تازہ ترین
یاسین ملک جیل میں کئی عارضوں میں مبتلا، قیدی سہولیات سے بھی محروم:اہلخانہ
خبراردو: لبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یاسین ملک تہاڑ جیل میں قیدی حقوق سے محروم رکھنے کے علاوہ ایک خطرناک قسم کی سیل میںتنہا رکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں وہ کئی بیماریوں میں مبتلا ہوا جس کے نتیجے میں ان کے رشتہ داروں کو ملک کی سلامتی کے حوالے سے زبردست تشویش لاحق ہوا۔
ملاقات کے بعد کشمیر وارد ہونے کے ساتھ ہی ان والدہ اور بہنوں نے ان کے گھر میں ایک پرس کانفرنس بلائی ہے جس میں انہوں نے سیول سوسائٹی اور دیگر اداروں سے ملک کو قیدی حقوق فراہم کرنے کی اپیل کی ۔انہوں نے پرس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا اگر ملک کی جان کو گزند پہنچی تو اسکی ساری زمہ داری حکومت پر عائد ہوں گے .
لبریشن فرنٹ کے چیر مین محمد یاسین ملک کے افراد خانہ نے25اپریل کو دلی کے تہاڑ جیل میں ملک سے ملاقات کرنے کے بعد سرینگر میں واقع انکے رہائش گاہ پر مائسمہ سرینگر میں ایک پرس کانفرنس بلائی جس میں انہوں نے ملاقات کے حوالے سے میڈیا کو جانکاری دی ہے ۔ملک کی ہمشیرہ نے بتایا کہ جب وہ دلی جیل پہنچے تو انہیں بتایا گیا ملک اس وقت یہاں نہیں ہے بلکہ انہیں کسی اسپتال میں میڈیکل چیک آپ کے لئے لیا گیا ۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا اس حوالے سے جب انہوں نے اسپتال کے پتہ کا مطالبہ کیا تاکہ رشتہ ادرا اسی اسپتال میں انہیں مل سکیں گے ۔
تاہم انہیں یہ کہ کر پتہ نہیں بتایا گیا کہ وہ ایک فوجی اسپتال میں میں ہیں جہاں کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہے ۔انہوں نے بتایا اس دوران انہوں جیل حکام کی نوتس میں یہ بات لائی ہے کہ گزشتہ 2ماہ سے انہوں نے اپنے قیدی بھائی سے ملاقات نہیں کی ہے ہم انہیں صرف ملاقات کے لئے آئے ہیں تو ہم صرف ملاقات چاہتے ہیں رہائی نہیں تو انہوں نے بتایا اب شام کے پانچ بجے آپ فوبارہ آئیں جس کے بعد شام کے وقت ہم دوبارہ گئیں جس دوران ملک کو اسپتال سے واپس لایا جا رہا تھا تو انہیں اپنے بھائی سے ملنے نہیں دیا گیا تاہم پانچ جالیوں کے اندر انہیں رکھا گیا اور ہم باہر ہی دیکھ رہے تھے جس دوران دونوں کی دور سے ہی محمد یاسین ملک کے ساتھ بات ہوئی ۔
ملک کی ہمشیرہ نے پرس کانفرنس میں بتایاانہوں بہین کو بتایا کہ وہ اسپتال میں تھے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ وہ ملک کو کچھ بیماروں نے لپیٹ میں لیا ہے جو تیزی سے بڑ رہے ہیں جبکہ ملک کو جیل کی ایک تنگ کوٹھری میں تنہا رکھا گیاجہاں وہ تمام سہولیات سے محروم ہے ملک نے اس دوران بہن سے دو کتابیں مانگی تاہم جیل حکام نے انہیں کتابیں جیل کے اندر داخل کرنے سے روکا ہے ۔
ان کی بہن نے پرس کانفرنس میں بتایا کیس چل رہا ہے ملک پر سیفٹی ایکٹ لگا ہے ہم یہ نہیں کہتے ہیں ان فیصلے سے قبل ہی جیلہ سے رہا کیا جائے تاہم ہم چاہتے ہیں کہ محمد یاسین ملک کو وہ تمام سہولیات فراہم کی جائیں جو ایک سیاسی قیدی کو فراہم کی جا رہی ہے انہوں نے بتایا ملک کی حالت انتہائی خراب ہے جس دوران کو بس وہ20منٹ تک کھڑا بھی نہیں رہ سکا ۔
پرس کانفرنس میں انہوں نے سیول سوسائٹی اور دیگر انجمنوں سے اپیل کی ہے کہ ہم ملک کی رہائی کے لئے نہین بلکہ ان کے قیدی سہولیات کو فراہم کرنے میں آپ سب سے اپیل کرتے ہیں انہوں نے اعلان کیا اگر ملک کے صحت کو کوئی گزند پہنچی تو اس کی تمام زمہ داری سرکار پر عائد ہو گی ۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کے اسپیکر نے حکومت کو 15 دن میں کار پالیسی کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی
سری نگر، نئی کار پالیسی کو حتمی شکل دینے میں طویل تاخیر کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے بدھ کو حکومت کو ہدایت دی کہ پالیسی کو 15 دن کے اندر حتمی شکل دے کر نافذ کیا جائے۔
