Connect with us

ہندوستان

دہلی میں اب جنتر منتر پر نہیں ہوں گے دھرنے اور مظاہرے، تین نئے مقامات طے

Published

on

نئی دہلی، 12 اکتوبر (یو این آئی) قومی دارالحکومت میں احتجاجی مظاہروں کے لیے طویل عرصے سے استعمال ہونے والا جنتر منتر اب دھرنے اور مظاہروں کے لیے مقررہ مقام نہیں رہے گا۔

مرکزی وزارتِ داخلہ کی ایک کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر دہلی میں مظاہرین کے لیے تین نئے مقامات رام لیلا میدان، براڑی میدان اور مشرقی دہلی کے سی بی ڈی گراؤنڈ نشان زد کیے گئے ہیں۔

دہلی کے پولیس کمشنر انوراگ کمار کی جانب سے جاری کردہ مستقل حکم کے مطابق، جنتر منتر کو مظاہرے کے مقام کے طور پر اب ڈی-نوٹیفائی (منسوخ) کر دیا گیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے شہریوں کے احتجاج کے حق کے لیے موجودہ “مخصوص مقام” کی جگہ مناسب متبادل جگہ تلاش کرنے کی غرض سے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر رام لیلا میدان، براڑی گراؤنڈ اور مشرقی دہلی کے سی بی ڈی گراؤنڈ کو مظاہرے کا نیا مقام قرار دیا گیا ہے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ان تینوں مقامات پر مظاہرے منعقد کرنے کے لیے تفصیلی اور ترمیم شدہ معیاری طریقہ کار الگ سے جاری کیا جائے گا۔

یواین آئی ایف اے

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہندوستان

گیانیش کو ہٹانے اور ایس آئی آر واپس لینے کے مطالبے پر ‘انڈیا’ اتحاد کا سپریم کورٹ تک مارچ

Published

on

نئی دہلی، ‘انڈیا’ اتحاد کے رہنماؤں اور اراکینِ پارلیمنٹ نے ووٹ چوری کا الزام لگاتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف کارروائی، ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرثانی (ایس آئی آر) پر روک لگانے اور ‘ووٹ چوری’ کے الزامات کی تحقیقات کے مطالبات کے حق میں پیر کے روز یہاں بارہ کھمبا روڈ سے سپریم کورٹ تک مارچ نکالا، جس میں بڑی تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی۔

اپوزیشن اتحاد ایس آئی آر کے عمل پر روک لگانے، ووٹر فہرست سے مبینہ طور پر غلط طریقے سے ہٹائے گئے ناموں کے معاملے میں مداخلت کرنے اور انتخابی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ اتحاد کا کہنا ہے کہ حقِ رائے دہی کے تحفظ اور انتخابی عمل میں عوام کا اعتماد برقرار رکھنے کے لیے ان مسائل پر عدالتی مداخلت ضروری ہے۔

‘انڈیا’ اتحاد کے اس مارچ میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا، سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ اور کانگریس رہنما ڈی کے شیو کمار، تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی، کانگریس رہنما سچن پائلٹ، ہماچل پردیش حکومت کے وزیر وکرمادتیہ سنگھ، راشٹریہ جنتا دل کے تیجسوی یادو، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شراد پوار) کی سپریا سولے، کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ دھرمیندر یادو، شیو سینا (اودھو بالاصاحب ٹھاکرے) کے اراکینِ پارلیمنٹ سنجے راؤت اور اروند ساونت، جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی رہنما مہوا مانجھی نیز ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا سمیت متعدد اپوزیشن رہنما شامل ہوئے۔

مارچ کے دوران اپوزیشن اراکینِ پارلیمنٹ نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف نعرے بازی کی اور انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے رہے۔ مظاہرین نے ‘ووٹ چوروں’ سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ووٹر فہرستوں کی نظرثانی کے عمل میں بے ضابطگیوں کی وجہ سے اہل ووٹروں کے حقوق متاثر ہو سکتے ہیں۔

