تازہ ترین
مفتیوں اور عبداللہ وؤں نے جموں کشمیر کو برباد کیا: مودی
خبراردو:
جموں کے کھٹوعہ میں اتوار کو انتخابی ریلی کے دوران وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی پر جموں کشمیر کیلئے علیحدہ وزیر اعظم کے مطالبے پر برستے ہوئے کہا وہ انہیں بھارت کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دینگے ۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی جموں کشمیر کی تین نسلوں کو برباد کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا’’ میں عبداللہ وؤں اور مفتیوں کو ملک تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دونگا،میں نہ جھکتا ہو،نہ بکتا ہو،جبکہ عبداللہ اور مفتی خاندانوں نے جموں کشمیر کے3نسلوں کی زندگیوں کو برباد کیا۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ان خاندانوں کے چلے جانے سے ہی جموں کشمیر کے لوگوں کا روشن مستقبل یقینی ہوگا۔وزیر اعظم ہند نے دونوں جماعتوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ اپنی تمام لوگوں کو میدان میں لائے،مودی کو جتنا چاہے برا بھلا کہیں،تاہم وہ ملک کو تقسیم کرنے میں کامیاب نہیں ہونگے۔
حال ہی میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جموں کشمیر کیلئے علیحدہ وزیر اعظم کا مطالبہ کیا تھا۔ نریندر مودی نے کانگریس کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا’’ کانگریس کی پالسیوں کے نتیجے میں کشمیری پنڈتوں کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا۔‘‘
انہوں نے کہا کہ کانگریس اور انکے دوست اس قدر ووٹ بنک سے خوفزدہ تھے کہ انہوں نے کشمیری پنڈتوں کے ساتھ زیاتیوں کا بھی نظر انداز کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کشمیری پنڈت پھر ایک بار اپنے گھر واپس جاسکیں۔انہوں نے کہا’’ بی جے پی اس بات کی واعدہ بند ہے کہ کشمیری پنڈتوں کو انکے گھر اور وطن واپس بھیج دیا جائے۔‘‘
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جموں وکشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور اس ریاست کا بچہ بچہ بھارتی شہری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ریاست میں علیحدہ وزیر اعظم، فوج میں تخفیف، انہیں حاصل خصوصی اختیارات کی واپسی اور پاکستان سے پیسے لینے والوں کے ساتھ مذاکرات کی اجازت نہیں دے گی۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دوبارہ اقتدار میں آنے پر ان کی حکومت جموں میں مقیم مغربی پاکستان اور پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے رفوجیوں کو ریاست کی مستقل شہریت دلانے والا قانون لائے گی۔ اس کے علاوہ مہاجر کشمیری پنڈتوں کی باعزت کشمیر واپسی یقینی بنائے گی۔
وزیر اعظم مودی اتوار کے روز یہاں ادھم پور پارلیمانی حلقہ انتخاب کے بھاجپا امیدوار ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے حق میں منعقدہ انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ ادھم پورپارلیمانی حلقے میں 18 اپریل کو عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت ووٹ ڈالے جانے ہیں۔
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
