پاکستان
ایران-امریکہ جنگ بندی میں پاکستان کا کردار، کابینہ اجلاس میں فیلڈ مارشل کے لیے تالیاں
اسلام آباد، پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے فیلڈ مارشل کے لیے تالیاں بجائی گئیں۔
پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ارکان نے وزیراعظم کا استقبال تالیوں سے کیا جبکہ اجلاس کے دوران مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ کابینہ نے جمعہ کو “یومِ تشکر” کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا اور قوم سے مذاکرات کی کامیابی کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور دوست ممالک کی امن کے لیے کی گئی کوششیں کامیاب ہوئیں اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے شعلے پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے چکے تھے مگر جنگ بندی کے ذریعے پاکستان کو عزت و وقار ملا۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ سفارتی کامیابی پورے ملک کے عوام کی کامیابی ہے اور آج عالمی میڈیا بھی پاکستان کے کردار کو سراہ رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم نے ایک ماہ سے زائد عرصے تک انتھک محنت کی جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کئی راتیں جاگتے رہے اور ایرانی و امریکی قیادت سے مسلسل رابطے میں رہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ اراکین نے فیلڈ مارشل کے لیے تالیاں بجائیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی ہے اور یہی یکجہتی پاکستان کی کامیابی کا سبب بنی۔
انہوں نے ایرانی صدر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم نے قطر، ترکیہ، مصر، عمان، انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ جنگ وقتی طور پر رکی ہے مگر ہدف پائیدار امن کا قیام ہے، جبکہ جلد ایرانی اور امریکی وفود پاکستان آئیں گے تاکہ مذاکرات کو آگے بڑھایا جا سکے۔
قبل ازیں وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ ایران اور امریکہ نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ لبنان سمیت مختلف خطوں میں فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہو چکی ہے۔
وزیراعظم کے مطابق دونوں ممالک کے وفود کو 10 اپریل 2026 کو اسلام آباد مدعو کیا گیا ہے تاکہ تنازعات کے حتمی حل کے لیے مزید مذاکرات کیے جا سکیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات خطے میں پائیدار امن کے قیام میں اہم پیش رفت ثابت ہوں گے۔
یواین آئی۔ م س
پاکستان
بلوچستان میں خوفناک حادثہ، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 39 افراد جاں بحق
کوئٹہ،بلوچستان کے ضلع ژوب میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں بس گہری کھائی میں گرنے سے 39 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے رفیق ژوب مطابق حادثہ شیرانی کے علاقے دانہ سر میں اس وقت پیش آیا، جب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بس کے بریک فیل ہو گئے، جس کے نتیجے میں بس گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ضلع انتظامیہ اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔
حادثہ اتنا سنگین تھا کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور بس کے حصوں کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالنا پڑا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ڈی سی ژوب حضرت ولی کاکڑ کے مطابق حادثے میں 16 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ باقی افراد نے امدادی سرگرمیوں اور اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
پاکستان کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے، 29 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد، پاکستان نے افغانستان کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں کی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ کارروائیاں پاکستان کی سرحد کے اندر ہونے والے مہلک حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔ کاروائیوں کے نتیجے میں 29 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ “پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں تین اہداف کو انتہائی درست فضائی حملوں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ہے”۔ تارڑ کے مطابق یہ فضائی حملے ایک وسیع آپریشن کا حصہ تھے جس میں پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔
انہوں نے کہا ہےکہ اس آپریشن کا ہدف جماعت الاحرار تھا جسے عموماً تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاتا ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہےکہ رات کے وقت کی جانے والی یہ کارروائی کراچی میں ہفتے کے روز ہونے والے اور تین نیم فوجی اہلکار وں کی ہلاکت کا سبب بننے والےحملے کے جواب میں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے سرحدی صوبوں میں حالیہ پُرتشدد واقعات بھی اس کارروائی کا سبب بنے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے اتوار کے روز پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی آپریشن کیا جس کے بعد دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر “انتہائی درست حملے” کیے گئے، جن میں 29 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پاکستان نے رواں مہینے کے آغاز میں کئے گئے حملے سمیت حالیہ مہینوں میں افغانستان کے اندر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سرحد اکتوبر میں تشدد میں اضافے کے بعد سے بڑی حد تک بند ہےاور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا
اسلام آباد،جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں اور تیسری عالمی جنگ کے بادل چھٹ گئے، پاکستان جمعہ 19 جون 2026، کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدے کی دستخطی تقریب کی میزبانی کرے گا وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہو گیا، عظیم کامیابی پر مؤرخ پاکستان کا نام سنہرے حروف سے لکھے گا۔
شہباز شریف نے پیر کے روز کہا ہم بالآخر آنے والے جمعہ کو جنیوا میں امن معاہدے پر دستخط ہوتے دیکھنے جا رہے ہیں۔
انھوں نے پیر کی صبح اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طویل اور گہری مذاکراتی کوششوں کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان 8 اپریل کو جنگ بندی کرانے میں کامیابی کے بعد سے دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اور اب فریقین کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت الیکٹرانک طور پر دستخط بھی ہو گئے ہیں، اور امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی بھی ختم کر دی ہے جس کے سبب ایرانی تیل بردار بحری جہاز گزرنا شروع ہو گئے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
