ہندوستان
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
نئی دہلی، وزیرِ اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز ہندستان سے اولمپک کے مختلف شعبوں میں اپنی شرکت کو وسعت دینے اور 2036 کے اولمپکس کے لیے ایتھلیٹوں کی تیاری فوری طور پر شروع کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا کھیل کا وژن صرف تمغے جیتنے تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ وکست بھارت کی تعمیر میں کھیلوں اور نوجوانوں کی طاقت کو بروئے کار لانے کے ایک بڑے مشن کا حصہ ہے۔
کھیلو انڈیا ڈائیلاگ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کھیلوں، نوجوانوں کی قیادت، فٹنس، شہری ذمہ داری اور قومی تعمیر پر ملک گیر بحث کے ایک حصے کے طور پر ملک بھر کے نوجوانوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا۔
کھیلوں کے قومی دن 2026ء کی تقریبات کے حصے کے طور پر ‘میرا یووا بھارت'(مائی بھارت ) کے ذریعہ منعقدہ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ہندستان کے کھیلوں کے سفر سے جڑنے، اپنی امنگوں کا اشتراک کرنے اور ملک کے نوجوانوں اور کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے خیالات پیش کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ ہر ضلع کے دو کالجوں کے طلبہ کی شرکت کے ساتھ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں اس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ انہوں نے 15 اگست کو لال قلعہ کی فصیل سے یومِ آزادی کے خطاب کے دوران ہندستان کے وسیع تر کھیلوں کے وژن کو اجاگر کیا تھا۔
انہوں نے کہا، “جب میں کھیلوں کے بارے میں بات کرتا ہوں تو یہ صرف تمغے جیتنے کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ ایک ترقی یافتہ ہندستان کی تعمیر میں ہندستان کی کھیل کی صلاحیت اور نوجوانوں کی طاقت کو ایک ساتھ لانے کی مہم ہے۔”
بین الاقوامی مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ شعبوں میں حصہ لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک نے تاریخی طور پر اولمپکس میں شامل تقریباً نصف مقابلوں میں حصہ نہیں لیا ہے۔
انہوں نے کہا، “دوسرے ممالک ان کھیلوں میں تمغے جیتتے ہیں جن میں ہم حصہ بھی نہیں لیتے ہیں۔ اگر ہم اپنے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں ان کھیلوں میں بھی بہترین کارکردگی حاصل کرنی ہوگی۔”
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اولمپک کے متعدد شعبوں میں ہندستان کی عدم موجودگی نے ملک کے لیے تمغوں کی دوڑ میں مقابلہ کرنے کے مواقع کو محدود کر دیا ہے اور انہوں نے ملک کے کھیلوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے منظم کوششوں کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا، “اولمپکس میں شامل مختلف کھیلوں میں سے ہندستانی ٹیمیں تقریباً نصف میں حصہ نہیں لیتی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم تمغوں کی بڑی تعداد کے لیے مقابلہ بھی نہیں کرتے۔ یہ دہائیوں سے جاری ہے۔”
جاری ۔ یو این آئی ایف اے
ہندوستان
تہواروں پر بڑھتی مہنگائی سے عام آدمی کی رسوئی کا بجٹ بگڑا: کھرگے
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی توجہ ہٹانے والے اسٹنٹ اور بے تکی باتوں میں لوگوں کو الجھا کر اپنی کرتوتوں پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے لیکن کانگریس اور عوام مہنگائی کے مسئلے پر سوال پوچھتے رہیں گے۔
مسٹر کھرگے نے تہواروں کے درمیان عام آدمی کے باورچی خانے پر پڑ رہے مہنگائی کے اثر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پیاز کے دام ایک سال میں 59 فیصد تک بڑھ گئے ہیں اور کئی شہروں میں یہ 50 سے 60 روپے فی کلوفروخت ہورہی ہے۔ انہوں نے چینی کی قیمت 60 سے 70 روپے فی کلو اور کچھ جگہوں پر 72 روپے تک پہنچنے کا دعویٰ کیا۔ وہیں، سرسوں کے تیل کی قیمت 200 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہونے کی بات کہی۔
کانگریس صدر نے غذائی مہنگائی کی شرح 5.52 فیصد اور تھوک مہنگائی کی شرح 9.78 فیصد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 12 سال سے بی جے پی کی حکومت ہے لیکن ‘اچھے دنوں’ میں کبھی دال، کبھی سبزی، کبھی تیل اور کبھی چینی عام آدمی کا بجٹ بگاڑتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو توجہ ہٹانے کے بجائے مہنگائی پر جواب دینا چاہیے اور عوام کو راحت دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
