جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس نے بین ریاستی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، کٹھوعہ میں افیون سمیت 4 گرفتار
جموں، بین ریاستی منشیات اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی میں جموں و کشمیر پولیس نے پیر کو کٹھوعہ ضلع میں ایک بین ریاستی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کا پردہ فاش کرتے ہوئے افیون کی بڑی مقدار کے ساتھ چار افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ کٹھوعہ کی ایس ایس پی موہیتا شرما کی مجموعی نگرانی میں لکھن پور میں پولیس کی ایک ٹیم نے ایک کمرشل گاڑی کو روک کر اس میں سے 2.672 کلو گرام منشیات (افیون) برآمد کی اور سپلائی چین میں ملوث چار افراد کو گرفتار کرلیا۔
انہوں نے بتایا کہ منشیات کی نقل و حرکت سے متعلق قابلِ اعتماد اطلاع ملنے پر پولیس اسٹیشن لکھن پور کی ایک خصوصی ٹیم نے فرسٹ کلاس ایگزیکٹو مجسٹریٹ (ای ایم آئی سی) کی موجودگی میں لکھن پور کے شمشان گھاٹ کے قریب بائی پاس روڈ پر ناکہ لگایا اور ایک ٹرک کو روکا۔
ترجمان کے مطابق گاڑی کی مکمل تلاشی کے دوران 1.026 کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ متعلقہ این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات کے تحت منشیات اور ٹرک کو موقع پر ہی قبضے میں لے لیا گیا۔
گاڑی میں سوار ڈرائیور اور اس کے ساتھی ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ ان کی شناخت گروِندر سنگھ اور سکھ دیو سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں پنجاب کے ضلع ترن تارن کے رہنے والے ہیں۔
مسلسل پوچھ گچھ کے دوران ملزم سکھ دیو سنگھ نے انکشاف کیا کہ یہ کھیپ گجرات سے روانہ ہوئی تھی اور راجستھان میں ایک نامعلوم شخص نے اسے اس کے حوالے کیا تھا۔ اسے ہدایت دی گئی تھی کہ کھیپ کا ایک حصہ پنجاب میں موجود ایک وصول کنندہ تک پہنچایا جائے۔
اس انکشاف کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک خصوصی چھاپہ مار ٹیم کو مقررہ مقام پر روانہ کیا، جو گاؤں نکی، پرمانند، پٹھان کوٹ میں واقع تھا۔
مطلوبہ وصول کنندہ پٹھان کوٹ کے گاؤں نکی کے رہائشی راکیش کمار کا سراغ لگانے کے دوران معلوم ہوا کہ منشیات کا پیکٹ اس کے پڑوسی اجے کمار کے گھر میں چھپایا گیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں اجے کمار کے گھر کی تلاشی لی گئی، جہاں چھپائی گئی منشیات کا پیکٹ فوری طور پر برآمد کرکے ضبط کرلیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ اس طرح مجموعی طور پر 2.672 کلو گرام افیون برآمد کی گئی اور دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن لکھن پور لایا گیا۔
ترجمان نے کہا، ’’متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جبکہ بین ریاستی منشیات کے اس سنڈیکیٹ کے آگے اور پیچھے کے روابط کا پردہ فاش کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔‘‘
یواین آئی۔ ط ا
جموں و کشمیر
جموں یونیورسٹی کا مقصد جدت طرازی کے ساتھ تعلیمی معیار کو فروغ دینا ہے: وی سی امیش رائے
جموں، جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امیش رائے نے پیر کو کہا کہ یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم کے ایسے ماڈل کی جانب آگے بڑھ رہی ہے جس میں تعلیمی معیار اور تحقیق کے ساتھ جدت طرازی، ہنرمندی کی ترقی، ثقافتی وابستگی اور طلبہ کے لیے زیادہ سے زیادہ مواقع کو یکجا کیا جائے گا۔
پروفیسر رائے نے منگل کو منعقد ہونے والی یونیورسٹی کی 58ویں یومِ تاسیس سے قبل پیر کو یہاں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ’’یومِ تاسیس محض یونیورسٹی کے سفر پر نظر ڈالنے کا موقع نہیں بلکہ اس ادارے کے بارے میں غور کرنے کا بھی موقع ہے کہ آنے والے برسوں میں اسے کس شکل میں ڈھالا جائے۔‘‘
انہوں نے کہاکہ ’’ہماری کوشش ہے کہ ایسی یونیورسٹی قائم کی جائے جہاں طلبہ کو صرف ڈگری حاصل کرنے کا موقع ہی نہ ملے بلکہ وہ سیکھیں، جدت طرازی کریں، تخلیق کریں، سرگرمیوں میں حصہ لیں اور اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں۔‘‘
یومِ تاسیس کی تقریب بریگیڈیئر راجندر سنگھ آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ آئی سی اے آر-نیشنل ڈیری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، کرنال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دھیر سنگھ تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے، جبکہ اسمایل گروپ کے منیجنگ پارٹنر اور وانا وینچرز، نئی دہلی کے بانی منیش وج مہمانِ اعزاز ہوں گے۔
پروفیسر رائے نے کہا کہ این اے اے سی سے اے گریڈ حاصل کرنے والی جموں یونیورسٹی کو این آئی آر ایف کی یونیورسٹی کیٹیگری میں 51واں اور ریاستی سرکاری یونیورسٹیوں میں 21واں مقام حاصل ہے۔ یونیورسٹی نے قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے مطابق اپنے تعلیمی پروگراموں کے دائرے کو وسعت دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رواں تعلیمی سال میں پہلی مرتبہ مختلف شعبوں میں پانچ سالہ انٹیگریٹڈ پروگرامز شروع کیے گئے ہیں، جن میں مجموعی طور پر 400 طلبہ کے داخلے کی گنجائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی نئے ڈاکٹریٹ، انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرام بھی شروع کیے گئے ہیں۔ یوآئی ای ٹی کے کٹھوعہ کیمپس میں الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن انجینئرنگ میں بی ٹیک شروع کیا گیا ہے، جبکہ روبوٹکس اینڈ آٹومیشن میں بی ٹیک پروگرام کو اگلے تعلیمی سال کے لیے منظوری دی گئی ہے۔
پروفیسر رائے نے بتایا کہ حال ہی میں قائم کیے گئے شعبۂ غیر ملکی زبانیں کی جانب سے ہسپانوی، جرمن، فرانسیسی، جاپانی، چینی، کوریائی اور روسی سمیت مختلف زبانوں میں سرٹیفکیٹ اور ڈپلومہ کورسز بھی شروع کیے جا رہے ہیں۔
یونیورسٹی کی بڑھتی ہوئی تحقیقی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے پروفیسر رائے نے کہا کہ جموں یونیورسٹی نے آئی آئی ٹی دہلی کے اشتراک سے ANRF-PAIR پروگرام میں بطور اسپوک ادارہ شمولیت اختیار کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سالانہ تحقیقی حوالہ جات (ریسرچ سائیٹیشنز) 2022 میں 944 سے بڑھ کر 2025 میں 10,549 ہوگئے، جبکہ پی ایچ ڈی میں داخلوں کی تعداد 2024-25 میں 133 سے بڑھ کر 2025-26 میں 177ہوگئی۔
۔
یواین آئی۔ ظا
جموں و کشمیر
جموں میں مشتبہ منشیات فروش این سی بی کی حراست سے فرار
جموں، جموں ضلع کے نروال علاقے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی حراست سے فرار ہونے والے ایک مشتبہ منشیات فروش کو پکڑنے کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کردی گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ پلوامہ کے کاکاپورہ کا رہائشی مشتبہ منشیات فروش عاقب بشیر کو 3 ستمبر کو سامبا ضلع میں ایک مسافر بس سے ہیروئن سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم، 6 اور 7 ستمبر کی درمیانی شب وہ جموں کے نروال علاقے میں این سی بی کی حراست سے فرار ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیموں نے این سی بی حکام کے ساتھ مل کر اسے تلاش کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کردی۔ حکام نے بتایا کہ ’’ملزم کو تلاش کرنے کے لیے مختلف مقامات پر ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
جموں پولیس نے اسلحہ سمیت ’خوف گینگ‘ کے چھ ارکان کو گرفتار کرلیا
جموں، جموں پولیس نے ارنیہ علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ’خوف گینگ‘ کے چھ ارکان کو پستول اور تیز دھار ہتھیاروں سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ گینگ کے چھ ارکان کو کول کلاں میں ایک شخص کو پستول اور تیز دھار ہتھیار دکھا کر مبینہ طور پر دھمکانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے کہاکہ ’’شکایت موصول ہونے کے بعد تحقیقات کی گئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔‘‘ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے ایک میگزین سمیت پستول، تین کارآمد کارتوس اور پانچ تیز دھار ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
تاہم، پولیس نے معاملے کی اصل حقیقت کا پتہ لگانے کے لیے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
یواین آئی۔ظ ا
-
جموں و کشمیر5 days agoیاسین ملک کا سرلا بھٹ کے قتل میں ملوث ہونے سے انکار، کہا وہ بے قصور تھیں
-
جموں و کشمیر2 days agoبڈگام انکاؤنٹر میں مارے گئے لشکر طیبہ کے دہشت گرد کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پرہوئی
-
دنیا1 week agoایرانی فوج نے متحدہ عرب امارات کے المِنہاد فضائی اڈے پر امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں کے مضافات میں پتنگ کی ’مانجھا‘ ڈور نے سابق فوجی کی جان لے لی
-
دنیا5 days agoامریکہ-ایران جنگ: لڑائی میں شدت کے ساتھ ایران نے میزائلوں اور ڈرونز سے اردن اور بحرین کو نشانہ بنایا
-
جموں و کشمیر2 days agoاین سی بی نے جموں و کشمیر میں ہیروئن سپلائی کے دو راستوں کا انکشاف کیا، ایک مہینے میں تقریباً سات کلوگرام ہیروئن ضبط
-
ہندوستان1 week agoدفاعی شعبے کے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے راج ناتھ
-
دنیا5 days agoٹرمپ نے ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا امکان مسترد کردیا، تہران کو ’’مکمل فوجی شکست‘‘ دینے کا دعویٰ
-
جموں و کشمیر6 days agoای او ڈبلیو کشمیر نے زمین پر قبضے کے دس سال پرانے معاملے میں فردِ جرم داخل کی
-
ہندوستان5 days agoجے رام رمیش نے 7.8 فیصد جی ڈی پی نمو کے دعوے کو چیلنج کیا، سابق فنانس سکریٹری کے 2.6 فیصد تخمینے کا حوالہ دیا
-
دنیا1 week agoامریکہ ایران کے ساتھ لین دین کرنے والے بینک پر پابندیاں عائد کرے گا – بیسنٹ
-
جموں و کشمیر6 days agoسری نگر میں یومیہ اجرت ملازمین کا احتجاج، وقت مقررہ میں مستقلی کا مطالبہ
