تازہ ترین
ریاستی انتظامیہ قطعی طور پر صدر راج کے حق میں نہیں: گورنر ستیہ پال ملک
رخبراردو: گورنر ستیہ پال ملک نے بتایا ہے کہ ریاستی انتظامیہ قطعی طور پرجموں وکشمیر میں دیرپا صدر راج کے حق میں نہیں ہے بلکہ اس بات کی خواہش مند ہے کہ یہاں فوراً سے پیشتر عوامی حکومت کو منصہ شہود پر لانے کی خاطر اسمبلی الیکشن کا انعقاد ہو۔
گورنر ستیہ پال ملک نے بدھوار کو جہانگیر چوک رام باغ فلائی آور کے دوسرے کاریڈور کا افتتاح کرنے کے موقعے پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی انتظامیہ جموں وکشمیر میں دیرپا صدر راج کے حق میں نہیں ہے۔ گورنر کے بقول ریاستی انتظامیہ چاہتی ہے کہ یہاں فوراً سے پیشتر اسمبلی انتخابات منعقد ہوں تاکہ ایک عوامی حکومت منصہ شہود پر آجائے۔ گورنر ستیہ پال ملک نے واضح کردیا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ یہاں اسمبلی الیکشن منعقد ہوں لیکن اس کا حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو ہی لینا ہوگا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی انتظامیہ منتخب حکومت کو اقتدار سونپنے کے حق میں نہیں ہے تو انہوں نے صاف انکار کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایسا کچھ انکی نوٹس میں نہیں آیا ہے۔گورنر ملک کاکہناتھاکہ اُنکی سربراہی والی موجودہ ریاستی انتظامیہ جموں وکشمیرمیں جاری صدر راج کا جلد خاتمہ چاہتی ہے تاہم انہوں نے اپنے اس موقف کااعادہ کیاکہ اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو ہی لینا ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بھی حال ہی میں ایک بیان میں کہا تھا کہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو ہی لینا ہے تاہم انہوں نے اشارہ دیاتھا کہ اس ضمن میں لوک سبھا انتخابات کے بعد کوئی حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔ اس دوران گورنر نے وسطی ضلع بڈگام میںچند مہینے قبل حادثے کا شکار ہوچکے فوجی ہیلی کاپٹر سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار کیا۔انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے سرینگر جموں شاہراہ پر جو ہفتے میں دو روز تک عام شہریوں کی نقل و وحرکت سے متعلق عارضی پابندی عائد کی گئی تھی جس کے نتیجے میں وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو سخت تکلیف دہ مراحل کا سامنا کرنا پڑا، اس کےلئے میں اُن سے معافی چاہتا ہوں۔ گورنر نے بتایا کہ میں لوگوں کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے شاہراہ پر پابندی کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔
اس دوران انہیں جن سخت مراحل سے گزرنا پرا اس کےلئے میں اُن سے معافی چاہتا ہوں۔گورنر نے بتایا کہ بارہمولہ سے اُدھم پورہ تک جو پابندی ہفتے میں دو روز تک عائد کی گئی تھی، وہ قومی مفاد کے پیش نظر لیا گیا فیصلہ تھا۔ انہوں نے صاف کردیا کہ شاہراہ پر 27مئی 2019سے کوئی بھی پابندی عائد نہیں ہوگی اور لوگوں کو مستقبل میں کسی بھی تکلیف دہ صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پرے گا۔خیال رہے گورنر ستیہ پال ملک جہانگیر چوک رام باغ فلائی آور کے دوسرے کاریڈور کا افتتاح کررہے تھے ۔ رام باغ چوک سے آلوچی باغ تک اس کاریڈور کو بدھوار کو پبلک ٹرانسپورٹ کےلئے کھلا چھوڑدیا گیا۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ اس نئے کاریڈور کے شروع ہونے سے رام باغ سے جہانگیر چوک تک متوار ٹریفک جام میں کمی آئی گی اور مسافروں کا کافی سارا وقت ضائع ہونے سے بچ جائےگا۔اس سے قبل مذکورہ فلائی آور کے پہلے حصے(بخشی اسٹیڈیم سے برزلہ پل تک) کو سال 2018میں اُس وقت محبوبہ مفتی کی قیادت والی مخلوط حکومت نے ٹریفک کی آوا جاہی کے لیے کھول دیا تھا ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق فلائی آور کے آخری مرحلے یعنی تیسرے کاریڈور کو رواں سال کے جون میں مکمل کیا جائےگا۔گورنر ستیہ پال ملک نے خورشید احمد گنائی (مشیر)، کے کے شرما (مشیر)، کے سکھ نندن(مشیر)، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم، پرنسپل سیکرٹری اُمنگ نرولا، پرنسپل سیکرٹری منصوبہ بندی روہت کنسل، صوبائی کمشنر بصیر احمد خان، سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید متو، ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری، چیف ایکزکیوٹیو افسر ایرا راگو لنگر کے علاوہ کئی افسران موجود تھے، کی موجودگی میں فلائی آور کے دوسرے کاریڈور کا افتتاح کیا۔