مسٹر وینوگوپال نے کہا کہ یہ طاقت کا مظاہرہ نہیں بلکہ چیف الیکشن کمشنر اور انتخابی نظام کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی تحریک ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ چیف الیکشن کمشنر کا استعمال ملک کی جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اپوزیشن کی لڑائی ہندوستان کے چیف جسٹس یا سپریم کورٹ کے خلاف نہیں بلکہ چیف الیکشن کمشنر، وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ملک کی جمہوری اقدار اور اصولوں کو کمزور کیا جا رہا ہے۔

یواین آئی ایف اے

Continue Reading

ہندوستان

حلقہ بندی تنازع پر کانگریس کا مودی حکومت پر پارلیمنٹ کے التوا میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام، کل جماعتی بات چیت کا مطالبہ

Published

on

نئی دہلی، کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج مواصلات جے رام رمیش نے پیر کے روز نریندر مودی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنی مجوزہ حلقہ بندی قانون سازی کے لیے ضروری حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہنے کے بعد پارلیمنٹ کے سیشن کو باقاعدہ طور پرملتوی کرنے میں تاخیر کر رہی ہے، جبکہ مان سون سیشن 13 اگست کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیے جانے کے بعد سے 60 دنوں سے معطل نہیں کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں رمیش نے کہا کہ پارلیمانی اجلاس کے ملتوی ہونے اور اس کے باقاعدہ التوا کے درمیان کا وقفہ “بہت پہلے ہی تمام ریکارڈ توڑ چکا ہے”، جو 2015 کے مان سون سیشن کے بعد کے 28 دن کے سابقہ ریکارڈ سے بھی آگے نکل گیا ہے۔

کانگریس رہنما نے الزام لگایا کہ حکومت اپنے مجوزہ حلقہ بندی بلوں کے لیے لوک سبھا میں ضروری دو تہائی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، نیز قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے کئی اتحادیوں کے تحفظات نے اس کی کوششوں کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے کچھ اتحادی اب مجوزہ قانون سازی کی مخالفت میں زیادہ کھل کر بولنے لگے ہیں۔

رمیش نے اس پارلیمانی تعطل کو “گیانیش گیٹ” سے جوڑا، جو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن کی مہم اور الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کے کام کاج سے متعلق اس کے الزامات کا حوالہ ہے۔

رمیش نے کہا، “وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے ناپاک ارادے اپوزیشن کے اتحاد اور یکجہتی کی وجہ سے 17 اپریل کو لوک سبھا میں بری طرح ناکام ہو گئے تھے۔” انہوں نے الزام لگایا کہ اپوزیشن نے وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوششوں کی سخت مزاحمت کی ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اپوزیشن کی کچھ رکن جماعتوں کو تقسیم کرنے کی کوششوں کے باوجود ان کا اتحاد برقرار رہا۔

کانگریس رہنما نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کوملتوی کرے اورحلقہ بندی پر ایک بامعنی کل جماعتی بات چیت کا آغاز کرے، جس میں انتخابی حلقوں کی ازسرنو حد بندی شامل ہے۔ انہوں نے دلیل دی کہ سیاسی نمائندگی پر دور رس اثرات مرتب کرنے والے اس عمل کو وسیع تر مشاورت اور جامع سیاسی تفہیم کے بغیر آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔

حلقہ بندی تنازع حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک اہم تنازع بن کر ابھرا ہے، جس میں مجوزہ قانونی ڈھانچے، پارلیمانی نمائندگی کی تقسیم اور حلقوں کی حد بندی کے اثرات سے متعلق سوالات شامل ہیں۔ اس عمل کے لیے ضروری آئینی ترمیمات کو پارلیمانی اکثریت حاصل کرنا ہوگی، جس کی وجہ سے سیاسی اتفاقِ رائے اور حکومت کی حمایت حاصل کرنے کی صلاحیت اس کے قانون سازی کے منصوبوں کے لیے انتہائی اہم ہو گئی ہے۔

