تازہ ترین
اندھا دھند گرفتاریاں بہیمانہ کاررائیاں: حریت (گ)
خبراردو:
حریت کانفرنس (گ) نے بھارتی انتظامیہ کی طرف سے ریاست جموں کشمیر میں نوجوان نسل کے خلاف بالعموم اور جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ اور شوپیان میں بالخصوص نام نہاد پارلیمانی الیکشن کے آڑ میں نوجوانوں کو اندھا دھند گرفتار کرکے پشت بہ دیوار کئے جانے کی ظالمانہ کارروائیوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی بہیمانہ کارروائیوں سے نوجوان نسل کے دلوں سے جذبہ حریت کو دبایا نہیں جاسکتا۔
حریت کانفرنس نے پلوامہ میں دوران شب 45معصوم نوجوانوں کو گرفتار کئے جانے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کا چپہ چپہ بھارتی افواج اور پولیس انتظامیہ کے ہاتھوں قتل وغارت اور ظلم وجبر کی گھناو¿نی کارروائیوں کا آئینہ دار ہے۔ حریت کانفرنس پولیس انتظامیہ کے ہاتھوں جرم بے گناہی میں گرفتار کئے گئے حریت پسند نوجوانوں اور سیاسی راہنماوں کے صبرواستقلال اور جذبہ¿ حریت کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اور ریاست سے باہر بھارت کے جیل خانوں میں نظربندوں کی حالت زار تشویشناک حد تک ابتر ہوچکی ہے۔
سبھی جیل خانوں میں سیاسی نظربندوں کو بدکاری، چوری اور منشیات میں سزا یافتہ قیدیوں کے ساتھ تنگ اور تاریک سیلوں میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ طویل سفر طے کئے جانے کے بعد نظربندوں کے عزیز واقارب کو اپنے محبوس لخت ہائے جگر کے ساتھ ملاقات دینے میں ناقابل بیان سختیاں برتی جاتی ہیں۔ جیل خانوں کے اندر جیل مینول کے تحت دی جانے والی سہولیات سے محروم کرتے ہوئے انہیں ناقص اور غیر معیاری غزائی اجناس کھانے اور علاج ومعالجے کے لیے ترسایا جاتا ہے۔ مکمل بارک بندی کو لاگو کیا گیا ہے اور کھیل کود کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
حریت کانفرنس نے جیلوں کے اندر حریت پسند محبوسین بشمول ملک محمد یٰسین، مسرت عالم بٹ، ڈاکٹر شفیع شریعتی، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین، الطاف احمد شاہ، ڈاکٹر غلام محمد بٹ، ڈاکٹرعبدالحمید فیاض، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین کلوال، محمد یوسف فلاحی، غلام قادر بٹ، مظفر احمد ڈار ، شاہد الاسلام، محمد یوسف میر، نعیم احمد خان، سید شاہد یوسف، سید شکیل احمد، ظہور احمد وٹالی، مشتاق احمد ہرہ، بشیر کشمیری، نذیر احمد شیخ، محمد ایوب میر، محمد حسین، ہلال احمد بیگ، پیر محمد اشرف، ناصر عبداللہ، مشتا ق احمد ویری، ایڈوکیٹ زاہد علی ، اسداللہ پرے، محمد یوسف، اشتیاق احمد، شکیل احمد بخشی، نور محمد کلوال، بشیر احمد بٹ، سرجان برکاتی کے عزم وحوصلے کو سلام پیش کیا ہے۔
حریت(گ)نے جملہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاست جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے ضمیر کے قیدیوں کی تلف شدہ حقوق کے حوالے سے ریاست جموں کشمیر اور اس سے باہر بھارت کے جیل خانوں کا از خود مشاہدہ کریں اور قیدیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر روک لگائے جانے کے لیے اپنا سفارتی اثرورسوخ استعمال میں لائیں۔ حریت کانفرنس نے مسئلہ کشمیر کے پُرامن تصفیے کے حوالے سے بھی بھارت پر دباو¿ ڈالے جانے کا مطالبہ کیا۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
