دنیا
ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
تہران، آبنائے ہرمز کے تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کا مرکز بننے کے ساتھ ہی ایران آنے والے دنوں میں اس اہم بحری گزرگاہ سے آگے ایک نیا “محدود زون” قائم کرنے پر غور کر رہا ہے۔
سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل (ایس این ایس سی) کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ اس علاقے میں تہران کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی کے بغیر داخل ہونے والے بحری جہازوں کو ایرانی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں میجر جنرل محسن رضائی نے کہا کہ نیا زون “امریکی بحریہ کی ناکہ بندی کی لائن سے شروع ہو کر خلیج فارس کے بعض حصوں تک پھیلے گا” اور اس میں وہ سمندری راستہ بھی شامل ہوگا جو تیل کی لوڈنگ کی بندرگاہوں کی جانب جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے دونوں اطراف سے آنے والے جو بحری جہاز مقررہ علاقے میں ایران کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی کے بغیر داخل ہوں گے، انہیں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، جن کے نتیجے میں ان کی انشورنس اور مستقبل میں اس آبی گزرگاہ سے گزرنے کی اجازت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔
رضائی نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز “مکمل طور پر بند اور مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے” اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ یہ اہم بحری گزرگاہ کھلی ہے۔ انہوں نے اسے “بڑا جھوٹ” قرار دیا۔ رضائی کے مطابق ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کیے جانے سے قبل روزانہ 100 سے زائد بحری جہاز، 100 ملین ٹن سے زیادہ سامان لے کر اس راستے سے گزرتے تھے۔ ان کے بقول اب صرف سات سے آٹھ بحری جہاز ایران کے لیے ضروری اشیا لے کر اس آبی گزرگاہ سے گزر رہے ہیں۔
رضائی نے کہا، “امریکی بڑی لاگت پر پانچ سے چھ بحری جہازوں کو خفیہ طور پر گزارنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ان جہازوں کو عموماً نشانہ بنایا جاتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے ان بحری جہازوں کو، جنہیں وہ اسمگلنگ کرنے والے جہاز قرار دیتا ہے، غرق کرنے کا فیصلہ نہیں کیا کیونکہ ان میں تیل موجود ہے اور ان کے ڈوبنے سے خطے میں ماحولیاتی نقصان ہو سکتا ہے۔
رضائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ایک نئے راہداری نظام سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر آنے والے دنوں میں دستخط کیے جائیں گے، جس کے تحت داخلے اور اخراج کا مکمل انتظام ایران کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے دھمکیاں اور جارحیت ختم کرنے اور ایران کا اعتماد بحال کرنے تک تہران آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائے گا۔
ایس این ایس سی کے سیکریٹری نے یہ بھی کہا کہ ایران نے 48 گھنٹے قبل امریکی بحریہ کے ایک جنگی جہاز کے قریب نئی اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔انہوں نے کہا، “پہلی بار ہم نے ایک امریکی جنگی جہاز کے اوپر اپنی اینٹی شپ میزائل کا تجربہ کیا۔ اس خصوصی میزائل نے امریکیوں کے لیے جہنم برپا کر دیا اور وہ فرار ہو گئے۔”
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے
واشنگٹن، امریکہ کے سابق وزیر دفاع لیون پنیٹا نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف واشنگٹن کی فوجی مہم مغربی ایشیا میں عراق اور افغانستان کی طرح ایک اور ناکام اور طویل جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے، کیونکہ تنازع تعطل کا شکار ہے اور اس کے خاتمے کے کوئی واضح آثار نظر نہیں آ رہے۔
پنیٹا نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے تنازع کو ختم کرنے میں ناکامی کے ساتھ ساتھ پینٹاگون اور اس کے فوجی کمانڈ ڈھانچے میں جاری افراتفری واشنگٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے اور اس کی فوجی طاقت کو مؤثر انداز میں استعمال کرنے کی صلاحیت پر سوالات اٹھا رہی ہے۔
برطانوی اخبار ڈیلی گارجین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پنیٹا نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چھ ماہ سے زیادہ عرصہ قبل شروع کی گئی جنگ خطے میں ایک اور ”لامتناہی جنگ“ بننے کا خطرہ ہے۔ پنیٹا نے کہا، ”یہ کوئی راز نہیں کہ امریکہ اور ایران ایک خوفناک تعطل میں پھنسے ہوئے ہیں، جہاں اس جنگ کو ختم کرنے کے لیے واقعی بہت کم راستے دستیاب ہیں۔“
انہوں نے اشارہ دیا کہ یہ تنازع مغربی ایشیا میں ”عراق اور افغانستان کی طرح ایک اور ناکام جنگ“ بننے کی راہ پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ”میرے خیال میں امکان یہی ہے کہ یہ جنگ مزید چھ ماہ تک جاری رہے گی اور اس دوران اس کا کوئی حل نہیں نکلے گا۔“
پنیٹا نے صدر براک اوباما کے دور میں سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں۔ ان کا یہ بیان واشنگٹن میں امریکی انتظامیہ کی فوجی مہم جاری رکھنے کی صلاحیت کے حوالے سے بڑھتی ہوئی تشویش کے درمیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوجیوں کو ایسے وقت جنگ میں بھیجا جا رہا ہے جب پینٹاگون اور فوجی کمانڈ کے ڈھانچے میں ”زبردست افراتفری“ ہے۔
