جموں و کشمیر
اودھم پور میں سال رواں کے پہلے 11 مہینوں میں 199 منشیات فروش گرفتار، کروڑوں روپیوں کی جائئداد ضبط: پولیس
جموں، منشیات کے خلاف جنگ کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے اودھم پور پولیس نے ضلع میں سال رواں کے پہلے 11 مہینوں کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 140 مقدمے درج کرکے 199 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور کروڑوں روپیے مالیت کی جائیداد کو ضبط کر دیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اودھم پور پولیس نے جنوری 2025 سے نومبر 2025 تک ضلع بھر میں منشیات مخالف کارروائیوں کو تیز کرکے 140 مقدمے درج کئے ہیں جن میں 199 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان میں سے 180 ملزموں کو این ڈی پی ایس ایکٹ جبکہ 19 کو پی آئی ٹی این ڈی پی ایس/پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سخت قانونی اقدامات کے تحت منشیات اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 68 گاڑیاں ضبط کی گئیں جبکہ 11 میڈیکل/ فارمیسی دکانیں ایچ 1 ادویات سے متعلق خلاف ورزیوں پر سیل کر دی گئیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ضبط شدہ منشیات کی بلیک مارکیٹ مالیت تقریباً 9.68 کروڑ روپیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضبط شدہ منشیات میں 1 کلو 347 گرام ہیروئن، 2 کلو 310 گرام چرس، 228 کلو 231 گرام پوست کا بھوسہ اور 1 کلو 64 گرام گانجہ شامل ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ علاوہ ازیں پنچاری علاقے میں 2 کنال 10 مرلہ رقبے پر زیر کاشت غیر قانونی افیون کو تباہ کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ مالیاتی شکنجے کے سلسلے میں منشیات فروشوں کے 56 بینک کھاتے منجمد کئے گئے جن میں مجموعی رقم 17 لاکھ 59 ہزار 8 سو 93 روپیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ 16.50 کروڑ روپیے مالیت کی جائیداد جن میں 15 رہائشی مکان، 2 دکانیں، 1 فلیٹ، 44 گاڑیاں، 4 سیونگ اکائونٹ اور 5 کنال 6 مرلہ زمین شامل ہے، کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت منسلک کر دیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ عدالتی کارروائیوں کے محاذ پر 51 مقدمات میں 64 افراد کو سزا سنائی گئی جو اودھم پور پولیس کی موثر تفتیش اور قانونی پیروی کا عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں چننی میں 5 دکانیں اور 1 رہائشی مکان جو منشیات کے کاروبار کی رقم سے غیر قانونی طور پر تعمیر کئے گئے تھے، منہدم کدئے گئے۔
یو این آئی ایم افضل
جموں و کشمیر
خصوصی جج انسدادِ بدعنوانی، سری نگر نے رشوت کے معاملے میں سابق ایگزیکٹو انجینئر سمیت 2 افراد کو قصوروار قرار دے دیا
سری نگر، خصوصی جج انسدادِ بدعنوانی عدالت، سری نگر نے بدعنوانی کے ایک معاملے میں دو سابق سرکاری افسران کو قصوروار قرار دیا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت کی ویجی لینس آرگنائزیشن کشمیر (وی او کے)، جو اب انسدادِ بدعنوانی بیورو (اے سی بی) سری نگر ہے، نے درج کیا تھا۔ قصوروار قرار دیے گئے افسران کی شناخت غلام نبی ڈار، جو اس وقت دیہی انجینئرنگ وِنگ (آر ای ڈبلیو)، گاندربل کے ایگزیکٹو انجینئر تھے اور محمد شمیم پرہ، جو اس وقت اردلی کے عہدے پر تعینات تھے، کے طور پر ہوئی ہے۔
اے سی بی نے بتایا کہ یہ معاملہ 2014 میں وی او کے تھانے میں ایک ٹھیکیدار کے بل کی کارروائی کے دوران غیر قانونی رقم طلب کرنے اور قبول کرنے کے سلسلے میں درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو جموں و کشمیر انسدادِ بدعنوانی قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت قصوروار قرار دیا۔ ان میں جموں و کشمیر انسدادِ بدعنوانی قانون کی دفعہ 5(2) بمعہ دفعہ 5(1)(d) کے تحت مجرمانہ بدعنوانی، اسی قانون کی دفعہ 4-اے کے تحت غیر قانونی رقم قبول کرنا اور رنبیر پینل کوڈ کی دفعہ 120-بی کے تحت مجرمانہ سازش شامل ہے۔
عدالت نے دونوں قصورواروں کو 4 سال کی سادہ قید کی سزا سنائی اور ہر دفعہ کے تحت 10,000 روپے جرمانہ عائد کیا۔
تمام سزائیں بیک وقت چلیں گی۔ یہ فیصلہ جمعہ کو خصوصی جج انسدادِ بدعنوانی، سری نگر تسلیم عارف نے سنایا۔ اے سی بی کی جانب سے اس مقدمے کی عدالت میں پیروی خصوصی سرکاری وکیل وجاہت جمیل نے کی۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
جموں و کشمیر
کشمیری پنڈتوں کے لیے ’گھر سے کام‘ کا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا: ڈویژنل کمشنر
سری نگر، ڈویژنل کمشنر کشمیر انشول گرگ نے جمعہ کو ان اطلاعات کی تردید کی کہ سوشل میڈیا پر مبینہ دھمکی آمیز خط گردش کرنے کے بعد انتظامیہ نے کشمیری پنڈت ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی کوئی زبانی ہدایت جاری کی ہے۔
گرگ نے کہا کہ ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات پر بھروسہ کریں۔
گرگ نے نامہ نگاروں سے کہاکہ ’’دیکھیں، اس طرح کا کوئی حکم کسی بھی صورت میں جاری نہیں کیا گیا ہے۔‘‘
