تازہ ترین
جموں میں تشدد کے واقعات کے بعد وادی سے تعلق رکھنے والے ،لوگ اور سیکرٹریٹ ملازمین خوف زدہ
خبراردو:
جنگجوؤں کی اونتی پورہ میں سی آر پی ایف کانوائے کو نشانہ بنائے جانے جس میں 50کے قریب اہلکار ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے کے بعد ریاست کے سرمائی دارالحکومت جموں میں بڑے پیمانے پر تشدد بھڑک اُٹھا ہے۔ معلوم ہوا کہ جمعہ کو جموں بند کال کے دوران فرقہ پرست سیاسی جماعتوں بشمول بی جے پی، اے بی وی پی، وی ایچ پی سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں نے یہاں رہائش پذیر کشمیریوں پر بے تحاشہ حملے کئے جس دوران جموں اور مضافاتی علاقوں میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی۔
نمائندے کے مطابق جموں کے گجر نگر، توفشیر خان، جانی پورہ سمیت دیگر مسلم آبادی والے علاقوں میں فرقہ پرستوں اور بلوائیوں نے جمعہ کے روز ادھم مچاتے ہوئے کوارٹروں اور گاڑیوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔ معلوم ہوا کہ گجر نگر میں بلوائیوں نے جنگجوؤں اور پاکستان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے یہاں موجود کشمیری مسلمانوں کے رہائشی کوارٹروں پر سخت سنگ باری کی اور سینکڑوں کشمیریوں کو تختہ مشق بنایا۔فرقہ پرستوں اور بلوائیوں نے گجر نگر، توفشیر خان، جانی پور اور دیگر علاقوں میں جہاں کشمیری مسلم ملازمین اپنے اہلخانہ سمیت رہائش پذیر ہیں میں 200کے قریب گاڑیوں کو زبردست نقصان پہنچانے کے علاوہ درجنوں گاڑیوں کو پھونک ڈالا۔ اس دوران یہاں بھڑک اُٹھے تشدد کے نتیجے میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے ملازمین اور طلبا سمیت دیگر لوگ انتہائی خوف و دہشت میں مبتلا ہوئے ہیں ۔معلوم ہوا کہ جانی پورہ، گجر نگر اور توفشیر خان علاقوں میں کشمیر سے تعلق رکھنے والی مسلمان خواتین اور بچیاں روتے بلکتے ہوئی دیکھی گئیں جس کے نتیجے میں یہاں انتہائی خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا۔
معلوم ہوا کہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ملازمین جو سیول سیکرٹریٹ کے ساتھ وابستہ ہیں حالات کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں سے واپس وادی آنے کا سوچ رہے ہیں ۔ سیول سیکرٹریٹ ائمپلائز یونین کے صدر غلام رسول میر نے کشمیرنیوز سروس کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ روز سے ہی یہاں کے حالات و واقعات کو بھانپتے ہوئے صوبائی کمشنرجموں، ڈپٹی کمشنر جموں اور پولیس کے اعلیٰ افسران کو گزارش کی کہ وہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو سیکورٹی فراہم کریں تاہم ابھی تک انہوں نے اس حوالے سے انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیری ملازمین اور اُن کے اہلخانہ کو فرقہ پرستوں کے رحم و کرم پر چھوڑدیا۔میر کا کہنا تھا کہ گزشتہ شام سے یہاں قیامت کا سا سماں غالب ہے جس دوران فرقہ پرست عناصر ہمارے رہائشی کوارٹروں کے اندر گھسنے کی مسلسل کوششیں کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی انتظامیہ کو ملازمین کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کی خاطر یہاں پولیس تعینات کردینی چاہیے تھی تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی۔
