Connect with us

جموں و کشمیر

جموں و کشمیر: غیر قانونی کان کنی اور ای چالان میں ہیرا پھیری پر کان کنی کے عہدیداروں سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ

Published

on

جموں، جموں و کشمیر کے انسدادِ بدعنوانی بیورو (اے سی بی) نے ضلع ادھم پور میں معمولی معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل، مقررہ نرخوں سے زیادہ وصولی اور الیکٹرانک چالان میں ہیرا پھیری کے الزامات کے تحت کان کنی کے عہدیداروں اور بعض نجی افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

اے سی بی کے ترجمان کے مطابق، ادھم پور کے اے سی بی پولیس اسٹیشن میں راجیو جموں، اسسٹنٹ مائننگ انجینئر اور ضلع مائننگ آفیسر ادھم پور، رمیشور سنگرا، ضلع مائننگ آفیسر ریاسی؛ سوارن سنگھ راٹھور اور دیگر نجی افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ملزمین کے خلاف انسدادِ بدعنوانی قانون 1988، ترمیم شدہ دفعات اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی شروع کی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران یہ الزامات سامنے آئے ہیں کہ بعض نجی کان کنی آپریٹرز، جن میں اسٹون کرشر چلانے والے افراد بھی شامل ہیں، مقررہ حد سے زیادہ معمولی معدنیات نکالنے میں ملوث تھے۔ ان پر یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے کان کنی کے لیز کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی کام جاری رکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں سے زیادہ قیمتیں وصول کرنے، ای چالان میں ہیرا پھیری اور ان کا غلط استعمال کرنے کے علاوہ ضروری اجازت نامے، یعنی آپریٹ کرنے کی رضامندی (سی ٹی او)، کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی اسٹون کرشر یونٹس چلانے کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق، ابتدائی انکوائری میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ متعلقہ سرکاری ملازمین مبینہ طور پر نجی آپریٹروں کے ساتھ ملی بھگت کرکے ان سرگرمیوں کو انجام دینے میں سہولت فراہم کر رہے تھے۔

اے سی بی اس بات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ ہر ملزم کا مبینہ کردار کیا تھا، غیر قانونی طور پر کتنی معدنیات نکالی اور منتقل کی گئیں، مقررہ نرخوں سے زیادہ کتنی رقم وصول کی گئی اور اس کے نتیجے میں سرکاری خزانے کو کتنا نقصان پہنچا۔

بیورو نے اس معاملے میں ملزمین کے رہائشی اور تجارتی مقامات پر تلاشی کی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔ ترجمان کے مطابق، تلاشی اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

انسدادِ بدعنوانی بیورو نے واضح کیا کہ غیر قانونی کان کنی، سرکاری عہدے کے ناجائز استعمال، بدعنوانی اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

یواین آئی۔ ظ ا

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں و کشمیر

خاتون افسر کے ساتھ بدسلوکی کے الزام پر آئی اے ایس افسر کے خلاف 15 روزہ انکوائری کا حکم

Published

on

سرینگر، جموں و کشمیر حکومت نے محکمہ محنت و روزگار کے انتظامی سکریٹری کمار راجیو رنجن کے خلاف ایک خاتون افسر کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے معاملے میں جمعہ کو تفصیلی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ متاثرہ افسر جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس (جے کے اے ایس) کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ایمپلائمنٹ، گاندربل ہیں۔

محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق، حکومت کے محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کی کمشنر و سکریٹری مندیپ کور کو معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ معاملہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں سامنے آیا تھا۔

حکومت نے انکوائری افسر کو ہدایت دی ہے کہ وہ حکم نامہ جاری ہونے کی تاریخ سے 15 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کریں۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن میں حکومت کے ایڈیشنل سکریٹری امیت ورمانی، جو جے کے اے ایس افسر ہیں، اس معاملے میں پیش کرنے والے افسر (پریزنٹنگ آفیسر) کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

یہ حکم محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کے آل انڈیا سروسز سیکشن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جس پر حکومت کے کمشنر و سکریٹری ایم راجو کے دستخط ہیں۔

