Connect with us

ہندوستان

سال 2025 میں مغربی ایشیا اور افریقہ کے حوالے سے ہندوستان کی طویل المدتی اسٹریٹجک حکمتِ عملی

Published

on

خصوصی مضمون: محمد عابد

نئی دہلی، ایسے خطے میں جہاں سیاسی اتحاد دیرپا نہیں رہتے، ہندوستان بتدریج اپنی طویل مدتی اسٹریٹجک شراکت داری کو معاشی ترقی، تکنیکی اختراعات اور سیاسی توازن کے ذریعے مضبوط کر رہا ہے وزیر اعظم نریندر مودی کا تازہ ترین دورہ مغربی ایشیا اور افریقہ نہ معمول کی سفارتکاری تھی اور نہ ہی سرخیوں میں نمایاں ہونے کی کوشش۔ بلکہ یہ ہندوستان کی علاقائی پوزیشن میں ایک محتاط، سلامتی پر مبنی ازسرِ نو ترتیب کی عکاسی کرتا ہے، جو قلیل مدتی نمایاں سرگرمیوں کے بجائے استحکام، لچک اور پائیدار اسٹریٹجک پوزیشننگ کو ترجیح دیتا ہے۔

اگر اس دورے کو وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کے اسرائیل کے دورے کے پس منظر میں دیکھا جائے تو وزیر اعظم مودی کا دورہ ایک واضح اور مربوط اسٹریٹجک حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔ نئی دہلی اب مغربی ایشیا کو صرف الگ تھلگ دوطرفہ تعلقات کے طور پر نہیں دیکھتا، جو وقتی سفارتی مواقع پر مبنی ہوں۔ بلکہ ہندوستان اس خطے کو ایک مربوط اسٹریٹجک نظام کے طور پر دیکھتا ہے، جہاں سیاسی اعتدال، معاشی استحکام اور سکیورٹی تعاون ایک دوسرے کو مضبوط کرتے ہیں۔ یہ نقطۂ نظر ہندوستان کی علاقائی مصروفیت میں ایک نمایاں ارتقا کی نشاندہی کرتا ہے، جو خارجہ پالیسی کے اہداف کو طویل مدتی قومی سلامتی اور معاشی مفادات کے ساتھ ہم آہنگ کرتا ہے۔

اس ازسرِ نو ترتیب دی گئی حکمت عملی کے مرکز میں انڈیا–مڈل ایسٹ اکنامک کوریڈور (ائی ایم ای سی) شامل ہے، جسے ایک تبدیلی لانے والا رابطہ کاری فریم ورک کے طور پر تصور کیا گیا ہے جو ہندوستان کو مشرق وسطیٰ کے ذریعے یورپ سے جوڑتا ہے۔ صرف تجارتی سہولت کاری سے آگے بڑھ کر، ائی ایم ای سی ہندوستان کی اس خواہش کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ ابھرتی ہوئی علاقائی سپلائی چینز اور لاجسٹک نیٹ ورکس میں مستحکم مقام حاصل کرسکے۔ ماہرین اسٹریٹجک کے مطابق وزیر اعظم مودی کا یہ دورہ ایک واضح جیوپولیٹیکل پیغام بھی تھا، خاص طور پر ترکی کی جانب، جس کے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں، کیونکہ انقرہ نے آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی کھلی حمایت کی اور بعد میں اسلام آباد کے ساتھ اپنے دفاعی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کیا۔ اس پس منظر میں، ہندوستان کی عمان، اردن اور ایتھوپیا کے ساتھ مصروفیت کو وسیع پیمانے پر ایک اسٹریٹجک مثلث تشکیل دینے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو عربی جزیرہ نما کے مشرقی کنارے سے شروع ہو کر مغربی ایشیا کے قلب سے گزرتی ہے اور ہارن آف افریقہ تک مستحکم بنیاد رکھتی ہے۔

