دنیا
امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام
واشنگٹن، امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کی جانب سے مبینہ طور پر ایک امریکی جنگی جہاز پر حملہ کرنے کے بعد امریکی فوج نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکروں کو تباہ کر دیا ہے۔
سینٹ کام نے ایکس پر لکھا، “آٹھ ستمبر کو سینٹ کام کی افواج نے ایران کے خام تیل کی منتقلی کرنے والے پانچ جہازوں کو تباہ کر دیا۔ اس سے قبل، پاسدارانِ انقلاب نے گزشتہ دو دنوں میں دو بار بیلسٹک میزائلوں سے امریکی بحریہ کے جنگی جہاز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ امریکی جنگی جہاز ایران کے حملوں سے کامیابی کے ساتھ بچ نکلا اور علاقے کے سمندر میں گشت کرتا رہا۔ اس میں کسی بھی امریکی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔”
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ اگر ایران امریکی جنگی جہازوں پر حملے جاری رکھتا ہے تو وہ اپنے مزید تیل کے ٹینکر کھو دے گا۔
کولمبیا کے دورے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر روبیو نے کہا، “معاملہ بالکل صاف اور واضح ہے کہ ایران مسلسل امریکی بحریہ کے جہازوں پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور جب بھی وہ ایسا کریں گے یا ایسا کرنے کی کوشش کریں گے، تو انہیں اپنے ٹینکرز سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔”
یواین آئی۔الف الف
دنیا
امریکہ لاطینی امریکہ میں اقتصادی اور سلامتی کے تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو امید ہے کہ کولمبیا، پیرو اور ایکواڈور کے ساتھ جلد تجارتی معاہدے طے پاجائیں گے، کیونکہ واشنگٹن لاطینی امریکہ میں دائیں بازو کے اتحادیوں کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
روبیو نے منگل کو کولمبیا کے شہر بیرنکیلا میں صدر ابیلاردو دے لا اسپریئیا سے ملاقات کی۔ یہ ان کے تین ملکی دورے کا حصہ ہے، جس کا مقصد اتحادی حکومتوں کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ خطے میں امریکی فوجی شمولیت کو وسعت دینا ہے۔
روبیو نے روانگی سے قبل ان تینوں ممالک کے بارے میں کہا، ”علاقائی سطح پر سرحد پار منظم جرائم اور دہشت گردی سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ اقتصادی روابط کے حوالے سے بھی ہمارے مفادات مشترک ہیں۔ یہ مغربی نصف کرہ میں امریکہ اور امریکی مفادات کے ساتھ ہم آہنگی کے اس رجحان کا حصہ ہے جو آپ دیکھ رہے ہیں۔”
کولمبیا کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ رواں ہفتے ایکواڈور اور پیرو کا بھی دورہ کریں گے، جہاں وہ بالترتیب صدر ڈینیئل نوبوا اور صدر کیکو فوجیموری سے ملاقات کریں گے۔
کولمبیا روانگی سے قبل روبیو نے کہا تھا کہ واشنگٹن مستقبل قریب میں تینوں ممالک کے ساتھ ”اچھے اور مضبوط” تجارتی معاہدے کرنا چاہتا ہے۔
یہ سفارتی دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ لاطینی امریکہ میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو محدود کرنے کی بھی کوشش کر رہی ہے۔
مثال کے طور پر چین نے 2009 میں پیرو کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ کیا تھا اور اس کے بعد سے وہ امریکہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے جنوبی امریکی ملک کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن چکا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے ”ڈونرو ڈاکٹرائن” کے غیر رسمی نام سے موسوم پالیسی کے تحت پورے مغربی نصف کرہ پر زیادہ کنٹرول کے لیے بھی کوششیں تیز کردی ہیں۔
اس کوشش کا مرکزی نکتہ سلامتی رہا ہے۔ دوسری مرتبہ صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹرمپ نے وینزویلا، مشرقی بحرالکاہل اور بحیرۂ کیریبین میں مہلک فوجی کارروائیوں کی منظوری دی ہے، جنہیں وہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہیں۔
دے لا اسپریئیا نے اگست میں عہدہ سنبھالا تھا اور جرائم اور مسلح گروہوں کے خلاف فوجی طریقۂ کار دوبارہ اختیار کرنے کا وعدہ کیا تھا، جو ٹرمپ کی ترجیحات سے مطابقت رکھتا ہے۔
انہوں نے امریکہ کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنے کا بھی عہد کیا ہے، خصوصاً سابق صدر گسٹاوو پیٹرو کے ساتھ ٹرمپ کے تنازعات کے بعد۔ پیٹرو کولمبیا کے پہلے منتخب بائیں بازو کے صدر تھے۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
تہران، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جب تک ’’جارحین‘‘ اپنے اقدامات پر مکمل طور پر پشیمان نہیں ہو جاتے تہران حملوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھے گا۔
