تازہ ترین
اروناچل پردیش میں ناگا انتہا پسندوں کا حملہ، رکن اسمبلی،بیٹے سمیت 11 افراد ہلاک
خبراردو: اروناچل پردیش میں میں ناگا انتہاپسندوں نے منگل کے روز ایک بڑے حملہ کو انجام دیا اور نیشنل پیپلز پارٹی کے کونسا مغرب سے ممبر اسمبلی تیرونگ ابوہ اور بیٹے سمیت گیارہ افراد کو ہلاک کر دیا۔
رکن اسمبلی آسام کے ڈبرو گڑھ سے کونسا جا رہے تھے، اسی درمیان ان کی گاڑی پر انتہاپسندوں نے گولی باری شروع کر دی۔ پولس نے کہا کہ یہ واقعہ اروناچل پردیش کے ترپ ضلع میں بوگاپانی میں صبح کے 11.30 بجے پیش آیا۔
اس حملہ میں رکن اسمبلی کے پی ایس او (سیکورٹی آفیسر) کو بھی گولی لگی ہے اور علاج کے لئے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویش ناک بنی ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والے ترونگ ابوہ نے اروناچل پردیش میں این پی پی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا تھا۔
اس حملہ کو انجام دینے کا الزام نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ کے انتہاپسندوں پر لگایا جا رہا ہے۔ جائے واقوعہ کی جو تصاویر منظر عام پر آ رہی ہیں وہ بے حد خوف ناک ہیں۔ انتہاپسندوں نے گاڑی پر تابڑ توڑ گولیاں برسائیں اور اس میں موجود تمام لوگوں کو بھون ڈالا۔
اس واقعہ پر میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونارڈ سنگما نے ٹوئٹ کر کے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این پی پی اس واقعہ سے بے حد حیران ہے اور یہ جان کر بے حد افسوس ہوا کہ رکن اسمبلی تیرونگ ابوہ کی موت ہو گئی، اس حملہ کی میں سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو نے ٹوئٹ کیا، ’’انتہا پسندوں کی طرف سے کونسا کے رکن اسمبلی تیرونگ ابوہ اور دیگران کی موت افسوس ناک ہے اور میں اس صدمہ میں ہوں۔ ہم اس سفاک کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔ میری تعزیت مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔
ادھر، مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اروناچل پردیش میں نیشنل پیپلز پارٹی کے ایم ایل اے ترونگ ابوہ اور اسکے بیٹے سمیت 11 لوگوں کو ہلاک کیے جانے پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شمال مشرق میں امن کو ختم کرنے کی کوشش ہے۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ اس حادثے سے صدمے میں ہیں۔ یہ شمال مشرق علاقے میں امن اور عام معمول کی صورت حال کو بگاڑنے کی خطرناک کوشش ہے۔ اس گھناؤنے جرم کے قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے متاثرہ اہل خانہ سے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کولگام میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے 5 ساتھیوں کو گرفتار کیا
سری نگر، جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں سکیورٹی فورسز نے بدھ کو ایک مشترکہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 5 ساتھیوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کولگام پولیس نے فوج کی 9 نیشنل رائفلز اور سی آر پی ایف کی 18ویں بٹالین کے ساتھ مل کر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر یہ کارروائی کی۔ مشترکہ ٹیم نے ضلع کے کھیروان چڈّر علاقے میں محاصرہ کرکے ان 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ سکیورٹی فورسز نے گرفتار افراد کے قبضے سے 2 پستول، 3 میگزین، 9 ایم ایم کے 40 زندہ کارتوس اور 3 دستی بم برآمد کیے ہیں۔
گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت تجمل حسین میر (گفبل کے رہنے والے)، رحمت علی نائیکو، تحریم احمد بھٹ، منظور احمد بھٹ (تینوں کھیروان چڈّر کے رہنے والے) اور کفایت احمد ڈار (ملٹلہامہ، کولگام کے رہنے والے) کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے کولگام تھانے میں متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے اور علاقے میں دہشت گردوں کے اس نیٹ ورک اور ان کے منصوبوں کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ نے ایس آئی آر پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا جموں و کشمیر پہلے ہی انتخابی ‘ہیرا پھیری’ دیکھ چکا ہے
