ہندوستان
مودی نے راج ماتا سندھیا کو خراج عقیدت پیش کیا، ان کے ورثے کو وکست بھارت کے نقطہ نظر سے جوڑا
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز راج ماتا وجے راجے سندھیا کے یومِ پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مودی نے ملک کی خدمت کے لیے ان کی قربانی اور عزم کو یاد کیا اور ان کے نظریات کو ملک کے ترقیاتی اہداف کے لیے مسلسل تحریک کا ذریعہ قرار دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں وزیر اعظم نے کہا، “راج ماتا وجے راجے سندھیا کو ان کے یومِ پیدائش پر پرخلوص خراج عقیدت۔ قوم کی خدمت کے لیے ان کی قربانی اور لگن ہم سب کے لیے باعثِ تحریک ہے۔ ان کے اصول اور افکار ‘وکست بھارت’ کے عزم کو نئی توانائی عطا کریں گے۔”
وزیر اعظم نے کہا کہ محترمہ وجے راجے سندھیا، جنہیں ‘راج ماتا کے نام سے جانا جاتا ہے، بھارتیہ جن سنگھ کی ترقی اور اس کے بعد بھارتیہ جن پارٹی کے عروج سے جڑیں اہم شخصیات میں سے ایک تھیں۔ انہوں نے پارٹی کی تنظیم کو کھڑا کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور اس کے نظریاتی و تنظیمی اساس کو فروغ دینے میں ایک با اثر شخصیت بنی رہیں۔
ان کی پیدائش گوالیار کے سابق شاہی خاندان میں ہوئی تھی اور وہ شاہی زندگی سے نکل کر عوامی خدمت کے میدان میں آئیں اور بالخصوص مدھیہ پردیش میں۔ ان کا سیاسی سفر قوم پرست سیاست سے گہرا تعلق رکھتا تھا اور وہ ان رہنماؤں میں شامل تھیں جنہوں نے جن سنگھ کو مضبوط بنانے میں مدد کی، جسے بعد میں بی جے پی نے آگے بڑھایا۔
بی جے پی میں راج ماتا وجے راجے سندھیا کو کئی دہائیوں تک ان کی تنظیمی خدمات، نظریاتی وابستگی اور عوامی زندگی میں مسلسل فعالیت کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ پارٹی کے سیاسی وجود کو قائم کرنے اور پھیلانے والے رہنماؤں کو یاد کرتے وقت ان کے سیاسی ورثے کو آج بھی نمایاں طور پر یاد کیا جاتا ہے۔
مسٹر مودی کا خراج عقیدت ان کے ورثے کو حکومت کے ‘وکست بھارت’ کے وژن سے جوڑتا ہے۔ اس میں ملک کے ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے قربانی، لگن اور قوم پرستی کی مسلسل معنویت پر زور دیا گیا ہے۔ اس پیغام سے بی جے پی کے اس نظریے کا بھی پتہ چلتا ہے جس میں وہ اپنی پارٹی کو بنانے والی نسل کے رہنماؤں کو یاد کرنے اور ان کے تعاون کو اپنی وسیع سیاسی اور نظریاتی سوچ کا حصہ بنانے پر زور دیتی ہے۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
ہریانہ، دہلی اور پنجاب میں طوفان کی وارننگ، پہاڑی علاقوں میں بارش کے آثار
نئی دہلی، محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اگلے چار دنوں میں ہریانہ، دہلی، چندی گڑھ اور پنجاب میں آندھی- طوفان، بجلی گرنے اور تیز ہوائیں چلنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ شمال مغربی ہندوستان میں موسمیاتی ہلچل کا اثر بنا ہوا ہے، جس کی وجہ سے کچھ جگہوں پر ہوا کی رفتار 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔
آئی ایم ڈی نے پیر کی صبح جاری کردہ بلیٹن میں آج سے 18 اکتوبر کے درمیان کئی شمالی ریاستوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ طے شدہ دنوں میں جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور پنجاب میں بھاری بارش یا شدید بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ کے مطابق ہریانہ، دہلی، چندی گڑھ، اور مغربی اتر پردیش میں آج کچھ جگہوں پر 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی-طوفان آ سکتا ہے۔ پنجاب میں بھی کچھ جگہوں پر بجلی گرنے اور 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہواؤں کے ساتھ آندھی-طوفان کے آثار ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی اور پنجاب میں 15 اکتوبر تک بجلی گرنے اور تیز ہواؤں کے ساتھ آندھی-طوفان کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آئی ایم ڈی کے اندازے کے مطابق 13 اور 14 اکتوبر کو بھی ان علاقوں میں کچھ جگہوں پر بجلی کڑکنے اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور طوفان آنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ آج سے 15 اکتوبر کے درمیانی عرصے میں ہریانہ، چندی گڑھ اور دہلی میں کچھ مقامات پر بارش کا امکان ہے، جبکہ پنجاب میں آج سے 14 اکتوبر تک اور 15 اکتوبر کو کافی زیادہ علاقوں میں بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ کے سات روزہ بارش کی پیش گوئی سے معلوم ہوتا ہے کہ 16 سے 18 اکتوبر تک ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی اور پنجاب میں موسم بنیادی طور پر خشک رہے گا۔
موجودہ موسمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے آئی ایم ڈی نے کسانوں کو زرعی صلاح جاری کی ہے تاکہ کھڑی فصلوں اور کٹی ہوئی پیداوار کو ہونے والے نقصان کو کم کیا جا سکے۔ محکمہ نے دونوں ریاستوں کے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کھڑی فصلوں میں آبپاشی نہ کریں اور کھیتوں سے اضافی بارش کے پانی کو نکالنے کا انتظام کریں۔ کسانوں کو یہ بھی صلاح دی گئی ہے کہ وہ کٹی ہوئی پیداوار کو محفوظ جگہوں پر لے جائیں یا تیز ہواؤں اور بارش سے بچانے کے لیے اسے ترپال سے ڈھک دیں۔
ادھر، شمال مغربی ہندوستان میں آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ آئی ایم ڈی نے 16 سے 18 اکتوبر کے درمیان کیرالہ، ماہے، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں کچھ مقامات پر بھاری بارش کا امکان ظاہرکیا ہے۔ 15 اکتوبر سے کیرالہ اور ماہے میں بارش کے تیز ہونے کے آثار ہیں اور 18 اکتوبر تک یہاں کافی زیادہ بارش کا امکان ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
سپریم کورٹ کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں : جسٹس سوریہ کانت
نئی دہلی، ملک کے چیف جسٹس، جسٹس سوریہ کانت نے ‘انڈیا’ اتحاد کے اراکینِ پارلیمنٹ سے ملاقات کرنے سے انکار کرتے ہوئے پیر کے روز کہا کہ سپریم کورٹ کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں اور ہرہندوستانی شہری کو عدالت سے رجوع کرنے کا حق حاصل ہے۔
جسٹس سوریہ کانت نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی عام شہری یا منتخب باڈی کے رکن کی عرضی کا خیرمقدم کیا جائے گا اور قانون کے تحت مناسب کارروائی کی جائے گی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ انہیں اتوار کے روز ‘انڈیا’ اتحاد کے رہنماؤں کی جانب سے ملاقات کی درخواست کرنے والا ایک خط موصول ہوا تھا۔ انہوں نے کل خط کا جواب دیتے ہوئے ملاقات نہ کر پانے کی وجہ بھی واضح کر دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ امن و قانون سے جڑا ہوا ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے رہنماؤں سے ذاتی طور پر ملاقات کرنے سے معذوری ظاہر کی۔