وزیر اعظم مودی کے اردن، ایتھوپیا اور عمان کے دورے ہندوستان کے مربوط اسٹریٹجک وژن کی عکاسی کرتے ہیں، جو مشرق وسطیٰ، افریقہ اور بحرِ ہند کو جوڑتا ہے۔ نئی دہلی ان علاقوں کے بڑھتے ہوئے جیوپولیٹیکل انٹرکنکشن کے مطابق اپنی پالیسی مرتب کر رہا ہے، خاص طور پر اس وقت جب عالمی تجارتی راہدریوں اور گلوبل سپلائی چینس میں خلل پیدا ہو رہا ہے۔ یہ دورہ غزہ جنگ کے بعد بڑھتے ہوئے علاقائی عدم استحکام کے دوران ہوا، کیونکہ یمن اور سوڈان میں جاری تنازعات بحر احمر اور اس کے گردونواح کے بحری راستوں کو غیر مستحکم کر رہے ہیں، جو ہندوستان کی تجارت، توانائی کی درآمدات اور بیرونِ ملک مقیم شہریوں کے مفادات کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر نے مشرق وسطیٰ کو ایک “اہم گزرگاہ” قرار دیا ہے جو افریقہ، یورپ، بحرہ روم اور انڈو-
پیسیفک کو جوڑتی ہے۔ یہ نقطۂ نظر ہندوستان کے اس تصور کو اجاگر کرتا ہے کہ یہ خطہ محض ایک مسابقتی میدان نہیں بلکہ ایک اسٹریٹجک کنیکٹر کے طور پر اہمیت رکھتا ہے۔ مودی کے دورے میں شامل ہر ملک ایک کلیدی جغرافیائی حیثیت رکھتا ہے۔ اردن مغربی ایشیا کے اہم علاقے میں واقع ہے، ایتھوپیا ہارن آف افریقہ میں غالب ہے اور افریقی یونین کی میزبانی کرتا ہے اور عمان آبنائے ہرمز اور مغربی بحرِ ہند سے متصل ہے، جو دنیا کے سب سے اہم توانائی نکات میں سے ایک ہے۔

ہندوستان اردن کو خطے میں اعتدال اور استحکام کے ایک اہم ستون کے طور پر دیکھتا ہے، جو عمومی طور پر سیاسی پولرائزیشن سے دوچار ہے۔ اردن کی انتہا پسندی کی نفی اور متوازن سفارت کاری ہندوستان کو مغربی ایشیا میں بغیر کسی الجھن کے تعلقات قائم رکھنے کے قابل بناتی ہے۔

ایتھوپیا ہندوستان کے لیے افریقہ کا دروازہ ہے اور گلوبل ساؤتھ میں اس کی اہمیت مرکزی ہے۔ ہر سال تقریباً دو سو ارب امریکی ڈالر سے زائد کی ہندوستانی تجارت ریڈ سی کے راستے گزرتی ہے، جس کی وجہ سے خطے میں عدم استحکام جیسے سمندری قزاقی، انسانی اسمگلنگ اور تجارتی بحری جہازوں پر حملے براہِ راست نئی دہلی کے لیے تشویش کا باعث بنتے ہیں۔ ایتھوپیا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے اس شراکت داری کی اسٹریٹجک منطق پر زور دیا اور کہا کہ ایتھوپیا افریقہ کے اہم علاقے میں واقع ہے جبکہ ہندوستان بحرِ ہند کے قلب میں ہے، اس طرح یہ دونوں خطے میں امن، سلامتی اور رابطے کے شراکت دار ہیں۔

دورے کے دوران پر ہندوستان اور ایتھوپیا نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرتے ہوئے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی بنیاد رکھی۔ افریقی یونین کی میزبانی کی وجہ سے ادیس ابابا ہندوستان کی افریقہ پالیسی میں کلیدی سفارتی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ایسے ترقیاتی تعاون پر زور دیا جو شفاف، صلاحیت بڑھانے والا اور مقامی ملکیت پر مبنی ہو، اور یہ جان بوجھ کر اس نقطہ نظر کی عکاسی کرتا ہے جو قرض پر مبنی ترقیاتی ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ پائیدار اور خودمختار ہے۔

دوسری طرف، عمان خلیج فارس میں ہندوستان کے سب سے زیادہ بھروسہ مند شراکت داروں میں سے ایک ہے اور ہندوستان کی توانائی اور بحری سلامتی کے لیے نہایت اہم ہے۔

