تازہ ترین
ترال تصادم،حزب کے 2 جنگجو جاں بحق، مکان زمین بھوس ، مکمل رپورٹ
خبراردو:
جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال کے ریشی محلہ ترال کو فوج کے42RRسی آر پی ایف180بٹالین اور ایس او جی ترا ل نے علاقے میں جنگجوؤں کے موجود گی کے حوالے سے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعدسوموار کی رات ساڑے آٹھ بجے کے قریب علاقے کو سخت محاصرے میں لیاجس دوران فورسزنے کسی کو بھی محلے کے اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی اور تمام راستوں کو سیل کیا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا فورسز نے محلے میں داخل ہوتے ہی چند ایک مکانوں کی تلاشی لینے کے بعد اُسی مکان کو سخت گیرے میں لیا جس میں انہیں جنگجووں کے موجود ہونے کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی ۔
ذرائع نے بتایااس دوران فورسز نے غلام قادر نایک نامی ایک شہری کے مکان میں رہائش پزیر افراد خانہ کو باہر نکال کر مکان کی تلاشی لینی شروع کر کے جنگجوؤں مخالف آپریشن کا آغاز کیاجس کے بعد مکان میں موجود جنگجوؤں نے منگل کی صبح 3بجے فرار ہونے کی کوشش کر کے فورسز پر شدید فائرنگ کی جس دوران یہاں موجود اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان ایک خون ریز معرکہ آرائی شروع ہوئی جس میں ابتدائی طور ایک جنگجوجس نے فرار ہونے کے کوشش کی تھی مکان کے صحن میں جان بحق ہوا جبکہ دوسرا جنگجومکان کے اند سے ہی فورسز پر صبح 7بجے تک وقفے وقفے سے فائرنگ کرتا رہا جس دوران فورسز نے مکان ماٹر شلوں کی بارش کی جس دوران مکان میں آگ لگ گئی ہے جس کے نتیجے میں مکان میں موجود دوسراجنگجو جاں بحق ہوا۔ادھر پولیس نے جائے جھڑپ سے2حزب جنگجوؤں کی نعشیں برآمد کی ہیں ۔پولیس نے مارے گئے جنگجوؤں کی شناخت ادفر فیاض ولد فیاض احمد پرے ساکنہ گلشن پورہ ترال اور 19سالہ عرفان احمد راتھر ولد غلام حسن راتھر ساکنہ شریف آباد ترال کے طور کی ہے جہاں قانونی لواز مات پورے کرنے کے لئے دونوں ی نعشوں کو پولیس انٹشن ترال منتقل کیا گیا جہاں سے بعد دوپہر دونوں کی نعشوں کو لواحقین کے سپرد کیا گیا ۔
ادھر ذرائع نے بتایا کہ جھڑپ میں جاں بحق جنگجو ادفر فیاض اور عرفان احمد راتھر کی نعشیں جب ان کے گھروں کو پہنچائے گئے تو یہاں کہرام مچ گیا اور لوگوں نے اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے ۔ جبکہ شام دیر گئے تک نماز جنازوں کا سلسلہ جاری تھا ۔ اس دوران جھڑپ میں طرفین کی فائرنگ میں ایک عام شہری فاروق احمد نائیک ولد عبد لرحمان نائیک ساکنہ ترال پائین بھی گولی لگنے کے نتیجے میں زخمی ہوا ۔پولیس نے بتایا زخمی شہری کو فوری طور اسپتال منتقل کیا جہاں بعد میں اس سے ایس ایم ایچ ایس سرینگر منتقل کیاگیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے ۔
ادھر علاقے میں جنگجوؤں کی ہلاکت کی خبر پھیلتے ہی ترال قصبے کے شریف آباد اور بس اسٹینڈ ترال میں نوجوانوں نے فورسز پر شدید پتھراو کیا جس دوران فورسز نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسوں گیس کے درجنوں گولے داغے جس کے نتیجے میں علاقے میں افرا تفری پھیل گئی۔ادھر علاقے میں جاں بحق جنگجوؤں کی یاد میں مکمل ہڑتال رہی جس دوران قصبے میں تمام دکانین بند رہے جبکہ سڑکوں سے ٹرانسپوٹ غائب رہنے کے ساتھ ساتھ سرکاری و غیر سرکاری دفاتر بھی بند رہے۔جاں بحق جنگجووں میں سابق حز کمانڈربرہان مظفر وانی کا پڑوسی 19سالہ عرفان احمد راتھرعرف ابو طالب ولد غلام نبی راتھر بھی شامل ہے جس نے 2سال قبل عسکریت میں شمولیت کی تھی جبکہ دوسرے جنگجوادفر فیاض ولد فیاض احمد پرے عرف ابو زرار ساکنہ گلشن پورہ گزشتہ 7ماہ سے علاقے میں سرگم تھا۔
ادھر انتظامیہ نے علاقے میں پولیس ضلع اونتی پورہ کے تحت آنے والے علاقے میں سوموار رات محاصرہ شروع ہونے کے ساتھ ہی انٹر نیٹ سروس کو معطل کر رکھا۔ادھر پولیس نے بتایا جائے جھڑپ میں مارے گئے جنگجوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیا گیا۔پولیس نے بتایا دونوں جنگجوؤں فورسز کو کئی جنگجوؤں حملوں میں مطلوب تھے جن کے خلاف پولیس اسٹیشن میں کیس بھی درج ہیں ۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فلحال جھڑپ کی جگہ سے جانے سے پرہز کریں ۔
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
ہزیشکیان نے پوتن کو ایران اور امریکہ کے مابین نئی مذاکراتی تجاویز سے آگاہی کرائی
تہران، صدرِ ایران مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ نے جنگ ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے نئی تجاویز کا تبادلہ کیا ہے۔
ایرانی صدر نے ترکمانستان میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے دوطرفہ اقتصادی اور اسٹریٹجک تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کے لیے ملاقات کی۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق یہ ملاقات کامن ویلتھ آف انڈیپنڈنٹ سٹیٹس (سی آئی ایس) سربراہی اجلاس اور بحیرہ کیسپین کے ماحولیاتی اجلاس کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور توانائی، زراعت، نقل و حمل اور تجارت سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مشترکہ منصوبوں کی تکمیل اور حتمی منظوری میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا اور دونوں ممالک کے قومی مفادات اور علاقائی استحکام کے مطابق جامع تعاون کو وسیع کرنے کے عزم کی تکرار کی۔
