جموں و کشمیر
پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کیلئے پڑھے لکھے اور باصلاحیت نمائندوں کو آگے لانے کی ضرورت: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
سری نگر،جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ آنے والے پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات میں پڑھے لکھے، باشعور اور باصلاحیت نمائندوں کو آگے لانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوامی مسائل کا بہتر اور مؤثر حل نکالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس محض ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک ایسی تحریک ہے جو برسوں سے جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق، عزت اور وقار کی جدوجہد کی علامت رہی ہے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ آج پارٹی ہیڈکوارٹر سرینگر میں وادی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی اصل طاقت اس کی تنظیمی مضبوطی، کارکنوں کی یکجہتی اور عوام کے ساتھ مسلسل رابطہ ہے۔ ان کے مطابق جب تک قیادت اور کارکنان عوام کے دکھ سکھ میں شریک نہیں ہوں گے، تب تک حقیقی جمہوریت اور ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ زمینی سطح پر گلی کوچوں، گاؤوں اور قصبوں تک عوام سے براہ راست رابطہ برقرار رکھا ہے، جو اس جماعت کی پہچان بنا ہوا ہے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود ہمیشہ ان کی سیاست کا محور رہی ہے۔ چاہے وہ تعلیم کا میدان ہو، صحت کی سہولیات، روزگار کے مواقع، سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی یا سماجی انصاف— نیشنل کانفرنس نے ہر دور میں عوام دوست پالیسیاں اپنائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت نے کبھی اقتدار کو مقصد نہیں بنایا بلکہ ہمیشہ اسے عوامی خدمت کا ایک ذریعہ سمجھا۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں یہ ضروری ہے کہ نیشنل کانفرنس اپنی تنظیم کو نچلی سطح تک مزید مضبوط کرے، نوجوانوں کو قیادت میں آگے لائے اور عوامی مسائل کو ان کی اپنی آواز بنا کر پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کیلئے ابھی سے تیاریوں کا آغاز کرنا چاہئے تاکہ مضبوط و مؤثر عوامی نمائندے سامنے آسکیں۔
نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ یہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ریاست کے تمام خطوں، طبقوں اور مذاہب کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنان پر زور دیا کہ وہ تنظیمی نظم و ضبط برقرار رکھیں، عوام سے براہ راست جڑے رہیں اور نیشنل کانفرنس کے مشن— “جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح، وقار اور بہتر مستقبل”— کو ہر سطح پر آگے بڑھائیں۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آخر میں اس عزم کا اظہار کیا کہ نیشنل کانفرنس عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور جموں و کشمیر کے لوگوں کو ایک بہتر، محفوظ اور باوقار مستقبل فراہم کرنے کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔
یو این آئی، ارشید بٹ۔
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر3 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر4 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا5 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
ہندوستان5 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا6 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا5 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا5 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا4 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا5 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا5 days agoآبنائے ہرمز کے مستقبل پر ایرانی مطالبات سے غیر یقینی بڑھنے کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ