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں مبینہ طور پر 2010 بیچ کے آئی اے ایس افسر راجیو رنجن کو مشن یوتھ اپ لفٹمنٹ اینڈ وائبرنٹ ایڈوانسمنٹ (یووا) کے جائزہ اجلاس کے دوران جے کے اے ایس کی خاتون افسر بینش وانی کے ساتھ مبینہ طور پر نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ راجیو رنجن اس وقت محکمہ محنت و روزگار کے انتظامی سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مبینہ ویڈیو میں رنجن کو آن لائن اجلاس کے دوران غصے میں آتے اور وانی کو مبینہ طور پر ”بلڈی شٹ” کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ وہ مبینہ طور پر یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ ان سے ”ہمیشہ اسی طرح بات کر سکتے ہیں”۔ ویڈیو میں آئی اے ایس افسر کو اپنے چیمبر میں موجود عہدیداروں کو فوری طور پر خاتون افسر کی معطلی کا حکم تیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

تاہم، رنجن کے انتظامی کنٹرول میں کام کرنے والے محکمہ محنت و روزگار نے وائرل ویڈیو کلپ کی صداقت پر سوال اٹھائے ہیں۔

اس سے قبل جمعہ کو جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ بادی النظر میں سینئر افسر کا طرزِ عمل ایک سینئر آئی اے ایس افسر سے متوقع معیار کے مطابق نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ایک جونیئر جے کے اے ایس افسر کو دی جانے والی دھمکیوں نے معاملے کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

عمر عبداللہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھاکہ ”میں نے یہ معاملہ چیف سکریٹری کے ساتھ انتہائی سختی سے اٹھایا ہے۔ بدقسمتی سے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں آئی اے ایس افسران پر اختیار لوک بھون کا ہے، تاہم وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے میں نے چیف سکریٹری کو ہدایت دی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جے کے اے ایس خاتون افسر کو انتقامی کارروائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔”

انہوں نے کہا کہ اگر جموں و کشمیر ایک مکمل ریاست ہوتا تو نوجوان جے کے اے ایس خاتون افسر کو مبینہ طور پر گالیاں دینے والے آئی اے ایس افسر کو انکوائری مکمل ہونے تک محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن سے منسلک کر دیا جاتا۔

عمر عبداللہ نے مزید کہاکہ ”مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حیثیت سے ہم ان حکام سے توقع کرتے ہیں جن کے پاس آئی اے ایس افسران پر اختیار ہے کہ وہ ایک درست مثال قائم کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ گالی گلوچ اور دھمکی آمیز رویے کو نظرانداز نہ کیا جائے۔”

یواین آئی۔ ط ا

Continue Reading

جموں و کشمیر

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر نے سانکو ضلع کے قیام کا اعلان کیا

Published

on

سرینگر، لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے جمعہ کو سانکو ضلع کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے اسے علاقے کے عوام کی دیرینہ خواہش کی تکمیل قرار دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں سکسینہ نے کہا کہ یہ فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ”سب کا ساتھ، سب کا وکاس” کے وژن کے عین مطابق ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ ”یہ علاقے کے عوام کی دیرینہ خواہش کی تکمیل ہے۔”

سانکو ضلع کے قیام کے ساتھ ہی لداخ میں اضلاع کی تعداد موجودہ سات سے بڑھ کر آٹھ ہو جائے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اس مطالبے کو حقیقت کا روپ دینے میں انجمن صاحب زمان کے تعمیری کردار اور اس کے سرپرست اعلیٰ سید محمد رضوی، جو عام طور پر آغا میگی اوتھ کے نام سے مشہور ہیں اور چیئرمین شیخ صادق بلاغی کی کوششوں کو سراہا۔

سکسینہ نے ضلع کے قیام میں کرگل کے چیف ایگزیکٹیو کونسلر ڈاکٹر جعفر اخون، لداخ کی رکن پارلیمنٹ حنیفہ جان اور لیہ کے سابق چیف ایگزیکٹیو کونسلر تاشی گیلسن کی خدمات کا بھی اعتراف کیا۔

انہوں نے اس مقصد کے حصول کے لیے کام کرنے والے تمام افراد کو مبارک باد دی۔

یہ اعلان لداخ کے ضلعی انتظامی ڈھانچے میں توسیع کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ سال 2024 میں مرکزی حکومت نے مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کو منظوری دی تھی۔ ان پانچ اضلاع کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن 27 اپریل کو جاری کیا گیا تھا۔

یواین آئی۔ ط ا

Continue Reading

جموں و کشمیر

خاتون جے کے اے ایس افسر کے ساتھ مبینہ بدسلوکی پر عمر عبداللہ برہم، چیف سکریٹری کو خط

Published

on

سرینگر، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایک سرکاری آن لائن اجلاس کے دوران سینئر آئی اے ایس افسر کی جانب سے جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروس (جے کے اے ایس) کی ایک خاتون افسر کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کا سخت نوٹ لیا ہے۔ انہوں نے چیف سکریٹری کو خط لکھ کر اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے کہ متعلقہ خاتون افسر کو اس معاملے کی وجہ سے کسی قسم کی انتقامی کارروائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

نیشنل کانفرنس کے چیف ترجمان تنویر صادق نے اس بات پر زور دیا کہ جواب دہی کو یقینی بنایا جانا چاہیے اور کسی کو بھی اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے دوسروں کو دھمکانے یا انہیں نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

صادق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہاکہ ”وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس معاملے کا سخت نوٹ لیا ہے اور چیف سکریٹری کو خط لکھ کر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہا ہے کہ جے کے اے ایس افسر کو کسی قسم کی انتقامی کارروائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ جواب دہی ضروری ہے اور کسی کو بھی اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے دوسروں کو دھمکانے یا انہیں نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔”

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں مبینہ طور پر 2010 بیچ کے آئی اے ایس افسر کمار راجیو رنجن کو ایک خاتون افسر کے ساتھ نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ راجیو رنجن اس وقت محکمہ محنت و روزگار کے انتظامی سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں مبینہ طور پر انہیں مشن یوتھ اپ لفٹمنٹ اینڈ وائبرنٹ ایڈوانسمنٹ (یووا) کے جائزہ اجلاس کے دوران گاندربل میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ایمپلائمنٹ اینڈ کاؤنسلنگ بینش وانی کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مبینہ ویڈیو میں رنجن کو آن لائن اجلاس کے دوران اپنا غصہ کھوتے ہوئے اور بینش وانی کے لیے انتہائی توہین آمیز الفاظ استعمال کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ وہ مبینہ طور پر یہ کہتے بھی دکھائی دیتے ہیں کہ وہ ان سے ہمیشہ اسی طرح بات کر سکتے ہیں۔ ویڈیو میں آئی اے ایس افسر اپنے دفتر میں موجود عہدیداروں کو فوری طور پر خاتون افسر کی معطلی کا حکم تیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔

تاہم، رنجن کی انتظامی نگرانی میں کام کرنے والے محکمہ محنت و روزگار نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ کی صداقت پر سوال اٹھایا ہے۔

نیشنل کانفرنس کے ترجمان صادق نے کہا کہ یہ واقعہ جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”اگر جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ حاصل ہوتا تو کمار راجیو رنجن کے خلاف ان کے طرز عمل کی باضابطہ تحقیقات مکمل ہونے تک انہیں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ (جی اے ڈی) کے ساتھ منسلک کر دیا جاتا۔” صادق نے استدلال کیا کہ انتظامیہ میں جواب دہی کو مضبوط بنانے کے لیے ریاستی درجے کی بحالی ضروری ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بااثر عہدیدار بدستور جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کے مطالبے کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بااختیار عہدوں پر فائز افراد کو اپنے طرز عمل کے لیے جواب دہ ہونا چاہیے۔

دریں اثنا، اسی اجلاس کی ایک اور ویڈیو کلپ بھی سامنے آئی ہے، جس میں ایک آئی اے ایس افسر کے مبینہ بیان نے جموں و کشمیر میں سول سروس میں بھرتی کے عمل کی شفافیت پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ویڈیو میں مذکورہ افسر کو مبینہ طور پر یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ بعض امیدوار ان کے بقول ”سیٹنگ” کے طریقے سے سرکاری خدمات میں داخل ہوتے ہیں۔

یواین آئی۔ ظ ا

Continue Reading
Advertisement
ہندوستان1 hour ago

روبیو کے ساتھ ممبئی میں بات چیت کریں گے جے شنکر، دوطرفہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری پر ہوگی گفتگو

جموں و کشمیر2 hours ago

جموں و کشمیر: غیر قانونی کان کنی اور ای چالان میں ہیرا پھیری پر کان کنی کے عہدیداروں سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ

ہندوستان4 hours ago

پرویندر جھوٹا کے قتل پر پنجاب حکومت سے جواب مانگے گی وزارتِ داخلہ: شاہ

جموں و کشمیر4 hours ago

خاتون افسر کے ساتھ بدسلوکی کے الزام پر آئی اے ایس افسر کے خلاف 15 روزہ انکوائری کا حکم

دنیا4 hours ago

ایران کا ٹرمپ روٹ پر ردعمل: “ہم خطے میں امریکی موجودگی پر خدشات رکھتے ہیں”

ہندوستان6 hours ago

اقتدار کے لالچ میں آئینی اداروں پر سوال اٹھا کر جمہوریت کے وقار کو ٹھیس پہنچاتے ہیں راہل گاندھی: دھرمیندر پردھان

ہندوستان6 hours ago

ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدہ جلد مکمل ہونے کی امید: نرملا سیتارمن

دنیا6 hours ago

یوکرین کے پاس پیٹریاٹ میزائل ختم، ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

دنیا6 hours ago

حوثی حملوں کی مذمت پر سعودی عرب کا سلامتی کونسل سے اظہارِ تشکر

ہندوستان8 hours ago

مرکز نے امپلائز پینشن اسکیم کے تحت ماہانہ اجرت کی حد 15,000 روپے مقرر کی

ہندوستان8 hours ago

مارکو روبیو اور جے شنکر کی ملاقات پر راہل گاندھی کا مودی پر طنز، وزیرِ خارجہ کو ‘ملازم’ قرار دیا

ہندوستان8 hours ago

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں

ہندوستان8 hours ago

کانگریس تشدد کے ذریعے طاقت بدلنے کا ماڈل اپنانا چاہتی ہے: راجناتھ

جموں و کشمیر8 hours ago

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر نے سانکو ضلع کے قیام کا اعلان کیا

جموں و کشمیر8 hours ago

خاتون جے کے اے ایس افسر کے ساتھ مبینہ بدسلوکی پر عمر عبداللہ برہم، چیف سکریٹری کو خط

دنیا8 hours ago

ٹرمپ کا ایران پر جوہری حملہ کرنے سے انکار

ہندوستان11 hours ago

شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ

دنیا11 hours ago

ٹرمپ نے فورٹ ہُڈ حملے کے مجرم کو دی جانے والی سزائے موت کی براہِ راست نشریات منسوخ کی

جموں و کشمیر1 day ago

جموں و کشمیر اسمبلی کی کمیٹی نے آنچار جھیل کے آس پاس بڑے پیمانے پر تجاوزات پر تشویش ظاہر کی، فوری کارروائی کا مطالبہ سری نگر، 15 اکتوبر (یو

جموں و کشمیر1 day ago

سری نگر کے قالین باف کو ہاتھ سے بنے قالینوں کے لیے قومی ایوارڈ

ہندوستان1 day ago

ای سی آئی کی ایس آئی آر کے خلاف راہل گاندھی اور انڈیا اتحاد لیڈروں کی عرضی پر سپریم کورٹ کا نوٹس، درخواست گزار کے رویے…

ہندوستان1 day ago

انکیتا بھنڈاری کے والدین کو انڈیا گیٹ سے حراست میں لیے جانے پر کانگریس کی شدید مذمت

ہندوستان1 day ago

انکِتا کے والدین کو تحویل میں لینے پر کھرگے-راہل نے سخت مخالفت کی

دنیا1 day ago

ایران کی جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی،تیل کی قیمتوں گر جائیں گی:ٹرمپ

پاکستان1 day ago

پاکستان کے شمال مغربی علاقے میں اسکول کی چھت گرنے سے کم از کم 29 افراد ہلاک

دنیا1 day ago

امریکہ کے شکاگو کے قریب بڑے ہندو مندر پر اجتماعی فائرنگ کی سازش ناکام، سفید فام نسل پرست نوجوان گرفتار

دنیا1 day ago

افغانستان: قندھار میں بس اور ٹرک کی ٹکر، 15 افراد ہلاک، 25 زخمی

جموں و کشمیر1 day ago

خطبوں کے مشترکہ خاکے پر تنازع کے درمیان میرواعظ چرار شریف میں جمعہ کا خطبہ دیں گے

جموں و کشمیر1 day ago

کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری، وادی میں بارش سے سردی میں اضافہ