تاہم، رمیش نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کو پہلے الیکشن کمیشن اور انتخابی عمل کی ساکھ کے حوالے سے اپوزیشن کے خدشات کو دور کرنا چاہیے۔ کانگریس نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفیٰ، ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرثانی (ایس آئی آر) کے عمل کو ملتوی کرنے اور انتخابی نظام پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے اصلاحی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

انتخابی نظام کو “بہت بری طرح متاثر” کرنے کا الزام لگاتے ہوئے، رمیش نے سوال اٹھایا کہ جن پر اپوزیشن کی جانب سے اسے کمزور کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، کیا ان سے خود اصلاحی کارروائی کی امید کی جا سکتی ہے۔ کانگریس نے الیکشن کمیشن کے ووٹر فہرستوں کی نظرثانی اور متعلقہ فیصلوں پر بار بار تشویش ظاہر کی ہے، اور یہ دلیل دی ہے کہ عدم شفافیت اور مناسب تحفظات کی کمی کی وجہ سے اہل ووٹروں کو فہرستوں سے خارج کیا جا سکتا ہے۔

دوسری طرف الیکشن کمیشن اور حکومت کا موقف ہے کہ ووٹر فہرستوں کی نظرثانی آئینی عمل کا حصہ ہے جس کا مقصد درست ووٹر فہرستوں کو یقینی بنانا ہے۔ اپوزیشن نے اس عمل میں زیادہ شفافیت، تحفظ اور جواب دہی کا مطالبہ کیا ہے۔

رمیش نے کانگریس کے اس موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا، “بالآخر آئین ہی غالب آئے گا اور عوام کا عزم فتح یاب ہوگا،” کہ حکومت کو مناسب مشاورت کے بغیر آگے بڑھنے کے بجائے اپوزیشن کے خدشات کا جواب دینا چاہیے۔

اس تازہ ترین بیان نے پارلیمانی طریقہ کار، حلقہ بندی اور انتخابی ساکھ کے مسائل کو ایک مشترکہ سیاسی تصادم میں بدل دیا ہے۔ جہاں کانگریس حلقوں کی ازسرنو حد بندی پر کل جماعتی بات چیت کا دباؤ ڈال رہی ہے، وہیں اس نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ الیکشن کمیشن اور ووٹر فہرستوں کی نظرثانی سے متعلق اس کے مطالبات حکومت کے خلاف اس کی وسیع تر مہم کا مرکزی حصہ ہیں۔

یواین آئی ایف اے

Continue Reading

ہندوستان

‘ووٹ چوری’ کے خلاف رکے گا نہیں ہمارا احتجاج ، ایک ساتھ سپریم کورٹ جائیں گے اپوزیشن لیڈر : راہل

Published

on

نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ووٹ چوری کے خلاف ان کی عوامی تحریک رکنے والی نہیں ہے اور اپوزیشن جماعتیں مل کر اس معاملے میں لڑائی لڑیں گی اور سپریم کورٹ میں مشترکہ طور پر عرضی دائر کریں گی۔

مسٹر گاندھی نے پیر کے روز یہاں کانگریس ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی میں گزشتہ پانچ چھ دنوں سے انصاف کی لڑائی لڑی جا رہی ہے اور ووٹ چوری کے خلاف عوامی تحریک چلائی جا رہی ہے۔ اس تحریک کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور لوگوں کو آنے جانے سے روکا جا رہا ہے۔ چاروں طرف پولیس تعینات کر کے دہلی کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اسی کی مخالفت میں ‘انڈیا’ اتحاد کے رہنما مارچ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تحریک ملک کی روح پر حملہ کرنے والوں کے خلاف ہے اور اس تحریک کے ذریعے نوجوانوں پر ظلم و ستم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تحریک میں شامل نوجوانوں کو مارا پیٹا جا رہا ہے، خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ انصاف ملنے تک تحریک جاری رکھیں اور آئین اور جمہوریت کی حفاظت کے لیے متحد ہو کر سب کی آواز اٹھائیں۔