پنیٹا نے کہا، ”ہم ایسے وقت جنگ میں جا رہے ہیں جب پینٹاگون اور کمانڈ کے ڈھانچے میں زبردست افراتفری ہے، جس سے واقعی یہ احساس پیدا ہوتا ہے کہ کوئی ذمہ دار نہیں ہے۔“ انہوں نے خبردار کیا کہ مخالفین امریکی فوجی صلاحیتوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”اور میں صرف یہ سمجھتا ہوں کہ چاہے وہ ایران ہو یا ہمارے دیگر مخالفین، وہ اب امریکہ کو دیکھ رہے ہیں اور اپنے ملک کے دفاع کے لیے ہماری فوجی صلاحیت کو مؤثر طور پر استعمال کرنے کی اہلیت میں کمزوری محسوس کر رہے ہیں۔“
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اسرائیلی حملوں میں جنوبی لبنان میں دو شیرخوار بچوں سمیت کم از کم 11 افراد لقمہ اجل
بیروت، قاتل اسرائیلی فوج لبنان پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے قصبے کفر رومان پر رات گئے شدید فضائی حملے کیے ۔
این این اے کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکت خیز حملہ ناباتیہ کے نزدیک کفر رومّان میں ایک تین منزلہ رہائشی عمارت پر آدھی رات کے فوراً بعد ہوا، جس نے عمارت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ ایمرجنسی ٹیموں نے ملبے سے نو لاشیں برآمد کیں، جن میں دو شیر خوار بچوں کی لاشیں بھی شامل تھیں، جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے تین منزلہ شہری عمارت پر براہ راست بمباری کی جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت نو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ علاقے میں تباہ کاری اس تک محدود نہیں تھی۔ کیفر رومان میں ایک شہری گاڑی کو ڈرون کی طرف سے نشانہ بنائے جانے سے 2 طبی کارکنان جان بحق ہو گئے۔ جس سے شہر میں مجموعی جانی نقصان 11 تک ہو گیا۔
اسرائیلی فضائیہ نے مبینہ طور پر بالائی نبطیہ اور عرب سلیم قصبوں پر بھی بمباری کی۔ جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اپنا قبضہ اور فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں ، جس میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ لبنانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 2 مارچ سے اب تک ہونے والے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4,362 ہو گئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 12,378 تک پہنچ گئی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
غزہ، مقامی اور طبی ذرائع سے موصولہ معلومات کے مطابق، اسرائیلی فوج نے پھر بھی جنگ بندی کے باوجود غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں شہریوں اور پناہ گاہوں کو نشانہ بنانا جاری رکھا ہوا ہے۔
دیر البلح شہر میں بے گھر ہونے والوں کے قیام کردہ حولے اسکول پر توپ کے حملے میں ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
الاقصی شہداء ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ صلاح الدین روڈ پر واقع اسکول کے ایک کمرے میں گرنے والے ایک شیل نے محوِ نیند بچوں اور شہریوں کو نشانہ بنایا۔ غزہ شہر کے مغرب میں مواصلاتی چوراہے کے قریب جہاں شہری جمع تھے، اسرائیلی ڈرون کے حملے میں ایک فلسطینی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا۔ شہر کے مرکز میں واقع فلسطین اسٹیڈیم کے نزدیک، اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا ایک نوجوان اسپتال میں جانبر نہ ہو سکا۔
علی الصبح غزہ شہر کے مغرب میں واقع النصر محلے میں ایک کار کو ڈرون سے نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں راستے پر موجود یوسف عقِیلہ اور ان کی بیٹی وفا ہلاک ہو گئے۔ الشاطی پناہ گزین کیمپ میں بھی شہریوں کے اجتماع پر ایک اور ڈرون حملے میں چار فلسطینی درمیانے اور شدید زخمی ہو گئے۔
غزہ میں فلسطینی وزارتِ صحت کے تازہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد 1344 تک اور زخمیوں کی تعداد 4,481 تک پہنچ گئی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
جموں و کشمیر5 days agoیاسین ملک کا سرلا بھٹ کے قتل میں ملوث ہونے سے انکار، کہا وہ بے قصور تھیں
-
جموں و کشمیر2 days agoبڈگام انکاؤنٹر میں مارے گئے لشکر طیبہ کے دہشت گرد کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پرہوئی
-
دنیا1 week agoایرانی فوج نے متحدہ عرب امارات کے المِنہاد فضائی اڈے پر امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں کے مضافات میں پتنگ کی ’مانجھا‘ ڈور نے سابق فوجی کی جان لے لی
-
دنیا5 days agoامریکہ-ایران جنگ: لڑائی میں شدت کے ساتھ ایران نے میزائلوں اور ڈرونز سے اردن اور بحرین کو نشانہ بنایا
-
جموں و کشمیر2 days agoاین سی بی نے جموں و کشمیر میں ہیروئن سپلائی کے دو راستوں کا انکشاف کیا، ایک مہینے میں تقریباً سات کلوگرام ہیروئن ضبط
-
ہندوستان1 week agoدفاعی شعبے کے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے راج ناتھ
-
جموں و کشمیر6 days agoای او ڈبلیو کشمیر نے زمین پر قبضے کے دس سال پرانے معاملے میں فردِ جرم داخل کی
-
دنیا5 days agoٹرمپ نے ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا امکان مسترد کردیا، تہران کو ’’مکمل فوجی شکست‘‘ دینے کا دعویٰ
-
ہندوستان5 days agoجے رام رمیش نے 7.8 فیصد جی ڈی پی نمو کے دعوے کو چیلنج کیا، سابق فنانس سکریٹری کے 2.6 فیصد تخمینے کا حوالہ دیا
-
دنیا1 week agoامریکہ ایران کے ساتھ لین دین کرنے والے بینک پر پابندیاں عائد کرے گا – بیسنٹ
-
جموں و کشمیر6 days agoسری نگر میں یومیہ اجرت ملازمین کا احتجاج، وقت مقررہ میں مستقلی کا مطالبہ