دنیا
ٹرمپ نے اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ‘لیک امریکہ’ رکھ دیا
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور کینیڈا کے درمیان واقع اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ”لیک امریکہ” رکھنے کے لیے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔
ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کرنے سے قبل اوول آفس میں کہا، ”ہم اونٹاریو جھیل کا نام فوری طور پر تبدیل کرکے لیک امریکہ کرنے جا رہے ہیں۔ میں ابھی اس حکم نامے پر دستخط کر رہا ہوں۔” انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے وہ کوئی خاص پیغام نہیں دے رہے، تاہم وہ طویل عرصے سے اس بارے میں سوچ رہے تھے۔
ایک روز قبل صدر ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ جاری تجارتی تنازع کے دوران ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں انہوں نے نقشے پر علامتی طور پر اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ”لیک امریکہ” دکھایا تھا۔
تاہم کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے اس کا نام ”لیک امریکہ” رکھے جانے کے باوجود کینیڈا اس جھیل کو اونٹاریو جھیل ہی کہتا رہے گا۔
کارنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، ”ہم جانتے ہیں کہ امریکہ تجارتی تعلقات، خارجہ پالیسیاں، قومی یادگاروں اور آبی ذخائر کے نام بھی تبدیل کر رہا ہے، لیکن کینیڈین جانتے ہیں کہ حقیقت میں اس کا نام اونٹاریو جھیل ہی ہے—تب بھی، اب بھی اور ہمیشہ یہی رہے گا۔”
وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ جھیل کا نام مقامی باشندوں کی زبان سے نکلا ہے اور اس کی تاریخ چار صدیوں سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ یہ نام کینیڈین کنفیڈریشن اور امریکہ کے اعلانِ آزادی، دونوں سے بھی پہلے کا ہے۔
کارنی کے مطابق ”لیک اونٹاریو” کا نام وینڈاٹ زبان کے لفظ ”اونٹاریو” سے ماخوذ ہے، جس کا مطلب ”جھیل خوبصورت ہے، جھیل بڑی ہے” ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نام 400 سال سے زیادہ پرانا ہے۔
اونٹاریو جھیل گریٹ لیکس نظام کا حصہ ہے اور امریکہ اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے۔ اس کے ساحل امریکی ریاست نیویارک اور کینیڈا کے صوبے اونٹاریو سے ملتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد 320 ہندوستانی شہری لاپتہ، 21 کو وطن واپس لایا گیا: وزارتِ خارجہ
نئی دہلی، نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد وہاں تقریباً 320 ہندوستانی شہری لاپتہ ہیں جبکہ 21 ہندوستانی شہریوں کو اب تک بحفاظت وطن واپس لایا گیا ہے وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ کے روز یہاں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ جمعرات کو ترشولی توانائی منصوبے میں پھنسے 63 افراد کو بچایا گیا تھا۔
کاٹھمنڈو میں ہندوستانی سفیر نے ان سے ملاقات کی ہے۔ اس کے علاوہ 96 ہندوستانی شہری چین کے علاقے سے زمینی راستے سے نیپال کی طرف بحفاظت پہنچ چکے ہیں۔ ان تمام کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت انتظام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کے علاقے میں ابھی بھی تقریباً 400 ہندوستانی شہری ہیں لیکن وہ تمام محفوظ ہیں اور ان کے اہل خانہ نیز ہندوستانی سفارت خانے سے ان کی بات ہوئی ہے کیونکہ وہاں موبائل نیٹ ورک کام کر رہا ہے۔ اس علاقے میں بھی لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے اور راستوں کی خرابی کی وجہ سے ان کی واپسی میں وقت لگ سکتا ہے۔ حکومت انہیں وطن واپس لانے کا انتظام کر رہی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس کے علاوہ ہند نژاد تقریبا 100 مزید افراد لاپتہ ہیں جو مختلف ممالک کے رہنے والے ہیں۔ ممکن ہے کہ یہ لوگ کیلاش مانسروور یاترا کے لیے گئے ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک صرف لاپتہ افراد کا اعداد و شمار ملا ہے اور کسی ہندوستانی شہری کی موت کی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔
مسٹر جیسوال نے کہا کہ تمل ناڈو کے جن 21 افراد کو کل محفوظ بچایا گیا تھا آج وہ وطن واپس لوٹ آئے۔ وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے ہوائی اڈے پر ان لوگوں سے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک انسانی امداد کا تعلق ہے تو اب تک دو طیاروں میں بالترتیب دس ٹن اور 37.5 ٹن امدادی سامان بھیجا جا چکا ہے اور تیسرا طیارہ آج جانے والا ہے جس میں 12 سے 13 ٹن امدادی سامان بھیجا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ نیپال کی درخواست کے مطابق ایک سرنگ بچاؤ ٹیم بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کے لیے ضروری سامان وغیرہ کا جائزہ لینے کے لیے پہلے ایک ریکی ٹیم بھیجی جا رہی ہے۔ ایک طبی ٹیم بھی بھیجی جا رہی ہے۔ ہندوستان نے متعلقہ تکنیکی ٹیموں کے ساتھ بیلی برج کی بھی پیشکش کی ہے، تاکہ نیپال کے متاثرہ حصوں میں مواصلاتی نظام کو جلد بحال کیا جا سکے۔ ایک بیلی برج پہلے سے ہی نیپال میں موجود ہے اور اسے امدادی کوششوں کے لیے تعینات کیا جا سکتا ہے۔
مسٹر جیسوال نے کہا کہ ہندوستان نے نیپال کے حکام کو این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو ان کے متعلقہ سامان کے ساتھ بھیجنے کی بھی خاص پیشکش کی ہے، جو تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں میں مدد کر سکتی ہیں اور سانحے سے متاثرہ لوگوں تک امداد پہنچا سکتی ہیں۔ اس سلسلے میں نیپال حکومت کے جواب کا انتظار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان نیپال کی درخواست پر کوئی بھی دیگر امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
یو این آئی ایف اے
جموں و کشمیر
کشمیر میں عسکریت پسندی مخالف کارروائیاں اولین ترجیح رہیں گی: نئے آئی جی پی
سری نگر، کشمیر کے نو تعینات انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) سجیت کمار نے جمعہ کے روز کہا کہ کشمیر میں عسکریت پسندی کے خلاف کارروائیاں پولیس کی اولین ترجیح برقرار رہیں گی۔
سجیت کمار نے جمعرات کو کشمیر کے آئی جی پی کا عہدہ سنبھالا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندی مخالف کارروائیاں پولیس کی پہلی ترجیح تھیں اور آئندہ بھی رہیں گی۔
عید میلاد النبیؐ کے موقع پر جمعہ کی نماز کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں کے اجتماع کے پیش نظر سری نگر کے حضرت بل درگاہ کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، حالیہ دنوں وادی میں عسکریت پسندوں کے معاونین (او جی ڈبلیوز) کی گرفتاریوں اور عسکریت پسندی مخالف کارروائیوں کے دوران برآمدگی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں آئی جی پی نے کہاکہ ’’کارروائیاں ہماری پہلی ترجیح تھیں اور اب بھی ہماری ترجیح ہیں۔‘‘
آئی جی پی نے کہا کہ عید میلاد کے موقع پر جمعہ کے دن بڑے اجتماعات کے پیش نظر پولیس کی توجہ نمازوں کے پرامن اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے پر بھی مرکوز ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس بڑے اجتماعات کے مؤثر انتظام اور سکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے پولیس ٹیموں اور دیگر سکیورٹی و سول ایجنسیوں کے درمیان تال میل کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔
سجیت کمار نے کہا کہ سری نگر کے دیگر مقامات پر بھی اسی طرح کے انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس اور سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کریں۔
انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ زونل پولیس ان کی حفاظت کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور امن و سلامتی برقرار رکھنے میں عوام سے پولیس کا تعاون کرنے کی اپیل کی۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