سری نگر، جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ووٹر فہرستوں کی مجوزہ خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جس طرح ایس آئی آر کو دیگر مقامات پر انتخابات میں ہیرا پھیری کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، اسی طرح جموں و کشمیر میں بھی اس کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر پہلے ہی ان کے بقول ”انتخابی ہیرا پھیری کے کھیل” کا شکار ہوچکا ہے۔ سری نگر میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”ہم اب تک کی گئی حلقہ بندی کو نہیں بھولے ہیں۔ اس حلقہ بندی کا مقصد بی جے پی کو فائدہ پہنچانا تھا۔”
حلقہ بندی کی یہ مشق 2019 میں سابق ریاست جموں و کشمیر کی تنظیم نو کے بعد کی گئی تھی۔ اس وقت ریاست کا خصوصی درجہ ختم کرکے اسے دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں، جموں و کشمیر اور لداخ، میں تقسیم کیا گیا تھا۔ اس کے بعد جموں و کشمیر کی 90 اسمبلی نشستوں کی حدود ازسرنو مقرر کی گئی تھیں۔
اپوزیشن جماعتوں اور دیگر ناقدین نے الزام لگایا تھا کہ اس مشق سے سیاسی نمائندگی متاثر ہوسکتی ہے اور حلقہ بندیوں کی ازسرنو تشکیل کے نتیجے میں کئی علاقوں میں آبادی کی اکثریت سیاسی اقلیت میں تبدیل ہوسکتی ہے۔
عمر عبداللہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایس آئی آر کے بھی جموں و کشمیر میں اسی طرح کے سیاسی اثرات ہوسکتے ہیں۔
تاہم، انہوں نے امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ میں جاری کارروائی، خاص طور پر فارم 6 سے متعلق معاملہ، اہل ووٹروں کے نام ووٹر فہرست سے حذف کرنا مشکل بنا دے گا۔
انہوں نے کہاکہ ”لیکن اس وقت تک، جب ایس آئی آر کی مشق شروع ہوگی، مجھے امید ہے کہ سپریم کورٹ میں کارروائی جاری رہے گی، خاص طور پر فارم 6 کے بارے میں۔ میرے خیال میں یہاں لوگوں کے نام ووٹر فہرست سے ہٹانا ان کے لیے قدرے مشکل ہوگا۔”
عمر عبداللہ نے انتخابی کمیشن کے خلاف الزامات کو من گھڑت قرار دیے جانے کے دعوے کو بھی مسترد کیا۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر رپورٹس میں شائع کیے گئے مواد مکمل طور پر غلط تھے تو ان رپورٹس کو شائع کرنے والے اخبار کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔
جاری۔ یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
ہندواڑہ کے جنگلات سے سیکورٹی فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا
سری نگر، سکیورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ کے ناگدانار جنگلاتی علاقے میں مشترکہ تلاشی مہم کے دوران ایک پرانے دہشت گردانہ ٹھکانے کا سراغ لگا کر اسے تباہ کیا اور وہاں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔
خصوصی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ہندواڑہ پولیس نے فوج کی 21 راشٹریہ رائفلز اور مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 92ویں بٹالین کے ساتھ مل کر یہ کارروائی کی۔
پولیس نے بتایا کہ تلاشی کے دوران مشترکہ ٹیم نے ایک پرانے دہشت گردانہ ٹھکانے کا سراغ لگایا اور وہاں سے ایک اے کے-47 رائفل، تین دستی بم، اے کے کے 857 کارتوس، پی آئی کے اے کے 192 کارتوس، اے کے کی آٹھ میگزین، ایک سائلنسر اور پستول کے 83 کارتوس کے علاوہ دیگر قابل اعتراض مواد برآمد کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہندواڑہ تھانے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
یو این آئی۔ م ع
-
دنیا1 week agoایران نے ثالثوں کے ساتھ مغربی ایشیا میں لڑائی ختم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا: عراقچی
-
جموں و کشمیر6 days agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoامریکہ گرین لینڈ میں نایاب معدنیات کی کان کنی کر سکتا ہے: روبیو
-
دنیا1 week agoعالمی قوانین کے زوال سے دنیا ’ہابسیائی‘ نظام کی طرف بڑھ سکتی ہے: جے شنکر
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر پولیس نے جعلی کرنسی کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا، تین افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoصدر ایردوان کی نے انڈونیشیا کے صدر سوبیانتو سے ٹیلیفونک بات چیت
-
دنیا1 week agoغزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویر، سیٹلائٹ تصاویر سے تباہی کا پیمانہ نمایاں
-
دنیا5 days agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کھولنے کی تجویز پر امریکہ کے جواب کا انتظار ہے: ایران
-
دنیا1 week agoہیگستھ امریکی جنرل اور ایڈمرل کے عہدوں میں 20 فیصد کمی کریں گے
-
دنیا1 week agoبرطانیہ کے فئیر فورڈ فوجی ہوائی اڈے کے واقعے میں ’’غیر ملکی طاقت‘‘ کا ہاتھ: روبیو
