دنیا
اماراتی شہری مخصوص علاقے فوراً خالی کر دیں: ایران کا انتباہ
تہران، جزیرہ خارگ پر امریکی حملوں کے بعد ایران نے یو اے ای کو جوابی کارروائی سے آگاہ کر دیا، پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں قائم امریکی ٹھکانے ان کے جائز اہداف ہیں۔
پاسداران نے کہا ہے کہ اماراتی بندرگاہوں، شہروں میں چھپے امریکی فوجیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا ہمارا قانونی حق ہے، اماراتی شہری بندرگاہوں، ڈاکس اور امریکی فوجی علاقوں کو فوری خالی کر دیں۔
پاسداران نے کہا کہ جہاں سے امریکی میزائل آئیں گے اس جگہ کو دفاعی حق کے تحت نشانہ بنائیں گے۔
دریں اثنا، ایرانی فوج کے سعودی عرب، کویت، متحدہ عرب امارات اور قطر میں امریکی اڈوں پر حملے جاری ہیں، متحدہ عرب امارات میں واقع الظفرہ بیس کو نشانہ بنایا گیا، دبئی کے مرکز میں ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا گیا، ڈرون کا ملبہ ایک عمارت پر گرا۔
دوحہ میں بھی رات گئے حملے ہوئے، قطری حکومت کا کہنا ہے بیلسٹک میزائل حملوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں ڈرون حملے کیے گئے، سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے متعدد ڈرونز حملے ناکام بنا دیے گئے۔
وال اسٹریٹ جرنل نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی ایئربیس پر ایرانی حملوں سے 5 امریکی جنگی طیارے متاثر ہوئے ہیں، ری فیولنگ طیارے شہزادہ سلطان ایئر بیس پر ایرانی میزائلوں کا نشانہ بنے، امریکی حکام کے مطابق حملے میں طیاروں کو نقصان پہنچا، مکمل تباہ نہیں ہوئے۔
ادھر روس میں ایرانی سفیر کاظم جلالی نے کہا ہے کہ امریکہ نے نئے سپریم لیڈر کو نشانہ بنایا توسخت ردِ عمل ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایرانی عوام غصے میں ہیں، امریکہ کو پہلے سے زیادہ سخت ردِ عمل کا سامنا کرنا پرے گا۔ واضح رہے کہ ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں 36 ہزار 500 مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز میں اےڈی این او سی کے دو بحری جہازوں پر ڈرون حملے، متحدہ عرب امارات کا ایران پر الزام
ابوظہبی، متحدہ عرب امارات کی سرکاری ملکیتی توانائی کمپنی ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (اےڈی این او سی) نے کہا ہے کہ اس کے زیرِ انتظام دو بحری جہازوں پر جمعرات کی شام آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے ڈرون حملے کیے گئے۔
اےڈی این او سی کے مطابق حملے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور صورتحال قابو میں ہے۔ کمپنی نے حملوں کو ’’بحری قزاقی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں آزادانہ جہازرانی اور عالمی توانائی کے تحفظ کے لیے خطرہ ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق جاری بیان میںاےڈی این او سی نے آبنائے ہرمز میں بحری عملے کے تحفظ، آزادانہ جہازرانی اور بحری سلامتی یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
کمپنی نے حملے کی نوعیت یا اس کے ذمہ داروں کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں اور تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
برطانوی فوج کے یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) مرکز نے بھی بتایا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے دو بحری جہازوں نے ڈرون حملوں کے نتیجے میں معمولی نقصان کی اطلاع دی ہے۔ مرکز نے جہازوں کی شناخت ظاہر نہیں کی، تاہم دستیاب تفصیلات اےڈی این او سی کے بحری جہازوں پر حملے سے مطابقت رکھتی ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے حملوں کا براہِ راست الزام ایران پر عائد کرتے ہوئے انہیں آزادیٔ جہازرانی سے متعلق اقوام متحدہ کے اصولوں کی ’’کھلی خلاف ورزی‘‘ قرار دیا۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنانا اور آبنائے ہرمز کو اقتصادی دباؤ یا بلیک میلنگ کے لیے استعمال کرنا ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے بحری قزاقی کے مترادف ہے اور خطے کے استحکام، عوام اور عالمی توانائی کے تحفظ کے لیے براہِ راست خطرہ ہے۔
آبنائے ہرمز خلیج فارس کو خلیج عمان اور بحر ہند سے ملانے والی اہم آبی گزرگاہ ہے اور عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے۔ اس راستے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی اور علاقائی توانائی کی منڈیوں کو متاثر کرسکتی ہے۔
یہ واقعہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں کے تحفظ سے متعلق بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان پیش آیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ٹرمپ کا طیارہ بردار بحری جہازوں میں برقی کیٹپلٹ ختم کرکے بھاپ سے چلنے والا نظام بحال کرنے کا حکم
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحریہ کو اپنے طیارہ بردار بحری جہازوں میں برقی مقناطیسی طیارہ لانچ سسٹم ختم کرکے پرانے بھاپ سے چلنے والے کیٹپلٹ نظام پر واپس جانے کی ہدایت کی ہے۔ دفاعی حکام اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام سے اخراجات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ سکتے ہیں۔
یہ حکم مستقبل میں تیار کیے جانے والے فورڈ کلاس طیارہ بردار بحری جہازوں پر لاگو ہوگا، جن میں زیرِ تعمیر ڈورس ملر بھی شامل ہے۔ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ان بحری جہازوں میں بحریہ کے جدید الیکٹرو میگنیٹک ایئرکرافٹ لانچ سسٹم (ای ایم اے ایل ایس) اور جدید ہتھیاروں کی لفٹوں کے بجائے بھاپ سے چلنے والے کیٹپلٹ اور ہائیڈرولک نظام نصب کیے جائیں۔
فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے جاری کردہ ایک یادداشت میں ٹرمپ نے کہا کہ محکمہ جنگ کو بحری بیڑے کے حجم میں اضافے کے ساتھ ’’بحری صنعتی بنیاد میں پیداواری صلاحیت اور مسابقت دونوں بحال کرنے‘‘ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طریقہ کار میں آزمودہ اور قابلِ اعتماد ٹیکنالوجی پر انحصار کیا جائے گا، جبکہ قلیل مدت میں غیر ملکی جہاز ساز کمپنیوں سے خریداری کا راستہ بھی کھولا جائے گا۔ ساتھ ہی ملکی جہاز سازی کی صنعت میں سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ دی جائے گی، جیسا کہ انتظامیہ نے آئس بریکرز سمیت دیگر بڑے دفاعی منصوبوں میں کیا ہے۔
ٹرمپ کی جانب سے ای ایم اے ایل ایس پر تنقید نئی نہیں۔ وہ اپنی پہلی مدتِ صدارت سے ہی امریکی بحریہ کے سب سے بڑے طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ پر استعمال ہونے والے اس نظام کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں اور اسے ضرورت سے زیادہ پیچیدہ اور مہنگا قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ماہ پنسلوانیا میں ایک دفاعی اجلاس کے دوران بھی اسی نوعیت کے خیالات کا اظہار کیا تھا۔
تاہم ہر کوئی اس تبدیلی سے متفق نہیں ہے۔ کیلیفورنیا کی کمپنی جنرل ایٹومکس، جس کے پاس ڈورس ملر کے لیے ای ایم اے ایل ایس اور ایڈوانسڈ اریسٹنگ گیئر تیار کرنے کا 1.2 ارب ڈالر کا معاہدہ ہے، نے جمعرات کو جاری بیان میں فیصلے کی مخالفت کی۔
کمپنی نے کہا کہ جہاز کی تعمیر تقریباً نصف مکمل ہوچکی ہے اور اس مرحلے پر سمت تبدیل کرنے سے اخراجات، تعمیراتی شیڈول اور مختلف نظاموں کو باہم مربوط کرنے میں سنگین مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ ہِل کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے خبردار کیا کہ اس تبدیلی سے طیارہ بردار جہازوں کی تیاری اور امریکہ کی تکنیکی برتری بھی متاثر ہوسکتی ہے، جس سے مخالف ممالک کو برتری حاصل کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔
تجزیہ کاروں نے بھی اس اقدام کو غیر مؤثر اور رقم کا ضیاع قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ای ایم اے ایل ایس طیاروں کو زیادہ ہموار انداز میں لانچ کرکے ان پر پڑنے والے دباؤ کو کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ برقی مقناطیسی نظام نسبتاً ہلکا، توانائی اور پانی کے استعمال میں زیادہ مؤثر اور بھاپ سے چلنے والے متبادل کے مقابلے میں کم دیکھ بھال اور افرادی قوت کا تقاضا کرتا ہے۔
13 ارب ڈالر سے زائد کی لاگت سے تیار ہونے والا طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ اس وقت 11 ماہ کی تعیناتی کے بعد مرمت کے لیے ورجینیا کے ہیمپٹن روڈز میں موجود ہے۔ اس تعیناتی میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو گرفتار کرنے کی کارروائی اور ایران کے ساتھ جنگ سے متعلق آپریشنز بھی شامل تھے۔
اس فیصلے کو سینیٹ کے ڈیموکریٹس کی جانب سے بھی تنقید کا سامنا ہے۔ ایریزونا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مارک کیلی، جو سابق نیوی ٹیسٹ پائلٹ اور سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن ہیں، نے ایکس پر کہا کہ ان کے اپنے تجربے، طیارہ بردار جہازوں سے سیکڑوں بار طیارے لانچ کرنے اور ایروناٹیکل انجینئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری کے باوجود وہ بحریہ کو یہ بتانے کا دعویٰ نہیں کریں گے کہ اپنے بحری جہازوں کی انجینئرنگ کیسے کی جائے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
نیپال کے رولپا میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی، 3 افراد تاحال لاپتہ
کھٹمنڈو، 14 اگست (یو این آئی) نیپال کے ضلع رولپا میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہو گئی ہے، جب کہ تین لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں، یہ بات نیپال پولیس نے جمعرات کی شام کو بتائی۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع کے تھابنگ دیہی میونسپلٹی-5 کے کوٹلاباڑہ علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ سے کئی مکانات اور مویشیوں کے شیڈ ملبے تلے دب گئے۔ پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ اسی بستی سے پانچ دیگر افراد کی لاشیں پڑوسی ضلع پیوتھن سے برآمد ہوئیں۔ ان واقعات میں ہلاک ہونے والوں میں 18 سال کی عمر کے نوجوان سے لے کر 80 کی دہائی کے بوڑھے تک شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں اور مقامی رہائشیوں کی مدد سے بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بدھ کی رات بستی میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے کے بعد ابتدائی طور پر تین افراد کے ہلاک اور نو افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات تھیں جس کے بعد اب مرنے والوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا4 days agoآبنائے ہرمز کے مستقبل پر ایرانی مطالبات سے غیر یقینی بڑھنے کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ
