ہندوستان
ہندوستان اور بیلجیئم دفاعی تعاون بڑھانے پر متفق ،راج ناتھ اور تھیوفرینکن نےکی دوطرفہ بات چیت
نئی دہلی، وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو یہاں بیلجیئم کے دفاعی امور اور بیرون ملک تجارت کے وزیر تھیو فرینکن کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں دونوں فریقوں نے دفاع اور صنعتی تعاون سے جڑے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
میٹنگ کے دوران دونوں وزرا نے دفاعی تعاون کے تبادلہ خیال، اعلیٰ سطحی دوروں، تربیت اور صلاحیت سازی کے ذریعے ہندوستان-بیلجیئم کے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے پر اتفاق کا اظہار کیا۔ انہوں نے علاقائی امن اور سلامتی سے جڑے مسائل پر بھی بات چیت کی۔ انہوں نے ہند-بحرالکاہل خطے میں سمندری سلامتی کے تعاون کی ضرورت کو تسلیم کیا۔
مسٹر سنگھ اور مسٹر فرینکن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان اور بیلجیئم کے درمیان شراکت داری مشترکہ اقدار، باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہے۔ یہ میٹنگ وزیراعظم نریندر مودی اور بیلجیئم کے وزیراعظم بارٹ ڈی ویور کے درمیان یہاں ہوئی میٹنگ کے علاوہ منعقد کی گئی۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
چھتیس گڑھ میں سوائن فلو کے 38 کیسز، وزیر صحت نے عوام کو تسلی دی
رائے پور، چھتیس گڑھ میں سوائن فلو کے اب تک 152 کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے 114 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جبکہ 38 مریضوں کا علاج جاری ہے۔ ریاست میں کورونا کے بھی دو مریض ملے ہیں۔ وزیر صحت شیام بہاری جیسوال نے جمعرات کے روز دارالحکومت رائے پور میں کہا کہ صورتحال سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور محکمہ صحت نے جانچ اور علاج کے ضروری انتظامات کیے ہیں۔
مسدٹر جیسوال نے بتایا کہ سوائن فلو کے مریضوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ ضلع ہسپتال اور میکاہارا میں جانچ کے تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے پہلے سے لیے گئے ڈوزز کی وجہ سے جسم میں کافی امیون پاور موجود ہے۔
وزیر صحت نے لوگوں سے اپیل کی کہ سوائن فلو یا کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر کسی قسم کی لاپرواہی نہ برتیں اور فوری طور پر ہسپتال پہنچ کر جانچ اور علاج کروائیں۔ انہوں نے دہرایا کہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر گھبرانے یا خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
یو این آئی۔ م ع
ہندوستان
دیہی باشندوں کے لیے حکومت کے بحران سے پہلے تحفظ والا ترقیاتی ماڈل چاہیے: کھڑگے
نئی دہلی، کانگریس کے صدر ملیکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ کسی بھی پارٹی کی حکومت کو دیہی باشندوں کو صرف خشک سالی، سیلاب، فصلوں کی خرابی یا انتخابات کے وقت یاد نہیں کرنا چاہیے بلکہ ان کے تحفظ کو یقینی بنانے والا ترقیاتی ماڈل اپنانا چاہیے۔
مسٹر کھرگے نے بدھ کے روز یہاں ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی ایوارڈ-2026 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اہم ذمہ داری ایسا نظام تیار کرنا ہے جس سے دیہی برادریوں کو بحران آنے سے پہلے تحفظ مل سکے اور وہ ہندوستان کی ترقی میں حصے دار بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوچھا جانا چاہیے کہ کسانوں کو مناسب مارکیٹ، دیہی خاندانوں کو باوقار روزگار، خواتین کو معاشی آزادی اور قبائلی برادریوں کو ٹیکنالوجی و مواقع تک رسائی مل رہی ہے یا نہیں۔
کانگریس صدر نے کہا کہ ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی اور زرعی سائنس دان ایم ایس سوامی ناتھن کی سوچ میں یکسانیت تھی کہ ترقی کا حقیقی مطلب عام لوگوں کے وقار اور زندگی میں بہتری سے ہے، اور ملک کی پیش رفت کی اہمیت تبھی ہے جب اس کا فائدہ معاشرے کے آخری پائیدان پر کھڑے لوگوں تک پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ریڈی نے غریبوں اور محروم طبقات کے لیے صحت، رہائش، زمین، کسانوں کے لیے مفت بجلی اور زرعی قرضوں میں راحت جیسے اقدامات کیے تھے۔