ایرانی طلبا کی خبر رساں ایجنسی اسنا کے مطابق پزشکیان نے کہا کہ جنگ کے باوجود ایران امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے کنارہ کش نہیں ہوگا۔
“ہم بات چیت کر رہے ہیں، مگر جب بھی ہم امریکہ سے بات کرتے ہیں، وہ دوبارہ حملہ کر دیتے ہیں۔ تاہم ہم مذاکراتی میز اور گفت و شنید سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔”
پزشکیان نے کہا کہ تہران اور واشنگٹن نے دو طرفہ طور پر نئی تجاویز پیش کی ہیں۔
“ہم نے ان تجاویز میں اپنی ترامیم کی ہیں۔ جب یہ حتمی ہو جائیں گی تو ہمیں موجودہ ثالثوں کے ذریعے بیٹھ کر انہیں یکجا کرنا ہوگا۔”
پزشکیان نے علاقائی امور اور اقوامِ متحدہ میں روس کے موقف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ماسکو نے یکطرفہ پالیسیوں کے خلاف مدد کی۔انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ تہران اور ماسکو کے درمیان بڑھتی ہوئی ہم آہنگی “تیزی اورمظبوطی کے ساتھ” آگے بڑھے گی، اور کہا کہ موجودہ حالات تعاون کو گہرا کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تہران جنگ کے خاتمے کا خواہاں ہے، بشرطیکہ ایرانی عوام کے حقوق بین الاقوامی قانون کے تحت محفوظ رہیں۔
دونوں رہنماؤں کی آخری ذاتی ملاقات یکم ستمبر کو کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی، جہاں انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور امریکہ-ایران جنگ پر بات کی تھی۔
اس ملاقات کے دوران پوتن نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو “غیر مستحکم اور بہت نازک” قرار دیا اور تہران کی حمایت جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔
مزید یہ کہ پزشکیان اور پوتن نے تاکہ ایران-امریکہ مذاکرات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بدھ کو فون پر بات کی تھی، جس میں روسی صدر نے تنازع کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت میں ماسکو کی آمادگی ظاہر کی۔
پوتن سی آئی ایس سربراہی اجلاس اور بحیرہ کیسپین کے ماحولیاتی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے جمعرات کو دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچے تھے۔
توقع ہے کہ سی آئی ایس اجلاس رکن ممالک کے درمیان تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کا جائزہ لے گا۔
بحیرہ کیسپین ماحولیاتی اجلاس میں پانچ ساحلی ممالک – آذربائیجان، ایران، قازقستان، روس اور ترکمانستان – کے رہنما یکجا ہوئے ہیں ، اجلاس کے ایجنڈے میں خطے میں ماحولیاتی تعاون شامل ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
مودی حکومت کی پالیسیوں نے معاشی لبرلائزیشن کو برباد کر دیا: کھرگے
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت نے عام لوگوں کے مفادات کو نظر انداز کر کے صارفین کے لیے متعدد اختیارات کی مسابقت کو ختم کر دیا ہے اور منتخب سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، جس سے معاشی لبرلائزیشن کی بنیاد برباد ہو گئی ہے۔
مسٹر کھرگے نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کا مقصد معیشت کا کنٹرول اپنے چہیتے سرمایہ دار دوستوں کے ہاتھوں میں سونپنا ہے، تاکہ بدلے میں منافع میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا حصہ برقرار رہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسابقت کو ختم کر کے اجارہ داری اور دو کمپنیوں کے غلبے والے نظام کو نافذ کر کے بی جے پی کے خزانے کو بھرنے کا کام کیا گیا ہے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ ٹیلی کام کے شعبے میں 2014 سے پہلے 13 کمپنیاں تھیں، جبکہ اب صرف تین بڑی نجی کمپنیاں رہ گئی ہیں۔ اسی طرح اندرونِ ملک ہوا بازی کے شعبے میں 2014 سے پہلے سات کمپنیوں کے مقابلے اب صرف دو بڑی کمپنیاں رہ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی، سیمنٹ اور فوڈ ڈیلیوری ایپس سمیت مختلف شعبوں میں حکومت کی ترجیح مسابقت کو ختم کرنا رہی ہے۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ کانگریس معاشی لبرلائزیشن کی بانی ہے، جبکہ بی جے پی پر اپنے منافع کے لیے ‘معاشی دہشت گردی’ نافذ کرنے کا الزام لگایا۔
مسٹر کھرگے نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں سے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) اور دیگر چھوٹے و درمیانے درجے کی صنعتوں کو نقصان پہنچا ہے نیز ملک کے نوجوانوں کو شدید بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجاوید ڈار نے اسمبلی میں سی اے جی کی رپورٹیں پیش کیں
-
ہندوستان1 week agoبیلا کلسٹر کے 729 ووٹوں میں سے 728 کو حذف کرنا ووٹ کی چوری : راہل
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر کا عمر پر ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے کو ’سبوتاژ‘ کرنے کا الزام، جموں و کشمیر اسمبلی کا اجلاس ’بدقسمت‘ قرار
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