ہندوستان1 day ago

پنجاب، ہریانہ اور دہلی میں بھاری بارش، ژالہ باری اور 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

دنیا2 days ago

جاپانی صحافی کی روس میں گرفتاری: دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کیوں بڑھ رہی ہے

دنیا2 days ago

نیتن یاہو نے 7 اکتوبر کے حملے سے قبل مصری خفیہ ایجنسی کے سربراہ کی اسرائیل آمد کی تصدیق کردی، ملاقات سے انکار

ہندوستان2 days ago

مرکزی حکومت نے جنوبی بحر ہند ماہی گیری معاہدے میں شمولیت کو دی منظوری

ہندوستان2 days ago

16 سالہ معصوم لڑکی اور 50 سالہ دولہے کی پانچ لاکھ روپے میں منگنی، بروقت ٹیم نے شادی کو روک دیا

جموں و کشمیر2 days ago

کشمیر میں 15 اکتوبر سے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی

دنیا2 days ago

روس سے ٹرمپ کی رعایتوں پر ریپبلکنز دفاعی پوزیشن میں، وسط مدتی انتخابات سے قبل دباؤ بڑھ گیا

ہندوستان2 days ago

ممتا نے آشوتوش اور سورو کی گرفتاری کی مذمت کی

ہندوستان2 days ago

مظاہرین پر تشدد کرنے والوں کو ثبوتوں کی بنیاد پر سزا ملے گی: راہل

ہندوستان2 days ago

سی جے پی کے سورو داس اور آشوتوش رانکا پانچ دنوں کی عدالتی تحویل میں

دنیا2 days ago

روس کے بڑے حملے میں یوکرین میں کم از کم چھ افراد ہلاک، بجلی کا نظام متاثر

دنیا2 days ago

گرین لینڈ میں تیل، گیس اور معدنیات کی بڑے پیمانے پر تلاش جلد شروع ہوگی: ٹرمپ

ہندوستان2 days ago

ہند ۔ آسیان مل کر کریں گے بحری سلامتی اور دفاعی ٹیکنالوجی پر کام: راج ناتھ

ہندوستان2 days ago

دہلی کی ترقی کے لیئے ہرشعبے میں مرکز کا ساتھ ملا: ریکھاگپتا

ہندوستان2 days ago

دیش کے 13.3 کروڑ لوگوں کو گھس پیٹھیا بتانا ہندوستانیت کی توہین: کھرگے

ہندوستان2 days ago

جنتر منتر پر عوام کا حق، اسے کسی کو چھیننے نہیں دیں گے: راہل

ہندوستان2 days ago

کانگریس نے ایس آئی آر پر امت شاہ سے تین سوالوں کا جواب مانگا

ہندوستان2 days ago

ویشالی میں کشتی الٹنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 2-2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا

دنیا2 days ago

پوتن-ٹرمپ کی بات چیت کے نتائج نے جنگ کے حامی خیمے کے کئی لوگوں کو چونکایا: ریابکوف

جموں و کشمیر3 days ago

کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارش

ہندوستان3 days ago

اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی، سینسیکس 1,100 پوائنٹس سے زیادہ بڑھا

جموں و کشمیر8 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

ہندوستان6 months ago

مغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی

اداریہ5 years ago

یوکرین کے خلاف روس کا رویہ تشویشناک : برطانیہ

ہندوستان5 months ago

غیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان

جموں و کشمیر8 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

اہم خبریں4 years ago

عید کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کی کثیر تعداد بازاروں میں دھیکنے کو مل رہی ے۔ کھچ مناظر ان تصاویر میں

تازہ ترین8 months ago

خامنہ ای کی مبینہ شہادت: کشمیر میں ریلیاں، ایم ایم یو کی مکمل ہڑتال کی کال

تازہ ترین4 years ago

عید کی آمد پر سرینگر کے مختلف بازاروں میں خرید و فروخت کے کھچ مناظر

پاکستان5 months ago

پاکستان اور چین کا ایران۔امریکہ کشیدگی کم کرنے پر زور، اسحق ڈار اور وانگ ای میں رابطہ

