تازہ ترین
اکثریت ملی تو دفعہ 370کو ختم کیا جائےگا: جتیندر سنگھ
خبراردو: وزیراعظم دفتر میں وزیرمملکت اور بی جے پی کے سینئر لیڈر جتیندر سنگھ نے خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کو دئے گئے انٹرویو میں اس بات کا خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے بالکل تیار ہے تاہم انہوں نے واضح کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن سے جڑے معاملات کو اعتماد میں لے کر جو بھی فیصلہ لیا جانا ہے وہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے دائرے اختیار میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر سیکورٹی اعتبار سے انتہائی حساس ہے، یہاں انتخابات کو منعقد کرانے کے لیے تمام پہلوﺅں کا جائزہ لینا ضروری بنتا ہے لہٰذا الیکشن کمیشن سیکورٹی نوعیت سے جڑے معاملات کا گہرائی سے جائزہ لے کر حتمی فیصلہ لینے کی مجاز ہے۔
بی جے پی لیڈر نے پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کو ”نام نہاد مین اسٹریم جماعتیں“ قرار دے کر ان پر برستے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیاں اپنے سیاسی حقیر مفادات کی خاطر کشمیر کی صورتحال پر دوغلی پالیسی سے کام لے رہی ہے۔جتیندر سنگھ کے بقول پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کشمیر سے جڑے سیکورٹی معاملات پر لوگوں کو گمراہ کرتے ہوئے دوغلی پالیسی سے کام لے رہے ہیں۔انہوں سرحد کی دوسری طرف بالاکوٹ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کی گئی کارروائی پر نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی تعریف کی۔
جتیندر سنگھ کے بقول یہ نریندر مودی کی قیادت والی حکومت ہی ہے جس نے سرحد پار بیٹھے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی جیسے ناسور کے خلاف اپنی ثابت قدمی اور عزم کا اظہار کیا۔بی جے پی لیڈر نے ”ہندو دہشت گردی“ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ دہشت گردی کو کسی بھی مذہب کےساتھ جوڑا نہیں جاسکتا۔ یہ کانگریس پارٹی ہی جنہوں نے دہشت گردی کو مذہبی لبادے میں پیش کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دہشت گردی میں کوئی تفریق نہیں کی جاسکتی ، اس میں نہ کوئی اچھا ہے اور نہ کوئی برا۔مجھے اس بات کو واضح کردینے کی اجازت دی جائے، بی جے پی نے ہمیشہ سے دہشت گردی کو دہشت گردی ہی کہا ہے اور کبھی بھی ہم نے اس کو کسی مذہب میں رنگنے کی کوشش نہیں کی، دہشت گردی کا کوئی بھی مذہب نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں کوئی بھی تفریق نہیں کی جانی چاہیے، اس میں گڈ یا بیڈ کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ ”ہندو دہشت گردی“ کا بیانیہ اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی کی کارستانی ہے، یہ کانگریس اور اُن کی حلیف جماعتیں ہیں جنہوں نے دہشت گردی کو مذہب کےساتھ وابستہ کردیا۔مالیگاﺅں دھماکوں میں مبینہ طور پر ملوث بھاجپاکی خاتون لیڈر پرگیا سنگھ ٹھاکر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں جتیندر سنگھ نے بتایا کہ موصوفہ موجودہ الیکشن کے دوران بھوپال کی لوک سبھا نشست پر کانگریس اُمیدوار دگوجے سنگھ کے خلاف جیت درج کرکے ہی رہے گی۔بی جے پی لیڈر نے بتایا کہ عام آدمی پارٹی کی جانب سے جو بھی دعوے کئے جارہے ہیں وہ سب حقیقت سے بعید ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی طرف سے یہ کہنا کہ اگر وہ حکومت میں آئیں گے تو وہ دہلی کوخود مختار ریاست کا درجہ دیں گے، غیر حقیقت پسندانہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی اپنے وعدوں پر کبھی بھی کھرا نہیں اُتر سکتی۔بی جے پی تمام پہلوﺅں کا احاطہ کرنے کے بعد ہی ایک منصفانہ اور دانشمندانہ طریق کار کے بعد ہی نئی دہلی کو آزاد اور خودمختار درجہ دے گی۔اُدھم پور پارلیمانی نشست سے تعلق رکھنے والے بی جے پی لیڈر جتیندر سنگھ کے بقول بی جے پی کسی بھی الیکشن کےلئے بالکل تیار ہے چاہے وہ پنچایتی انتخابات ہوں، میونسپل ہوں، اسمبلی ہوں یا پارلیمانی۔جہاں تک جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا معاملہ ہے، اس حوالے سے تمام اختیارات مکمل طور پر الیکشن کمیشن آف انڈیا کے پاس ہے۔بعض سیاسی پارٹیوں کی جانب سے یہ الزام لگانا کہ بی جے پی اسمبلی انتخابات کو موخر کرنے کی محرک ہے، بالکل بے بنیاد ہے۔
جتیندر سنگھ کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر سیکورٹی اعتبار سے انتہائی حساس ریاست ہے جہاں کوئی بھی سیاسی کارروائی عمل میں لانے سے قبل مختلف معاملات کو اعتماد میں لینا ہوتا ہے۔بقول اُن کے الیکشن کمیشن آف انڈیا سیکورٹی ایجنسیوں سے صلاح و مشورہ کرنے کے بعد ہی انتخابات کی تاریخوں سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ لے سکتی ہے۔ہم الیکشن کےلئے ہر وقت تیار ہیں چاہے آج منعقد ہوں یا چند ماہ بعد۔دفعہ 370اور 35Aسے متعلق ایک سوال کا جواب میں جتیندر سنگھ نے بی جے پی صدر امت شاہ کی تقریر کا حوالہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370کو منسوخ کرنا بی جے پی کے ایجنڈا کا حصہ رہےگا۔جونہی ہمیں پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہوگی ہم بنا کسی تاخیر کے ریاست کی خصوصی پوزیشن کو ختم کردیں گے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
