائیک اورمسلح افواج کی جانب سے آپریشن سندور تک، ہندوستان دہشت گردوں کے ایک حساس مقام کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا ہے۔امت شاہ نے کہاکہ پہلی بار، ہم نے تین نئے فوجداری قوانین میں دہشت گردی کی تعریف کی ہے اور عدالتوں میں پہلے پائی جانے والی خامیوں کو پ ±ر کیا ہے۔ اب تک ہم57 سے زائد افراد اور متعدد تنظیموں کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے چکے ہیں اور ان کی سرگرمیوں پر کامیابی سے پابندی لگا چکے ہیں۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہاکہ اگر ہم اس پوری مہم کو غور سے دیکھیں تو آرٹیکل 370 کو ختم کرنے سے لے کر سرجیکل اسٹرائیک، ایئر اسٹرائیک اور آپریشن سندورتک، ہم نے ان کے حساس مقام کو نشانہ بنایا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) کی گزشتہ چار دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف ایک زبردست جنگ لڑنے کی کوششوں کی تعریف کی۔این ایس جی کی کارروائی میں دکھائے گئے مظاہروں کا حوالہ دیتے ہوئے،امت شاہ نے کہا کہ اس سے ملک کو اطمینان ہوتا ہے کہ اس کی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ محفوظ ہاتھوں میں ہے۔انہوں نے کہاکہ ان تین اصولوں: سرواترا، سرووٹم، تحفظ، اور سمرپن، سہاس اور راشٹربھکتی کو اپنی پہچان بنا کر، این ایس جی نے چار دہائیوں سے اس ملک میں منظم جرائم اور دہشت گردی کے خلاف ایک زبردست جنگ لڑی ہے۔ مظاہرے کو دیکھنے کے بعد، ہم سب نے ابھی دیکھا ہے، ملک کا ہر شہری اپنے دل و دماغ میں اس اطمینان کے ساتھ چلا جاتا ہے کہ ہم، ہماری سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ بہت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اسپیشل آپریشن ٹریننگ سینٹر (SOTC)، جس کا آج افتتاح کیا گیا، نہ صرف NSG بلکہ ریاستی پولیس فورسز کو تربیت دینے کے لیے بھی تھا۔انہوںنے کہاکہ میں تمام ریاستی پولیس فورسز کو بتانا چاہتا ہوں کہ آج جس اسپیشل آپریشن ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا گیا ہے وہ صرف این ایس جی کے لیے نہیں ہے، بلکہ یہ آپ سب کو تربیت فراہم کرے گا۔مرکزی وزیر داخلہ نے مزید کہاکہ ہم این ایس جی کے کردار میں بڑی تبدیلیاں کرنے جا رہے ہیں۔ این ایس جی کا نیا مرکز ایودھیا میں قائم کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ، NSG کے تمام 6 ایسے مرکز، جنہیں SG کہا جاتا ہے، کسی بھی دہشت گردانہ حملے کو کم کرنے میں مدد کریں گے۔امت شاہ نے بتایا کہ SOTC کا افتتاح 141 کروڑ روپے کی لاگت کے بعد کیا گیا تھا، اور یہ کمانڈوز کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے جدید ترین تربیت فراہم کرے گا۔امت شاہ نے کہاکہ آج، 141 کروڑ روپے کی لاگت سے اسپیشل آپریشنز ٹریننگ سینٹر (SOTC) کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ ، یہ 8 ایکڑ جگہ پر کمانڈوز اور اسپیشل کمانڈوز کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے جدید ترین تربیت دی جائے گی۔ ہم سب جانتے ہیں کہ اتنے وسیع ملک میں، مرکزی حکومت اکیلے دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہاکہNSG نے بہادری کے ساتھ اپنی طاقت کے ساتھ ملک کی حفاظت کی ہے۔ اشو میدھ، آپریشن سروشکتی، آپریشن ڈھنگو، اکشردھام حملہ، ممبئی حملہ، اور متعدد دیگر قومی بحران ۔امت شاہ نے مزید کہاکہ ممبئی، چنئی، کولکتہ، حیدرآباد، احمد آباد، جموں ٹاسک فورس، اور اب ایودھیا میں پہلے ہی 6 این ایس جی مرکز قائم کیے جا چکے ہیں۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہاکہ این ایس جی کمانڈوز کو دن کے24 گھنٹے، سال کے 365 دن تعینات کیا جائے گا۔ ان کے لیے اس مرکز کے ارد گرد ایک زون مقرر کیا جائے گا، اور اسپیشل کمپوزٹ گروپ کسی بھی دہشت گرد زون پر ہونے والے اچانک حملے کا جواب دینے کے لیے دستیاب ہوگا۔ (مشمولات ،اے این آئی)
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ہندوستانی فوج نے طلبہ اور فوج میں بھرتی کے خواہش مند نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی
جموں، سابقہ ڈوڈہ ضلع کے نوجوانوں سے رابطہ قائم کرنے اور ان کی رہنمائی و معاونت کی مسلسل کوششوں کے تحت آرمی ریکروٹنگ آفس (اے آر او)، جموں نے جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور عوامی رابطے کا ایک خصوصی پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد کیا۔
اے آر او، جالندھر کے ہیڈکوارٹر ریکروٹنگ زون کا حصہ ہے۔
وزارت دفاع، جموں کے تعلقات عامہ کے افسر اور ترجمان لیفٹیننٹ کرنل سنیل برتوال نے ایک سرکاری بیان میں بتایا کہ ہندوستانی فوج کی اس پہل کو طلبہ کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی، جبکہ کالج انتظامیہ نے بھی اس کی بھرپور ستائش کی۔
انہوں نے کہاکہ ”اس پروگرام کا بنیادی مقصد ہندوستانی فوج میں بھرتی کے طریقۂ کار سے متعلق ابہام دور کرنا اور دفاعی شعبے میں کریئر بنانے کے خواہش مند نوجوانوں کے جوش و جذبے کو ایک منظم اور قابلِ عمل منصوبے کی شکل دینا تھا۔”
انہوں نے بتایا کہ مسلح افواج میں شمولیت کے طریقوں کے بارے میں واضح رہنمائی فراہم کرتے ہوئے اس رابطہ پروگرام کا مقصد مقامی نوجوانوں کو قومی خدمت کے لیے وقف کریئر اختیار کرنے اور ”ایک غیر معمولی زندگی گزارنے” کی ترغیب دینا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پروگرام کے دوران منعقدہ باہمی تبادلۂ خیال کے اجلاسوں میں فوجی افسران نے بھرتی کی مختلف اسکیموں، اہلیت کے معیار اور امتحانات کے طریقۂ کار کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ اس طرح فوج میں شمولیت کے خواہش مند نوجوانوں کو دستیاب مواقع سے واقف کرانے اور ان کے درمیان موجود فاصلے کو کم کرنے کی کوشش کی گئی۔
تعلقات عامہ کے افسر نے کہاکہ ”ہندوستانی فوج خطے کے تمام دلچسپی رکھنے والے امیدواروں اور نوجوان قائدین کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ اپنے کریئر کے سفر میں اگلا قدم اٹھانے کے لیے بھرتی کے سرکاری پورٹل www.joinindianarmy.nic.in پر جائیں، جہاں آئندہ بھرتی مہمات، رجسٹریشن اور درخواست دینے کے طریقۂ کار سے متعلق تفصیلی معلومات دستیاب ہیں۔”
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کے پونچھ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
جموں، جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے جمعہ کو دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مخصوص خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر فوج، پولیس اور نیم فوجی دستوں پر مشتمل مشترکہ ٹیم نے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں واقع کس بلاری میں تلاشی مہم شروع کی اور دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا۔
تلاشی کے دوران ٹیم نے ایک بیگ، ٹیپ سے لپٹے ہوئے چھ کنٹینر، جن میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات (آئی ای ڈی) ہونے کا شبہ ہے، ایک جنگی سازوسامان کا پاؤچ، ایک لوہے کا ڈبہ جس میں میگزین ہونے کا امکان ہے، ٹیپ سے لپٹا ایک اور کنٹینر، 7.62 ایم ایم لائٹ مشین گن (ایل ایم جی) کا ایک میگزین، ایک ایلومینیم کنٹینر، دو اڈاپٹر اور ایک ٹفن برآمد کیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
یواین آئی۔ ط ا
جموں و کشمیر
انتخابی شکست کے خوف سے جموں و کشمیر میں پنچایت انتخابات ٹال رہی ہے نیشنل کانفرنس: سنیل شرما
سری نگر، جموں و کشمیر اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما سنیل شرما نے جمعرات کو نیشنل کانفرنس حکومت پر انتخابی شکست کے خوف سے پنچایت اور بلدیاتی انتخابات میں جان بوجھ کر تاخیر کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکمراں جماعت نہیں چاہتی کہ دوسری جماعتوں کو زمینی سطح پر نمائندگی ملے۔