تازہ ترین8 months ago

لمبرداروں اور چوکیداروں کا مسائل کے حل کے لیے حکومت کو میمورنڈم

جموں و کشمیر8 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

اہم خبریں8 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

جموں و کشمیر6 months ago

جموں جناح، علامہ اقبال اور سر سید احمد خان سے نفرت کیوں کرتا ہے؟

تازہ ترین9 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

تازہ ترین4 years ago

کشمیری کسان شہتوت کی کاشتکاروں کرتے ہوئے۔

تجزیہ10 months ago

دہشت گردی کے بھولے ہوئے متاثرین

اداریہ5 years ago

بی جے پی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے،کمیشن میں شکایت درج کرائیں گے:اکھلیش

کھیل9 months ago

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کے موقف کی بی سی سی آئی نے بھی تائید کر دی

تازہ ترین8 months ago

پاکستان نے سخت مقابلے میں نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دی

اداریہ5 years ago

ممبئی سیریل بلاسٹ کا ملزم یو اے ای میں گرفتار

تازہ ترین8 months ago

لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

جموں و کشمیر2 months ago

اسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی

تازہ ترین9 months ago

مرکزی بجٹ خود کفیل، مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی ہندوستان کے وزیراعظم مودی کے عزم کے مطابق ہے: کھنڈیلوال

تصاویر6 years ago

ٹک ٹاک اپنے عالمی توسیعی پروگرام کے لیے تین ہزار انجینئرز بھرتی کرے گا

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

اہم خبریں8 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین4 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تصاویر6 years ago

مصر میں فرعونوں کے دور کے درجنوں تابوتوں کی سنسنی خیز دریافت

تازہ ترین8 months ago

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب گرینڈ دھماکہ کے ملزم دو سویڈش شہریوں کو جیل

ہندوستان9 months ago

صدر کے خطاب میں ترقی یافتہ ہندوستان کے اہداف نمایاں: سونووال

دنیا9 months ago

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی، خلیجی اتحادیوں کا ٹرمپ کو ممکنہ تباہی سے خبردار

تازہ ترین8 months ago

سری لنکا کی پاکستان سے ہندوستان ٹی20 میچ کے بائیکاٹ پر نظرِ ثانی کی اپیل

تازہ ترین11 months ago

ستائیسویں ترمیم: پاکستان کی فوج کس طرح قانون کے ذریعے آئین پر اثرانداز ہو رہی ہے

اہم خبریں6 years ago

اس صدی کے آخر تک برفانی ریچھ دنیا سے مٹ جائیں گے

تازہ ترین10 months ago

امکان کی سیاست اور مفتی محمد سعید کا نظریہ

جموں و کشمیر2 years ago

چین، امریکہ پاکستان کو بھارت کے خلاف مدد کررہا ے/ انٹرویو

تازہ ترین8 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

تجزیہ11 months ago

کشمیر میں بجلی نرخوں میں اضافہ عوام پر سیدھا وار

دنیا8 months ago

پاکستانی فوج کا افغانستان کے خلاف فضائی آپریشن شروع

تازہ ترین4 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

اداریہ5 years ago

میری جنگ دستوری سیکولرزم سے نہیں، سیاسی سیکولرزم سے ہے: اویسی

تازہ ترین4 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

جموں و کشمیر9 months ago

کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران ہلکے برف و باراں کا امکان

تازہ ترین9 months ago

امت شاہ کا تین روزہ دورہ جموں و کشمیر:سیاسی ملاقاتیں اور اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگیں ایجنڈے میں شامل

جموں و کشمیر8 months ago

زعفران پیداوار میں کمی کا دعویٰ غلط؛ 3715 ہیکٹیر رقبہ برقرار: حکومت

اداریہ5 years ago

اردو شعر و ادب کا ’تحریک آزادی‘ میں ناقابل فراموش کردار رہا ہے: پروفیسر نجمہ اختر

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

جموں و کشمیر12 months ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

تازہ ترین4 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

جموں و کشمیر6 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

جموں و کشمیر7 months ago

جموں و کشمیر میں نئی انتظامی ڈویژنز کی تجویز: چناب اور پیر پنجال کی وضاحت

جموں و کشمیر8 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

جموں و کشمیر8 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تازہ ترین8 months ago

ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے باہر غیر قانونی پارکنگ

تازہ ترین8 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

جموں و کشمیر8 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

اہم خبریں8 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

اہم خبریں8 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین9 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