مسٹر کھڑگے نے کہا کہ دیہی ہندوستان کے تئیں کانگریس کا عزم اس کے نظامِ حکومت کے وژن کی اہم بنیاد رہا ہے۔ انہوں نے اندرا گاندھی کی زرعی اصلاحات، راجیو گاندھی کے ٹیکنالوجی مشنز، پنچایتی راج کو بااختیار بنانے اور متحدہ ترقی پسند الائنس حکومت کے دوران قومی غذائی تحفظ کے قانون اور ‘کام کے بدلے کھانا’ جیسی اسکیموں کا ذکر کیا اور کہا کہ 1960 کی دہائی کے غذائی بحران سے ملک کو نکالنے میں گرین ریولیوشن کا اہم کردار رہا اور سوامی ناتھن نے ایسے ‘سدا بہار انقلاب’ کا تصور پیش کیا جس میں پیداوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ اور دیہی طبقات کے وقار کو یقینی بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایم ایس سوامی ناتھن ریسرچ فاؤنڈیشن سال 1988 سے دیہی اور قبائلی طبقات کے درمیان زراعت، روزگار، خواتین کی خودمختاری اور ماحولیاتی مطابقت کے شعبے میں کام کر رہی ہے۔
اس موقع پر فاؤنڈیشن کو ‘ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی اینڈ ڈاکٹر کے وی پی فاؤنڈیشن’ کی جانب سے ‘ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی ایوارڈ-2026’ سے نوازا گیا۔ فاؤنڈیشن کی صدر ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے ایوارڈ قبول کیا۔ ایوارڈ کے تحت 25 لاکھ روپے کی نقد رقم دی گئی۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
دہلی میں 65 لاکھ روپے مالیت کے غیر قانونی سگریٹ ضبط
نئی دہلی، دہلی حکومت نے باقاعدہ جانچ کے دوران 65 لاکھ روپے مالیت کے غیر قانونی سگریٹ لے جانے والی ایک گاڑی کو یہاں ضبط کر لیا۔
حکام نے بدھ کو بتایا کہ یہ کھیپ ٹریڈ اینڈ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیکس چوری مخالف شاخ کی ٹیم کی رات کے وقت مارے گئے چھاپے میں پکڑی گئی ہے۔ گاڑی میں جنوبی کوریا کے درآمد شدہ سگریٹ کے چار لاکھ سے زیادہ پیکٹ لے جائے جا رہے تھے، جسے اکثر اسمگلنگ کے ذریعے ہندوستانی مارکیٹ میں لایا جاتا ہے۔ یہ ہندوستان میں فروخت یا تقسیم کیے جانے والے تمباکو کی مصنوعات پر لاگو قانونی معیار کی خلاف ورزی تھی۔
حکام نے بتایا کہ سگریٹ کے پیکٹوں کے اہم حصے پر مقررہ تصویری صحت سے متعلق تنبیہات درج نہیں تھیں۔ ‘سگریٹ اور دیگر تمباکو پروڈکٹس ایکٹ، 2003’ کے مطابق ہندوستان میں فروخت اور تقسیم کے لیے سگریٹ یا تمباکو کی مصنوعات کے ہر پیکیج پر مخصوص صحت کی خبردار کرنے والی تنبیہات اور تصویری لیبل ڈسپلے کرنا لازمی ہے۔
یہ قانون ملکی اور درآمد شدہ دونوں طرح کے تمباکو کی مصنوعات پر لاگو ہوتا ہے۔ غیر قانونی درآمد شدہ سگریٹوں کی ضبطی پر دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا، “دہلی حکومت ٹیکس چوری، سامان کی غیر قانونی نقل و حمل اور تمباکو کی مصنوعات کی غیر قانونی تجارت کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گی۔” انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی جی ایس ٹی ایکٹ، 2017 کے ضوابط کے تحت کی گئی ہے۔
یواین آئی ایف اے
-
ہندوستان1 week agoہندستانی دفاعی صنعتوں کو ملے گی ڈی آر ڈی او کے روایتی میزائل نظام کی ٹیکنالوجی
-
ہندوستان1 week agoذات پرمبنی مردم شماری کے طریقۂ کار پر کھرگے اور راہل نے تشویش کا اظہار کیا، مودی کو لکھا مشترکہ خط
-
دنیا1 week agoنئی امریکی پابندیوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار، اثرات سے نمٹنے کا دو سالہ منصوبہ موجود:ایران
-
دنیا1 week agoایران، عمان آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے قریب، تہران کا امریکہ سے بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ
-
پاکستان1 week agoکیا پاکستان کے عاصم منیر ایرانی فوجی قیادت کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں
-
ہندوستان7 days agoہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے مودی
-
ہندوستان1 week agoتہواروں پر بڑھتی مہنگائی سے عام آدمی کی رسوئی کا بجٹ بگڑا: کھرگے
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر بھر میں عید میلاد النبی منائی گئی، ہزاروں عقیدت مندوں کا درگاہ حضرت بل میں ہجوم
-
دنیا1 week agoاسکاٹ بیسنٹ نے ایران کو تنہا اور معاشی طور پر دبانے کے لیے ’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ‘ شروع کر دیا
-
ہندوستان7 days agoپی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
-
ہندوستان1 week agoکانگریس کا دعویٰ: نوجوانوں میں بے روزگاری کے بحران نے مودی حکومت کی ‘ناکامی’ کو بے نقاب کردیا ہے
-
دنیا1 week agoامریکی وزیر دفاع: “ضرورت پڑنے پر ایران پر دوبارہ حملے کیے جا سکتے ہیں”۔
