تازہ ترین
ریاست کے اندر ملی ٹینسی سے ملک میں قوم پرستی اُبھری:گورنر
خبراردو:جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ وادی میں جنگجو تنظیموں کی صفوں میں نوجوانوں کی بھرتی بالکل بند ہوگئی ہے اور پتھراؤ کے واقعات بھی بند ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور وادی کشمیر میں ملی ٹینسی کی وجہ سے ہندوستان میں قوم پرستی ابھری ہے اور ملک نے ایک ساتھ ووٹ کیا ہے۔ نئی دہلی میں ایک نیوز چینل کے ساتھ بات کرتے ہوئے ستیہ پال ملک نے کہا ‘پاکستان اور کشمیر میں ملی ٹینسی کی وجہ سے ملک میں قوم پرستی ابھری ہے، اس سے ذات پات سب ختم ہوگیا ہے اور دیش نے ایک ساتھ ووٹ کیا ہے، مجھے اندازہ تھا کہ یہی ہوگا’۔
ترال میں انصار غزوۃ الہند کے سربراہ ذاکر موسیٰ کوالقاعدہ کا سب سے خطرناک آدمی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا ‘ایک دن میں ایک دو مارے جارہے ہیں، نئی بھرتی بالکل بند ہوگئی ہے، پتھراؤ بند ہوگیا ہے، کل جس کو مارا ہے اس کو موقع دیا تھا سرینڈر کرنے کا، وہ القاعدہ کا سب سے خطرناک آدمی تھا’۔ نور پورہ ترال سے تعلق رکھنے والے ذاکر موسیٰ نے 2013ء میں انجینئرنگ کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر حزب المجاہدین کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ حزب المجاہدین کے سابق جنگجو برہان مظفر وانی کے قریبی ساتھیوں میں شمار کئے جاتے تھے۔
دونوں نے مل کر پڑھے لکھے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو جنگجوئوں کی صفوں میںبھرتی کیا تھا۔تاہم 12 مئی 2017 ء کو ذاکر موسیٰ نے ایک مبینہ آڈیو بیان جاری کیا جس میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا گیا تھا کہ ‘وہ کشمیر میں شریعت نافذ کرنے کے لئے لڑرہا ہے اور جو کوئی علیحدگی پسند لیڈر اس راہ میں کانٹا بنے گا، اُس کو لال چوک میں لٹکادیا جائے گا’۔
تاہم اس بیان پر چوطرفہ تنقید کی زد میں آنے کے بعد ذاکر نے 13 مئی کو ایک اور مبینہ آڈیو بیان جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ انہوں نے ‘لال چوک میں لٹکانے’ کی بات کسی بھی علیحدگی پسند لیڈر کے لئے نہیں کہی تھی۔اس بیچ جب حزب المجاہدین نے ذاکر موسیٰ کے مبینہ بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا تو ذاکر نے حزب المجاہدین سے ہمیشہ کے لئے علاحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا اور اپنی تنظیم ‘انصار غزوۃ الہند’ بنا ڈالی۔
ہندوستان
مودی نے حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے 25 سال مکمل کیے، دہلی کے ونایک مندر میں پوجا کی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے 25 سال مکمل کر لیے۔
قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر 2001 کو مسٹر مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ بنے تھے اور 2014 میں وزیر اعظم بنے۔ اس موقع پر نائب صدر سی پی رادھا کرشنن، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان سمیت متعدد لوگوں نے انہیں مبارکباد دی اور ان کی قیادت، عوامی خدمت اور ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کی ستائش کی۔
یو این آئی۔ ایم جے
پاکستان
تحریک انصاف تحریک ختم کرکے مذاکرات کے لیے آگے آئے، شہباز شریف
اسلام آباد، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایجی ٹیشن اور لانگ مارچ کی سیاست ترک کر کے مذاکرات کے لیے آگے آئیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مسلسل احتجاج ملک کی اقتصادی ترقی اور بین الاقوامی امیج کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹریفک کو کم کرنے کے لیے بنائے جانے والے کشمیر چوک انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب شریف نے کہا، “میں اب بھی ان سے کہتا ہوں کہ ہوش میں آجائیں، اپنے لانگ مارچ اور دھرنے ختم کریں، جب یہ ختم ہو جائیں گے تو ہم ضرور آپ کے ساتھ بیٹھیں گے اور بات کریں گے تاکہ پاکستان آگے بڑھ سکے، یہ آپسی محنت اورپاکستانی قوم کی آواز ہے ۔”
تقریب میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین سہیل اشرف سمیت متعدد ارکان پارلیمنٹ اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