بی جے پی کے سابق تنظیمی جنرل سکریٹری اشوک کول کے اعزاز میں پارٹی کی جموں و کشمیر شاخ کی جانب سے منعقدہ الوداعی تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر شرما نے کہا کہ مقامی بلدیاتی انتخابات عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کے لیے ‘لٹمس ٹیسٹ’ ثابت ہوں گے۔ انہوں نے حکومت پر بجلی، ایل پی جی سلنڈر، ملازمتوں اور راشن کے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا۔
مسٹر شرما نے کہاکہ ”عبداللہ خاندان کے تکبر اور ‘دبنگئی’ کی وجہ سے جموں و کشمیر میں پنچایت انتخابات نہیں ہونے دیے جا رہے ہیں۔ یہاں تک کہ وزیر اعلیٰ نے اسمبلی میں کہا کہ وہ انتخابات نہیں کرائیں گے۔ ان کے والد فاروق عبداللہ صاحب بھی 2 سے 3 بار کہہ چکے ہیں کہ پنچایت انتخابات نہیں ہوں گے۔ نیشنل کانفرنس نہیں چاہتی کہ کوئی اور یہاں کے عوام کی نمائندگی کرے۔ وہ جانتے ہیں کہ انہیں منہ کی کھانی پڑے گی اور انہیں ڈر ہے کہ عوام ان سے ان کے دھوکے کا حساب مانگیں گے۔”
لداخ میں پنچایت انتخابات کے اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر شرما نے سوال کیا کہ جموں و کشمیر میں ایسے انتخابات کیوں نہیں کرائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ”یہ اس حکومت کے لیے ایک سخت امتحان ہوگا۔ جس حکومت نے بجلی، سلنڈر، ملازمت اور راشن کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا ہے، اس کا امتحان پنچایتی راج اور بلدیاتی انتخابات کے ذریعے لیا جانا چاہیے۔”
مرکزی وزیر داخلہ کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے، جس میں کہا گیا تھا کہ کشمیر میں دہشت گردی ختم ہو گئی ہے، مسٹر شرما نے کہا کہ گزشتہ 5 سال میں دہشت گردی میں زبردست کمی آئی ہے۔ انہوں نے اس کا سہرا مرکزی حکومت اور خاص طور پر وزارت داخلہ کے سر باندھا۔ مسٹر شرما نے کہا کہ ”گزشتہ 2 سال میں ایک بھی کشمیری نوجوان کسی دہشت گرد تنظیم میں شامل نہیں ہوا ہے، جو دہشت گردی کے خاتمے کی ایک بڑی علامت ہے۔”
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا لداخ کی طرح کشمیر میں بھی مظاہرین کے خلاف درج مقدمات واپس لیے جا سکتے ہیں، مسٹر شرما نے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ملزم افراد کا لداخ کے مظاہرین سے موازنہ کرنے کی کوشش کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جو لوگ اس وقت جیل میں ہیں، ان کے خلاف سابقہ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس حکومتوں کے دور میں عوامی تحفظ قانون کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔
مسٹر شرما نے واضح کیا کہ بی جے پی بے گناہوں کو انصاف دلانے کی حمایت کرے گی، لیکن ملک کے خلاف تشدد کرنے والوں کو بے قصور نہیں کہا جا سکتا۔
یو این آئی۔ این یو۔
-
ہندوستان1 week agoمرکزی حکومت نے جنوبی بحر ہند ماہی گیری معاہدے میں شمولیت کو دی منظوری
-
دنیا1 week agoجاپانی صحافی کی روس میں گرفتاری: دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کیوں بڑھ رہی ہے
-
ہندوستان1 week agoانکیتا بھنڈاری کے والدین کو انڈیا گیٹ سے حراست میں لیے جانے پر کانگریس کی شدید مذمت
-
دنیا1 week agoامریکہ کے شکاگو کے قریب بڑے ہندو مندر پر اجتماعی فائرنگ کی سازش ناکام، سفید فام نسل پرست نوجوان گرفتار
-
ہندوستان1 week agoمظاہرین پر تشدد کرنے والوں کو ثبوتوں کی بنیاد پر سزا ملے گی: راہل
-
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایران پر جوہری حملہ کرنے سے انکار
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میں 15 اکتوبر سے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی
-
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر: اے ایس آئی کو ایک ماہ کے لیے نشہ چھڑانے کے مرکز بھیجنے کا حکم
-
دنیا6 days agoآج ہم اپنی توانائی کی تاریخ میں ایک نیا صفحہ کھول رہے ہیں : طيب ایردوان
-
ہندوستان1 week ago16 سالہ معصوم لڑکی اور 50 سالہ دولہے کی پانچ لاکھ روپے میں منگنی، بروقت ٹیم نے شادی کو روک دیا
-
ہندوستان1 week agoپنجاب، ہریانہ اور دہلی میں بھاری بارش، ژالہ باری اور 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری، وادی میں بارش سے سردی میں اضافہ