مسٹر گاندھی نے الزام لگایا کہ پولیس نوجوانوں کو پٹواری ہے اور آر ایس ایس کے لوگوں کو کھلے عام گھومنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف کھڑے ہونے اور آئین کے تحفظ کی لڑائی لڑنے والوں کو روکا جا رہا ہے لیکن اپوزیشن پیچھے ہٹنے والی نہیں ہے۔

کانگریس رہنما نے الزام لگایا کہ وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار ووٹ چوری کروا رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ گیانیش کمار استعفیٰ کیوں نہیں دے رہے ہیں۔ اپوزیشن الیکشن کمیشن سے اور حکومت سے سوال کر رہی ہے اور اسی وجہ سے سوال کرنے والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور جمہوریت کی حفاظت کرنا ہی ان کا دھرم ہے۔

مسٹر گاندھی نے کہا کہ یہ تحریک طویل ہو سکتی ہے اور اس میں کئی دن یا مہینے لگ سکتے ہیں لیکن اسے روکا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا، “ہماری تحریک کے سامنے حکومت جھک جائے گی، اس کے افسران تھک جائیں گے اور اس کی پولیس بھی تھک جائے گی، لیکن ہماری تحریک نہیں رکے گی۔ ”

انہوں نے کہا کہ ملک کی روح اور آئین پر حملہ ہو رہا ہے اور تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہو کر اس کی مخالفت کریں گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کے تقریباً 200 افسران ان کے رابطے میں ہیں اور آئین کو بچانے کی لڑائی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مسٹر گاندھی نے کہا کہ انہوں نے چیف جسٹس سے ملنے کا وقت مانگا تھا لیکن چیف جسٹس نے انہیں عرضی دائر کرنے کے لیے کہا ہے اور اپوزیشن جماعتیں مل کر سپریم کورٹ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی ملک کے مستقبل اور آنے والی نسلوں کے لیے ہے، وہ نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ملک میں ہونے والے واقعات کے خلاف اپنی آواز بلند کریں اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے آگے آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان انصاف ملنے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے اور آئین کو بچانے کی لڑائی جاری رکھیں گے۔

مسٹر گاندھی نے کہا کہ ملک کے عوام کی آواز بیریکیڈ لگا کر روکی نہیں جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ سچائی ہی ملک کی بنیاد ہے اور اپوزیشن کی لڑائی جمہوریت اور آئین کو بچانے کے لیے ہے۔
یواین آئی ایف اے

Continue Reading
Advertisement
دنیا7 minutes ago

یمن میں حوثیوں کے خلاف جنوبی جائنٹس بریگیڈز کی جوابی کارروائی میں اہم کردار

دنیا13 minutes ago

‘توانائی جنگ بندی’: روسی تیل کے معاملے پر ٹرمپ کی متضاد پالیسی کے پیچھے کیا ہے

جموں و کشمیر30 minutes ago

سری نگر میں پاکستانی لشکر طیبہ کے دہشت گردوں کو پناہ دینے والی جائیداد این آئی اے نے ضبط کی

ہندوستان35 minutes ago

دہلی میں اب جنتر منتر پر نہیں ہوں گے دھرنے اور مظاہرے، تین نئے مقامات طے

ہندوستان56 minutes ago

گیانیش کو ہٹانے اور ایس آئی آر واپس لینے کے مطالبے پر ‘انڈیا’ اتحاد کا سپریم کورٹ تک مارچ

دنیا3 hours ago

سعودی عرب کے کویت، قطر اور مصر کے ساتھ توانائی تعاون کے معاہدے

دنیا3 hours ago

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک: حقوق انسانی کی تنظیم

دنیا3 hours ago

حوثی حملوں میں شدت، سعودی عرب کو دفاعی میزائلوں کی قلت کا سامنا

دنیا4 hours ago

ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے گفتگو، سفارتی حل پر زور

جموں و کشمیر4 hours ago

ستمبر میں لداخ کی سیاحت میں 60 فیصد اضافہ، 55 ہزار سے زائد سیاحوں کی آمد

جموں و کشمیر4 hours ago

جموں و کشمیر کے سابق وزیر ہربنس سنگھ کا جموں میں انتقال

ہندوستان4 hours ago

حلقہ بندی تنازع پر کانگریس کا مودی حکومت پر پارلیمنٹ کے التوا میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام، کل جماعتی بات چیت کا مطالبہ