وزیر اعظم مودی کی عمان میں بادشاہ عبد اللہ دوم کے ساتھ بات چیت نے اس شراکت داری کو مزید مضبوط کیا۔ وزیر اعظم کے مطابق یہ دورہ ‘انتہائی نتیجہ خیز’ رہا، جس کے دوران قابلِ تجدید توانائی، پانی کے انتظام، ڈیجیٹل اصلاحات، ثقافتی روابط اور تاریخی ورثے کے تحفظ کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا گیا۔ دونوں فریقین نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اور غیر متزلزل موقف پر زور دیا۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور بحری تعاون مضبوط ہے، اور ہندوستانی بحریہ کو دوکم جیسے بندرگاہوں تک رسائی حاصل ہے, جو مغربی بحرِ ہند میں ہندوستان کی آپریشنل رسائی کو نمایاں طور پر بڑھاتا ہے۔ عمان ہندوستان کی لنک ویسٹ پالیسی ، مہاساگر وژن میں بھی مرکزی کردار ادا کرتا ہے اور خطے میں استحکام کے لیے ایک قابل اعتماد اینکر کے طور پر کام کرتا ہے۔

جیوپولیٹیکل امور سے آگے، اس دورے نے ایک مضبوط عسکری، معاشی پہلو کو بھی اجاگر کیا۔ جیسے جیسے ہندوستان کے عالمی مفادات بڑھ رہے ہیں اور تجارت کی غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور پر امریکہ کے نئے ٹیرف کے دباؤ کے پیش نظر، نئی دہلی سرگرم طور پر اپنے اقتصادی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو متنوع بنا رہا ہے۔ مڈل ایسٹ اور افریقہ اس تنوع کی حکمت عملی میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔ واشنگٹن کے مبصرین کو مڈل ایسٹ اور مغربی بحرِ ہند میں ہندوستان کے پراعتماد اور فعال کردار کی توقع رکھنی چاہیے، جس میں وہ علاقے بھی شامل ہیں جو امریکہ کی پانچویں بحری بیڑے کے آپریشنل دائرہ کار میں آتے ہیں۔

دورے کے سیاسی پیغامات بھی اتنے ہی اہمیت کے حامل تھے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے غزہ امن منصوبے کے لیے ہندوستان کی حمایت کا اظہار کیا اور ساتھ ہی اسرائیل کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل تعاون کے مشترکہ عزم کی تصدیق بھی کی۔ یہ دوہرا پیغام، یعنی تنازعات کے حل میں تعاون اور دہشت گردی کے خلاف سختی، ہندوستان کی مغربی ایشیا میں مخصوص پوزیشن کو اجاگر کرتا ہے۔

ہندوستان اس امر کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ وہ کسی مخصوص اتحاد سے وابستہ ہوئے بغیر سرگرم رہے اور کسی جانب داری کا پابند بنے بغیر اثرورسوخ برقرار رکھنے کا اہل ہے۔ یہ محتاط ابہام کسی غیر یقینی کیفیت کی علامت نہیں بلکہ ایک طویل المدتی اسٹریٹجک منصوبہ ہے۔ اس سے نئی دہلی اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط کر سکتا ہے، اور عرب ریاستوں کے ساتھ مثبت تعلقات برقرار رکھتے ہوئے گلوبل ساؤتھ میں اپنی پوزیشنبھی قائم رکھتا ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ اس دورے کے دوران ایران، چین یا دیگر ملکوں کا کوئی براہِ راست تذکرہ نہیں کیا گیا۔ یہ خاموشی جان بوجھ کر اختیار کی گئی تھی، جو ہندوستان کی عمل پسندی اور لچک کو ترجیح دینے والی حکمت عملی کو ظاہر کرتی ہے۔

مجموعی طور پر دیکھا جائے تو وزیر اعظم مودی کا اردن دورہ، ایتھوپیا کے ساتھ تعلقات کی اسٹریٹجک اپ گریڈنگ اور ہندوستان–اسرائیل دفاعی تعاون میں اضافہ ایک مربوط علاقائی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔ ہندوستان خطے میں اہم شراکت، نازک استحکام کو بھی مضبوط کرنا چاہتا ہے اور دفاعی تعاون کو وسیع اقتصادی اور تکنیکی ڈھانچے میں ضم کرنے کا خواہاں ہے۔

