دنیا
ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو سنگین نتائج ہوں گے: نیتن یاہو
تہران، ایران اور امریکہ کے درمیان دوبارہ بڑھتی فوجی کشیدگی کے دوران اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کے خلاف اپنے مؤقف میں مزید سختی پیدا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت ایرانی نظام کی تبدیلی کے لیے کام کر رہی ہے۔
ایک صحافتی انٹرویو میں نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ایران کی موجودہ حکومت کا خاتمہ ہوگا اور اسرائیل کی مختلف ایجنسیاں اس مقصد کے لیے سرگرم ہیں۔ انہوں نے ایران کو خبردار کیا کہ اسرائیل پر حملے کا فیصلہ اس کے لیے انتہائی سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اسرائیلی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں اسرائیل کو یقین دلایا کہ ایران کے ساتھ ممکنہ نئی جنگ کے حوالے سے اسے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ جب تک وہ امریکہ کے صدر ہیں، اسرائیل کے تحفظ کا خیال رکھا جائے گا۔
امریکی حکام کے مطابق واشنگٹن فی الحال جنگ کو مزید پھیلانے کے بجائے ایران کی جانب سے ممکنہ حملوں کے خطرے کو محدود کرنا چاہتا ہے۔ تاہم اسرائیلی چینل 13 کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کو ثالثوں کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ تہران کشیدگی کم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا، جس سے صورتحال کو معمول پر لانے کی کوششیں مشکل ہو رہی ہیں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حالیہ دنوں امریکہ نے آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی اہداف پر حملے کیے، جن کے بعد ایران کی جانب سے خطے میں امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی اطلاعات سامنے آئیں۔
ٹرمپ نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے حالیہ امریکی حملوں کے جواب میں مزید کارروائی کی تو واشنگٹن زیادہ بڑے پیمانے پر فوجی ردعمل دے سکتا ہے۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
ایران میں شادی کی تقریب پر مبینہ حملے کی امریکہ تحقیقات کرے گا، مرنے والوں کی تعداد 18 ہو گئیں
واشنگٹن، امریکہ کی فوج ایران میں شادی کی ایک تقریب پر مبینہ حملے کی اطلاعات کی تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ امریکی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 18 ہو گئی ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے کہا کہ امریکی فوج واقعے سے متعلق ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے سامنے آنے والی اطلاعات کا جائزہ لے رہی ہے۔ دوسری جانب ایران کے وزیر صحت محمد رضا ظفرقندی کے مطابق امریکی حملوں میں 108 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ہاکنز نے کہا کہ امریکی فوج کو ان اطلاعات کا علم ہے اور ان کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج عام شہریوں کو نشانہ نہیں بناتی۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح امریکہ نے ایران میں مختلف اہداف پر بڑے پیمانے پر حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا، جس میں جنوبی صوبہ ہرمزگان میں شادی کی ایک تقریب بھی مبینہ طور پر نشانہ بنی اور متعدد افراد جانی نقصان کا شکار ہوئے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفان دوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس ایران پر امریکی فضائی حملوں کے بعد عام شہریوں کے جانی نقصان کی اطلاعات پر تشویش میں مبتلا ہیں۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
تہران کی گوتریس کے بیان پر تنقید، سپر پاورز کے مظالم پر پردہ ڈالنے کا الزام
ماسکو، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے اس بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ اقوام متحدہ کی سب سے بڑی خدمت سپر پاورز کے درمیان جنگ کو روکنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا موقف دراصل بڑی طاقتوں کے مظالم پر پردہ ڈالنے کے مترادف ہے۔
مسٹربقائی نے فنانشل ٹائمز کو گوتریس کے دیے گئے اس بیان پر ردعمل ظاہر کیا، جس میں اقوام متحدہ کے 80 سالہ وجود کے دوران سپر پاورز کے درمیان جنگ سے بچاؤ کو تنظیم کی بڑی کامیابی قرار دیا گیا تھا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ اقوام متحدہ کے مقصد کو محض سپر پاورز کے درمیان جنگ روکنے تک محدود کرنا گمراہ کن اور خطرناک ہے۔ ان کے مطابق ایسی تشریح اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں کو کمزور کرتی ہے، بیشتر رکن ممالک کو غیر اہم بنا دیتی ہے اور بڑی طاقتوں کی جانب سے دیگر ممالک کے خلاف کیے گئے مظالم پر پردہ ڈالتی ہے۔
مسٹربقائی نے مزید کہا کہ انتونیو گوتریس کی اس تشریح کے مطابق تو کوریا، ویتنام، کانگو، عراق، افغانستان، یمن، سوڈان اور غزہ میں لڑی جانے والی جنگیں اور ڈھائے جانے والے مظالم “سب اقوامِ متحدہ کی کامیابیاں شمار ہوں گی۔”
یو این آئی۔ م س
دنیا
ٹرمپ کی ایران پر مزید حملوں کی دھمکی
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید فوجی حملوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن جب چاہے ایران کو نشانہ بنا سکتا ہے، جبکہ ایران نے تازہ امریکی حملوں میں 18 افراد کی ہلاکت اور 108 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے گزشتہ شب ایران پر انتہائی سخت حملہ کیا اور آبنائے ہرمز کے اطراف ایران کی نئی فوجی تنصیبات اور سازوسامان کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ مزید کارروائی کے لیے بھی تیار ہے اور ضرورت پڑنے پر کسی بھی وقت حملہ کیا جا سکتا ہے۔
تازہ کشیدگی کے دوران امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایران کے جنوبی ساحلی علاقوں میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا، جس کے جواب میں ایران نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ کیا، جن میں بحرین، عراق اور اردن کے مقامات شامل ہیں۔
ایرانی وزیر صحت محمد رضا ظفرقندی کے مطابق امریکی حملوں میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوئے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 108 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کوہستک پر حملے کو ’’جنگی جرم‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو نشانہ نہ بنانے کے امریکی دعوے زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoہندستانی دفاعی صنعتوں کو ملے گی ڈی آر ڈی او کے روایتی میزائل نظام کی ٹیکنالوجی
-
ہندوستان1 week agoذات پرمبنی مردم شماری کے طریقۂ کار پر کھرگے اور راہل نے تشویش کا اظہار کیا، مودی کو لکھا مشترکہ خط
-
دنیا1 week agoنئی امریکی پابندیوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار، اثرات سے نمٹنے کا دو سالہ منصوبہ موجود:ایران
-
دنیا1 week agoایران، عمان آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے قریب، تہران کا امریکہ سے بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ
-
پاکستان1 week agoکیا پاکستان کے عاصم منیر ایرانی فوجی قیادت کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں
-
ہندوستان7 days agoہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے مودی
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: سکیورٹی فورسز نے دو مبینہ دہشت گرد ساتھیوں کو گرفتار کیا، اسلحہ برآمد
-
ہندوستان1 week agoتہواروں پر بڑھتی مہنگائی سے عام آدمی کی رسوئی کا بجٹ بگڑا: کھرگے
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر بھر میں عید میلاد النبی منائی گئی، ہزاروں عقیدت مندوں کا درگاہ حضرت بل میں ہجوم
-
دنیا1 week agoاسکاٹ بیسنٹ نے ایران کو تنہا اور معاشی طور پر دبانے کے لیے ’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ‘ شروع کر دیا
-
ہندوستان7 days agoپی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
-
ہندوستان1 week agoکانگریس کا دعویٰ: نوجوانوں میں بے روزگاری کے بحران نے مودی حکومت کی ‘ناکامی’ کو بے نقاب کردیا ہے
