ہندوستان
مودی حکومت نے تعلیمی نظام کو معذور بنا دیا : کھرگے
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مرکزی حکومت پر تعلیمی نظام کے تعلق سے شدید حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت نے تعلیمی نظام کو مکمل طور پر معذور بنا کر کھوکھلا کر دیا ہے۔
مسٹر کھرگے نے ہفتہ کو سوشل میڈیا ایکس پر لکھا “مودی حکومت نے گزشتہ 12 سال میں تعلیم کو معذور بنا دیا اور منظم طریقے سے اسے کھوکھلا کیا ہے۔” انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے نوجوانوں کی ایک پوری نسل کا مستقبل لاپروائی سے برباد اور قربان کر دیا گیا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
تعلیمی عمدگی ، ہنرمندی کا فروغ اور کاروباری صلاحیت ملک کی ترقی کی کلید: دروپدی مرمو
نئی دہلی، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے تعلیم کو آئین میں درج مساوی مواقع کے آدرش کو عملی جامہ پہنانے کا سب سے مؤثر ذریعہ قرار دیتے ہوئے پرائمری اسکولوں میں پڑھائی چھوڑنے والے بچوں کی تعداد میں کمی لانے میں اساتذہ کی کوششوں کو اہم بتایا ہے۔
محترمہ دروپدی مرمو نے یوم اساتذہ کے موقع پر ہفتہ کو یہاں منعقدہ تقریب میں ملک بھر کے بہترین اساتذہ کو قومی ایوارڈز سے نوازا۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ اسکول کی تعلیم پورے تعلیمی نظام کی بنیاد ہے۔ ابتدائی کلاسوں میں بچوں کی ذہنی، جسمانی اور اخلاقی ترقی پر توجہ دے کر اساتذہ بہترین طالب علم اور ذمہ دار شہری تیار کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی طور پر کمزور خاندانوں کے بچوں، پہلی نسل کے علم حاصل کرنے والوں، گاؤں سے بڑے شہروں کے اسکولوں میں آنے والے طلباء، شرمیلے بچوں، باصلاحیت لیکن اعتماد کی کمی والے طلباء اور خصوصی ضروریات والے بچوں میں اعتماد پیدا کرنا اساتذہ کی خاص ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی عمدگی، ہنرمندی کا فروغ اور کاروباری صلاحیت ملک کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو دنیا کی مہارت کی راجدھانی اور علم کی عظیم طاقت بنانا حکومت کی قومی ترجیحات میں شامل ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ وکست بھارت کا ہندوستان کا ہدف عالمی سطح کے تعلیمی نظام کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کا ایک بھی طالب علم معیاری تعلیم کے موقع سے محروم نہ رہے اور اساتذہ اپنی محبت اور لگن سے طلباء میں علم، تحریک، اخلاقیات اور حساسیت پیدا کریں۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
شاہجہاں پور میں سڑک حادثات میں 3 افراد کی موت
شاہجہاں پور، اتر پردیش کے شاہجہاں پور ضلع کے تلہر تھانہ علاقے میں ہفتہ کی صبح پیش آنے والے 2 الگ الگ سڑک حادثات میں 3 افراد گاڑیوں کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ سوربھ دکشت نے ہفتہ کو بتایا کہ کنیگ گاؤں کے رہنے والے سومیش شکلا (24) اور موہت اوستھی (23) موٹر سائیکل سے نیم کروّلی مندر جا رہے تھے۔ ان کی موٹر سائیکل تلہر تھانہ علاقے کے بھیدپور کے قریب پہنچی، اسی دوران پیچھے سے آنے والی ایک بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں دونوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے، جنہیں پولیس نے سرکاری میڈیکل کالج پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔
مسٹر دکشت نے بتایا کہ دوسرے واقعے میں جے پوریا اسکول کے قریب ایک پک اَپ گاڑی خراب ہوگئی تھی، جسے اس کا ڈرائیور ستیش (26) ٹھیک کر رہا تھا۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والے ایک نامعلوم ٹرک نے اسے کچل دیا، جس کے نتیجے میں اس کی بھی موت ہوگئی۔ پولیس نے تینوں مہلوکین کی لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
ہندوستان
مساجد کو غیر قانونی بتا کر کارروائی کی مہم مناسب نہیں، حکومت فوری روکے: مایاوتی
لکھنؤ، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے اتر پردیش میں مساجد سمیت مذہبی مقامات کے خلاف جاری کارروائی پر ریاستی حکومت پر سوال اٹھائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع سہارنپور کی مسجد سمیت پوری ریاست میں آباد مساجد کو مبینہ طور پر غیر قانونی قرار دے کر انہیں منہدم کرنے کی جو سرکاری مہم چل رہی ہے، وہ مناسب نہیں ہے۔ حکومت کو ایسے منفی حالات سے بچنے کے لیے اس پر فوری روک لگاکر حل کے دیگر طریقے اختیار کرنے چاہئیں۔
مایاوتی نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کی گئی پوسٹ میں کہا کہ آئینی اور سیکولر حکومت کی ذمہ داری ہے کہ تمام مذاہب کو ماننے والے لوگوں اور ان کے مذہبی مقامات کے یکساں طور پر احترام اور تحفظ کو یقینی بنائے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام مذہب میں مساجد ہر روز عبادت اور دن میں کئی بار جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کا اہم اور لازمی حصہ ہیں۔ اس لیے ہندوستانی روایت کے مطابق ان کا احترام کرنا ملک اور وسیع تر عوامی مفاد میں ضروری ہے۔ بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ قواعد و قوانین کی مناسب پیروی کیے بغیر کسی بھی ملزم کا مکان منہدم کرکے اس کے پورے خاندان کو اجتماعی طور پر سزا دے کر بے گھر کرنے کی کارروائی سے لوگ کافی پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے معاملات میں بی ایس پی حکومت کی طرح ’قانون کے ذریعے قانون کی حکمرانی‘ والا طرز عمل اپنانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں صرف حکومت ہی نہیں بلکہ عدالت کو بھی مناسب توجہ دینی چاہیے۔ تاہم موجودہ حالات میں تمام لوگوں سے خوش گوار ماحول برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ ان کی پارٹی بھی یہی چاہتی ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
-
ہندوستان1 week agoہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے مودی
-
جموں و کشمیر3 days agoیاسین ملک کا سرلا بھٹ کے قتل میں ملوث ہونے سے انکار، کہا وہ بے قصور تھیں
-
دنیا1 week agoایران جنگ کے دوران ٹرمپ کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس میں تیل اور گیس کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت جاری رہی
-
جموں و کشمیر1 week agoاننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
-
جموں و کشمیر5 days agoجموں کے مضافات میں پتنگ کی ’مانجھا‘ ڈور نے سابق فوجی کی جان لے لی
-
دنیا1 week agoامریکہ اور وینزویلا ‘دنیا کا سب سے بڑا تیل معاہدہ’ پر پہنچ گئے ہیں: ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میں عسکریت پسندی مخالف کارروائیاں اولین ترجیح رہیں گی: نئے آئی جی پی
-
ہندوستان1 week agoگجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
-
دنیا5 days agoایرانی فوج نے متحدہ عرب امارات کے المِنہاد فضائی اڈے پر امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا
-
دنیا1 week agoنیپال میں سیلاب سے تقریباً 470 افراد ہلاک، امدادی کارروائیاں جاری
-
جموں و کشمیر1 week agoسینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
-
ہندوستان1 week agoنیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد 320 ہندوستانی شہری لاپتہ، 21 کو وطن واپس لایا گیا: وزارتِ خارجہ
