جموں و کشمیر
ماضی کی حصولیابیوں سے استفادہ کرتے ہوئے پائیدار زراعت کے لیے اختراع کریں: لیفٹیننٹ گورنر کی نوجوانوں سے اپیل
سری نگر، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو نوجوان نسل سے اپیل کی کہ وہ ماضی کی کامیابیوں سے تحریک حاصل کرتے ہوئے آب و ہوا کی تبدیلی، وسائل کی کمی اور پائیدار زراعت سمیت موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اختراعی حل تیار کریں۔
شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (ایس کے یو اے ایس ٹی)، کشمیر کے اشتراک سے منعقد انڈین سوسائٹی آف ایگریکلچرل انجینئرز کے 60ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کنونشن کے موضوعات ’’خواتین کی قیادت میں اسمارٹ فارمنگ کے لیے انجینئرنگ کی اختراعات‘‘ اور ’’جن زیڈ فارمنگ کے لیے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس‘‘ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ موضوعات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ ہندوستان غذائی تحفظ کے چیلنجوں پر قابو پانے سے آگے بڑھ کر عالمی زراعت میں قیادت کا رول ادا کرنے کی جانب گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اپنے مالا مال زرعی ورثے اور دشوار گزار جغرافیائی حالات کے باعث اس طرح کے مباحثے کے لیے سب سے موزوں مقام ہے۔
1960 میں آئی ایس اے ای کے قیام کے بعد سے زرعی انجینئرنگ کے سفر کا ذکر کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے یاد دلایا کہ کس طرح سائنس دانوں اور انجینئروں نے مشین کاری اور ایسی اختراعات کے ذریعے سبز انقلاب میں اہم رول ادا کیا، جن سے فصلوں کی کٹائی کے بعد ہونے والے نقصانات میں کمی آئی۔
انہوں نے نوجوان نسل سے اپیل کی کہ وہ ان کامیابیوں سے تحریک حاصل کرتے ہوئے آب و ہوا کی تبدیلی، وسائل کی کمی اور پائیدار زراعت جیسے موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے پر توجہ دیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے زراعت میں خواتین کے اہم رول کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دیہی خواتین کی تقریباً 64 فیصد سے 76 فیصد افرادی قوت کھیتی باڑی اور اس سے متعلق سرگرمیوں سے وابستہ ہے، جن میں اکثر انہیں اجرت یا زمین کی ملکیت حاصل نہیں ہوتی۔
انہوں نے خاتون اختراع کاروں کو بااختیار بنانے اور زرعی ٹیکنالوجی میں ان کی قیادت یقینی بنانے کی اپیل کی۔
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر
جموں بار ایسوسی ایشن نے موٹر وہیکل کے نئے ای-چالان نظام پر تشویش ظاہر کی
جموں، جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، جموں (رجسٹرڈ) نے پیر کو موٹر وہیکل قانون کے تحت الیکٹرانک ٹریفک چالان نظام سے متعلق حالیہ ترامیم اور پالیسی تبدیلیوں پر تشویش ظاہر کی۔
ایسوسی ایشن کے ارکان نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مؤثر ٹریفک نظام، سڑکوں کی حفاظت اور ٹریفک قوانین کے ذمہ دارانہ نفاذ کی اہمیت کو تسلیم کیا اور اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ نئے ای-چالان نظام کو جس طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے، اس کا عام شہریوں، گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں پر ممکنہ اثر پڑ سکتا ہے۔
جے کے بی اے جے کے صدر کے نرمل کوتوال نے نائب صدر بلدیو سنگھ، جنرل سکریٹری پردیپ مجوترا، جوائنٹ سکریٹری انشو مہاجن اور خزانچی راہل اگروال کے ہمراہ کہا کہ ٹریفک قوانین کے نفاذ میں تکنیکی ترقی کے ساتھ شفافیت، جواب دہی، طریقہ کار میں انصاف اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مناسب انتظامات بھی ضروری ہیں۔
ایسوسی ایشن نے ای-چالان خودکار طور پر جاری کرنے اور ان کی وصولی سے پیدا ہونے والی عملی مشکلات کی جانب توجہ دلائی، خاص طور پر ان حالات میں جب کوئی شہری مبینہ خلاف ورزی، ڈرائیور کی شناخت، الیکٹرانک ریکارڈ کی درستگی یا چالان جاری کیے جانے کے حالات پر اعتراض کرے۔
انہوں نے مزید زور دیا کہ ٹیکنالوجی کے اعتبار سے کتنا ہی جدید نفاذ کا نظام کیوں نہ ہو، وہ قدرتی انصاف کے بنیادی اصولوں اور قانونی طریقہ کار سے الگ ہو کر کام نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہاکہ ’’شہریوں کو مبینہ خلاف ورزی کی بنیاد جاننے، غلط چالان پر اعتراض کرنے، مناسب اصلاح یا نظرثانی کی درخواست کرنے اور جہاں کوئی غلطی ہوئی ہو وہاں مؤثر تدارک حاصل کرنے کا بامعنی اور آسان موقع ملنا چاہیے۔‘‘
ایسوسی ایشن نے ان عوامی افراد کو پیش آنے والی مشکلات پر بھی تشویش ظاہر کی جو تکنیکی سہولیات سے پوری طرح لیس نہیں ہیں یا جنہیں الیکٹرانک چالان تک رسائی حاصل کرنے، اسے سمجھنے یا اس پر اعتراض کرنے میں دشواری کا سامنا ہوسکتا ہے۔
