جموں و کشمیر
دہلی دھماکہ انسانیت پر حملہ، معصوم جانوں کا ضیاع ناقابل برداشت: میرواعظ
سری نگر،مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نمازِ جمعہ کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظِ کشمیرمولوی محمد عمر فاروق نے دہلی میں حالیہ بم دھماکے کو انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحے میں 12 بے گناہ شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعدد شدید زخمی ہوئے، جو پورے ملک کیلئے صدمے کا باعث ہے۔
میرواعظ نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس طرح کے واقعات کے فوراً بعد بعض میڈیا حلقے بغیر کسی مصدقہ معلومات کے ’انسائیڈ سورسز‘ کے نام پر ایسے بیانیے کو فروغ دیتے ہیں جو ایک مخصوص مذہب یا کمیونٹی کو نشانہ بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جلد باز رپورٹنگ کے نتیجے میں ملک کی مختلف ریاستوں میں تعلیم یا روزگار کی خاطر مقیم کشمیری نوجوان اور طلبہ مشکوک بن کر عدم تحفظ کا شکار ہو جاتے ہیں، جبکہ کشمیر میں ان کے اہل خانہ شدید بے چینی اور پریشانی میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
اپنے خطاب میں میرواعظ نے واضح کیا کہ وہ اور ان سے وابستہ تمام سیاسی و مذہبی تنظیمیں ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کی ہمیشہ شدید مذمت کرتی آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے دہائیوں تک ایسے واقعات کا درد سب سے زیادہ برداشت کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی میں جو کچھ ہوا، کسی بھی مقصد کو تشدد کے ذریعے حاصل کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ کوئی مذہب اس کی اجازت نہیں دیتا۔
میرواعظ نے کہا کہ مسائل کے مستقل حل کیلئے سب سے مؤثر راستہ مکالمہ، مشاورت اور باہمی احترام پر مبنی بات چیت ہے۔ انہوں نے جامع مسجد کے منبر و محراب کو عوام کی اجتماعی آواز کا آئینہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے لوگ اس وقت شدید بے اختیاری، مایوسی اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی سیاسی مسئلہ بدستور حل طلب ہے جبکہ اگست 2019 میں جموں و کشمیر کی آئینی خود مختاری کے خاتمے، ریاستی درجہ چھیننے، زمین و ملازمت کے حقوق محدود کرنے اور آبادیاتی خدشات نے لوگوں میں غیر معمولی اضطراب پیدا کیا ہے۔
میرواعظ کے مطابق اظہارِ رائے کی آزادی پر پابندیاں، ہر وقت نگرانی کا ماحول، سرکاری ملازمین کی برطرفیاں، جائیداد ضبطی کا خطرہ، تحقیقاتی ایجنسیوں کی چھاپہ مار کارروائیاں اور گرفتاریوں نے حالات کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
انہوں نے نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری، آرٹیکل 35اے کے خاتمے کے بعد امتیازی ریزرویشن پالیسی اور روزگار کے محدود ہوتے مواقع کو بھی بڑھتی ہوئی مایوسی کی بنیادی وجہ قرار دیا۔
فیصلہ ساز اداروں کو مشورہ دیتے ہوئے میرواعظ نے کہا:’ضرورت اس بات کی ہے کہ جموں و کشمیر کو محض سیکیورٹی اور لاء اینڈ آرڈر کے زاویے سے نہ دیکھا جائے۔ جیسا کہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی جی نے کہا تھا، مسئلہ کشمیر کو ’انسانیت، جمہوریت اور کشمیریت‘ کے دائرے میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔‘
یو این آئی ارشید بٹ،
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر3 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر4 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان5 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا5 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا5 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا5 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا5 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا4 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا4 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا5 days agoآبنائے ہرمز کے مستقبل پر ایرانی مطالبات سے غیر یقینی بڑھنے کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
دنیا4 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