پزشکیان نے آج بروز منگل ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ’’ایران ہمیشہ جنگ کی مخالفت کرتا رہا اور عوام کے مفادات اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے جنگی جنون سے گریز کو اپنی ترجیح بناتا رہا ہے۔ تاہم، جس طرح ایران نے اب تک جارحیت کے خلاف بہادری سے اپنا دفاع کیا ہے اسی طرح اب کے بعد بھی اس وقت تک کرنا جاری رکھے گا جب تک کہ جارحین اپنے اقدامات پر مکمل طور پر پشیمان نہیں ہو جاتے۔ ہم، عظیم ایرانی قوم کے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے۔‘‘
پزشکیان نے یہ بیانات امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ اور پورے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے ماحول میں جاری کئے ہیں۔
پاکستان اور قطر کی ثالثی کے بعد ایران اور امریکہ نے جون میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے، جس میں دشمنی ختم کرنے اور مستقبل میں مذاکرات کے لیے ایک فریم ورک تشکیل دینے کی بات کی گئی تھی۔
تہران نے واشنگٹن کو اس مفاہمت کی خلاف ورزی کرنے اور اپنی ذمہ داریوں میں کوتاہی کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔ ایرانی حکام متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ کشیدگی میں کمی کے لیے امریکہ کو اپنی فوجی کارروائیاں اور بحری ناکہ بندی ختم کرنا ہوگی۔
منگل کے روز مذکورہ بیان سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے جاپانی ہم منصب توشیمیتسو موتیگی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ۔ مذاکرات میں انہوں کہا ہے کہ واشنگٹن کا اسلام آباد مفاہمت کے تحت کیے گئے وعدوں پر واپس آنا کشیدگی میں کمی کی راہ ہموار کرے گا۔
عراقچی نے مزید کہا ہے کہ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز سے عارضی گزرگاہ کے قیام کے حوالے سے ہونے والی بات چیت میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی
موسکو، متحدہ عرب امارات نے نیپال میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 38 ٹن انسانی امداد کے ساتھ چوتھا طیارہ روانہ کیا ہے۔ یہ معلومات اماراتی خبر رساں ایجنسی ڈبلیو اے ایم نے دی ہیں۔
منگل کو سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق، اس امداد میں دیگر سامان کے علاوہ 500 خیمے اور 108 انسانی امدادی کٹس شامل تھیں۔ اس سے قبل، یو اے ای نے نیپال میں 148 ٹن انسانی امداد اور ایک ریسکیو ٹیم کے ساتھ تین طیارے بھیجے تھے۔ مجموعی طور پر، یو اے ای نے ملک میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی فوری انسانی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ بھوٹے کوشی ندی میں پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے 26 اگست کی صبح شمالی نیپال میں سیلاب آ گیا تھا۔ یہ سیلاب ایک گلیشیئر کے پیچھے ہٹنے اور اس کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے آیا تھا۔ ملک میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 1,300 سے تجاوز کر گئی ہے۔
یواین آئی۔الف الف
-
جموں و کشمیر4 days agoبڈگام انکاؤنٹر میں مارے گئے لشکر طیبہ کے دہشت گرد کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پرہوئی
-
جموں و کشمیر7 days agoیاسین ملک کا سرلا بھٹ کے قتل میں ملوث ہونے سے انکار، کہا وہ بے قصور تھیں
-
دنیا7 days agoامریکہ-ایران جنگ: لڑائی میں شدت کے ساتھ ایران نے میزائلوں اور ڈرونز سے اردن اور بحرین کو نشانہ بنایا
-
دنیا7 days agoٹرمپ نے ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا امکان مسترد کردیا، تہران کو ’’مکمل فوجی شکست‘‘ دینے کا دعویٰ
-
جموں و کشمیر4 days agoاین سی بی نے جموں و کشمیر میں ہیروئن سپلائی کے دو راستوں کا انکشاف کیا، ایک مہینے میں تقریباً سات کلوگرام ہیروئن ضبط
-
ہندوستان1 week agoدفاعی شعبے کے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے راج ناتھ
-
دنیا1 week agoمصر کے سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
-
جموں و کشمیر4 days agoکشمیر میں جنگلی سوروں کی اصل کا پتہ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
-
ہندوستان1 week agoجے رام رمیش نے 7.8 فیصد جی ڈی پی نمو کے دعوے کو چیلنج کیا، سابق فنانس سکریٹری کے 2.6 فیصد تخمینے کا حوالہ دیا
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر میں یومیہ اجرت ملازمین کا احتجاج، وقت مقررہ میں مستقلی کا مطالبہ
-
جموں و کشمیر1 week agoای او ڈبلیو کشمیر نے زمین پر قبضے کے دس سال پرانے معاملے میں فردِ جرم داخل کی
-
ہندوستان1 week agoہندستان نے سندھ طاس معاہدے پر نام نہاد ثالثی عدالت کے عبوری حکم کو خارج کیا
