تازہ ترین
وادی برفیلی چادر کی لپیٹ میں، بیرون دنیا سے زمینی و فضائی رابطہ منقطع؛ تمام پروازیں منسوخ
خبراردو:
وادی کے سبھی اضلاع میں بدھوار صبح سے جاری بھاری برف باری کے نتیجے میں کشمیر کا بیرون دنیا سے زمینی و فضائی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔ ادھر سرینگر جموں شاہراہ کے متعدد مقامات پر بھی برف کی موٹی موٹی چادریں جمع ہوئی ہیں تاہم سہ پہر تک شاہراہ پرمعمول کے مطابق یک طرفہ ٹریفک جاری تھا۔ ادھر بھاری برف باری اور دھند کی وجہ سے سرینگر ائرپورٹ پر کسی بھی پرواز اُڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور نہ ہی کوئی پرواز بیرون ریاست سے وادی وارد ہوئی۔ادھر محکمہ موسمیات نے اپنی تازہ ایڈوائزری میں 19جنوری سے میدانی و بالائی حصوں میں بھاری برف باری کی پیش گوئی کی ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ بدھ کی شام تک موسم میں بہتری آنے کے قوی امکانات موجود ہیں۔اس دوران تازہ برف باری کے نتیجے میں شہر و دیہات میں سڑکوں پر پھسلن پیدا ہوئی جس کے نتیجے میں لوگوں کے عبور و مرور میں مشکلات درپیش آئی جبکہ اس دوران بھاری برف باری کی وجہ سے شہر سرینگر سمیت دیگر اضلاع اور قصبہ جات میں سڑکیں زیر آب آگئیں جس کے نتیجے میں راہ گیروں کو چلنے پھرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر محکمہ ٹریفک پولیس نے ڈرائیور حضرات کے نام جاری ایڈوائزری میں گاڑیاں چلانے کے دوران احتیاط برتنے کی اپیل کی۔

وادی کشمیر کے سبھی اضلاع میں بدھوار کی صبح سے شروع ہوئی تازہ برف باری کے باعث کشمیر کا بیرونی دنیا سے زمینی و فضائی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھوار کو بھاری برف باری کے نتیجے میں وادی کا بیرون دنیا سے زمینی و فضائی رابطہ پوری طرح منقطع ہوگیا جس کے نتیجے میں وادی کے سبھی اضلاع میں زندگی کی رفتار مکمل طور پر تھم گئی۔وادی کے سبھی دس اضلاع بشمول کولگام، اننت ناگ، شوپیان، پلوامہ، سرینگر، بڈگام، گاندربل، کپوارہ، بارہمولہ، ہندوارہ سمیت خطہ چناب کے بالائی حصوں میں تازہ برف باری کے نتیجے میں معمول کی سرگرمیاں بری طرح سے متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں کے مقابلے میں امسال وادی کے میدانی علاقوں میں یہ ریکارڈ توڑ برف باری ہوئی کیوں کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران میدانی علاقوں میں برف باری کا اثر بہت کم دیکھنے کو ملا۔محکمہ موسمیات کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ بدھوار کو جاری برف باری وادی کے سبھی اضلاع میں جاری رہی تاہم اس بات کے قوی امکانات موجود ہیں کہ بدھ شام تک موسم میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ تازہ برف باری کے نتیجے میں وادی کشمیر میں کڑاکے کی ٹھنڈ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں عوام نے راحت کی سانس لی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تازہ اعداد و شمار کے مطابق سیاحتی مقام پہلگام میں 3سنٹی میٹر منگل کی شام کو ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں جنوبی کشمیر میں کل رات کا درجہ حرارت کم سے کم 2.9ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقے کا کم سے کم درجہ حرارت 3ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح سرحدی ضلع کپوارہ میں کل رات کا کم سے کم درجہ حرارت 5.6سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ کے افسر نے بتایا کہ شہرہ آفاق گلمرگ میں بھی برف باری کے نتیجے میں کل رات کا کم سے کم درجہ حرارت 6ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ادھر تازہ برف باری کے نتیجے میں وادی کشمیر کا بیرون دنیا سے زمینی و فضائی رابطہ منقطع ہوچکا ہے جس کے نتیجے میں بیرون ریاست جانے والے مسافروں کو سخت ذہنی کوفت اُٹھانی پڑرہی ہے۔ معلولم ہوا ہے کہ برفباری کے نتیجے میں زمینی و فضائی ٹریفک منقطع ہونے کے نتیجے میں مسافر ائر پورٹ سے واپس اپنے گھروں کو لوٹ آئے۔ائرپورٹ اتھارٹی کے مطابق بدھوار کو جاری تازہ برف باری سے ائرپورٹ کی رن وے پر کسی بھی پرواز کو آنے یا جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ رن پر برف کی تہہ جم جانے سے یہاں سخت پھسلن واقع ہوئی تھی جس کے بعد ائرپورٹ انتظامیہ نے کسی بھی پرواز کو اُڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ ائرپورٹ پر مسافروں کی بڑی تعداد اس انتظار میں تھی تاہم موسم کی خراب صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مسافروں کو واپس گھروں کو لوٹنا پڑا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے عوام کے نام تازہ ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ 19جنوری سے وادی کے میدانی و بالائی علاقوں میں بھاری برف باری کا امکان ہے جس کے نتیجے میں وادی کا بیرونی دنیا سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوسکتا ہے ۔

انہوں نے عوام کو اس دوران احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ محکمہ کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ وادی میں بدھ کی صبح شروع ہوئی برف باری میں بدھ شام تک بہتری آنے کے امکانات موجود ہیں۔اس دوران تازہ برف باری کے نتیجے میں شہر و یہات میں اندرون و بیرون سڑکوں پر پھسلن پیدا ہوئی ہے جس کے نتیجے میں عام لوگوں کے چلنے پھرنے میں سخت مشکلات درپیش آئی ہیں ۔ اس دوران تازہ برف باری کے نتیجے میں شمال و جنوب میں سڑکیں زیر آب آگئی ہیں جس کی وجہ سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر بیان کررہی ہیں۔ ادھر محکمہ ٹریفک نے ٹرانسپورٹروں کے نام تازہ ایڈوزائزری جاری کی ہے جس میں ڈرائیور حضرات کوبرف باری کے پیش نظر گاڑیوں کی رفتار دھیمی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ ٹریفک نے ڈرائیوروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ برف باری کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن واقع ہوچکی ہیں لہٰذا انسانی جانوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کی خاطر گاڑیوں کی رفتار دھیمی رکھی جائے۔ادھر شہر سرینگر سمیت دیگر اضلاع اور قصبہ جات میں انتظامیہ نے سڑکوں پر سے برف ہٹانے کے لیے مشینوں کو متحرک کردیا ہے جس دوران وادی کے کئی مقامات پر بدھ کی دوپہر کو مشینوں کو سڑکوں پر سے برف ہٹاتے ہوئے دیکھا گیا۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
-
دنیا1 week agoمتحدہ عرب امارات کا فلائی دبئی کے طیارے میں کاک پٹ چاقو زنی کی تحقیقات کا حکم
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