وزیر اعظم مودی کے مڈل ایسٹ میں اقدامات محض سفارتی تسلسل کی عکاسی نہیں کرتے بلکہ ہندوستان کی علاقائی سلامتی کی شراکت داریوں میں ایک خاموش مگر مؤثر ازسرِنو ترتیب کا عندیہ دیتے ہیں، یہ اقدامات اگرچہ فوجی تعیناتی کی طرح ظاہر نہیں ہوتے، مگر آنے والی دہائی کے اسٹریٹجک توازن کو زیادہ دیرپا طور پر تشکیل دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جیسے جیسے ہندوستان خطے کی سلامتی، اقتصادی اور تکنیکی نظام میں اپنے انضمام کو گہرا کرتا رہے گا، ویسے ویسے اس کی اسرائیل کے ساتھ ہم آہنگی بڑھتی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی مغربی ایشیا اور افریقہ میں اس کی اہمیت بھی نمایاں ہوتی جائے گی۔

یو این آئی ۔ م ع

Continue Reading

ہندوستان

وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی

Published

on

نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔

مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘

وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔

انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘

رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔

بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔

یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔

یو این آئی، ایم جے

Continue Reading

ہندوستان

گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار

Published

on

بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یو این آئی۔ م س

Continue Reading

ہندوستان

ہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے مودی

Published

on

نئی دہلی، وزیرِ اعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے جہاں وہ بشکیک میں 26 ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔


وزارتِ خارجہ میں سکریٹری (مغرب) سیبی جارج نے جمعرات کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں وزیرِ اعظم کے دورے کے بارے میں معلومات دیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی 29 اور 30 اگست کو ازبکستان میں نیز 31 اگست سے یکم ستمبر تک کرغز جمہوریہ میں رہیں گے۔


انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم ازبکستان کے صدر شوکت میرضیایف کی دعوت پر تاشقند جائیں گے اور یہ اس ملک کا ان کا چوتھا دورہ ہوگا۔ وہ اس سے پہلے 2015، 2016 اور 2022 میں ازبکستان گئے تھے۔ ازبکستان کے صدر 2018 میں ہندوستان آئے تھے اور 2019 میں انہوں نے وائبرنٹ گجرات کانفرنس میں حصہ لیا تھا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے سال 2020 میں ورچوئل ذریعے سے کانفرنس میں شرکت کی تھی۔

اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ بات چیت ہوگی۔ اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے موضوعات پر بھی تبادلۂ خیال کا امکان ہے۔


مسٹر جارج نے کہا کہ ازبکستان سے مسٹر مودی کرغز جمہوریہ کے صدر، صدر جاپاروف کی دعوت پر بشکیک جائیں گے جہاں وہ 26 ویں ایس سی او سربراہ اجلاس میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او کا قیام بنیادی طور پر دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کی تین برائیوں کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا اور یہ تمام آج بھی چیلنج بنے ہوئے ہیں۔


سربراہ اجلاس سے الگ مسٹر مودی کی روس کے صدر کے ساتھ ساتھ دیگر رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کا بھی امکان ہے۔


ایس سی او ممالک کے ساتھ ہندوستان کے مسلسل مضبوط ہوتے تعلقات کے پیشِ نظر اس دورے کو اہم مانا جا رہا ہے۔


یو این آئی ایف اے

Continue Reading
Advertisement
جموں و کشمیر2 hours ago

اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج

ہندوستان2 hours ago

وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی

دنیا15 hours ago

روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا

ہندوستان17 hours ago

گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار

دنیا17 hours ago

ایران جنگ کے دوران ٹرمپ کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس میں تیل اور گیس کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت جاری رہی

ہندوستان18 hours ago

ہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے مودی

جموں و کشمیر18 hours ago

جموں کی سرحدوں پر رکشا بندھن سے قبل اسکولی طالبات نے بی ایس ایف اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھی

جموں و کشمیر19 hours ago

حکومت ’’سرکاری نوکری‘‘ کی ذہنیت بدلنے اور متبادل ذرائع معاش فراہم کرنے کی شعوری کوشش کر رہی ہے: جتیندر