مسٹر شریف نے کہا کہ حکومت کی مخلصانہ کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی نے ایک بار پھر دھرنوں اور لانگ مارچ کی سیاست کا سہارا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی نے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کیے تھے لیکن حتمی مسودہ تیار ہونے کے بعد تحریک انصاف کے آخری لمحات میں تبدیلی کے مطالبات کی وجہ سے یہ عمل تعطل کا شکار ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ دھرنوں اور لانگ مارچ کی سیاست کا براہ راست معیشت پر اثر پڑے گا، برآمدات، مینوفیکچرنگ اور درآمدات متاثر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کارکن یا انجینئر وقت پر فیکٹری یا دفتر نہ پہنچ سکے تو پورے ملک کو نقصان پہنچے گا۔
مسٹر شریف نے کہا کہ حکومت نے میکرو اکنامک استحکام کو بحال کیا ہے اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے معاشی ترقی کی جانب کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات، ترسیلات زر اور صنعتی پیداوار میں اضافہ جیسے اشارے مثبت ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ان کامیابیوں کو نقصان پہنچانا ریاست کے مفادات کے خلاف ہوگا۔
انہوں نے کہا، “ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، اور ہم اسے ہر ممکن طریقے سے یقینی بنائیں گے۔”
مسٹر شریف نے کشمیر چوک پروجیکٹ کو ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کا ہدف مقرر کرنے پر مسٹر نقوی اور ان کی ٹیم کی تعریف کی۔ منصوبے کی لاگت 1.6 بلین پاکستانی روپے تھی، جبکہ ٹھیکہ 1.4 بلین روپے میں دیا گیا تھا۔ چار سلپ روڈ بنائے جائیں گے۔ اس چوراہے پر فی الحال تقریباً 107,000 گاڑیاں چلتی ہیں اور خاص طور پر وی آئی پی کی نقل و حرکت کے دوران یہ ٹریفک جام کا شکار ہوتا ہے۔
یو این آئی۔ الف الف ۔ م الف
ہندوستان
گیانیش کمار کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی کانگریس کا احتجاج، کارکن گرفتار
نئی دہلی، دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیویندر یادو کی قیادت میں کانگریس کارکنوں نے منگل کو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا اور الیکشن کمیشن کی طرف مارچ کرتے ہوئے گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
یہ احتجاج اس وقت ہوا جب پولیس نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور اپوزیشن جماعتوں کے الیکشن کمیشن کی طرف مارچ کو روک دیا۔
کانگریس کارکنوں نے امبیڈکر بھون، 24 اکبر روڈ، راجیو بھون، گرودوارہ رکاب گنج روڈ اور ساؤتھ ایونیو سے الیکشن کمیشن کی طرف مارچ کیا۔ انہوں نے ’’ووٹ چور، گدی چھوڑ ‘‘ اور ’’گیانیش کمار استعفیٰ دو‘‘ جیسے نعرے لگائے۔
مسٹر یادو نے کہا کہ کانگریس ہر شہری کے حق رائے دہی کے تحفظ کی جدوجہد میں مسٹر گاندھی کے ساتھ کھڑی ہے اور گیانش کمار کے استعفیٰ تک احتجاج جاری رکھے گی۔ انہوں نے ایس آئی آر کے عمل کو روکنے، ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپرز کے استعمال اور ووٹر لسٹوں میں مبینہ ہیرا پھیری کو روکنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت جمہوری اداروں کو کمزور کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارلیمنٹ سے لے کر سڑکوں تک جمہوریت اور آئین کے تحفظ کے لیے اپنی لڑائی جاری رکھے گی۔
یو این آئی۔ الف الف ۔ م الف
-
دنیا1 week agoایران کے پاس امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی منصوبہ بندی نہیں :ایرانی میڈیا
-
دنیا1 week agoایران نے ثالثوں کے ساتھ مغربی ایشیا میں لڑائی ختم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا: عراقچی
-
جموں و کشمیر6 days agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران تنازع ختم ہونے کے اشارے دیے، تاہم نئے حملوں کا امکان مسترد نہیں کیا
-
دنیا1 week agoعالمی قوانین کے زوال سے دنیا ’ہابسیائی‘ نظام کی طرف بڑھ سکتی ہے: جے شنکر
-
دنیا7 days agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایرانی ہرمز امن معاہدے کو مسترد کردیا، تیل کے بھاو 105 ڈالر سے تجاوز کر گئے
-
دنیا1 week agoیوکرین میں روسی حملوں میں آٹھ افراد ہلاک، درجنوں زخمی
-
دنیا1 week agoامریکہ گرین لینڈ میں نایاب معدنیات کی کان کنی کر سکتا ہے: روبیو
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر پولیس نے جعلی کرنسی کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا، تین افراد گرفتار
-
ہندوستان1 week agoاپوزیشن پر ای ڈی-سی بی آئی، عوام پر تھپڑ-لاٹھی-گولی: کھرگے
-
دنیا1 week agoغزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویر، سیٹلائٹ تصاویر سے تباہی کا پیمانہ نمایاں
