ہندوستان
اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی
نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی نے اساتذہ پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کی صرف تعلیمی کارکردگی تک محدود نہ رہیں بلکہ ان کے رویے اور روزمرہ زندگی پر بھی توجہ دیں۔
وزیراعظم کے دفتر کے مطابق، مسٹر مودی نے جمعہ کو لوک کلیان مارگ واقع اپنی رہائش گاہ پر قومی اساتذہ ایوارڈ کے فاتحین سے ملاقات کی۔ اس سال تین شعبوں سے مجموعی طور پر 82 اساتذہ اور ماہرین تعلیم کو منتخب کیا گیا ہے۔ ایوارڈ یافتگان نے اپنے تدریسی تجربات اور کلاس روم میں تعلیم کو مزید دلچسپ اور مؤثر بنانے کے لیے اختیار کیے گئے نئے طریقوں کا اشتراک کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ مشترکہ خاندانی نظام کے کمزور ہونے کے باعث بچوں کی زندگی میں اساتذہ کا کردار مزید اہم ہوگیا ہے۔ انہوں نے نشے کے مسئلے پر اساتذہ سے بچوں کے رویے میں تبدیلی پر نظر رکھنے، اس کی وجہ سمجھنے اور انہیں اس عادت سے باہر نکالنے میں مدد کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی معصومیت برقرار رکھنا بھی اساتذہ کی اہم ذمہ داری ہے اور بچوں میں جاننے کی خواہش کو صحیح سمت دے کر ان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جاسکتا ہے۔
مسٹر مودی نے اسکرین ٹائم کو بھی بڑی تشویش قرار دیتے ہوئے اساتذہ سے والدین کے ساتھ بچوں کے موبائل استعمال، خصوصاً رات دیر تک موبائل چلانے کے معاملے پر بات کرنے کو کہا۔ انہوں نے کھیل، جسمانی سرگرمیوں اور تخلیقی کاموں میں بچوں کی دلچسپی بڑھانے پر زور دیا۔
وزیراعظم نے قومی تعلیمی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے بچوں کو کلاس روم سے باہر حقیقی دنیا کے ہنر اور کام کے طریقوں سے جوڑنے اور بچوں میں محنت کی اہمیت کا احساس پیدا کرنے پر بھی زور دیا۔
یو این آئی۔ م س
ہندوستان
بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ‘ایم آئی سی ای’ سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ
نئی دہلی، سری لنکا نے دو سے چار ستمبر تک یہاں منعقدہ بی ایل ٹی ایم 2026 میں ایم آئی سی ای (میٹنگز، انسنٹیوز، کانفرنسز اور نمائشیں) سیاحت، کارپوریٹ سفر اور تجارتی تقریبات کے لیے ایک پسندیدہ منزل کے طور پر اپنی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
بزنس ٹریول اور ایم آئی سی ای زمرے کی اس تقریب میں سری لنکا نے شراکت دار ملک کے طور پر حصہ لیا، جس کی قیادت سری لنکا کنونشن بیورو (ایس ایل سی بی) نے کی۔
ہندوستان میں سری لنکا کی ہائی کمشنر محترمہ مہیشینی کولونے نے سری لنکا کنونشن بیورو کے چیئرمین دھیر ہٹیا راچی اور ملک کی سیاحتی صنعت کے نمائندوں کی موجودگی میں سری لنکائی پویلین کا افتتاح کیا۔ اس قومی پویلین میں سری لنکا کے کل 25 ٹریول ایجنٹوں اور ہوٹل مالکان نے حصہ لیا اور ہندوستان نیز دیگر بین الاقوامی منڈیوں سے آئے خریداروں اور تجارتی وزیٹرز کے ساتھ تجارتی میٹنگیں کیں۔
تقریب کے دوران سری لنکا نے اپنی ثقافتی میراث، صحت اور فلاح وبہبود کی سہولیات کے ساتھ ساتھ شاندار مہمان نوازی اور بڑی کانفرنسوں کی بہترین سہولیات کا ذکر کیا۔ اس کے علاوہ ملک نے ڈسٹینیشن شادیوں، کانفرنسوں اور انسنٹیو ٹریول پروگراموں کے مواقع کو بھی فروغ دیا۔
بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا کی شرکت نے ہندوستان کے سفر اور تجارتی تقریبات کے شعبے کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کیا۔ اس کے ساتھ ہی اس جزیرائی ملک کو تجارتی اور گروپ سفر کے لیے ایک مضبوط متبادل کے طور پر قائم کیا۔
اس شرکت سے ہندوستان-سری لنکا کے درمیان سیاحت اور تجارتی تعلقات مزید گہرے ہونے کی امید ہے، جس سے دونوں ممالک کے سیاحتی فریقوں کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز یومِ اساتذہ کے موقع پر معاشرے کے لیے اساتذہ کے اہم تعاون کا ذکر کیا اور سابق صدرجمہوریہ نیز ماہرِ تعلیم ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
مسٹر مودی نے ‘ایکس’ پر لکھا کہ یومِ اساتذہ معاشرے میں اساتذہ کے مضبوط تعاون کی ستائش کرنے اور ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے سات، لوک کلیان مارگ پر قومی اساتذہ ایوارڈ یافتگان کے ساتھ ہونے والی اپنی بات چیت کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے لکھا، “کل جب قومی اساتذہ ایوارڈ یافتگان کو یہاں مدعو کیا گیا، تب کیا کچھ ہوا، دیکھیے….”
