جموں و کشمیر
دہلی دھماکہ کیس: پلوامہ میں ملزم کا والد گرفتار، تفتیش کا دائرہ وسیع
سری نگر، دہلی میں تاریخی لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب پیش آئے خوفناک بم دھماکے کے بعد تحقیقات کا دائرہ جموں و کشمیر تک پھیل گیا ہے۔ پلوامہ پولیس نے دھماکے کے مرکزی مشتبہ ملزم ڈاکٹر عمر نبی کے والد غلام نبی بٹ کو منگل کے روز ان کے کوئل (پلوامہ) واقع گھر سے حراست میں لے لیا ہے تاکہ ان سے پوچھ گچھ کی جا سکے۔
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب چند گھنٹے قبل ہی پولیس نے ڈاکٹر عمر نبی کی والدہ سے ڈی این اے سیمپل حاصل کیا تاکہ دھماکہ خیز کار میں ملنے والے جسمانی اجزاء سے ان کا میچ کیا جا سکے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اس شبہے کے پیش نظر کیا گیا ہے کہ دھماکے کے وقت کار ڈاکٹر عمر نبی چلا رہے تھے۔
ڈاکٹر عمر نبی پلوامہ کے رہنے والے ہیں اور دہلی کے قریب فریدآباد میں ایک نجی اسپتال میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق، وہی ہنڈائی آئی 20 کار چلا رہے تھے جو پیر کے روز لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے نزدیک زوردار دھماکے سے تباہ ہوگئی، جس میں کم از کم 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ فریدآباد میں عمر نبی کے ساتھ کام کرنے والے کئی ڈاکٹرز کو بھی تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا ہے، تاکہ اس بات کا پتہ چلایا جا سکے کہ آیا وہ کسی طور اس نیٹ ورک یا کار کی خرید و فروخت سے جڑے ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ، کار کے لین دین سے وابستہ تین افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، تاحال کوئی باضابطہ گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے لیکن تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔ دہلی پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دھماکے سے پہلے ایک شخص کو کار چلاتے ہوئے دیکھا گیا، جو مبینہ طور پر ڈاکٹر عمر نبی معلوم ہوتے ہیں۔
ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو شبہ ہے کہ دہلی دھماکے میں امونیم نائٹریٹ، فیول آئل اور ڈیٹونیٹرز کا استعمال کیا گیا۔ مزید برآں، پولیس کو اس بات کے شواہد بھی ملے ہیں کہ یہ واقعہ فریدآباد کے انکشاف شدہ دہشت گرد ماڈیول سے منسلک ہو سکتا ہے، جہاں حال ہی میں 360 کلوگرام امونیم نائٹریٹ برآمد کیا گیا تھا۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ دہلی دھماکے اور فریدآباد ماڈیول کے درمیان مماثلت کے کئی پہلو سامنے آئے ہیں، جن کی حتمی رپورٹ کا انتظار ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ پچھلے ہفتے جموں و کشمیر، ہریانہ اور اترپردیش پولیس کے مشترکہ آپریشن میں ایک “وائٹ کالر” دہشت گرد نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا گیا تھا، جس میں تین ڈاکٹرز سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد ضبط ہوا۔
دہلی پولیس اور قومی تحقیقاتی ایجنسی اب اس بات کی جانچ کر رہی ہیں کہ آیا ڈاکٹر عمر نبی کا اس نیٹ ورک سے براہِ راست تعلق تھا یا نہیں۔
پلوامہ، سری نگر اور فریدآباد میں پولیس کی چھاپہ مار کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، جب کہ کوئل گاؤں میں پولیس نے ڈاکٹر نبی کے گھر اور اطراف کی جگہوں کی بھی تلاشی لی ہے۔
ایک سینئر افسر نے بتایا کہ یہ کیس نہ صرف ایک دہشت گردانہ سازش کی نشاندہی کرتا ہے بلکہ ملک کے بڑے شہروں میں ‘ہائی ویلیو پروفیشنل نیٹ ورکس کے استعمال کا نیا انداز بھی سامنے لا رہا ہے۔
یو این آئی، ارشید بٹ
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر4 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر6 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا7 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا7 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا6 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا7 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا6 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا6 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا6 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا6 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