غلام رسول میر کا کہنا تھا کہ سیول سیکرٹریٹ سے وابستہ ملازمین اس وقت جموں میں مکمل طور پر غیر محفوظ ہیں۔ ہمارے ساتھ ہمارے گھر والے، خواتین اور بیٹیاں ہیں جن کی سلامتی سے معلق فکر ہمیں اند رہی اندر کھائے جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے سرد مہری کے نتیجے میں ہمارے مال وجان اور عزت کو انتہائی خطرات لاحق ہیں اور اگر صورتحال جوں کی توں رہی تو سیول سیکرٹریٹ سے وابستہ ملازمین اجتماعی طور پر سنیچر کو جموں چھوڑنے کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جب ہماری زندگیاں ہی محفوظ نہیں تو ہمیں نوکریوں کو کیا کرنا ہے۔ میر کا کہنا تھا کہ ہم اپنی نوکریوں سے اجتماعی طور پر مستعفی ہوکر جموں کو چھوڑ کر کشمیر واپس آجائیں گے۔غلام رسول نے مزید بتایا کہ ہم نے تمام ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی جانوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے رہائشی کوارٹروں سے باہر نہ آئیں۔انہوں نے بتایا کہ فرقہ پرستوں نے ملازمین کی درجنوں گاڑیوں کو پھونک ڈالا اور متعدد کوارٹروں پر حملے بھی کئے۔
انہوں نے بتایا کہ بلوائیوں نے جمعہ کو مسلم آبادی والے علاقوں میں کشمیر سے تعلق رکھنے والی درجنوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا ۔انہوں نے بتایا کہ بلوائی کشمیر ی مسلمانوں پر حملہ انجام دینے کی تاک میں ہے اور وہ ہماری کالونیوں کے باہر الرٹ ہیں ، اگر چہ ہم نے سیول و پولیس انتظامیہ کو اپیل کی تھی کہ وہ یہاں پولیس پہرے کا بندوبست کریں تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی ٹھوس قدم نہیں اُٹھایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ گورنر ستیہ پال ملک کی قیادت والی انتظامیہ جموں میں مقیم کشمیری ملازمین کو سیکورٹی فراہم کرنے میں بری طرح سے ناکام ہوئی ہے اور اگر ایسا ہی چلتا رہا تو ہم اجتماعی طور پر سنیچر کو جموں سے ہجرت کریں گے۔
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
ہزیشکیان نے پوتن کو ایران اور امریکہ کے مابین نئی مذاکراتی تجاویز سے آگاہی کرائی
تہران، صدرِ ایران مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ نے جنگ ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے نئی تجاویز کا تبادلہ کیا ہے۔
ایرانی صدر نے ترکمانستان میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے دوطرفہ اقتصادی اور اسٹریٹجک تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کے لیے ملاقات کی۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق یہ ملاقات کامن ویلتھ آف انڈیپنڈنٹ سٹیٹس (سی آئی ایس) سربراہی اجلاس اور بحیرہ کیسپین کے ماحولیاتی اجلاس کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور توانائی، زراعت، نقل و حمل اور تجارت سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مشترکہ منصوبوں کی تکمیل اور حتمی منظوری میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا اور دونوں ممالک کے قومی مفادات اور علاقائی استحکام کے مطابق جامع تعاون کو وسیع کرنے کے عزم کی تکرار کی۔
ایرانی طلبا کی خبر رساں ایجنسی اسنا کے مطابق پزشکیان نے کہا کہ جنگ کے باوجود ایران امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے کنارہ کش نہیں ہوگا۔
“ہم بات چیت کر رہے ہیں، مگر جب بھی ہم امریکہ سے بات کرتے ہیں، وہ دوبارہ حملہ کر دیتے ہیں۔ تاہم ہم مذاکراتی میز اور گفت و شنید سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔”
پزشکیان نے کہا کہ تہران اور واشنگٹن نے دو طرفہ طور پر نئی تجاویز پیش کی ہیں۔
“ہم نے ان تجاویز میں اپنی ترامیم کی ہیں۔ جب یہ حتمی ہو جائیں گی تو ہمیں موجودہ ثالثوں کے ذریعے بیٹھ کر انہیں یکجا کرنا ہوگا۔”
پزشکیان نے علاقائی امور اور اقوامِ متحدہ میں روس کے موقف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ماسکو نے یکطرفہ پالیسیوں کے خلاف مدد کی۔انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ تہران اور ماسکو کے درمیان بڑھتی ہوئی ہم آہنگی “تیزی اورمظبوطی کے ساتھ” آگے بڑھے گی، اور کہا کہ موجودہ حالات تعاون کو گہرا کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تہران جنگ کے خاتمے کا خواہاں ہے، بشرطیکہ ایرانی عوام کے حقوق بین الاقوامی قانون کے تحت محفوظ رہیں۔