ہندوستان4 hours ago

‘ووٹ چوری’ کے خلاف رکے گا نہیں ہمارا احتجاج ، ایک ساتھ سپریم کورٹ جائیں گے اپوزیشن لیڈر : راہل

پاکستان4 hours ago

پاکستان کے سابق فوجیوں کے مبینہ بیان میں فرعون کا حوالہ، 1971 کی تاریخ دہرانے سے خبردار

دنیا7 hours ago

نیتن یاہو کا غزہ پر بننے والی ایوارڈ یافتہ فلم ‘نازا’ کے ذرائع کی تحقیقات کا مطالبہ

ہندوستان7 hours ago

ہریانہ، دہلی اور پنجاب میں طوفان کی وارننگ، پہاڑی علاقوں میں بارش کے آثار

تجزیہ7 hours ago

ال نینو اور سمندری حدت: تمل ناڈو کی مرجان کی چٹانوں کو بڑھتا ہوا خطرہ

ہندوستان7 hours ago

سپریم کورٹ کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں : جسٹس سوریہ کانت

جموں و کشمیر7 hours ago

جموں و کشمیر پولیس کی خاتون فالوور سمیت تین افراد منشیات اور پستول کے ساتھ گرفتار

جموں و کشمیر7 hours ago

جموں و کشمیر: ہانگل کے افزائشی موسم کے دوران داچی گام نیشنل پارک سیاحوں کے لیے بند

دنیا8 hours ago

ایران نے اپنی شرائط پر امریکہ کے ردعمل کو ‘ناکافی’ قرار دیا

ہندوستان8 hours ago

مودی نے راج ماتا سندھیا کو خراج عقیدت پیش کیا، ان کے ورثے کو وکست بھارت کے نقطہ نظر سے جوڑا

ہندوستان2 days ago

مودی، شاہ، گیانیش سے لڑ رہا ہوں، پیچھے نہیں ہٹوں گا: راہل

دنیا2 days ago

پوتن نے ٹرمپ سے کہا، یوکرین نے فوری امن مذاکرات کی بحالی کے امکانات کو نقصان پہنچایا: کریملن

دنیا2 days ago

زیلنسکی کی روسی آئل ریفائنریوں پر حملے روکنے کی اپیل نظرانداز کرنے پر ٹرمپ نے پوتن سے ڈیزل معاہدہ کیا: امریکی عہدیدار

جموں و کشمیر2 days ago

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

ہندوستان2 days ago

سی جے پی کے احتجاج پر پولیس کی سخت کارروائی، کئی رہنما حراست میں

ہندوستان2 days ago

جنتر منتر پر احتجاج سے پہلے کیجریوال ، سنجے سنگھ سمیت کئی ‘عآپ’ رہنما حراست میں

ہندوستان2 days ago

ملک کو ‘خاموش جمہوریت’ میں تبدیل کر رہی ہے مودی حکومت: کھرگے

ہندوستان2 days ago

دفاعی شعبے میں خود انحصاری اور دوست ممالک کے درمیان تکنیکی تعاون ضروری: راج ناتھ

ہندوستان2 days ago

مودی نے جمہوریت کو آمریت میں بدل دیا ہے: پرینکا

دنیا2 days ago

روبیو کے ‘موت کے فرقے’ سے متعلق بیان پر ایران کا سخت ردعمل، امریکہ پر تہذیب کو نشانہ بنانے کا الز

دنیا2 days ago

یوکرین پر روسی حملوں میں 15 افراد ہلاک، جنگ بندی کے لیے امریکہ میں ‘مثبت’ مذاکرات