عید میلاد النبی پر کاشی میں جوش و خروش، سکیورٹی کے سخت انتظامات
وارانسی، پیغمبر اسلام کے یومِ ولادت کی خوشی میں عید میلاد النبی بدھ کے روز کاشی میں پوری عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ مسلم اکثریتی علاقوں میں دلکش سجاوٹ کی گئی ہے۔ جگہ جگہ مذہبی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں اور جلوسوں کو لے کر لوگوں میں خاصا جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے۔
عید میلاد النبی کے پیشِ نظر پولیس انتظامیہ نے سکیورٹی اور ٹریفک کے وسیع انتظامات کیے ہیں۔ شہر میں تقریباً 1000 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ حساس علاقوں میں اضافی پولیس فورس لگائی گئی ہے، جبکہ جلوس کے راستوں اور آس پاس کے علاقوں میں ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے۔
پولیس حکام نے منتظمین اور جلوس میں شامل افراد سے انتظامیہ کے مقرر کردہ قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی جلوس کے دوران ٹریفک کے نظام کو برقرار رکھنے اور عام لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو، اس کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (لا اینڈ آرڈر/ہیڈ کوارٹر) شیو ہری مینا نے بتایا کہ عید میلاد النبی کے انعقاد کو لے کر پہلے ہی کمیٹیوں کے ساتھ میٹنگ کی گئی تھی اور انہیں ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔ منتظمین سے کہا گیا ہے کہ وہ جلوس میں شامل لوگوں اور رضاکاروں (والینٹیئرز) کو مقررہ انتظامات سے آگاہ کر کے پرامن طریقے سے پروگرام مکمل کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ جلوس کے دوران سڑکوں پر عام شہریوں کی آمد و رفت، ایمبولینس، ہنگامی خدمات اور سکیورٹی کا نظام متاثر نہیں ہونا چاہیے۔ شہر میں دیگر تہواروں اور تقریبات کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے میلاد النبی پر ملک کو مبارکباد دی، زیادہ ہم آہنگی کی امید ظاہر کی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو میلاد النبی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار معاشرے میں اتحاد کو فروغ دے گا اور ہر طرف خوشیاں پھیلائے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ’’عید مبارک! میلاد النبی پر مبارکباد۔ مجھے امید ہے کہ یہ موقع ہمارے اردگرد اتحاد اور خوشیوں کو مزید فروغ دے گا۔‘‘
مسٹر مودی نے مزید کہا کہ ’’نیکی اور معاشرے کو واپس دینے کا جذبہ ہمیشہ ہماری رہنمائی کرے۔‘‘
میلاد النبی، جسے عید میلاد کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، پیغمبر اسلام محمد ﷺ کی ولادت کی یاد میں منایا جاتا ہے اور مسلمان اسے نماز، مذہبی اجتماعات، خیراتی سرگرمیوں اور خدمت کے کاموں کے ذریعے مناتے ہیں۔
یہ موقع رحم، امن، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کی اقدار سے وابستہ ہے۔ مسٹر مودی کے پیغام میں نیکی اور معاشرے میں اپنا تعاون دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، جبکہ امید ظاہر کی گئی کہ یہ تقریبات لوگوں کے درمیان ہم آہنگی اور خوشی کو مزید مضبوط کریں گی۔
یو این آئی۔ این یو۔
-
ہندوستان1 week agoٹرمپ کا ہندوستان کے انتخابی نظام کو ماڈل قرار دے کر۔ دو آخری واشنگٹن
-
جموں و کشمیر1 week agoسجاد لون نے یومِ آزادی کی تقریبات کے بائیکاٹ کی خبر کو ’’بالکل بے بنیاد‘‘ قرار دیا
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
دنیا1 week agoایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف عراق کا دورہ کریں گے
-
دنیا5 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
جموں و کشمیر7 days agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا5 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا5 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان6 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
ہندوستان6 days agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