دونوں رہنماؤں کی آخری ذاتی ملاقات یکم ستمبر کو کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی، جہاں انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور امریکہ-ایران جنگ پر بات کی تھی۔
اس ملاقات کے دوران پوتن نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو “غیر مستحکم اور بہت نازک” قرار دیا اور تہران کی حمایت جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔
مزید یہ کہ پزشکیان اور پوتن نے تاکہ ایران-امریکہ مذاکرات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بدھ کو فون پر بات کی تھی، جس میں روسی صدر نے تنازع کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت میں ماسکو کی آمادگی ظاہر کی۔
پوتن سی آئی ایس سربراہی اجلاس اور بحیرہ کیسپین کے ماحولیاتی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے جمعرات کو دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچے تھے۔
توقع ہے کہ سی آئی ایس اجلاس رکن ممالک کے درمیان تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کا جائزہ لے گا۔
بحیرہ کیسپین ماحولیاتی اجلاس میں پانچ ساحلی ممالک – آذربائیجان، ایران، قازقستان، روس اور ترکمانستان – کے رہنما یکجا ہوئے ہیں ، اجلاس کے ایجنڈے میں خطے میں ماحولیاتی تعاون شامل ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
مودی حکومت کی پالیسیوں نے معاشی لبرلائزیشن کو برباد کر دیا: کھرگے
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت نے عام لوگوں کے مفادات کو نظر انداز کر کے صارفین کے لیے متعدد اختیارات کی مسابقت کو ختم کر دیا ہے اور منتخب سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، جس سے معاشی لبرلائزیشن کی بنیاد برباد ہو گئی ہے۔
مسٹر کھرگے نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کا مقصد معیشت کا کنٹرول اپنے چہیتے سرمایہ دار دوستوں کے ہاتھوں میں سونپنا ہے، تاکہ بدلے میں منافع میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا حصہ برقرار رہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسابقت کو ختم کر کے اجارہ داری اور دو کمپنیوں کے غلبے والے نظام کو نافذ کر کے بی جے پی کے خزانے کو بھرنے کا کام کیا گیا ہے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ ٹیلی کام کے شعبے میں 2014 سے پہلے 13 کمپنیاں تھیں، جبکہ اب صرف تین بڑی نجی کمپنیاں رہ گئی ہیں۔ اسی طرح اندرونِ ملک ہوا بازی کے شعبے میں 2014 سے پہلے سات کمپنیوں کے مقابلے اب صرف دو بڑی کمپنیاں رہ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی، سیمنٹ اور فوڈ ڈیلیوری ایپس سمیت مختلف شعبوں میں حکومت کی ترجیح مسابقت کو ختم کرنا رہی ہے۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ کانگریس معاشی لبرلائزیشن کی بانی ہے، جبکہ بی جے پی پر اپنے منافع کے لیے ‘معاشی دہشت گردی’ نافذ کرنے کا الزام لگایا۔
مسٹر کھرگے نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں سے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) اور دیگر چھوٹے و درمیانے درجے کی صنعتوں کو نقصان پہنچا ہے نیز ملک کے نوجوانوں کو شدید بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
جموں و کشمیر1 week agoجاوید ڈار نے اسمبلی میں سی اے جی کی رپورٹیں پیش کیں
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر کا عمر پر ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے کو ’سبوتاژ‘ کرنے کا الزام، جموں و کشمیر اسمبلی کا اجلاس ’بدقسمت‘ قرار
-
دنیا7 days agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