جموں و کشمیر2 days ago

سی ای سی اور بی جے پی حکومت کے خلاف سری نگر میں انڈیا اتحاد کا مشترکہ احتجاج

جموں و کشمیر2 days ago

دہلی میں احتجاج پر پابندیوں کو لے کر جموں و کشمیر کے سیاست دانوں کا کشمیر سے موازنہ

دنیا2 days ago

ایندھن کی قیمتوں کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر امریکہ روس سے ڈیزل درآمد کرے گا: ٹرمپ

جموں و کشمیر3 days ago

دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج

ہندوستان3 days ago

اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب

فن و ادب3 days ago

ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب

دنیا3 days ago

ہزیشکیان نے پوتن کو ایران اور امریکہ کے مابین نئی مذاکراتی تجاویز سے آگاہی کرائی

ہندوستان3 days ago

مودی حکومت کی پالیسیوں نے معاشی لبرلائزیشن کو برباد کر دیا: کھرگے

ہندوستان3 days ago

انڈیا اتحاد کے رہنماؤں سے جمعہ کی رات آٹھ بجے ملاقات کریں گی مرمو

ہندوستان3 days ago

ہندوستان نے امریکہ کے پی ای آر ایم پروگرام پر روک پر تشویش کا اظہار کیا، کہا – یہ دونوں ممالک کے مفادات کے خلاف

جموں و کشمیر3 days ago

مشتبہ افراد اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں: جموں و کشمیر پولیس کی عوام سے اپیل

دنیا3 days ago

ریاض ہوائی اڈے پر دو حملوں میں تین سعودی شہری ہلاک، متعدد زخمی

دنیا3 days ago

روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں میں کم از کم 38 افراد ہلاک، 100 سے زیادہ زخمی

دنیا3 days ago

یوکرین کے ٹرانسپورٹ نظام پر روسی حملے تیز، کراماتورسک میں مزید ہلاکتیں

دنیا3 days ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

ہندوستان3 days ago

جے رام رمیش کا مودی حکومت پر ٹرمپ کو خوش کرنے کا الزام، امریکی کارروائی کو پالیسی رعایتوں سے جوڑا

ہندوستان3 days ago

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

جموں و کشمیر8 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

ہندوستان6 months ago

مغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی

اداریہ5 years ago

یوکرین کے خلاف روس کا رویہ تشویشناک : برطانیہ

ہندوستان5 months ago

غیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان

جموں و کشمیر7 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

اہم خبریں4 years ago

عید کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کی کثیر تعداد بازاروں میں دھیکنے کو مل رہی ے۔ کھچ مناظر ان تصاویر میں

تازہ ترین8 months ago

خامنہ ای کی مبینہ شہادت: کشمیر میں ریلیاں، ایم ایم یو کی مکمل ہڑتال کی کال

تازہ ترین4 years ago

عید کی آمد پر سرینگر کے مختلف بازاروں میں خرید و فروخت کے کھچ مناظر

پاکستان5 months ago

پاکستان اور چین کا ایران۔امریکہ کشیدگی کم کرنے پر زور، اسحق ڈار اور وانگ ای میں رابطہ

تازہ ترین8 months ago

لمبرداروں اور چوکیداروں کا مسائل کے حل کے لیے حکومت کو میمورنڈم

جموں و کشمیر8 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

اہم خبریں8 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

جموں و کشمیر6 months ago

جموں جناح، علامہ اقبال اور سر سید احمد خان سے نفرت کیوں کرتا ہے؟

تازہ ترین8 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

تجزیہ10 months ago

دہشت گردی کے بھولے ہوئے متاثرین

تازہ ترین4 years ago

کشمیری کسان شہتوت کی کاشتکاروں کرتے ہوئے۔

اداریہ5 years ago

بی جے پی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے،کمیشن میں شکایت درج کرائیں گے:اکھلیش

کھیل8 months ago

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کے موقف کی بی سی سی آئی نے بھی تائید کر دی

تازہ ترین8 months ago

پاکستان نے سخت مقابلے میں نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دی