دنیا19 hours ago

ایران کا امریکی پابندیوں کے انسانی اثرات کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ سے مطالبہ، اقدامات کو ’’اقتصادی دہشت گردی‘‘ قرار

دنیا20 hours ago

نیپال-چین سرحد کے ساتھ تباہ کن سیلاب، 1,300 سے زائد افراد لاپتہ

دنیا21 hours ago

روبیو قدرتی سلامتی اور انسدادِ دہشت گردی بورڈ کے لیے چار امیدوار مقرر کریں گے

ہندوستان21 hours ago

پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا

جموں و کشمیر22 hours ago

کشمیر کا آخری زندہ مقامی عسکریت پسند جولائی تک بڑی حد تک نظروں سے اوجھل رہا

پاکستان23 hours ago

پاکستان، امریکہ۔ایران معاہدے کے لئے مزید 60 روزہ فائر بندی چاہتا ہے

دنیا1 day ago

قطر کے وزیر اعظم کا دورہ ایران، کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر بات چیت ہوگی

دنیا1 day ago

نیپال میں بھوٹے کوشی کے سیلاب میں 162 افراد ہلاک، تقریباً 400 لاپتہ؛ غیر ملکی سیاح بھی شامل

دنیا2 days ago

چین اور نیپال کے سرحدی علاقے میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ، بھاری جانی نقصان

دنیا2 days ago

سعودی عرب کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بدلے شہری جوہری ٹیکنالوجی معاہدہ: وائٹ ہاؤس

جموں و کشمیر2 days ago

کشمیر بھر میں عید میلاد النبی منائی گئی، ہزاروں عقیدت مندوں کا درگاہ حضرت بل میں ہجوم

دنیا2 days ago

ایران، عمان آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے قریب، تہران کا امریکہ سے بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ

دنیا2 days ago

نیپال میں اچانک سیلاب کے بعد لاپتہ 384 مسافروں میں 105 ہندوستانی شہری شامل

جموں و کشمیر2 days ago

جموں میں این سی بی نے ہیروئن اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، سرحد پار روابط کا شبہ، تین گرفتار

ہندوستان2 days ago

تہواروں پر بڑھتی مہنگائی سے عام آدمی کی رسوئی کا بجٹ بگڑا: کھرگے

ہندوستان2 days ago

عید میلاد النبی پر کاشی میں جوش و خروش، سکیورٹی کے سخت انتظامات

دنیا2 days ago

امیگریشن کریک ڈاؤن میں تیزی:ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں امریکی امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس روک دیں

دنیا2 days ago

ہندوستان، چین کے درمیان سرحدی مذاکرات کا 25واں دور، سیاسی حل کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان2 days ago

پاکستان کے اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، کم از کم 15 نومولود بچے جاں بحق

دنیا2 days ago

ایرانی حملوں سے امریکی جاسوسی نیٹ ورک کو اربوں ڈالر کا نقصان: رپورٹ

ہندوستان2 days ago

وزیر اعظم مودی نے میلاد النبی پر ملک کو مبارکباد دی، زیادہ ہم آہنگی کی امید ظاہر کی

دنیا3 days ago

امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو ڈاک کے ذریعے ووٹنگ پر پابندیوں کے منصوبے پر آگے بڑھنے کی اجازت دے دی

پاکستان3 days ago

کیا پاکستان کے عاصم منیر ایرانی فوجی قیادت کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں

دنیا3 days ago

نئی امریکی پابندیوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار، اثرات سے نمٹنے کا دو سالہ منصوبہ موجود:ایران

دنیا3 days ago

اقوام متحدہ کے سربراہ کا بحری جہازوں پر حملے ختم کرنے پر زور، آبنائے ہرمز سے آمدورفت کے لیے طریقہ کار کی تجویز

ہندوستان3 days ago

ہندستانی دفاعی صنعتوں کو ملے گی ڈی آر ڈی او کے روایتی میزائل نظام کی ٹیکنالوجی

جموں و کشمیر3 days ago

جموں و کشمیر کے ڈی جی پی نے عید میلاد النبی اور آئندہ تقریبات کے لیے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

جموں و کشمیر3 days ago

رکن پارلیمنٹ روح اللہ کا فاروق عبداللہ کے استعفے کے چیلنج پر چند روز میں جواب دینے کا اشارہ

