تازہ ترین
ورلڈکپ 2019 : آسٹریلیا کے ہاتھوں افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست
خبراردو: ورلڈکپ 2019 کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر فاتحانہ آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان برسٹل اسٹیڈیم میں میچ کھیلا گیا، دونوں ٹیمیں ورلڈکپ 2019 میں پہلی بار آمنے سامنے آئیں، افغان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینگروز کو 208 رنز کا ہدف دیا۔
افغانستان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا کیونکہ صرف پانچ کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز پویلین لوٹ چکے تھے۔
نئے آنے والے بیٹسمین رحمت شاہ اور حشمت اللہ شاہدی نے 51 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی ہی تھی کہ آسٹریلیا کے باؤلر زامپا نے حشمت اللہ کو اسٹمپ آؤٹ کر کے پویلین کی راہ دکھائی یوں 56 کے مجموعی اسکور پر افغان ٹیم کا تیسرا کھلاڑی آؤٹ ہوا۔
بعد ازاں رحمت شاہ 75 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے انہوں نے 34 گیندوں پر 18 رنز بنائے، محمد نبی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور مجموعی اسکور میں 2 رنز کا اضافہ ہونے کے بعد رن آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے۔
افغانستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹنے کے بعد افغان بلے بازوں نے ہمت نہیں ہاری اور کپتان گلبدین نائب نے نجیب اللہ زردان کے ساتھ مل کر آسٹریلوی بلے بازوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور 83 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم دی۔
گلبدین نائب 33ویں اوور میں 160 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے انہوں نے 31 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ چار رنز کا اضافہ ہونے کے بعد ہی نجیب اللہ زردان بھی 51 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے، راشد خان نے آخری اوور میں 27 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ مجیب الرحمان نے 13 رنز کی اننگز کھیلی۔
افغانستان کی پوری ٹیم 39ویں اوور میں 207 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، نجیب اللہ زردان 51 اور رحمت شاہ 43 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ پیٹ کمنز اور ایڈم زامپا نے تین تین وکٹیں لیں جبکہ اسٹوئنس نے دو کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو انہیں اوپننگ اچھی ملی اور 96 کے مجموعی اسکور پر فنچ 66 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، بعد ازاں عثمان خواجہ نے وارنر کے ساتھ مل کر 60 رنز کی شراکت داری قائم کی اور اپنی ٹیم کو جیت کے قریب لائے۔
اننگز کے 25ویں اوور میں عثمان خواجہ کو راشد خان نے ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین کی راہ دکھائی، یوں 156 کے مجموعی اسکور پر آسٹریلیا کی دوسری وکٹ گری، بعد ازاں آنے والے بیٹسمین نے ایک ہینڈ پر محتاط انداز میں بیٹنگ کو جاری رکھا جبکہ دوسری طرف وارنز نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے مزید قریب کیا۔ آسٹریلیا کا مجموعی اسکور 205 تک پہنچا تو اسمتھ 18 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا نے 34.5 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز اسکور کر کے فتح اپنے نام کی، کینگروز کی جانب سے وارنر نے 8 چوکوں کی مدد سے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 89 رنز کی اننگز کھیلی اور جبکہ ٹیم کو فتح دلوانے میں فنچ کے 66 رنز بھی کارگر ثابت ہوئے۔ قبل ازیں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر فتح اپنے نام کی تھی۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان3 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