قابلِ ذکر ہے کہ ہندوستان کے پہلے نائب صدرجمہوریہ اور دوسرے صدر ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کے یومِ پیدائش پر ہر سال پانچ ستمبر کو ملک بھر میں یومِ اساتذہ منایا جاتا ہے۔ فلسفی، عالم اور ماہرِ تعلیم کے طور پر مسٹر رادھا کرشنن نے تعلیمی شعبے اور عوامی زندگی میں گراں قدر تعاون دیا تھا۔
سال 1958 سے شروع ہونے والے ‘قومی اساتذہ ایوارڈ’ تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے اور طلبہ کی زندگی سنوارنے والے اساتذہ کو دیے جاتے ہیں۔ وزارتِ تعلیم کے تحت ہر سال یومِ اساتذہ کے موقع پر یہ ایوارڈز دیے جاتے ہیں۔
یومِ اساتذہ کے موقع پر وزیراعظم کی ایوارڈ یافتہ اساتذہ سے ملاقات اب ایک روایت بن چکی ہے۔ یہ ان اساتذہ کو احترام دینے کا موقع ہے جن کا کام صرف کلاس رومز تک محدود نہیں رہتا۔ یومِ اساتذہ پر اپنے پیغام کے ذریعے وزیراعظم نے نوجوان سوچ کو نکھارنے، تجسس بڑھانے اور ملک کے مستقبل میں معنی خیز تعاون دینے والی نئی نسل تیار کرنے کی مہم میں اساتذہ کو سب سے آگے رکھا ہے۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
مکمل جموں و کشمیر اور لداخ ہندوستان کا اٹوٹ اور ناقابلِ تنسیخ حصہ ہیں: وزارتِ خارجہ
نئی دہلی، ہندوستان نے برطانیہ میں برمنگھم کے میئر ذاکر چودھری کے کشمیر سے متعلق بیان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا جموں و کشمیر اور لداخ ہندوستان کا اٹوٹ اور ناقابلِ تنسیخ حصہ ہیں۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ کے روز یہاں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران میئر چودھری کے بیان پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔
ترجمان نے کہاکہ “کشمیر پر آپ کو ہندوستان کا موقف معلوم ہے۔ پورا جموں و کشمیر اور لداخ بھارت کا اٹوٹ اور ناقابلِ تنسیخ حصہ ہیں۔”
قابلِ ذکر ہے کہ برمنگھم کے میئر ذاکر چودھری، جو پاکستانی نژاد ہیں، انہوں نے گزشتہ ماہ پاکستان کے یومِ آزادی کی ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ “کشمیر پاکستان کا ہے”۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
ہندوستان1 week agoہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے مودی
-
ہندوستان1 week agoپی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
-
جموں و کشمیر1 week agoحکومت ’’سرکاری نوکری‘‘ کی ذہنیت بدلنے اور متبادل ذرائع معاش فراہم کرنے کی شعوری کوشش کر رہی ہے: جتیندر
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں کی سرحدوں پر رکشا بندھن سے قبل اسکولی طالبات نے بی ایس ایف اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھی
-
جموں و کشمیر3 days agoیاسین ملک کا سرلا بھٹ کے قتل میں ملوث ہونے سے انکار، کہا وہ بے قصور تھیں
-
دنیا1 week agoایران جنگ کے دوران ٹرمپ کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس میں تیل اور گیس کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت جاری رہی
-
دنیا1 week agoنیپال-چین سرحد کے ساتھ تباہ کن سیلاب، 1,300 سے زائد افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoاننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
-
دنیا1 week agoایران کا امریکی پابندیوں کے انسانی اثرات کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ سے مطالبہ، اقدامات کو ’’اقتصادی دہشت گردی‘‘ قرار
-
جموں و کشمیر5 days agoجموں کے مضافات میں پتنگ کی ’مانجھا‘ ڈور نے سابق فوجی کی جان لے لی
-
دنیا1 week agoروبیو قدرتی سلامتی اور انسدادِ دہشت گردی بورڈ کے لیے چار امیدوار مقرر کریں گے
-
دنیا1 week agoامریکہ اور وینزویلا ‘دنیا کا سب سے بڑا تیل معاہدہ’ پر پہنچ گئے ہیں: ٹرمپ