دنیا3 days ago

امریکی وزیر دفاع: “ضرورت پڑنے پر ایران پر دوبارہ حملے کیے جا سکتے ہیں”۔

دنیا3 days ago

اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کو تنہا اور معاشی طور پر دبانے کے لیے ’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ‘ شروع کر دیا

جموں و کشمیر3 days ago

پلوامہ، شوپیان اور سوپور میں 8 مبینہ دہشت گرد ساتھی گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

جموں و کشمیر3 days ago

جموں و کشمیر: سانبہ کے وجے پور میں پل کا گرڈر گرنے سے ایک ہلاک، تین زخمی

ہندوستان3 days ago

لکھنؤ میں وکیلوں کے چیمبرز کومنہدم کرنے کے خلاف عرضی سپریم کورٹ سے خارج

ہندوستان3 days ago

ذات پرمبنی مردم شماری کے طریقۂ کار پر کھرگے اور راہل نے تشویش کا اظہار کیا، مودی کو لکھا مشترکہ خط

ہندوستان3 days ago

کانگریس کا دعویٰ: نوجوانوں میں بے روزگاری کے بحران نے مودی حکومت کی ‘ناکامی’ کو بے نقاب کردیا ہے

جموں و کشمیر3 days ago

کینسر کی دوائی دلانے کے نام پر اسکول کے سابق ساتھی سے لاکھوں کی دھوکہ دہی، ای او ڈبلیو نے چارج شیٹ دائر کی

جموں و کشمیر3 days ago

میرواعظ نے 1989 کے جامع مسجد ’آپریشن‘ کو یاد کیا، 37 برس بعد بھی زخم تازہ

جموں و کشمیر3 days ago

جموں و کشمیر کے سوپور میں اے کے-47 رائفل، دستی بم اور گولہ بارود برآمد

جموں و کشمیر3 days ago

جموں و کشمیر: سکیورٹی فورسز نے دو مبینہ دہشت گرد ساتھیوں کو گرفتار کیا، اسلحہ برآمد

جموں و کشمیر4 days ago

بجلی کے کرایوں میں اضافہ “غیر منصفانہ، بوجھل اور مکمل طور پر ناقابل برداشت:طارق قرہ

ہندوستان4 days ago

مودی کی نوجوان سفارتکاروں سے بیرونِ ملک ہندستان کے تعلقات کو مزید استوار کرنے کی اپیل

دنیا4 days ago

نئی اقتصادی پابندیوں سے قبل ایران ’’مکمل طور پر تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے‘‘:ٹرمپ کا دعویٰ

جموں و کشمیر7 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

ہندوستان5 months ago

مغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی

اداریہ5 years ago

یوکرین کے خلاف روس کا رویہ تشویشناک : برطانیہ

جموں و کشمیر6 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

اہم خبریں4 years ago

عید کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کی کثیر تعداد بازاروں میں دھیکنے کو مل رہی ے۔ کھچ مناظر ان تصاویر میں

تازہ ترین6 months ago

خامنہ ای کی مبینہ شہادت: کشمیر میں ریلیاں، ایم ایم یو کی مکمل ہڑتال کی کال

ہندوستان4 months ago

غیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان

تازہ ترین4 years ago

عید کی آمد پر سرینگر کے مختلف بازاروں میں خرید و فروخت کے کھچ مناظر

جموں و کشمیر6 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

جموں و کشمیر5 months ago

جموں جناح، علامہ اقبال اور سر سید احمد خان سے نفرت کیوں کرتا ہے؟

تازہ ترین7 months ago

لمبرداروں اور چوکیداروں کا مسائل کے حل کے لیے حکومت کو میمورنڈم

تازہ ترین7 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

اہم خبریں7 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

تازہ ترین4 years ago

کشمیری کسان شہتوت کی کاشتکاروں کرتے ہوئے۔

تجزیہ9 months ago

دہشت گردی کے بھولے ہوئے متاثرین

تازہ ترین7 months ago

پاکستان نے سخت مقابلے میں نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دی

اداریہ5 years ago

بی جے پی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے،کمیشن میں شکایت درج کرائیں گے:اکھلیش