یہ ہدایت وزیر ٹرانسپورٹ ستیش شرما کی جانب سے کار پالیسی سے متعلق صورت حال کی رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ ضروری بین المحکماتی مشاورت کرے گا اور پالیسی کو حتمی شکل دینے کے لیے مطلوبہ کارروائی مکمل کرے گا۔
اسپیکر نے 24 ستمبر کو جموں و کشمیر اسمبلی کے خزاں اجلاس کے دوران نئی کار پالیسی کی تشکیل میں طویل تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وزیر کو جاری اجلاس میں اس معاملے پر صورت حال کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔
اسپیکر نے کہا، ’’نئی کار پالیسی کو 15 دن کے اندر حتمی شکل دے کر نافذ کیا جانا چاہیے۔ اس معاملے کو مزید زیرِ التوا نہیں رہنے دیا جا سکتا۔ سرکاری وسائل کے غلط استعمال سے متعلق شکایات سنگین تشویش کا معاملہ ہیں اور سرکاری گاڑیوں کے حق اور استعمال سے متعلق واضح اور تازہ ترین قواعد کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہیں۔‘‘
اسپیکر نے کہا کہ مقررہ حق سے زیادہ متعدد سرکاری گاڑیوں کا استعمال سرکاری وسائل کا غلط استعمال قرار دینے میں وہ ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ معاملہ سرکاری افسران کے خلاف نہیں ہے، جنہیں مقررہ قواعد کے تحت جائز طور پر حاصل گاڑیاں اور سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔
اسپیکر نے اپنے مشاہدات میں کہا کہ معاملے کی اہمیت کے باوجود یہ تقریباً 5 سال سے ایک محکمہ سے دوسرے محکمہ کے درمیان گردش کر رہا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر سرکاری وسائل کے مناسب اور دانش مندانہ استعمال سے متعلق خدشات کے پیش نظر پالیسی کو جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
اسپیکر نے کہا کہ حکومت اصولی طور پر نئی کار پالیسی متعارف کرانے کی ضرورت پہلے ہی تسلیم کر چکی ہے اور سوال کیا کہ تجویز کو بار بار مختلف محکموں کے درمیان منتقل کرنے کی ضرورت کیوں پیش آ رہی ہے، جس میں معاملے کو دوبارہ محکمہ خزانہ کو بھیجنا بھی شامل ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ سرکاری عہدیداروں کے لیے گاڑیوں کے حق کو ایک جامع پالیسی کے تحت واضح طور پر متعین کیا جانا چاہیے اور معاملے کو حتمی شکل دینے میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔
24 ستمبر کو اسپیکر راتھر نے افسران کی جانب سے متعدد سرکاری گاڑیوں کے مسلسل استعمال پر وزیر ٹرانسپورٹ شرما سے سخت سوالات کیے تھے۔ یہ معاملہ سوالیہ وقفے کے دوران بی جے پی کے رکن اسمبلی رنبیر سنگھ پٹھانیا نے اٹھایا تھا، جنہوں نے جاننا چاہا تھا کہ کیا حکومت تمام محکموں میں ’’ایک افسر، ایک گاڑی‘‘ کی پالیسی نافذ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
راتھر نے یکم ستمبر کو ان کے دفتر کو موصول ہونے والی رپورٹ پر کارروائی میں تاخیر پر بھی سوال اٹھایا اور ان افسران کو الگ الگ گاڑیاں فراہم کیے جانے پر بھی اعتراض کیا جو 2 محکموں کا اضافی چارج سنبھال رہے ہیں۔
یو این آئی۔ الف الف۔ م الف
ہندوستان
ہندوستان پر 100 فیصد امریکی برآمدی ڈیوٹی کے خدشے کے درمیان مودی اور ٹرمپ نے کی ٹیلی فون پر بات چیت
نئی دہلی، روس-ایران پابندیوں کے قانون کے تحت امریکہ کی طرف سے ہندوستان پر مجوزہ 100 فیصد برآمدی ڈیوٹی کے تعلق سے دونوں ممالک کے درمیان جاری تبادلۂ خیال کے درمیان وزیرِ اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز بات چیت کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا۔
اس بات چیت کے بعد مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دونوں نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
