تازہ ترین
مرکز کے زیر انتظام خطہ بننے کے بعد جموں و کشمیر کا مرکز پر مالی انحصار بڑھ گیا: عمر عبداللہ
سری نگر،جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز کہا کہ مرکز کے زیر انتظام خطہ بننے کے بعد جموں و کشمیر کا مالی انحصار مرکز پر کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خطہ اس وقت مالی طور پر خود کفیل نہیں ہے اور زیادہ تر مالی وسائل کے لیے مرکزی حکومت پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ، جو محکمہ خزانہ کا قلمدان بھی سنبھالے ہوئے ہیں، مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کر رہے تھے جس میں انہوں نے قرض اور جی ڈی پی کے تناسب کو کم کرنے کے لیے ریاستوں کو مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے پر زور دیا تھا۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا،’جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ہے۔ ہم بڑے پیمانے پر مرکز پر انحصار کرتے ہیں اور یہ انحصار مرکز کے زیر انتظام خطہ بننے کے بعد کم ہونے کے بجائے بڑھ گیا ہے۔‘
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب جموں و کشمیر ایک ریاست تھی تو اسے مرکزی ٹیکسوں میں ریاستی حصہ ملتا تھا، جو اب دستیاب نہیں ہے۔اب ہمیں بجٹ کا بڑا بوجھ براہ راست مرکز پر منتقل کرنا پڑتا ہے، کیونکہ وہ ریاستی حصہ ہمیں حاصل نہیں رہا۔
تاہم وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ اس کے باوجود ان کی حکومت نے مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ہم نے اپنی پوری کوشش کی ہے کہ مالیاتی نظم و ضبط میں کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔
ایڈونچر ٹورازم کے فروغ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا کہ ان کی حکومت اس شعبے کو فروغ دینے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، تاہم عوام کی سلامتی اور تحفظ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ’ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں، لیکن اس کے ساتھ یہ بھی یقینی بنایا جا رہا ہے کہ لوگوں کی جان و مال محفوظ رہے۔ حال ہی میں ہم نے دیکھا کہ اتراکھنڈ میں کہیں ایک شخص بغیر رسی باندھے بنجی جمپنگ کے لیے چلا گیا۔ ہم نہیں چاہتے کہ یہاں ایسا کوئی واقعہ پیش آئے۔‘
کشمیر کے پوشیدہ سیاحتی مقامات کو فروغ دینے سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سب سے پہلے معروف سیاحتی مقامات کو مکمل طور پر کھولنے کی ضرورت ہے، کیونکہ کئی اہم مقامات اب بھی سیاحوں کے لیے بند ہیں۔
انہوں نے کہا ’ہم سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ کئی مقامات اب بھی بند ہیں۔ مثال کے طور پر گلمرگ میں گونڈولا کے دونوں اطراف زیادہ دور جانا ممکن نہیں، درنگ نہیں جا سکتے، دودھ پتھری سیاحتی مقام بھی بند ہے۔ پہلے ان تمام مقامات کو کھولا جانا چاہیے۔‘
کشمیر میں بجلی بحران سے متعلق عمر عبداللہ نے کہا کہ دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں کمی کے باعث یونین ٹیریٹری میں بجلی کی پیداوار میں خاصی گراوٹ آئی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سرد موسم میں بجلی کا محتاط استعمال کریں۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ یہاں شدید سردی ہے اور لوگوں کو خود کو گرم رکھنے کی ضرورت ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ بجلی کا دانشمندانہ استعمال بھی ضروری ہے۔
یو این آئی، ارشید بٹ۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان3 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