کھیل7 months ago

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کے موقف کی بی سی سی آئی نے بھی تائید کر دی

تازہ ترین7 months ago

لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

دنیا6 months ago

پاکستانی فوج کا افغانستان کے خلاف فضائی آپریشن شروع

پاکستان4 months ago

پاکستان اور چین کا ایران۔امریکہ کشیدگی کم کرنے پر زور، اسحق ڈار اور وانگ ای میں رابطہ

تازہ ترین7 months ago

مرکزی بجٹ خود کفیل، مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی ہندوستان کے وزیراعظم مودی کے عزم کے مطابق ہے: کھنڈیلوال

تازہ ترین6 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

اداریہ5 years ago

ممبئی سیریل بلاسٹ کا ملزم یو اے ای میں گرفتار

اہم خبریں7 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

ہندوستان7 months ago

صدر کے خطاب میں ترقی یافتہ ہندوستان کے اہداف نمایاں: سونووال

دنیا7 months ago

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی، خلیجی اتحادیوں کا ٹرمپ کو ممکنہ تباہی سے خبردار

تازہ ترین7 months ago

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب گرینڈ دھماکہ کے ملزم دو سویڈش شہریوں کو جیل

تصاویر6 years ago

ٹک ٹاک اپنے عالمی توسیعی پروگرام کے لیے تین ہزار انجینئرز بھرتی کرے گا

تصاویر6 years ago

مصر میں فرعونوں کے دور کے درجنوں تابوتوں کی سنسنی خیز دریافت

تازہ ترین7 months ago

سری لنکا کی پاکستان سے ہندوستان ٹی20 میچ کے بائیکاٹ پر نظرِ ثانی کی اپیل

تازہ ترین10 months ago

ستائیسویں ترمیم: پاکستان کی فوج کس طرح قانون کے ذریعے آئین پر اثرانداز ہو رہی ہے

تجزیہ9 months ago

کشمیر میں بجلی نرخوں میں اضافہ عوام پر سیدھا وار

تازہ ترین8 months ago

امکان کی سیاست اور مفتی محمد سعید کا نظریہ

اہم خبریں6 years ago

اس صدی کے آخر تک برفانی ریچھ دنیا سے مٹ جائیں گے

جموں و کشمیر7 months ago

کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران ہلکے برف و باراں کا امکان

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین3 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین3 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

جموں و کشمیر7 months ago

زعفران پیداوار میں کمی کا دعویٰ غلط؛ 3715 ہیکٹیر رقبہ برقرار: حکومت

کھیل5 months ago

آئی پی ایل 2026 چنئی سپر کنگز نے پنجاب کو دیا 209 رنز کا ہدف

تازہ ترین3 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

جموں و کشمیر2 years ago

چین، امریکہ پاکستان کو بھارت کے خلاف مدد کررہا ے/ انٹرویو

تازہ ترین7 months ago

امت شاہ کا تین روزہ دورہ جموں و کشمیر:سیاسی ملاقاتیں اور اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگیں ایجنڈے میں شامل

اداریہ5 years ago

میری جنگ دستوری سیکولرزم سے نہیں، سیاسی سیکولرزم سے ہے: اویسی

جموں و کشمیر4 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

جموں و کشمیر6 months ago

کشمیر میں نئی ریلوے لائنوں کا سروے مکمل، حکومت کا زمین مالکان کو مکمل معاوضہ دینے کا یقین

کھیل6 months ago

تاریخ رقم: جموں و کشمیر نے پہلی بار رانجی ٹرافی کا خطاب اپنے سر سجایا

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

جموں و کشمیر4 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

جموں و کشمیر5 months ago

جموں و کشمیر میں نئی انتظامی ڈویژنز کی تجویز: چناب اور پیر پنجال کی وضاحت

جموں و کشمیر6 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

جموں و کشمیر6 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تازہ ترین6 months ago

ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے باہر غیر قانونی پارکنگ

تازہ ترین6 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

جموں و کشمیر7 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

اہم خبریں7 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

اہم خبریں7 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین7 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

