ہندوستان
’وندے ماترم‘ کانگریس کی میٹنگوں کا حصہ، آر ایس ایس، بی جے پی نے کبھی قبول نہیں کیا: کھرگے
نئی دہلی، کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے ’وندے ماترم‘ قومی گیت کو قوم کی اجتماعی روح کو بیدار کرنے والا بتایا، انہوں نے قومی گیت کو جدوجہدآزادی کا اعلان قرار دیتے ہوئے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور بی جے پی پر تنقید کی، اور کہا کہ قوم پرستی کا نعرہ بلند کرنے والے اس تنظیم کے لوگوں نے اپنی شاخوں اور میٹنگوں میں کبھی یہ گیت نہیں گایا۔
مسٹر کھرگے نے قومی گیت ’وندے ماترم‘کے 150سال مکمل ہونے کے موقع پر جمعہ کے روز ایک پیغام میں کہا کہ اس قومی گیت نے ہماری قوم کی اجتماعی روح کو بیدار کیا اور آزادی کی جدوجہد کا نقیب بنا بنکم چندر چٹرجی کا تخلیق کردہ یہ گیت ’بھارت ماتا‘ یعنی ہندوستان کے عوام کی وحدت اور تنوع کی علامت ہے۔
کانگریس ’وندے ماترم‘ کی فخر انگیز علمبردار رہی ہے، اور 1896 میں کولکتہ میں کانگریس کے اجلاس کے دوران، اس وقت کے صدر رحمت اللہ سیانی کی قیادت میں، گُرو دیو رابندرناتھ ٹیگور نے پہلی بار عوامی طور پر ’وندے ماترم‘ قومی گیت گایا تھا، جس سے آزادی کی تحریک میں نئی روح پیدا ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس برطانوی سامراج کی ’پھوٹ ڈالو اور راج کرو‘ پالیسی کو سمجھتی تھی، اور اس وقت انگریزوں کی اس پالیسی کے خلاف ’وندے ماترم‘ ایک ناقابل شکست قوت کا نعرہ بن کر ابھرا، جس نے تمام ہندوستانیوں کو بھارت ماتا کی عقیدت میں ایک طاقت کے طور پر متحد کر دیا، پھر 1905میں تقسیم بنگال سے لے کر آزادی کے مجاہدین کی آخری سانسوں تک ’وندے ماترم‘ کی گونج پورے ملک میں سنائی دینے لگی۔
یہ گیت لالہ لاجپت رائے کے رسالے کا عنوان تھی، اور بھیکا جی کاما کے اس ترنگے پر درج تھی، جو انہوں نے جرمنی میں لہرایا تھا۔ یہی گیت پنڈت رام پرساد بسمل کی ’کرانتی گیتانجلی‘ میں بھی شامل تھی۔ اس کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر برطانوی حکومت نے اس پر پابندی عائد کر دی، کیونکہ قومی گیت’وندے ماترم‘ اس وقت ہندوستان کی آزادی کی دھڑکن بن چکی تھی۔
کانگریس صدر نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے بھی اس گیت کی تعریف کرتے ہوئے 1915 میں لکھا کہ ’’وندے ماترم بنگال میں ہندو اور مسلمان دونوں کے درمیان جنگِ آزادی کا سب سے طاقتور نعرہ بن گیا تھا، یہ سامراجیت مخالف اعلان تھا۔ جب میں نے اسے پہلی بار سنا تو یہ مجھے مسحور کر گیا اور میں نے اس کے ذریعے ہندوستان کے قومی جذبات کو یکجا کرنا شروع کر دیا‘‘۔
یو این آئی۔ ایس اے۔ایس وائی۔
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
ہندوستان
ہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے مودی
نئی دہلی، وزیرِ اعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے جہاں وہ بشکیک میں 26 ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزارتِ خارجہ میں سکریٹری (مغرب) سیبی جارج نے جمعرات کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں وزیرِ اعظم کے دورے کے بارے میں معلومات دیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی 29 اور 30 اگست کو ازبکستان میں نیز 31 اگست سے یکم ستمبر تک کرغز جمہوریہ میں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم ازبکستان کے صدر شوکت میرضیایف کی دعوت پر تاشقند جائیں گے اور یہ اس ملک کا ان کا چوتھا دورہ ہوگا۔ وہ اس سے پہلے 2015، 2016 اور 2022 میں ازبکستان گئے تھے۔ ازبکستان کے صدر 2018 میں ہندوستان آئے تھے اور 2019 میں انہوں نے وائبرنٹ گجرات کانفرنس میں حصہ لیا تھا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے سال 2020 میں ورچوئل ذریعے سے کانفرنس میں شرکت کی تھی۔
اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ بات چیت ہوگی۔ اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے موضوعات پر بھی تبادلۂ خیال کا امکان ہے۔
مسٹر جارج نے کہا کہ ازبکستان سے مسٹر مودی کرغز جمہوریہ کے صدر، صدر جاپاروف کی دعوت پر بشکیک جائیں گے جہاں وہ 26 ویں ایس سی او سربراہ اجلاس میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او کا قیام بنیادی طور پر دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کی تین برائیوں کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا اور یہ تمام آج بھی چیلنج بنے ہوئے ہیں۔
سربراہ اجلاس سے الگ مسٹر مودی کی روس کے صدر کے ساتھ ساتھ دیگر رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کا بھی امکان ہے۔
ایس سی او ممالک کے ساتھ ہندوستان کے مسلسل مضبوط ہوتے تعلقات کے پیشِ نظر اس دورے کو اہم مانا جا رہا ہے۔
یو این آئی ایف اے
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