جموں و کشمیر12 months ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

جموں و کشمیر3 years ago

جموں وکشمیر کے صحت شعبے میں اہم اصلاحات لاے جارہے ے

تجزیہ3 years ago

پاکستان میں سیاسی بحران اور بینلاقوامی میڈیا کی کوریج

تازہ ترین3 years ago

8 فروری 2024 کے الیکشنز اور 1971 کے الیکشنز میں یکسانیت اور ملک کا تقسیم

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں عیسایت اور مسیحاؤں کے سماجی کام

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں الیکشنز کو کیوں التواء میں ڈالا گیا ؟

جموں و کشمیر3 years ago

بیگ کی واپسی اور پی ڈی پی کا مستقبل

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

جموں و کشمیر3 years ago

جی ٹونٹی اجلاس: کشمیر میں ہڑتال قصہ پارینہ، یہاں کے لوگوں نے ہڑتالی کلچر کو مسترد کیا:مرکزی وزیر مملکت

تازہ ترین4 years ago

سری نگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں کووڈ کی نئی لہر سے بچے متاثر، یومیہ ایک سے دو کیس رپورٹ

تازہ ترین4 years ago

کپواڑہ میں کمسن بچی کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار: ایس ایس پی کپواڑہ

تازہ ترین4 years ago

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، باغ مالکان سے باغوں کی دو پاشی نہ کرنے کی تاکید

تازہ ترین4 years ago

جائیداد ٹیکس کا فیصلہ سرکار کا ہے ہمیں اس پر عملدرآمد کرانا ہے: جی ایم سی میئر

جموں و کشمیر4 years ago

راہل گاندھی کی نا اہلی کے خلاف جموں وکشمیر میں کانگریس کا احتجاج

تازہ ترین4 years ago

کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے: محبوبہ مفتی

تازہ ترین4 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

تازہ ترین4 years ago

منصوبہ بند سازش کے تحت بٹہ مالو بس اسٹینڈ کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا، رونقیں دوبارہ واپس لوٹ آئیں گی: رویندر رینا

تازہ ترین4 years ago

فرضی پی ایم او عہدیدار معاملہ: یہ انٹلی جنس کی ناکامی نہیں بلکہ فیلڈ افسر کی لاپرواہی ہے: اے ڈی جی پی کشمیر

تازہ ترین4 years ago

کشمیر اس قدر خوبصورت کہ جہاں کیمرہ رکھا جائے گا وہ فلم شوٹنگ کے لئے بہتر جگہ: بالی ووڈ ادا کار عمران خان

جموں و کشمیر4 years ago

Video ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملہ:تحقیقات کے لئے سہہ رکنی ٹیم تشکیل: پولیس

جموں و کشمیر4 years ago

|Video رام بن میں ٹرک دریائے چناب میں جا گرا، بچاؤ آپریشن جاری

تازہ ترین4 years ago

تازہ ترین4 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

تازہ ترین4 years ago

ویڈیو| ٹیولپ گریڈن کے بلوم کے پیچھے موجود ہیروز کو جانیں۔

جموں و کشمیر4 years ago

کشمیر سے ایم بی اے پاس آؤٹ نے غیر ملکی نسلوں کے ساتھ منفرد پولٹری فارم قائم کیا

تازہ ترین4 years ago

سری نگر کے مائسمہ میں آتشزدگی، تین دکان خاکستر

تازہ ترین4 years ago

پراپرٹی ٹیکس کے خلاف چیمبر آف کامرس نے 11مارچ کو جموں بندھ کی کال دی

تازہ ترین4 years ago

حبیبی کچن سڑک کے کنارے ایک شاہانہ ریستوراں

جموں و کشمیر4 years ago

مختلف اسامیوں کے امیدواروں کا سری نگر میں ایپ ٹک کمپنی کے خلاف احتجاج

تازہ ترین4 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

تازہ ترین4 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین4 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین4 years ago

شالیمار زرعی یونیورسٹی میں میلہ, ایک لاکھ لوگوں نے شمولیت اختیار کی

تازہ ترین4 years ago

ہندوستان-اٹلی نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا۔

تازہ ترین4 years ago

جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں میں تاجروں کا احتجاج

تازہ ترین4 years ago

این آئی اے نے سری نگر میں العمر کے چیف مشتاق زرگر کے مکان کو قرق کر دیا

تازہ ترین4 years ago

سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی رائفل سے اچانک گولی نکلی

تازہ ترین4 years ago

کشمیر میں طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

Advertisement

Trending