جموں و کشمیر10 months ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

جموں و کشمیر2 years ago

جموں وکشمیر کے صحت شعبے میں اہم اصلاحات لاے جارہے ے

تجزیہ3 years ago

پاکستان میں سیاسی بحران اور بینلاقوامی میڈیا کی کوریج

تازہ ترین3 years ago

8 فروری 2024 کے الیکشنز اور 1971 کے الیکشنز میں یکسانیت اور ملک کا تقسیم

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں عیسایت اور مسیحاؤں کے سماجی کام

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں الیکشنز کو کیوں التواء میں ڈالا گیا ؟

جموں و کشمیر3 years ago

بیگ کی واپسی اور پی ڈی پی کا مستقبل

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

جموں و کشمیر3 years ago

جی ٹونٹی اجلاس: کشمیر میں ہڑتال قصہ پارینہ، یہاں کے لوگوں نے ہڑتالی کلچر کو مسترد کیا:مرکزی وزیر مملکت

تازہ ترین3 years ago

سری نگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں کووڈ کی نئی لہر سے بچے متاثر، یومیہ ایک سے دو کیس رپورٹ

تازہ ترین3 years ago

کپواڑہ میں کمسن بچی کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار: ایس ایس پی کپواڑہ

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، باغ مالکان سے باغوں کی دو پاشی نہ کرنے کی تاکید

تازہ ترین3 years ago

جائیداد ٹیکس کا فیصلہ سرکار کا ہے ہمیں اس پر عملدرآمد کرانا ہے: جی ایم سی میئر

جموں و کشمیر3 years ago

راہل گاندھی کی نا اہلی کے خلاف جموں وکشمیر میں کانگریس کا احتجاج

تازہ ترین3 years ago

کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے: محبوبہ مفتی

تازہ ترین3 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

تازہ ترین3 years ago

منصوبہ بند سازش کے تحت بٹہ مالو بس اسٹینڈ کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا، رونقیں دوبارہ واپس لوٹ آئیں گی: رویندر رینا

تازہ ترین3 years ago

فرضی پی ایم او عہدیدار معاملہ: یہ انٹلی جنس کی ناکامی نہیں بلکہ فیلڈ افسر کی لاپرواہی ہے: اے ڈی جی پی کشمیر

تازہ ترین3 years ago

کشمیر اس قدر خوبصورت کہ جہاں کیمرہ رکھا جائے گا وہ فلم شوٹنگ کے لئے بہتر جگہ: بالی ووڈ ادا کار عمران خان

جموں و کشمیر3 years ago

Video ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملہ:تحقیقات کے لئے سہہ رکنی ٹیم تشکیل: پولیس

جموں و کشمیر3 years ago

|Video رام بن میں ٹرک دریائے چناب میں جا گرا، بچاؤ آپریشن جاری

تازہ ترین3 years ago

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

تازہ ترین3 years ago

ویڈیو| ٹیولپ گریڈن کے بلوم کے پیچھے موجود ہیروز کو جانیں۔

جموں و کشمیر3 years ago

کشمیر سے ایم بی اے پاس آؤٹ نے غیر ملکی نسلوں کے ساتھ منفرد پولٹری فارم قائم کیا

تازہ ترین3 years ago

سری نگر کے مائسمہ میں آتشزدگی، تین دکان خاکستر

تازہ ترین3 years ago

پراپرٹی ٹیکس کے خلاف چیمبر آف کامرس نے 11مارچ کو جموں بندھ کی کال دی

تازہ ترین3 years ago

حبیبی کچن سڑک کے کنارے ایک شاہانہ ریستوراں

جموں و کشمیر3 years ago

مختلف اسامیوں کے امیدواروں کا سری نگر میں ایپ ٹک کمپنی کے خلاف احتجاج

تازہ ترین3 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

تازہ ترین3 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین3 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین3 years ago

شالیمار زرعی یونیورسٹی میں میلہ, ایک لاکھ لوگوں نے شمولیت اختیار کی

تازہ ترین3 years ago

ہندوستان-اٹلی نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا۔

تازہ ترین3 years ago

جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں میں تاجروں کا احتجاج

تازہ ترین3 years ago

این آئی اے نے سری نگر میں العمر کے چیف مشتاق زرگر کے مکان کو قرق کر دیا

تازہ ترین3 years ago

سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی رائفل سے اچانک گولی نکلی

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

Advertisement

Trending