جسٹس سوریہ کانت نے واضح کیا کہ کسی بھی شخص یا عوامی نمائندے کو اپنا موقف رکھنے کے لیے اعلیٰ ترین عدالت آنے سے روکا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے سامنے آنے والی عرضیوں پر قانون کے مطابق غور کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ تمام شہریوں کے لیے یکساں طور پر دستیاب ہے اور کسی بھی جائز عرضی پر مناسب قانونی عمل کے تحت سماعت کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔ کسی بھی عام شہری یا منتخب ادارے کے رکن کی عرضی کا خیرمقدم ہے۔ ہر ہندوستانی شہری کو عدالت جانے کا حق ہے اور ہم ان کی بات سنیں گے نیز قانون کے تحت جو بھی مناسب ہوگا، وہ کریں گے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
مودی، شاہ، گیانیش سے لڑ رہا ہوں، پیچھے نہیں ہٹوں گا: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ وزیرِ اعظم نریندر مودی، وزیرِ داخلہ امت شاہ اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے خلاف ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے لڑ رہے ہیں اور وہ انہیں اچھی طرح سمجھ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی، مسٹر شاہ، موہن بھاگوت، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کے چاروں طرف گھیرا مسلسل تنگ ہو رہا ہے اور وہ ان کے خلاف جاری اس لڑائی میں پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ مسٹر گاندھی نے سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ان لوگوں کی سب سے بڑی پہچان بزدلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی جتنی چاہیں اتنی پولیس بلالیں اور تمام رہنماؤں اور نوجوانوں کو گرفتار کر لیں، لیکن وہ ہرگز پیچھے نہیں ہٹنے والے ہیں۔
کانگریس رہنما نے کہا، “ہم آپ کو چاروں طرف سے گھیر رہے ہیں اور ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ میری بات یاد رکھیے، ہمیں جو جانکاری چاہیے، وہ ہمارے پاس پہلے سے موجود ہے۔”
کانگریس رہنما نے ملک کے نوجوانوں سے اپنا احتجاج جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نوجوانوں پر فخر ہے اور وہ ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ بات یقینی بنائیں گے کہ موجودہ حکومت اور آئین پر حملہ کرنے والے لوگ شکست سے دوچار ہوں۔
یواین آئی ایف اے
-
کھیل1 week agoپاکستان کو 19 رن سے شکست دے کر ہندوستان نے ایشیائی کھیلوں کی کرکٹ کا طلائی تمغہ جیتا
-
دنیا1 week agoیمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائیاں، 1540 ہلاک و زخمی ہونے کا دعویٰ
-
ہندوستان1 week agoمودی حکومت غیر قانونی ہے، دوبارہ انتخابات کرائے جائیں: کھڑگے
-
دنیا1 week agoایران کا مسئلہ حل ہو جائے تو پٹرول کی قیمتیں گر جائیں گی :ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد این سی کی حکمرانی کی ناکامی چھپانے کی سیاسی چال: چگ
-
دنیا7 days agoایرانی وزیر تیل مستعفی، نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ قائم مقام وزیر مقرر
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سڑک حادثہ، مغربی بنگال کی ایک خاتون ہلاک، 37 زخمی
-
جموں و کشمیر7 days agoکشمیر سے تقریباً 150 بنگلہ دیشی شہری ملک بدر
-
ہندوستان7 days agoجی ایس ٹی میں اگلی نسل کی اصلاحات سے کاروبار میں آسانی بڑھے گی، اعتماد مضبوط ہوگا: مودی
-
دنیا7 days agoیمن کی سرکاری فوج کا حوثیوں کے خلاف بڑا حملہ، باب المندب کے قریب ذباب پر قبضہ
-
دنیا1 week agoامریکہ اور جاپان نے سائنس و ٹیکنالوجی معاہدے میں غیر معینہ مدت تک توسیع کردی
-
جموں و کشمیر1 week agoمرکزی وزیر وی سومنا نے ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے آبی تحفظ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا
