جموں و کشمیر
ڈرگ فری جموں و کشمیر مہم اجتماعی اقدام کا تقاضا کرتی ہے: لیفٹیننٹ گورنر سنہا
جموں، منوج سنہا، لیفٹیننٹ گورنر نے ہفتہ کو مولانا آزاد اسٹیڈیم سے “ڈرگ فری جموں و کشمیر” کے لیے تاریخی 100 روزہ عوامی مہم کا آغاز کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات کے ناسور سے آزاد یونین ٹیریٹری بنانے کے لیے اجتماعی کوشش میں شامل ہوں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے پد یاترا کو فلیگ آف کیا اور اسٹیڈیم سے عوامی نمائندوں، سینئر افسران اور ہزاروں شہریوں کے ساتھ واک ایتھون میں شامل ہوئے۔
یہ اسٹیڈیم سے پریڈ گراؤنڈ تک کا راستہ تھا، جو نَشہ مُکت جموں کشمیر مہم کے تحت 100 روزہ مہم کے آغاز کی علامت ہے۔
بڑے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کو منشیات سے پاک بنانے کی اپیل کی۔
مہم کو چھ مراحل میں آگے بڑھایا جائے گا، تاکہ منشیات سے پاک جموں و کشمیر کی طرف منظم پیش رفت یقینی بنائی جا سکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ”ہم نے ایک عزم کو آواز دی ہے جو یونین ٹیریٹری کے ہر گاؤں، قصبے، شہر، گھر اور دل تک پہنچے گا اور منشیات سے پاک خطے کا عہد پورا کرے گا۔ اگلے تین ماہ انتہائی اہم ہیں، مہم چھ واضح مراحل میں آگے بڑھے گی — شعور بیدار کرنے والی مہمات، نوجوانوں پر مرکوز پروگرام، کمیونٹی انگیجمنٹ، سخت نفاذ، بحالی اور جائزہ۔ ہم منشیات کے ناسور سے نجات کے لیے پوری حکومت کے طریقہ کار کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔”
لیفٹیننٹ گورنر نے زور دیا کہ منشیات کی لت کا خاتمہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہاکہ”ہم پختہ عہد کرتے ہیں کہ انتظامیہ کسی بھی نوجوان، خاندان یا خواب کو لت کے اندھیرے میں گرنے نہیں دے گی۔ میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ منشیات کی لت کے اعداد و شمار محض فیصد اور کیس فائلیں دکھاتے ہیں، مگر ہر ایک کے پیچھے ایک واضح کہانی، ایک خاندان کی جدوجہد اور دکھ چھپا ہوتا ہے۔”
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
راجوری میں لائن آف کنٹرول پار کرکے ہندوستانی حدود میں داخل ہونے والی 17 سالہ لڑکی کو فوج نے حراست میں لے لیا
جموں، جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرکے بھارتی حدود میں داخل ہونے والی 17 سالہ لڑکی کو بھارتی فوج کے جوانوں نے حراست میں لے لیا ہے۔ حکام نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
حکام کے مطابق پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے خوئی رٹہ علاقے کی رہنے والی اس لڑکی کی شناخت سامیہ عظیم کے طور پر ہوئی ہے۔ فوجی جوانوں نے اسے لام سیکٹر (نوشہرہ) میں لائن آف کنٹرول کے قریب گشت کے دوران حراست میں لیا۔
ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد لڑکی کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ نوشہرہ پولیس فی الحال اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران لڑکی نے کہا کہ وہ غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرکے بھارتی علاقے میں داخل ہوگئی تھی۔
حکام نے کہا کہ معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور سکیورٹی ایجنسیاں تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
مرکزی وزیر وی سومنا نے ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے آبی تحفظ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا
جموں، مرکزی وزیر مملکت برائے ریلوے اور جل شکتی وی سومنا نے ہفتہ کو جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع کے کٹرا میں شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کی جانب سے آبی تحفظ اور ماحولیاتی پائیداری کے لیے کیے جارہے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا۔
سرکاری بیان کے مطابق جائزہ اجلاس میں شرائن بورڈ کے ایڈیشنل چیف ایگزیکٹو آفیسر آلوک کے. موریہ نے وزیر کو پانی کے وسائل کے تحفظ اور ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے کے لیے کیے جارہے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے اور زیر زمین پانی کی سطح بڑھانے سے متعلق بورڈ کی کوششوں کی تفصیلات بھی پیش کیں۔
