ہندوستان
مودی نے 51 ہزار تقرری نامے تقسیم کیے، کہا نوجوانوں کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو یہاں روزگار میلہ میں 51 ہزار نوجوانوں کو تقرری نامہ جاری کیا اور کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
مسٹر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے نو تعینات ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقرریاں صرف سرکاری ملازمتیں نہیں ہیں بلکہ ملک کی تعمیر میں فعال طور پر حصہ ڈالنے کا ایک موقع ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ نئے ملازمین لگن اور ایمانداری کے ساتھ کام کریں گے اور مستقبل کے ہندوستان کے لیے ایک بہتر نظام کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے نئے تعینات ہونے والے ملازمین پر زور دیا کہ وہ ‘ناگرک دیوو بھوا’ کے منتر کو نہ بھولیں نیز خدمت اور لگن کے جذبے سے کام کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ جب نوجوانوں کے جذبے، محنت، صلاحیت اور خود اعتمادی کو قوم کی خدمت کے جذبے کے ساتھ ملایا جاتا ہے تو ان کی کامیابی ذاتی حصولیابی سے بڑھ کر ملک کی فتح بن جاتی ہے۔ انہوں نے کہا، “گزشتہ 11 برسوں سے، قوم ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور نوجوان اس سفر میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کو بااختیار بنانا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔”
مسٹرمودی نے کہا کہ روزگار میلے نوجوان ہندوستانیوں کی امنگوں کو پورا کرنے کا ایک طاقتور ذریعہ بن چکے ہیں اور حالیہ دنوں میں ان میلوں کے ذریعے 11 لاکھ سے زیادہ تقرری خط جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوششیں صرف سرکاری ملازمتوں تک محدود نہیں ہیں۔ حکومت نے ساڑھے تین کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ ‘پردھان منتری وکست بھارت روزگار یوجنا’ شروع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘اسکل انڈیا مشن’ جیسے اقدامات نوجوانوں کو ضروری تربیت فراہم کر رہے ہیں، جبکہ نیشنل کریئر سروس جیسے پلیٹ فارم انہیں نئے مواقع سے جوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے 7 کروڑ سے زائد آسامیوں کی معلومات نوجوانوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔ وزیر اعظم نے نوجوانوں کے لیے ایک بڑی پہل ‘پرتیبھا سیتو پورٹل’ کا اعلان کیا، جوان امیدواروں کو مواقع فراہم کرتا ہے جو یونین پبلک سروس کمیشن کی حتمی فہرست میں تو پہنچ گئے تھے لیکن ان کا انتخاب نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوششیں رائیگاں نہیں جائیں گی کیونکہ اب نجی اور سرکاری دونوں ادارے پورٹل کے ذریعے ان باصلاحیت افراد سے رابطہ قائم کر رہے ہیں۔
ملک بھر میں جی ایس ٹی کی شرحوں میں کمی جیسی اہم اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ جب روزمرہ کی اشیاء سستی ہو جاتی ہیں تو مانگ بڑھ جاتی ہے اور مانگ بڑھنے سے پیداوار اور سپلائی چین میں تیزی آتی ہے اور کارخانوں میں پیداوار بڑھنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اس وقت دنیا کا سب سے نوجوان ملک ہے اور ہندوستان کے نوجوانوں کی طاقت اس کا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یقین اور اعتماد خارجہ پالیسی سمیت تمام شعبوں میں ملک کی ترقی کی رہنمائی کرتا ہے جسے اب نوجوان ہندوستانیوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا جا رہا ہے۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
ہندوستان
ہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے مودی
نئی دہلی، وزیرِ اعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے جہاں وہ بشکیک میں 26 ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزارتِ خارجہ میں سکریٹری (مغرب) سیبی جارج نے جمعرات کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں وزیرِ اعظم کے دورے کے بارے میں معلومات دیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی 29 اور 30 اگست کو ازبکستان میں نیز 31 اگست سے یکم ستمبر تک کرغز جمہوریہ میں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم ازبکستان کے صدر شوکت میرضیایف کی دعوت پر تاشقند جائیں گے اور یہ اس ملک کا ان کا چوتھا دورہ ہوگا۔ وہ اس سے پہلے 2015، 2016 اور 2022 میں ازبکستان گئے تھے۔ ازبکستان کے صدر 2018 میں ہندوستان آئے تھے اور 2019 میں انہوں نے وائبرنٹ گجرات کانفرنس میں حصہ لیا تھا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے سال 2020 میں ورچوئل ذریعے سے کانفرنس میں شرکت کی تھی۔
اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ بات چیت ہوگی۔ اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے موضوعات پر بھی تبادلۂ خیال کا امکان ہے۔
مسٹر جارج نے کہا کہ ازبکستان سے مسٹر مودی کرغز جمہوریہ کے صدر، صدر جاپاروف کی دعوت پر بشکیک جائیں گے جہاں وہ 26 ویں ایس سی او سربراہ اجلاس میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او کا قیام بنیادی طور پر دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کی تین برائیوں کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا اور یہ تمام آج بھی چیلنج بنے ہوئے ہیں۔
سربراہ اجلاس سے الگ مسٹر مودی کی روس کے صدر کے ساتھ ساتھ دیگر رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کا بھی امکان ہے۔
ایس سی او ممالک کے ساتھ ہندوستان کے مسلسل مضبوط ہوتے تعلقات کے پیشِ نظر اس دورے کو اہم مانا جا رہا ہے۔
یو این آئی ایف اے
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
