تازہ ترین
جنگجو ہلاکتوں سے دل کو تکلیف پہنچتی،جنگجوؤں کی ہلاکت اصل مسئلے کا حل نہیں: گورنر ستیہ پال ملک
خبراردو:
گورنر ستیہ پال ملک نے جنگجو مخالف آپریشنو ں کے دوران مارے جارہے جنگجوؤں کی ہلاکت کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ جنگجوؤں کا خاتمہ اصل مسئلے کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے دبے الفاظ میں ہی مسئلہ کشمیر کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پے در پے جنگجو نوجوانوں کی ہلاک اصل مسئلے کا حل نہیں ہے۔
ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے جمعرات کو سرمائی دارالحکومت جموں میں نویں ست پال سہنی میموریل لیکچر کی تقریب میں شرکت کے دوران ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنگجو مخالف آپریشنوں کے دوران مارے جارہے جنگجوؤں کی ہلاکت ایک تکلیف دہ امر ہے۔ انہوں نے صاف کیا کہ فورسز کارروائی کے نتیجے میں آئے روز جنگجوؤں کی ہلاکت مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ وادی کشمیر میں عام شہریوں یا جنگجوؤں کی ہلاکت سے اُن کے دل چھلنی ہوتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ انتہائی مایوس ہوجاتے ہیں جب وادی کشمیر میں انسانی جانوں کا زیاں ہوتا ہے۔گورنر کا کہنا تھا کہ پے در پے ہلاکتیں مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ دبے الفاظ میں ہی مسئلہ کشمیر کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے گورنر ستیہ پال ملک نے بتایا کہ جنگجوؤں کی ہلاکت مسئلہ کا حل نہیں ہے کیوں کہ ہلاکتوں کے بعد وہی مسئلہ جوں کاتوں ہے۔ جموں وکشمیر پولیس کی طرف سے امن عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے گورنر ستیہ پال ملک کا کہنا تھا کہ امن کو بحال کرنے میں پولیس کا رول قابل سراہنا ہے تاہم انہوں نے بتایا کہ کشمیر میں چاہے عام شہری ہلاک ہو یا جنگجو مارا جائے، مجھے اُس سے انتہائی تکلیف پہنچتی ہے۔گورنر موصوف گزشتہ روز شمالی قصبہ بارہمولہ میں ہوئی خونریز معرکہ آرائی کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ 3جنگجوؤں کی ہلاکت کے تناظر میں میڈیا سے بات کررہے تھے۔گورنر نے میڈیا نمائندوں کو بتایاکہ مجھے پوری اُمید ہے کہ وادی کشمیر کے نوجوان تشدد اور جنگجوئیت کا راستہ ترک کرکے اپنے مستقبل کے تئیں فکر مند رہیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ وادی کشمیر کے نوجوان اپنے ادھوے سپنوں کو پورا کرنے اور سماج کی خدمت کرنے کے بجائے تشدد اور جنگجوئیت کی راہ اختیار کررہے ہیں جس کے نتیجے میں وادی میں انسانی جانیں بے تحاشا تلف ہورہی ہیں۔ ’کشمیر میں چاہے عام شہری مارا جائے یا فورسز کارروائی کے دوران کسی جنگجو کو ہلاک کیا جائے، مجھے ذاتی طور پر اُس سے بڑا صدمہ پہنچتا ہے‘۔گورنر ستیہ پال ملک نے غیر محسوس طریقے پر مسئلہ کشمیر کے متنازعہ ہونے کا اقرار کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوؤں کو ہلاک کرنے سے کوئی بھی مقصد پورا نہیں ہوتا بلکہ اس کے بعد بھی مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے۔گورنر کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال سے جنگجوئیت بندوقوں میں نہیں ہے بلکہ نوجوانوں کے ذہنوں میں سرایت کرچکی ہے۔ ہماری یہی کوشش ہے کہ نواجوانوں کے ذہنوں سے اس جنگجوئیت کو باہر نکالا جائے جس کے لیے ہم کام کررہے ہیں‘۔
اس دوران گورنر ستیہ پال ملک نے فوج، پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری فوج و فورسز ہمہ تن الرٹ رہ کر ریاست کی حفاظت کرنے میں جٹے ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فوج و فورسز کی کارکردگی کو ہمیشہ سراہا گیا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ذرائع ابلاغ کے ذریعے اُن کی سراہنا کرنا کوئی معنی نہیں رکھتی۔ میں اپنی طرف سے بھر پور کوشش کررہا ہوں کہ فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز کو وہ تمام سہولیات بہم رکھی جائیں جس کی انہیں ضرورت ہے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ جب ہم لوگ آرام کررہے ہوتے ہیں ہماری فوج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں دوران شب اس شدید برف باری میں کارروائیاں انجام دے رہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب سے میں نے ریاستی گورنر کا عہدہ سنبھالا ہے میں نے تبھی سے اس کام میں لگا ہوا ہوں کہ فورسز اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے بہتر اقدامات اُٹھائے جائیں اور میں اس کام کو آگے بھی جاری رکھوں گا۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