انہوں نے مزید زور دیا کہ ڈیجیٹل نظام انصاف اور عوامی خدمات تک رسائی کو آسان بنانے کا ذریعہ ہونا چاہیے، نہ کہ شہریوں کے لیے مزید رکاوٹیں پیدا کرنے کا۔
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس نے مبینہ طور پر غیر قانونی منشیات رکھنے پر بلیوار میں میڈیکل شاپ سیل کردی
جموں، جموں و کشمیر پولیس نے محکمہ ڈرگ کنٹرول کے تعاون سے کٹھوعہ ضلع کے بلیوار علاقے میں ایک میڈیکل شاپ کو مبینہ طور پر عادت بنانے والی منشیات کی کھیپ برآمد ہونے کے بعد سیل کردیا۔ حکام نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔
کٹھوعہ ضلع کے بلیوار میں سب ڈسٹرکٹ اسپتال کے قریب غیر قانونی منشیات برآمد ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دکان کو مبینہ طور پر ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق پولیس کو بلیوار کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال کے قریب غیر قانونی منشیات کی مشتبہ کھیپ موجود ہونے کی ٹیلی فون پر اطلاع ملی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم نے ڈرگ انسپکٹر کے ساتھ کھیپ کو روکا اور اس کی جانچ کی۔
حکام نے بتایا کہ جانچ کے دوران ٹیم نے مہاجن میڈیکل ایجنسی سے پریگابلن 300 ملی گرام کے 320 کیپسول برآمد کیے۔
حکام کے مطابق برآمد کی گئی ادویات کے ساتھ متعلقہ بل یا واؤچر موجود نہیں تھے، جو قابل اطلاق ڈرگ کنٹرول ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
برآمدگی کے بعد لٹ لگانے والی منشیات کو غیر مجاز طور پر رکھنے اور فروخت کرنے کے الزام میں ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ، 1940 کی متعلقہ دفعات کے تحت میڈیکل شاپ کو سیل کردیا گیا۔
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: بارہمولہ میں پولیس نے موبائل، سم اور جراثیم کش دوا کی دکانوں پر جانچ مہم چلائی
سری نگر، 5 اکتوبر (یو این آئی) جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں پولیس نے مقررہ ضوابط کی پابندی یقینی بنانے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے مختلف کاروباری اداروں میں جانچ اور معائنہ مہم چلائی۔
پولیس نے بتایا کہ یہ جانچ اور معائنہ بارہمولہ تھانہ اور وسن پولیس چوکی کے دائرہ اختیار میں کیا گیا۔
بارہمولہ تھانے کی پولیس نے موبائل فون کی دکانوں، سم فروخت کرنے والوں اور جراثیم کش ادویات کے ڈیلروں کا معائنہ کیا، جبکہ وسن پولیس چوکی کی جانب سے موبائل مرمت کی دکانوں اور موبائل فون فروخت کرنے والوں کی جانچ کی گئی۔
معائنے کے دوران دکانداروں اور فروخت کنندگان کو ہدایت دی گئی کہ وہ ضابطوں کے مطابق تمام لازمی ریکارڈ اور رجسٹر برقرار رکھیں، جن میں صارفین اور آلات سے متعلق مکمل تفصیلات بھی شامل ہیں۔
پولیس نے اداروں سے مشتبہ لین دین اور سرگرمیوں کے خلاف بیدار رہنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے بھی کہا، تاکہ موبائل فون، سم خدمات اور جراثیم کش ادویات کے غیر قانونی مقاصد کے لیے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔
پولیس نے بتایا کہ ضابطوں کی پابندی کو مضبوط بنانے اور تجارتی خدمات و مصنوعات کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے ضلع بھر میں اس طرح کی جانچ اور معائنہ مہم جاری رہے گی۔
یو این آئی۔ این یو۔
-
دنیا1 week agoایران کے پاس امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی منصوبہ بندی نہیں :ایرانی میڈیا
-
دنیا6 days agoایران نے ثالثوں کے ساتھ مغربی ایشیا میں لڑائی ختم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 week agoمحبوبہ مفتی کی 29 ستمبر کو دہلی میں احتجاج میں شرکت کی اپیل
-
ہندوستان1 week agoمودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
-
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایرانی ہرمز امن معاہدے کو مسترد کردیا، تیل کے بھاو 105 ڈالر سے تجاوز کر گئے
-
دنیا1 week agoیوکرین میں روسی حملوں میں آٹھ افراد ہلاک، درجنوں زخمی
-
دنیا6 days agoامریکہ گرین لینڈ میں نایاب معدنیات کی کان کنی کر سکتا ہے: روبیو
-
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران تنازع ختم ہونے کے اشارے دیے، تاہم نئے حملوں کا امکان مسترد نہیں کیا
-
دنیا6 days agoعالمی قوانین کے زوال سے دنیا ’ہابسیائی‘ نظام کی طرف بڑھ سکتی ہے: جے شنکر
-
ہندوستان1 week agoاپوزیشن پر ای ڈی-سی بی آئی، عوام پر تھپڑ-لاٹھی-گولی: کھرگے
-
جموں و کشمیر1 week agoابھرتے ہوئے طبی اختراعی نظام میں شامل ہوں: ڈاکٹر جتیندر کی جموں و کشمیر سے اپیل
-
دنیا6 days agoغزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویر، سیٹلائٹ تصاویر سے تباہی کا پیمانہ نمایاں