انہوں نے کہا، “صدر ٹرمپ کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی۔ ہم نے تجارت، دفاع، توانائی، اہم ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں اپنے باہمی تعاون کا جائزہ لیا۔ ہم اپنی ‘جامع اسٹریٹجک شراکت داری’ کو آگے بڑھانے کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر متفق ہوئے۔ ہم نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا، جن میں عالمی امن اور سکیورٹی کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششیں بھی شامل ہیں۔”
وزیرِ اعظم کے دفتر نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ہند-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے تئیں اپنے عزم کو دہرایا اور دونوں ممالک کے لوگوں کے فائدے کے لیے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے قریب رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ امریکی پارلیمنٹ کی طرف سے منظور شدہ یہ قانون امریکی صدر کو روس سے خام تیل یا قدرتی گیس خریدنے والے سرفہرست پانچ ممالک پر 100 فیصد تک برآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کا اختیار دیتا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
بیلا کلسٹر کے 729 ووٹوں میں سے 728 کو حذف کرنا ووٹ کی چوری : راہل
نئی دہلی، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ بیلا کلسٹر کچی آبادیوں کے ووٹر لسٹ سے 729 میں سے 728 ووٹروں کا نام ہٹانا ووٹ چوری کا واضح ثبوت ہے، اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
مسٹر گاندھی نے بدھ کو سوشل میڈیا پر کہا کہ ہندوستانی شہریت کے تمام دستاویزات اور ثبوت ہونے کے باوجود یہ لوگ دفاتر اور عہدیداروں کے ارد گرد چکر لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ نسلوں سے وہاں رہ رہے ہیں، زرعی مزدور کے طور پر کام کرتے ہیں اور ہر الیکشن میں ووٹ دیتے ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا کسی شہری سے ووٹ کا حق صرف اس لیے چھین لیا جا سکتا ہے کہ وہ غریب یا بے گھر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین ایک شخص، ایک ووٹ کی ضمانت دیتا ہے اور ایک ووٹ کو بھی حذف کرنا محض ایک فعل نہیں بلکہ ووٹ چوری ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ 728 ووٹوں کے حذف ہونے پر افسوس کا ایک ٹکڑا بھی نہیں ہے اور اسی ڈھٹائی کے ساتھ ملک بھر میں لاکھوں ووٹوں کی چوری ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہم ایک ووٹ کو بھی حذف نہیں ہونے دیں گے” اور ذمہ داروں کو نتائج کا سامنا کرنے کی تنبیہ کی۔
یو این آئی۔ الف الف۔ م الف
-
دنیا1 week agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا1 week agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان1 week agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
ہندوستان1 week agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر1 week agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
دنیا1 week agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
دنیا6 days agoایران کی وارننگ، امریکہ کے دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ بحر ہند تک پھیل سکتی ہے
-
ہندوستان1 week agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا1 week agoیمن کے بندرگاہی شہر موخا پر سعودی فضائی حملوں میں چھ افراد ہلاک
-
ہندوستان6 days agoلداخ میں چھٹے شیڈول کو نافذ کر کے پولیس فائرنگ میں شہید نوجوانوں کو ملے انصاف: کانگریس
-
دنیا6 days agoایرانی صدر مسعود پزشکیان کا امریکہ سے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار، طاقت کے دباؤ کو مسترد کردیا
-
دنیا6 days agoایران جنگ کے ساتویں ماہ میں عالمی تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ، برینٹ 106.24 ڈالر فی بیرل
