تازہ ترین
35اے کو ہٹا کر مودی کون سے دل جیتیں گے؟ : ڈاکٹر فاروق عبداللہ
خبراردو:
نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے خطہ چناب کے بانہال علاقے کا دورہ کرنے کے دوران یہاں موجود ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ جنگ بربادی کا عالم لائے گی، اس سے کوئی نکل نہیں سکے گا، ہمارے وطن پر اور مصیبت آئیگی، جنگ نے کبھی بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، ہند و پاک نے ماضی میں4جنگیں لڑی ہیں، لیکن لائن وہیں کی وہیں ہے، 5ویں جنگ بھی کرلیجئے لیکن اس بار جنگ چھوٹی نہیں رہے گی، اس بات کی جنگ بہت بڑی بنے گی اور یہ معاملہ سیدھا سیکورٹی کونسل میں جائیگا اور سیکورٹی کونسل میں موجود قراردادیں اُٹھائی جائیں گی، کیا ہندوستان اُس کیلئے تیا رہے؟ انہوں نے کہا کہ بھاجپا الیکشن جیتنے کیلئے جنگ کی باتیں کررہی ہے، یہ لوگ انتخابی فوائد کیلئے اس پار بھی غریب عوام ،اُس پار بھی غریب عوام اور فوجیوں کو مروانا چاہتے ہیں، جس سے کچھ نتیجہ نہیں نکلے گا۔بھاجپا کی سیاست قوموں کو توڑنے کیلئے ہے، مسلمان، سکھ، عیسائی اور ہندؤں کو الگ کرنے کی سیاست ہے،وہ چاہتے ہیں کہ وہ اس چیز سے الیکشن جیت سکیں۔ بھاجپا لوگوں میں نفرتیں پیدا کررہی ہے اور یہ عمل ملک کو کمزور کررہا ہے۔
اپنی 5سالہ کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑنے کے بجائے بھاجپا ملک کو بربادی کی طرف لے جا رہی ہے۔ جو لوگ جنگ کی سوچ رہے ہیں انہیں عقل سے کام لینا چاہئے،کہیں یہ ایسا نہ ہو اپنے آپ پر ہی آفت آجائے۔35اے ختم کرنے کی قیاس آرائیوں پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر مرکز طاقت کے بلبوتے پر اس قانون کو ختم کرنا چاہتاہے تو ان کی بہت بڑی غلطی ہوگی، اس کے نتیجے اچھے نہیں ہوں گے، یہ لوگوں کو دبا نہیں سکیں گے،اگر وزیر اعظم لال قلعے سے کشمیریوں کے دلوں کو جیتنے کی بات کرتے ہیں تو 35اے کو ہٹا کر وہ کون سے دل جیتیں گے؟ اس اقدام سے نفرتیں پیدا ہوگی اور کشمیری قوم ہمیشہ ہمیشہ کیلئے الگ تھلگ ہوکر رہ جائیگی۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ یہ سب کچھ الیکشن کیلئے ہورہا ہے، ان کو اس بات کا کوئی غم نہیں کے سی آر پی ایف کے 40اہلکار مارے گئے۔ایک سازش کے تحت سکولوں اور کالجوں ہمارے بچوں کو نکالا جارہاہے، کشمیریوں کیساتھ بری طرح سے پیش آیار جارہا ہے، مجھے افسوس ہے کہ 70سال ہندوستان میں رہ کر بھی کشمیریوں پر ان کا ایمان نہیں آیا۔شرپسند عناصر ایک معصوم اور بے گناہ مزور کو پکڑ کر ماررہے ہیں، شال والے پر تشدد کررہے ہیں، طلباء و طالبات کو نشانہ بنا رہاہے ، یہ کون سا ہندوستان ہے؟ ہندوستان کسی ایک قوم کیلئے نہیں تھا، ہندوستان ہر ایک لئے تھا۔اگر مودی جی کو ہمارے خون سے الیکشن جیتنا ہے تو بے شک جیتے! لیکن اس سے کشمیر مضبوط نہیں ہوگا، کشمیر ہندوستان کا مضبوط حصہ نہیں بنے گا، جب تک جموں،کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے دل نہیں جیتیں گے تب تک بات نہیں بنے گی۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار بلند بانگ دعوے کررہی ہے لیکن دہائیوں سے بانہال سے رام بن تک کہ 30کلومیٹر کی سڑک نہیں بنا پارہے ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے بانہال میں نیشنل کانفرنس کی طرف سے جموں اور دیگر ریاستوں سے آرہے مسافروں کیلئے قیام و طعام کے انتظامات کا جائزہ لیا اور رضاکاروں کے کام کو سراہا ۔ انہوں نے رام بن، رام سواور دیگر مقامات پر لوگوں کی خدمت کرنے والے رضاکاروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