تازہ ترین8 months ago

لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

اداریہ5 years ago

ممبئی سیریل بلاسٹ کا ملزم یو اے ای میں گرفتار

تازہ ترین8 months ago

مرکزی بجٹ خود کفیل، مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی ہندوستان کے وزیراعظم مودی کے عزم کے مطابق ہے: کھنڈیلوال

جموں و کشمیر2 months ago

اسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی

تصاویر6 years ago

ٹک ٹاک اپنے عالمی توسیعی پروگرام کے لیے تین ہزار انجینئرز بھرتی کرے گا

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

اہم خبریں8 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تصاویر6 years ago

مصر میں فرعونوں کے دور کے درجنوں تابوتوں کی سنسنی خیز دریافت

دنیا8 months ago

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی، خلیجی اتحادیوں کا ٹرمپ کو ممکنہ تباہی سے خبردار

ہندوستان8 months ago

صدر کے خطاب میں ترقی یافتہ ہندوستان کے اہداف نمایاں: سونووال

تازہ ترین8 months ago

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب گرینڈ دھماکہ کے ملزم دو سویڈش شہریوں کو جیل

تازہ ترین8 months ago

سری لنکا کی پاکستان سے ہندوستان ٹی20 میچ کے بائیکاٹ پر نظرِ ثانی کی اپیل

تازہ ترین4 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین11 months ago

ستائیسویں ترمیم: پاکستان کی فوج کس طرح قانون کے ذریعے آئین پر اثرانداز ہو رہی ہے

دنیا8 months ago

پاکستانی فوج کا افغانستان کے خلاف فضائی آپریشن شروع

تازہ ترین9 months ago

امکان کی سیاست اور مفتی محمد سعید کا نظریہ

تجزیہ11 months ago

کشمیر میں بجلی نرخوں میں اضافہ عوام پر سیدھا وار

تازہ ترین8 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

اہم خبریں6 years ago

اس صدی کے آخر تک برفانی ریچھ دنیا سے مٹ جائیں گے

تازہ ترین4 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

جموں و کشمیر2 years ago

چین، امریکہ پاکستان کو بھارت کے خلاف مدد کررہا ے/ انٹرویو

تازہ ترین4 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

جموں و کشمیر8 months ago

کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران ہلکے برف و باراں کا امکان

اداریہ5 years ago

میری جنگ دستوری سیکولرزم سے نہیں، سیاسی سیکولرزم سے ہے: اویسی

تازہ ترین8 months ago

امت شاہ کا تین روزہ دورہ جموں و کشمیر:سیاسی ملاقاتیں اور اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگیں ایجنڈے میں شامل

جموں و کشمیر8 months ago

زعفران پیداوار میں کمی کا دعویٰ غلط؛ 3715 ہیکٹیر رقبہ برقرار: حکومت

اداریہ5 years ago

اردو شعر و ادب کا ’تحریک آزادی‘ میں ناقابل فراموش کردار رہا ہے: پروفیسر نجمہ اختر

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

تازہ ترین4 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

جموں و کشمیر12 months ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

جموں و کشمیر6 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

جموں و کشمیر7 months ago

جموں و کشمیر میں نئی انتظامی ڈویژنز کی تجویز: چناب اور پیر پنجال کی وضاحت

جموں و کشمیر7 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

جموں و کشمیر8 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تازہ ترین8 months ago

ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے باہر غیر قانونی پارکنگ

تازہ ترین8 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

جموں و کشمیر8 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

اہم خبریں8 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

اہم خبریں8 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین8 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

جموں و کشمیر12 months ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

جموں و کشمیر3 years ago

جموں وکشمیر کے صحت شعبے میں اہم اصلاحات لاے جارہے ے

تجزیہ3 years ago

پاکستان میں سیاسی بحران اور بینلاقوامی میڈیا کی کوریج

تازہ ترین3 years ago

8 فروری 2024 کے الیکشنز اور 1971 کے الیکشنز میں یکسانیت اور ملک کا تقسیم

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں عیسایت اور مسیحاؤں کے سماجی کام