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کی جانے والی مستند اطلاعات پر ہی اعتماد کریں۔
انہوں نے کہاکہ ’’ہم سب کو اطلاعات کے محکمے، حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے مستند ذرائع پر ہی انحصار کرنا چاہیے۔ ہمیں ان پر بھروسہ کرنا چاہیے۔‘‘
سکیورٹی سے متعلق خدشات پر ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ سرکاری ملازمین، رہائشیوں اور 15 اگست کی یومِ آزادی تقریبات میں شرکت کرنے والوں کے لیے مناسب سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک سکیورٹی کا تعلق ہے، ملازمین، رہائشیوں یا 15 اگست کی یومِ آزادی تقریبات میں شرکت کرنے والوں، سب کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔‘‘
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی سے قبل جموں میں عظیم الشان ترنگا ریلی نکالی گئی
جموں، یومِ آزادی سے قبل ضلع انتظامیہ جموں نے جمعہ کو ایک عظیم الشان ترنگا ریلی کا انعقاد کیا۔ اس کا مقصد ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے پیغام کو مضبوط بنانا، شہریوں کو اپنے گھروں پر فخر کے ساتھ قومی پرچم لہرانے اور یومِ آزادی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کی ترغیب دینا تھا۔
ریلی گلشن گراؤنڈ سے شروع ہوئی اور تاوی پل سے ہوتی ہوئی شری مہاراجہ ہری سنگھ جی پارک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
سینکڑوں طلبہ اور عام شہریوں پر مشتمل اس عظیم الشان جلوس میں لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ جگل کشور شرما، باہو کے رکن اسمبلی وکرم رندھاوا، نگروٹہ کی رکن اسمبلی دویانی رانا، ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار، انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں زون بھیم سین ٹوٹی، ڈی آئی جی جے ایس کے رینج، ڈپٹی کمشنر جموں، کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن، ایس ایس پیز، محکمۂ سربراہان، اے ڈی سیز اور سول و پولیس انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔
شرکاء نے ترنگا ہاتھوں میں اٹھا رکھا تھا اور حب الوطنی کے نعرے بلند کرتے ہوئے مقررہ راستے پر مارچ کیا، جس سے قومی فخر، اتحاد اور جوش و خروش کا ماحول پیدا ہوگیا۔
اس موقع پر ڈویژنل کمشنر رمیش کمار نے کہا کہ ترنگا ریلی کا انعقاد یومِ آزادی کی پُرجوش تقریبات کا ماحول بنانے، ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے پیغام کو مضبوط کرنے اور قومی گیت ’وندے ماترم‘ کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’وندے ماترم‘ کی لازوال روح آج بھی ہر شہری کو متاثر کرتی ہے اور یہ حب الوطنی، قربانی، اتحاد اور ملک سے وابستگی کی اقدار کی نمائندگی کرتی ہے۔
ڈویژنل کمشنر نے معاشرے کے تمام طبقات کے لوگوں کی پُرجوش شرکت کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں قومی اتحاد، بھائی چارے اور اجتماعی ذمہ داری کے جذبے کو مضبوط کرتی ہیں۔ انہوں نے جموں ڈویژن کے اضلاع کی جانب سے فعال شرکت اور ’وندے ماترم‘ کی 150ویں سالگرہ کے سلسلے میں پروگراموں کے انعقاد کے لیے کی جانے والی مشترکہ کوششوں کی بھی تعریف کی۔
انہوں نے سول انتظامیہ، پولیس، تعلیمی اداروں اور عوام کی مربوط کوششوں کو سراہا، جن کی بدولت تقریبات کو بامعنی اور کامیاب بنایا گیا۔
ڈویژنل کمشنر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ’وندے ماترم‘ میں موجود حب الوطنی کی اقدار سے تحریک حاصل کریں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے نوجوان نسل سے اپیل کی کہ وہ اتحاد، سماجی ہم آہنگی، نظم و ضبط اور ذمہ دار شہری ہونے کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔
ترنگا ریلی مہاراجہ ہری سنگھ جی پارک میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاء نے ملک کے اتحاد، سالمیت اور ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
اس تقریب کے ذریعے ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے پیغام کو بھی مزید تقویت ملی اور شہریوں کو یومِ آزادی فخر کے ساتھ منانے اور ہر شہری کے دل میں حب الوطنی کے جذبے کو زندہ رکھنے کی ترغیب دی گئی۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر3 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
ہندوستان5 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا5 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا5 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر4 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا5 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا5 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا4 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا4 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 days agoآبنائے ہرمز کے مستقبل پر ایرانی مطالبات سے غیر یقینی بڑھنے کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
دنیا4 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