وزیرموصوف کو گندے پانی کی نکاسی اور صفائی اور علاقے میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے شجرکاری کی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ اجلاس میں چھتوں سے بارش کے پانی کو جمع کرنے، زیر زمین پانی کی سطح بڑھانے، آلودہ پانی کی صفائی اور شجرکاری جیسے اقدامات کو نمایاں کیا گیا۔
مسٹر سومنا نے پانی کے تحفظ، گندے پانی کے انتظام اور شجرکاری کے لیے شرائن بورڈ کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے خاص طور پر ایسے علاقوں میں پائیدار آبی انتظام اور ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت پر زور دیا جہاں سال بھر بڑی تعداد میں یاتری آتے ہیں۔
بعد میں مرکزی وزیر نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ شری ماتا ویشنو دیوی شرائن میں پوجا کی۔
یو این آئی۔ م س
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر میں سڑک حادثہ، مغربی بنگال کی ایک خاتون ہلاک، 37 زخمی
جموں، جموں و کشمیر کے رام بن ضلع میں جمعہ کی صبح مغربی بنگال سے سیاحوں کو لے جارہی ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں کم از کم 37 مسافر زخمی ہوگئے، جبکہ ایک خاتون نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔
پولیس کے مطابق مغربی بنگال نمبر کی یہ بس سری نگر سے جموں جارہی تھی کہ ماروگ کے قریب پہاڑی سے ٹکرا کر سڑک کنارے نالے میں جاگری۔ پولیس اہلکاروں، مقامی لوگوں اور نیم فوجی دستوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کی اور زخمیوں کو ضلع اسپتال رام بن پہنچایا۔
پولیس نے بتایا کہ ایک زخمی خاتون کی علاج کے دوران موت ہوگئی، جبکہ چار شدید زخمی مسافروں کو بہتر علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال، جموں منتقل کیا گیا ہے۔ باقی زخمیوں کا ضلع اسپتال میں علاج جاری ہے۔
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ انہوں نے حادثے کے بعد رام بن کے ڈپٹی کمشنر محمد الیاس خان سے بات کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ہر ممکن مدد اور طبی سہولت فراہم کی جارہی ہے اور ان کا دفتر مقامی انتظامیہ کے مسلسل رابطے میں ہے۔
جمعہ کو ہی مغربی بنگال سے آنے والی ایک اور بس بھی رام بن میں حادثے کا شکار ہوئی تھی، جس میں 33 مسافر زخمی ہوئے تھے۔
یو این آئی۔ م س
-
دنیا1 week agoایران جنگ کے ساتویں ماہ میں عالمی تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ، برینٹ 106.24 ڈالر فی بیرل
-
دنیا1 week agoہم فتح کے قریب : نیتن یاہو نے بڑے پیمانے پر واک آؤٹ کے باوجود نسل کشی کے الزام کو مسترد کردیا
-
ہندوستان1 week agoہندوستان دنیا کے لیے بھی مصنوعات تیار کرسکتا ہے : مودی
-
دنیا1 week agoکینیڈین وزیراعظم کارنی کا امریکہ کی ممکنہ فوجی کارروائی کے خطرے پر غور
-
دنیا1 week agoحوثیوں کے حملے بڑھنے پر سعودی عرب کے اتحادی مدد کے لیے آگے آئے
-
جموں و کشمیر1 week agoبی جے پی نے عمر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کی قرارداد کی مخالفت کی، 2000 کی خود مختاری قرارداد کے حوالہ پر سوال اٹھایا
-
دنیا1 week agoیو ایس ایس ابراہم لنکن اسٹرائیک گروپ میں خودکشی کی آٹھ سے زائد کوششیں
-
کھیل1 week agoسروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ نے ہندوستان کو ایشیائی کھیلوں میں دوسرا طلائی تمغہ دلایا
-
ہندوستان1 week agoپی ایم مودی نے دین دیال اپادھیائے کو خراج عقیدت پیش کیا، انتودیہ اورشمولیت پرمبنی ترقی کے ان کے وژن کو یاد کیا
-
ہندوستان1 week agoووٹ چوری سے آئین اور جمہوریت ختم ہو رہی ہے، اقتدار مخالف لہر کا خاتمہ منصفانہ انتخابات پر بڑا سوال: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں میں 3 روزہ ہڑتال سے قبل بینک ملازمین کا مظاہرہ
-
دنیا1 week agoٹرمپ کی شی جن پنگ کے ساتھ وائٹ ہاؤس عشائیے میں چین کے ساتھ قریبی تعلقات کی اپیل