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں الیکشنز کو کیوں التواء میں ڈالا گیا ؟

جموں و کشمیر3 years ago

بیگ کی واپسی اور پی ڈی پی کا مستقبل

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

جموں و کشمیر3 years ago

جی ٹونٹی اجلاس: کشمیر میں ہڑتال قصہ پارینہ، یہاں کے لوگوں نے ہڑتالی کلچر کو مسترد کیا:مرکزی وزیر مملکت

تازہ ترین4 years ago

سری نگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں کووڈ کی نئی لہر سے بچے متاثر، یومیہ ایک سے دو کیس رپورٹ

تازہ ترین4 years ago

کپواڑہ میں کمسن بچی کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار: ایس ایس پی کپواڑہ

تازہ ترین4 years ago

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، باغ مالکان سے باغوں کی دو پاشی نہ کرنے کی تاکید

تازہ ترین4 years ago

جائیداد ٹیکس کا فیصلہ سرکار کا ہے ہمیں اس پر عملدرآمد کرانا ہے: جی ایم سی میئر

جموں و کشمیر4 years ago

راہل گاندھی کی نا اہلی کے خلاف جموں وکشمیر میں کانگریس کا احتجاج

تازہ ترین4 years ago

کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے: محبوبہ مفتی

تازہ ترین4 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

تازہ ترین4 years ago

منصوبہ بند سازش کے تحت بٹہ مالو بس اسٹینڈ کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا، رونقیں دوبارہ واپس لوٹ آئیں گی: رویندر رینا

تازہ ترین4 years ago

فرضی پی ایم او عہدیدار معاملہ: یہ انٹلی جنس کی ناکامی نہیں بلکہ فیلڈ افسر کی لاپرواہی ہے: اے ڈی جی پی کشمیر

تازہ ترین4 years ago

کشمیر اس قدر خوبصورت کہ جہاں کیمرہ رکھا جائے گا وہ فلم شوٹنگ کے لئے بہتر جگہ: بالی ووڈ ادا کار عمران خان

جموں و کشمیر4 years ago

Video ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملہ:تحقیقات کے لئے سہہ رکنی ٹیم تشکیل: پولیس

جموں و کشمیر4 years ago

|Video رام بن میں ٹرک دریائے چناب میں جا گرا، بچاؤ آپریشن جاری

تازہ ترین4 years ago

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

تازہ ترین4 years ago

ویڈیو| ٹیولپ گریڈن کے بلوم کے پیچھے موجود ہیروز کو جانیں۔

جموں و کشمیر4 years ago

کشمیر سے ایم بی اے پاس آؤٹ نے غیر ملکی نسلوں کے ساتھ منفرد پولٹری فارم قائم کیا

تازہ ترین4 years ago

سری نگر کے مائسمہ میں آتشزدگی، تین دکان خاکستر

تازہ ترین4 years ago

پراپرٹی ٹیکس کے خلاف چیمبر آف کامرس نے 11مارچ کو جموں بندھ کی کال دی

تازہ ترین4 years ago

حبیبی کچن سڑک کے کنارے ایک شاہانہ ریستوراں

جموں و کشمیر4 years ago

مختلف اسامیوں کے امیدواروں کا سری نگر میں ایپ ٹک کمپنی کے خلاف احتجاج

تازہ ترین4 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

تازہ ترین4 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین4 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین4 years ago

شالیمار زرعی یونیورسٹی میں میلہ, ایک لاکھ لوگوں نے شمولیت اختیار کی

تازہ ترین4 years ago

ہندوستان-اٹلی نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا۔

تازہ ترین4 years ago

جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں میں تاجروں کا احتجاج

تازہ ترین4 years ago

این آئی اے نے سری نگر میں العمر کے چیف مشتاق زرگر کے مکان کو قرق کر دیا

تازہ ترین4 years ago

سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی رائفل سے اچانک گولی نکلی

تازہ ترین4 years ago

کشمیر میں طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

Advertisement

Trending